মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৩০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٧) حضرت ابن عباس (رض) سے مرفوعاً مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کتے کی قیمت، زانیہ کے مہر کی کمائی اور شراب کی قیمت حرام ہیں۔
(۲۱۳۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ حَبْتَرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَہُ ، قَالَ : ثَمَنُ الْکَلْبِ ، وَمَہْرُ الْبَغِیِّ ، وَثَمَنُ الْخَمْرِ حَرَامٌ۔ (ابوداؤد ۳۴۷۶۔ احمد ۱/۲۳۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٨) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں خبیث ترین ذریعہ معاش بانسری بجانا کا کمانا اور کتے کی قیمت (کاروبار) ہے۔
(۲۱۳۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، قَالَ: أَخْبَثُ الْکَسْبِ کَسْبُ الزَّمَّارَۃِ ، وَثَمَنُ الْکَلْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣٠٩) حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی (رض) فرماتے ہیں کہ میں کتے کی قیمت اور خنزیر کی قیمت کھانے میں کوئی فرق نہیں سمجھتا۔
(۲۱۳۰۹) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنِ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ : مَا أُبَالِی ثَمَنَ کَلْبٍ أَکَلْتُ ، أَوْ ثَمَنَ خِنْزِیرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣١٠) حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) کتے کی قیمت کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۱۳۱۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا یَکْرَہَانِ ثَمَنَ الْکَلْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کتے کے ثمن کے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٢١٣١١) حضرت رافع بن خدیج (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حجام کی کمائی اور زانیہ کے مہر کی کمائی اور کتے کی قیمت حرام ہیں۔
(۲۱۳۱۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، عَنْ یَحْیی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بنِ قَارظ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : کَسْبُ الْحَجَّامِ خَبِیثٌ ، وَمَہْرُ الْبَغِیِّ خَبِیثٌ ، وَثَمَنُ الْکَلْبِ خَبِیثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکاری کتے کی قیمت ( ثمن) وصول کرنے کی اجازت دی ہے
(٢١٣١٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ شکاری کتے کے ثمن میں کوئی حرج نہیں ۔
(۲۱۳۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرۃ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِثَمَنِ کَلْبِ الصَّیْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکاری کتے کی قیمت ( ثمن) وصول کرنے کی اجازت دی ہے
(٢١٣١٣) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ یمنی کتے کی قیمت وصول کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۳۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِثَمَنِ کَلْبِ السَّلُوقِیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکاری کتے کی قیمت ( ثمن) وصول کرنے کی اجازت دی ہے
(٢١٣١٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تو ہڑکائے کتے کے علاوہ کسی دوسرے کتے کو مار دے تو اس کے مالک کو اس کی قیمت کا جرمانہ ادا کر۔
(۲۱۳۱۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ قَتَلْتَ کَلْبًا لَیْسَ بِعَقُورٍ فَاغْرَمْ لأَِہْلِہِ ثَمَنَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکاری کتے کی قیمت ( ثمن) وصول کرنے کی اجازت دی ہے
(٢١٣١٥) حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان (رض) فرماتے ہیں کہ لوگ ( فقہاء کرام ) ( کتے کو مارنے کی صورت میں ) چالیس درہم کا فیصلہ فرمایا کرتے تھے۔
(۲۱۳۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حَبَّانَ ، قَالَ : کَانَ النَّاسُ یَقْضُونَ فی الْکَلْبِ بِأَرْبَعِینَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکاری کتے کی قیمت ( ثمن) وصول کرنے کی اجازت دی ہے
(٢١٣١٦) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ شکاری کتے کو مارنے کی صورت میں چالیس درہم لازم ہے، اور مویشیوں کے کتے میں ایک بکری، کھیتی باڑی والے کتے میں کھانا تقسیم کرنا ہے اور گھریلو کتے میں مٹی تقسیم کرنا ہے جس نے مارا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ دے اور کتے کے مالک پر لازم ہے کہ وہ وصول کرے۔
(۲۱۳۱۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ جُسْتاس ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : فِی کَلْبِ الصَّیْدِ أَرْبَعُونَ دِرْہَمًا ، وَفِی کَلْبِ الْمَاشِیَۃِ شَاۃٌ مِنَ الْغَنَمِ ، وَفِی کَلْبِ الْحَرْث فَرَقٌ مِنْ طَعَامٍ ، وَفِی کَلْبِ الدَّارِ فَرَقٌ مِنْ تُرَابٍ ، حَقٌّ عَلَی الَّذِی أَصَابَہُ أَنْ یُعْطِیَہُ ، وَحَقٌّ عَلَی صَاحِبِ الْکَلْبِ أَنْ یَقْبَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے شکاری کتے کی قیمت ( ثمن) وصول کرنے کی اجازت دی ہے
(٢١٣١٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کتے کی قیمت وصول کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۳۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِثَمَنِ کَلْبِ الصَّیْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣١٨) حضرت طلق بن معاویہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے ذمہ میرے تین سو درہم تھے، میں نے اس کے ساتھ حضرت شریح (رض) کے سامنے مخاصمہ کیا، اس شخص نے عرض کیا کہ انھوں نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گے۔ حضرت شریح (رض) نے فرمایا : اللہ کا ارشاد ہے : اِن اللّٰہ یأمرکم أن تؤدّوا الأمانات الیی أھلھا۔ اور اس کو قید میں رکھنے کا حکم فرمایا، اور جب تک اس نے میرے ساتھ ڈیڑھ سو درہم پر صلح نہ کرلی میں اس کی قید کا مطالبہ کرتا رہا۔
(۲۱۳۱۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : کَانَ لِی عَلَی رَجُلٍ ثَلاَثُ مِئَۃِ دِرْہَمٍ فَخَاصَمْتُہُ إلَی شُرَیْحٍ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : إنَّہُمْ وَعَدُونِی أَنْ یُحْسِنُوا إلَیَّ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : إنَّ اللَّہَ یَأْمُرُکُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إلَی أَہْلِہَا ، قَالَ : وَأَمَرَ بِحَبْسِہِ ، وَمَا طَلَبْتُ إلَیْہِ أَنْ یَحْبِسَہُ حَتَّی صَالَحَنِی عَلَی مِئَۃ وَخَمْسِینَ دِرْہَمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣١٩) حضرت شریح (رض) قرض کے معاملہ میں قید فرما دیا کرتے تھے۔
(۲۱۳۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَحْبِسُ فِی الدَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣٢٠) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب میں قرض میں قید نہیں کرتا تو میں اپنے حق کو ہلاک کر بیٹھتا ہوں۔
(۲۱۳۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ سُرِّیَّۃِ الشَّعْبِیِّ یُقَالُ لَہَا أُمُّ جَعْفَرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَنَا لَمْ أَحْبِسْ فِی الدَّیْنِ فَأَنَا أَتْوَیْتُ حَقَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣٢١) حضرت ابو مھزم (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص اپنے مقروض کو لے کر حضرت ابوہریرہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا، اور عرض کیا کہ اس کو قید کروائیں حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : کیا تجھے معلوم ہے کہ اس کے پاس مال موجود ہے جو میں اس سے لے کر تجھے دوں ؟ اس نے عرض کیا نہیں، آپ (رض) نے پوچھا کہ کیا تجھے معلوم ہے کہ اس کی ملکیت میں بڑی زمین ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ نہیں آپ نے پوچھا کہ پھر تو کیا چاہتا ہے ؟ اس نے عرض کیا کہ اس کو قید کریں : آپ (رض) نے فرمایا کہ نہیں بلکہ میں اس کو چھوڑتا ہوں تاکہ یہ تیرے لیے اپنے لیے اور اپنے اہل و عیال کے لیے روزی کمائے۔
(۲۱۳۲۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ وَعُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی أَبَا ہُرَیْرَۃَ فِی غَرِیمٍ لَہُ فَقَالَ : احْبِسْہُ ، قَالَ : قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : ہَلْ تَعْلَمُ لَہُ عَیْن مالٍ فَآخُذَہُ بِہِ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَہَلْ تَعْلَمُ لَہُ عَقَارًا کَثیِرَۃً ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَمَا تُرِیدُ ؟ قَالَ : احْبِسْہُ ، قَالَ : لاَ ، وَلَکِنِّی أَدعُہُ یَطْلُبُ لَکَ وَلِنَفْسِہِ وَلِعِیَالِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣٢٢) حضرت حسن (رض) نے حضرت ابوہریرہ (رض) کی طرح فیصلہ فرمایا۔
(۲۱۳۲۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی وَزَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ غَالِبٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَضَی بِمِثْلِ قَوْلِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣٢٣) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے قرض میں قید فرمایا۔
(۲۱۳۲۳) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا حسن بن عَلِیِّ ، عن جابر : أن علیًا حبس فی الدَّین۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرض کی ادائیگی تک قید کرنا
(٢١٣٢٤) عبدالاعلی فرماتے ہیں کہ میں شریح کے پاس حاضر ہوا۔ انھوں نے رستم کو قرض کے بدلہ میں قید کیا۔
(۲۱۳۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِالأَعْلَی، قَالَ: شَہِدْتُ شُرَیْحًا حَبَسَ رُسْتُمَ الشَّدِید فِی دَیْنٍ۔
قَالَ وَکِیعٌ : مَا أَدْرَکْنَا أَحَدًا مِنْ قُضَاتِنَا ابْنَ أَبِی لَیْلَی وَغَیْرَہُ إلاَّ وَہُوَ یَحْبِسُ فِی الدَّیْنِ۔
قَالَ وَکِیعٌ : مَا أَدْرَکْنَا أَحَدًا مِنْ قُضَاتِنَا ابْنَ أَبِی لَیْلَی وَغَیْرَہُ إلاَّ وَہُوَ یَحْبِسُ فِی الدَّیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا کوئی چیز راہ خدا میں وقف کرنا
(٢١٣٢٥) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ کے فرائض میں کوئی چیز وقف نہیں ہوتی سوائے اسلحہ اور گھوڑے کے۔
(۲۱۳۲۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لاَ حُبُس عَنْ فَرَائِضِ اللہِ إلاَّ مَا کَانَ مِنْ سِلاَحٍ أَوْ کُرَاعٍ۔ (بیہقی ۱۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا کوئی چیز راہ خدا میں وقف کرنا
(٢١٣٢٦) حضرت عبداللہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ گھوڑے اور اسلحہ کے علاوہ کوئی بھی چیز راہ خدا میں وقف نہیں۔
(۲۱۳۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لاَ حبسَ إلاَّ فِی کُرَاعٍ ، أَوْ سِلاَحٍ۔
তাহকীক: