মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১২৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو ایک جماعت کے ساتھ لکھت پڑت کرے (یعنی کسی معاملہ، تجارت وغیرہ میں ایک سے زیادہ آدمیوں سے تحریری معاہدہ کرے)
(٢١٢٦٧) حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کچھ آدمیوں کے متعلق اقرار نامہ لکھا گیا ہے، ان میں سے کس سے اپنا مکمل حق وصول کیا جاسکتا ہے ؟ فرمایا کہ وہ تو شرط پر ہے ( جو طے ہوا تھا) جس سے چاہے اپنا پورا حق وصول کرلے۔ اور حضرت ابراہیم (رض) اس بات کو پسند کرتے تھے کہ ان میں سے ہر شخص سے اس کے حصہ کے بقدر وصول کیا جائے، اور فرماتے تھے کہ یہ طریقہ انصاف کے زیادہ قریب ہے۔
(۲۱۲۶۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ النَّفَرِ یُکْتَبُ عَلَیْہِمُ الصَّکُّ : أَیُّہُمْ شَائَ أَخَذَ بِجَمِیعِ حَقِّہِ ؟ قَالَ : ہُوَ عَلَی شَرْطِہِ ، أَیُّہُمْ شَائَ أَخَذَ بِجَمِیعِ حَقِّہِ ، وَکَانَ إبْرَاہِیمُ یَسْتَحِبُّ أَنْ یَأْخُذَ مِنْ کُلِّ إنْسَانٍ مِنْہُمْ بِحِصَّتِہِ وَہُوَ أَعْدَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو ایک جماعت کے ساتھ لکھت پڑت کرے (یعنی کسی معاملہ، تجارت وغیرہ میں ایک سے زیادہ آدمیوں سے تحریری معاہدہ کرے)
(٢١٢٦٨) حضرت حکم (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جس کا ایک قوم پر حق ہو، فرماتے ہیں کہ جس سے چاہوں پورا حق وصول کرسکتا ہوں وہ سب بمنزلہ کفیل کے ہیں۔
(۲۱۲۶۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زُہَیْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَکُونُ لَہُ الْحَقُّ عَلَی الْقَوْمِ ، یَقُولُ : أَیَّہُمْ شِئْتُ أَخَذْتُ بِجَمِیعِ حَقِّی ، قَالَ : ہَذَا بِمَنْزِلَۃِ الْکَفِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو ایک جماعت کے ساتھ لکھت پڑت کرے (یعنی کسی معاملہ، تجارت وغیرہ میں ایک سے زیادہ آدمیوں سے تحریری معاہدہ کرے)
(٢١٢٦٩) حضرت ابو جہم (رض) فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں پر اپنا حق لکھا تھا کہ ان میں سے کس سے اپنا مکمل حق وصول کرسکتا ہوں، پس میں ان کو حضرت شریح کے پاس لے گیا، آپ (رض) نے فرمایا جس سے چاہو وصول کرلو۔
(۲۱۲۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الْجَہْمِ ، قَالَ : کَتَبْتُ ذِکْرَ حَقٍّ عَلَی عِدَّۃٍ : أَیَّہُمْ شِئْتُ أَخَذْتُ بِحَقِّی ، فَقَدَّمْتُہُمْ إلَی شُرَیْحٍ فَقَالَ : خُذْ أَیَّہُمْ شِئْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
(٢١٢٧٠) حضرت ابراہیم (رض) عبد مأذون کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر اس کے ذمہ قرض ہو اور اس کا آقا اس کو آزاد کر دے ، تو غلام قرض خواہوں کے قرض ادا کرنے کی کوشش کرے گا، آزادی نے اس کی صلاحیت کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔
(۲۱۲۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْعَبْدِ الْمَأْذُونِ لَہُ فِی التِّجَارَۃِ : إذَا کَانَ عَلَیْہِ دَیْنٌ فَأَعْتَقَہُ مَوْلاَہُ ، قَالَ : یَسْعَی لَہُمُ الْعَبْدُ فِی دَیْنِہِمْ ، لَمْ یَزِدْہُ الْعِتْقُ إلاَّ صَلاَحًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
(٢١٢٧١) ایسا غلام کہ جس کو آقا نے تجارت کی اجازت دی ہو پھر وہ مقروض ہوجائے اور اس کا آقا بھی اس کو آزاد کر دے۔ اس غلام کے بارے میں حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اس کا آقا اس غلام کی قیمت کا ضامن ہوگا۔ اور حضرت سفیان (رض) فرماتے ہیں کہ اس کے قرض خواہ جو قرض باقی بچا ہے اس میں اس کے پیچھے لگے رہیں گے جب تک وہ ادا نہ کردے۔
(۲۱۲۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْذَنُ لِعَبْدِہِ فَیَدَّانُ ، ثُمَّ یُعْتِقُہُ مَوْلاَہُ ، قَالَ : یَضْمَنُ مَوْلاَہُ الْقِیمَۃَ ، وقَالَ سُفْیَانُ : یَتْبَعُ غُرَمَائَہُ بِمَا بَقِیَ مِنَ الدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
(٢١٢٧٢) حضرت امام زہری (رض) اس غلام کے متعلق فرماتے ہیں جو مفلس ہوجائے اور اس کا آقا اس کو آزاد کر دے، فرماتے ہیں کہ اس کا آزاد کرنا جائز ہے اور آقا اس کی قیمت کا ضامن ہوگا۔
(۲۱۲۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یُفْلِسُ فَیُعْتِقُہُ سَیِّدُہُ ، أَنَّ عِتْقَہُ جَائِزٌ ، وَیَضْمَنُ السَّیِّدُ ثَمَنَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
(٢١٢٧٣) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آقا اس کو آزاد کر دے تو قرض کی ادائیگی کا ذمہ دار اس کا آقا ہے۔
(۲۱۲۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : إِنْ أَعْتَقَہُ سَیِّدُہُ فَالدَّیْنُ عَلَی سَیِّدِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس غلام کو آقا نے تجارت کرنے کی اجازت دی ہو اُس کا بیان
(٢١٢٧٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ وہ قرض خواہوں کی قرض کی ادائیگی کے لیے کوشش کرے گا ، اور آزادی نے اس کی صلاحیت کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔
(۲۱۲۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَسْعَی لِلْغُرَمَائِ ، لَمْ یَزِدْہُ الْعِتْقُ إلاَّ صَلاَحًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہو جائے
(٢١٢٧٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہوجائے ، پھر اس کو آزاد کردیا جائے، بیشک اس کو اس قرض میں فروخت کیا جائے گا۔
(۲۱۲۷۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا ادَّانَ الْعَبْدُ بِغَیْرِ إذْنِ مَوَالِیہِ ، ثُمَّ أُعْتِقَ فَإِنَّہُ یُبَاعُ بِذَلِکَ الدَّیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہو جائے
(٢١٢٧٦) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر خریدو فروخت کرے تو اس کے آقا پر کوئی چیز لازم نہ آئے گی، سب کچھ غلام کے ذمہ ہے ، جب اس کو آزاد کردیا جائے تو اسی پر سب کچھ لازم ہوگا۔
(۲۱۲۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : فِی الْعَبْدِ یَبِیعُ وَیَشْتَرِی بِغَیْرِ إذْنِ سَیِّدِہِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی سَیِّدِہِ شَیْئٌ ، ہُوَ فِی ذِمَّۃِ الْعَبْدِ إذَا أُعْتِقَ فَعَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام آقا کی اجازت کے بغیر تجارت کرے اور مقروض ہو جائے
(٢١٢٧٧) حضرت حماد (رض) سے دریافت کیا گیا کہ اگر غلام آقا کی اجازت کے بغیر خریدو فروخت کرے، اور اس کو آزاد کردیا جائے، فرمایا آقا پر کچھ بھی لازم نہ آئے گا، قرض خواہوں کا قرض غلام کی گردن پر ہوگا جب وہ آزاد کردیا جائے۔
(۲۱۲۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، قَالَ : سُئِلَ حَمَّادٌ ، عَنْ عَبْدٍ اشْتَرَی بِغَیْرِ إذْنِ سَیِّدِہِ فَأَعْتَقَہُ فَلَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ ، وَأَمْوَالُہُمْ فِی رَقَبَۃِ الْعَبْدِ إذَا أُعْتِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٧٨) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر وہ باندی پہلے ہی ثیبہ ہو تو بیسواں حصہ واپس لے اور اگر وہ باکرہ تھی تو دسواں حصہ واپس وصول کرے گا۔
(۲۱۲۷۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عُمَرَ قَالَ : إِنْ کَانَتْ ثَیِّبًا رَدَّ نِصْفَ الْعُشْرِ ، وَإِنْ کَانَتْ بِکْرًا رَدَّ الْعُشْرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٧٩) حضرت شریح (رض) سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
(۲۱۲۷۹) حَدَّثَنَا شریک ، عن الأعمش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عن شریح : بمثلہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨٠) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ باندی واپس نہیں کرے گا لیکن عیب کی قیمت اس کو واپس لٹائی جائے گی۔
(۲۱۲۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ یَرُدُّہَا ، وَلَکِنَّہا تُکْسرُ فَتَرُدُّ عَلَیْہِ قِیمَۃَ الْعَیْبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باندی خریدے پھر اس میں کوئی بیماری ( عیب) ظاہر ہوجائے جو بائع کے پاس سے چلا آ رہا ہو تو وہ اس کے ذمہ لازم ہے، بائع اس پر کوئی چیز واپس نہیں لٹائے گا۔
(۲۱۲۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَی الرَّجُلُ الْجَارِیَۃَ ، ثُمَّ ظَہَرَ بِہَا دَائٌ کَانَ عِنْدَ الْبَائِعِ ، قَالَ : کَانَ یُوجِبُہَا عَلَیْہِ ، وَلاَ یَرُدُّ عَلَیْہِ الْبَائِعُ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨٢) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) فرماتے ہیں کہ اس پر بیع کو نافذ کردیا جائے گا، اور اس کو کوئی چیز بھی واپس نہیں لٹائی جائے گی۔
(۲۱۲۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنَّہُ أَمْضَاہَا عَلَیْہِ وَلَمْ یَرُدَّ عَلَیْہِ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨٣) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو باندی خریدے جس میں بیماری ہو، اور وہ عیب پر مطلع ہونے سے قبل ہی اس سے صحبت کرلے تو فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ اس کی قیمت کچھ کم کردی جائے اور یہ بیع اس کے لیے جائز ہوگی۔
(۲۱۲۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ وَبِہَا دَائٌ ، فَیَقَعُ عَلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَطَّلِعَ عَلَی ذَلِکَ ، قَالَ : أَحَبُّ إلَیَّ أَنْ یُوضَعَ عَنْہُ بِقَدْرِ ذَلِکَ ، وَیُجَوَّزَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨٤) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کے بارے میں خیار وقت نہیں دیا جائے گا بلکہ خریدنے والا ظاہری حالت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔
(۲۱۲۸۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : مَا کَانَ یُوَقِّتُ فِیہَا شَیْئًا یَقْضِی عَلَی نَحْوِ مَا یَرَی مِنْ ہَیْئتہا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ باکرہ تھی تو دسواں حصہ ثمن کا واپس کیا جائے گا اور اگر ثیبہ تھی تو دسویں حصے کا نصف واپس کیا جائے گا۔
(۲۱۲۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ کَانَتْ بِکْرًا رَدَّ الْعُشْرَ ، وَإِنْ کَانَتْ ثَیِّبًا رَدَّ نِصْفَ الْعُشْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی خریدنے کے بعد اُس کے ساتھ صحبت کرے پھر وہ اس میں موجود عیب پر مطلع ہو جائے
(٢١٢٨٦) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ باندی سمیت دس دینار بھی واپس کرے گا۔
(۲۱۲۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَرُدُّ مَعَہَا عَشْرَۃَ دَنَانِیرَ۔
tahqiq

তাহকীক: