মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১২৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٨٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شہری کی بیع دیہاتی کے لیے جائز نہیں ہے۔
(۲۱۲۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ۔ (بخاری ۲۱۴۰۔ مسلم ۱۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٨٨) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شہری آدمی دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے، لوگوں کو چھوڑو، اللہ تعالیٰ تمہارے بعض کے ذریعہ بعضوں کو رزق دیتا ہے۔
(۲۱۲۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، دَعُوا النَّاسَ یَرْزُقُ اللَّہُ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ (مسلم ۱۱۵۸۔ ترمذی ۱۲۲۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٨٩) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیہاتی کے لیے شہری آدمی کی بیع کو منع فرمایا ہے۔
(۲۱۲۸۹) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُسْلِمٌ الْخَیَّاطُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ حَاضِرٍ لِبَادٍ۔ (بخاری ۲۱۵۹۔ احمد ۲/۴۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٠) حضرت حسن (رض) اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ دیہاتی شخص سے دیہاتی خریدے، آپ (رض) سے پوچھا گیا کہ مہاجر اس سے خرید کرسکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : نہیں۔
(۲۱۲۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَشْتَرِیَ مِنَ الأَعْرَابِیِّ لِلأَعْرَابِیِّ، قَالَ : فَقِیلَ لَہُ : فَیَشْتَرِی مِنْہُ لِلْمُہَاجِرِ ؟ قَالَ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنے سے منع کیا گیا ہے، اور حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ شہری آدمی دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے۔
(۲۱۲۹۱) حَدَّثَنَا ابْن عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْخَیَّاطِ ، سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : نُہِیَ أَنْ یَبِیعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَسُمِعَ ابن عُمَرُ یَقُولُ : لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٢) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شہری دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے۔
(۲۱۲۹۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ۔ (احمد ۴۲۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٣) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ آج کل ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بیشک حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لیے منع کیا تھا کہ جب دیہاتی لوگ مدینہ میں آئیں تو لوگ ان کے بھولے پن کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ حضرت عطاء (رض) فرماتے ہیں آج کل بھی یہ ٹھیک اور درست نہیں ہے۔
(۲۱۲۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَیْسَ بِہِ بَأْسٌ الْیَوْمَ ، إنَّمَا أَرَادَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُصِیبَ النَّاسُ غِرَّۃَ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ لَمَّا قَدِمَ الْمَدِینَۃَ ، قَالَ عَطَائٌ : لاَ یَصْلُحُ الْیَوْمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٤) حضرت انس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ شہری دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے۔
(۲۱۲۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٥) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ مہاجرین ناپسند فرماتے تھے کہ شہری آدمی دیہاتی کے لیے بیع کرے، حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ بیشک میں ایسا کرتا ہوں۔
(۲۱۲۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ الْمُہَاجِرُونَ یَکْرَہُونَ بَیْعَ حَاضِرٍ لِبَادٍ ، وقَالَ الشَّعْبِیُّ : وَإِنِّی لاَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٦) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ راستے کی طرف ان کی راہنمائی کردو اور ان کو نرخ کی خبر دے دو ۔
(۲۱۲۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : دُلُّوہُمْ عَلَی الطَّرِیقِ وَأَخْبِرُوہُمْ بِالسِّعْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٧) حضرت ایاس بن دغفل (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) کا مکتوب پڑھا گیا ، جس میں تحریر تھا کہ شہری آدمی دیہاتی کے لیے بیع نہ کرے۔
(۲۱۲۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ إیَاسِ بْنِ دَغْفَلٍ، قَالَ: قرِیئَ عَلَیْنَا کِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ: لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٨) حضرت ابن خثیم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے عرض کیا کہ کچھ دیہاتی ہمارے پاس آتے ہیں ہم ان سے خریدتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۲۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : قَوْمٌ مِنَ الأَعْرَابِ یَقْدَمُونَ عَلَیْنَا فَأَشْتَرِی لَہُمْ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٢٩٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ دیہاتیوں سے ان کو رخصت اور نرمی پہنچے۔
(۲۱۲۹۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ یُعْجِبُہُمْ أَنْ یُصِیبُوا مِنَ الأَعْرَابِ رُخْصَۃً
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لیے بیع کرنا
(٢١٣٠٠) حضرت انس بن مالک (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ شہری آدمی دیہاتی کے لیے بیع کرے ، اگرچہ وہ اس کا حقیقی بھائی ہی کیوں نہ ہو۔
(۲۱۳۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ أَنْسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : نُہِینَا أَنْ یَبِیعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ ، وَإِنْ کَانَ أَخَاہُ لأَِبِیہِ وَأُمِّہِ۔ (بخاری ۲۱۶۱۔ مسلم ۲۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ کتے کو فروخت کر کے اس کی قیمت حرام ہے۔
(۲۱۳۰۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعَیْدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : ثَمَنُ الْکَلْبِ سُحْتٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٢) حضرت ابو مسعود (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زانیہ کی کمائی اور کتے کے ثمن سے منع فرمایا۔
(۲۱۳۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ مَہْرِ الْبَغِیِّ ، وَثَمَنِ الْکَلْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زانیہ کی کمائی سے، اونٹوں کے جفتی کروانے سے ، حجامت کا پیشہ اختیار کرنے سے اور کتے کے ثمن سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۳۰۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابنِ أَبِِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ مَہْرِ الْبَغِیِّ وَعَسْبِ الْفَحْلِ وَکَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَثَمَنِ الْکَلْبِ۔ (احمد ۲/۵۰۰۔ دارقطنی ۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٤) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (رض) نے کتّے کے ثمن سے منع فرمایا۔
(۲۱۳۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : أُری أبَا سُفْیَانَ ، ذَکَرَہُ عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ۔ (ترمذی ۱۲۷۹۔ ابوداؤد ۳۷۷۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٥) حضرت ابو مھزم (رض) اور حضرت ابوہریرہ (رض) شکاری کتے کے علاوہ تمام کتوں کے ثمن کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۳۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، وَعَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُمَا کَرِہَا ثَمَنَ الْکَلْبِ إلاَّ کَلْبَ صَیْدٍ۔ (ترمذی ۱۲۸۱۔ نسائی ۶۲۶۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٦) حضرت ابو جحیفہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زانیہ کے مہر کی کمائی، حجام کی کمائی اور کتے کی قیمت کو وصول کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۳۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ زِیَادِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنِ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ مَہْرِ الْبَغِیِّ ، وَکَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَثَمَنِ الْکَلْبِ۔
(بخاری ۲۰۸۶۔ ابوداؤد ۳۴۷۷)
(بخاری ۲۰۸۶۔ ابوداؤد ۳۴۷۷)
তাহকীক: