মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৩২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا کوئی چیز راہ خدا میں وقف کرنا
(٢١٣٢٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وقف شدہ چیز کی بیع ثابت ہے۔
(۲۱۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : جَائَ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِبَیْعِ الْحُبُسِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی کا کوئی چیز راہ خدا میں وقف کرنا
(٢١٣٢٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) گھوڑے اور اسلحہ راہ خدا میں وقف کیا کرتے تھے۔
(۲۱۳۲۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَحْبِسُونَ الْفَرَسَ وَالسِّلاَحَ فِی سَبِیلِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٢٩) حضرت عروہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت زبیر (رض) نے بیٹیوں میں سے جو مطلقہ تھی ان کے لیے اپنا گھر وقف کیا ہوا تھا۔
(۲۱۳۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ الزُّبَیْرَ وَقَفَ دَارًا لَہُ عَلَی الْمَرْدُودَۃِ مِنْ بَنَاتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٣٠) حضرت علی (رض) اور حضرت عمر (رض) نے اپنا گھر مطلقہ عورتوں کے لیے وقف کر رکھا تھا۔
(۲۱۳۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الفَضْلِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّ عَلِیًّا وَعُمَرَ أوْقَفَا أَرْضًا لَہُمَا بَتًّا بَتْلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٣١) حضرت عثمان (رض) فرماتے ہیں کہ میرا مکان جو مکہ مکرمہ میں ہے، اس میں میرے بیٹے اور جو رہنا چاہے وہ رہ سکتا ہے۔
(۲۱۳۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَوَّارٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی ہِشَامٍ ، قَالَ : قَالَ عُثْمَانُ : رِبَاعِی الَّتِی بِمَکَّۃَ یَسْکُنُہَا بَنِیَّ وَیُسْکِنُونَہَا مَنْ أَحَبُّوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٣٢) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ کسی چیز کا وقف کرنا آزاد کرنے کی طرح ہے، گھر اور زمین وغیرہ وقف کرنا اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے۔
(۲۱۳۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: الْحبسُ بِمَنْزِلَۃِ الْعِتْقِ، ہُوَ لِلَّہِ فِی الدَّارِ وَالْعَقَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٣٣) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) کو خیبر میں زمین ( مال غنیمت میں ) ملی، وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : مجھے خیبر میں زمین ملی ہے، اور مجھے اس سے زیادہ پسندیدہ مال کبھی نہیں ملا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کیا حکم فرماتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر تو چاہے تو اصل زمین کو روک کر رکھ لے اور اس کے ذریعہ صدقہ خیرات کرتا رہے۔ پھر عمر (رض) نے اس کے ذریعہ صدقہ خیرات کیا۔ اصل زمین کو نہیں بیچا جائے گا اور نہ ہی ھبہ کیا جائے گا۔ نہ ہی وہ کسی کو وراثت میں دی جائے گی۔
(۲۱۳۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: أَصَابَ عُمَرُ أَرْضًا بِخَیْبَرَ، فَأَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : أَصَبْت أَرْضًا بِخَیْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالاً قَطُّ أَنْفَسَ مِنْہُ عِنْدِی ، فَمَا تَأْمُرُنِی ؟ قَالَ : إِنْ شِئْتَ حَبَسْت أَصْلَہَا وَتَصَدَّقْتَ بِہَا ، قَالَ : فَتَصَدَّقَ بِہَا عُمَرُ أَنَّہُ لاَ یُبَاعُ أَصْلُہَا ، وَلاَ یُوہَبُ ، وَلاَ یُورَّثُ۔
(بخاری ۲۷۳۷۔ مسلم ۱۲۵۵)
(بخاری ۲۷۳۷۔ مسلم ۱۲۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٣٤) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابو طلحہ (رض) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے اپنا باغ اللہ کی راہ میں وقف کردیا ہے، اگر میں اس کو پوشیدہ رکھنے کی طاقت رکھتا تو اس کو کبھی ظاہر نہ کرتا، آپ (علیہ السلام) نے ارشاد فرمایا : اس کو اپنے اہل و عیال میں جو فقراء ہیں ان کے لیے وقف کردو۔
(۲۱۳۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَحَفْصٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : إنِّی جَعَلْت حَائِطِی لِلَّہِ ، وَلَوِ اسْتَطَعْت أَنْ أُخْفِیَہُ مَا أَظْہَرتہ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اجْعَلْہُ فِی فُقَرَائِ أَہْلِک۔ (بخاری ۱۴۶۱۔ ابوداؤد ۱۶۸۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ گھر اور رہنے کی جگہ کا وقف کرنا
(٢١٣٣٥) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ کیا آپ کو نہیں معلوم کہ حضرت حجر المدری (رض) نے مجھے بتایا کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صدقہ میں سے ان کے اہل و عیال اچھے طریقہ سے کھایا کرتے تھے۔
(۲۱۳۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَلَمْ تَرَ أَنَّ حُجْرًا الْمَدَری أَخْبَرَنِی ، أَنَّ فِی صَدَقَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْکُلُ مِنْہا أَہْلُہا بِالْمَعْرُوفِ غَیْرِ الْمُنْکَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٣٦) حضرت مسلم بن ابو الذیال (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے عرض کیا کہ ایک آدمی کی زمین ہے لیکن اس کے پاس پانی نہیں ہے کیا وہ اپنی زمین کو سیراب کرنے کے لیے پانی خرید سکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : جی ہاں اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۳۳۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَلْمِ بْنِ أَبِی الذَّیَّالِ ، قَالَ : سأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الرَّجُلِ تَکُونُ لَہُ الأَرْضُ وَلاَ یَکُونُ لَہُ مَائٌ یَشْتَرِی ماء لأَرْضِہِ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٣٧) حضرت ابن جریج (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے دریافت کیا کہ مشک میں بھرے ہوئے پانی کو بیچنا جائز ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ وہ اس کو دریا سے نکال کر اس کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔ لہٰذا یہ اس پانی کی طرح نہیں ہے جو زمین میں بہہ رہا ہے۔
(۲۱۳۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ فِیمَا قُرِیء عَلَیْہِ عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : بَیْعُ الْمَائِ فِی الْقِرَبِ ؟ قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ ، ہُوَ یَسْتَقِیہِ ہُوَ یَحْمِلُہُ ، لَیْسَ کَفَضْلِ الْمَائِ الَّذِی یَذْہَبُ فِی الأَرْضِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٣٨) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زائد پانی کی بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۳۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ فَضْلِ الْمَائِ۔ (ابن ماجہ ۲۴۷۷۔ ابن حبان ۴۹۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٣٩) حضرت ابو قلابہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص زائد پانی کو روکے تاکہ وہ گھاس وغیرہ پر نہ پہنچے تو اللہ تعالیٰ بھی قیامت کے دن اس سے زائد انعام و اکرام کو روک لیں گے۔
(۲۱۳۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَنَعَ فَضْلَ مَائٍ لِیَمْنَعَ بِہِ فَضْلَ الْکَلاَء مَنَعَہُ اللَّہُ فَضْلَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (عبدالرزاق ۱۴۴۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٠) حضرت عمران بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے زائد پانی روک لیا، میں نے حضرت عبید اللہ بن عبداللہ عتبہ (رض) سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے سنا ہے آپ (رض) فرماتے ہیں کہ زائد پانی کی بیع جائز نہیں ہے۔
(۲۱۳۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : مَنَعَنِی جَارٌ لی فَضْلَ مَائٍ ، فَسَأَلْت عُبَیْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ؟ فَقَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : لاَ یَحِلُّ بَیْعُ فَضْلِ الْمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤١) حضرت مسروق (رض) پانی کو فروخت کر کے اس کے ثمن کو پسند فرماتے تھے۔ مسروق (رض) کو یہ بات بہت عجیب معلوم ہوئی تھی، وکیع کہتے ہیں یعنی یہ بات کہ اونٹ اور کمر پر لادتے ہوئے پانی کو بیچا جائے۔
(۲۱۳۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، قَالَ : کَانَ مَسْرُوقٌ یُعْجِبُہُ ثَمَنُ الْمَائِ۔ قَالَ وَکِیعٌ : یَعْنِی السِّقَایَۃَ عَلی الْجَمَلِ وَالظَّہْرِ یَبِیعہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٢) حضرت قاسم (رض) بچے ہوئے کی بیع کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۱۳۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بن زَکَرِیَّا بْن أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : یُکْرَہُ بَیْعُ فَضْلِ الْمَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٣) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کا ایک غلام تھا جو ان کے چشمہ کا زائد پانی بیس ہزار میں فروخت کرتا، حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے اس سے فرمایا : اس کو فروخت نہ کرو، بیشک اس کی بیع جائز نہیں۔
(۲۱۳۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ: أَنَّ غُلاَمًا لَہُمْ بَاعَ فَضْلَ مَائٍ لَہُمْ مِنْ عَیْنٍ لَہُمْ بِعِشْرِینَ أَلْفًا ، فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو: لاَ تَبِیعُوہُ فَإِنَّہُ لاَ یَحِلُّ بَیْعُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٤) حضرت ایاس بن عبد المزنی (رض) نے لوگوں کو پانی کی بیع کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا : اس کو نہ بیچو، بیشک میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی بیع سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔
(۲۱۳۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إیَاسَ بْنَ عَبْدٍ الْمُزَنِیَّ ، وَرَأَی أُنَاسًا یَبِیعُونَ الْمَائَ فَقَالَ : لاَ تَبِیعُوا الْمَائَ فَإِنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْہَی أَنْ تُبَاعَ۔
(ابوداؤد ۳۴۷۲۔ ترمذی ۱۲۷۱)
(ابوداؤد ۳۴۷۲۔ ترمذی ۱۲۷۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زائد پانی کو روکنے سے منع فرمایا کہ گھاس و سبزہ وغیرہ رک سکے۔
(۲۱۳۴۵) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ مَنْعِ فَضْلِ الْمَائِ لِیُمْنَعَ بِہِ الْکَلأ۔ (بخاری ۲۳۵۳۔ مسلم ۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تین بدنصیب ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں فرمائے گا، اول وہ شخص جس کے پاس زائد پانی موجود ہو لیکن وہ مسافر کو نہ دے، دوسرا وہ شخص جو اپنے سامان کو فروخت کرنے کے لیے جھوٹی قسم اٹھائے، تیسرا وہ شخص جو امام کے ہاتھ پر بیعت کرے ، پس اگر وہ اس کو کچھ عطاء کرے تو بیعت کو پورا کرے اور اگر کچھ عطاء نہ کرے تو اس کو پورا نہ کرے۔
(۲۱۳۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ثَلاَثَۃٌ لاَ یُکَلِّمُہُمُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ : رَجُلٌ مَنَعَ ابْنَ السَّبِیلِ فَضْلَ مَائٍ عِنْدَہُ ، وَرَجُلٌ حَلَفَ عَلَی سِلْعَۃ بَعْدَ الْعَصْرِ ( یَعْنِی : کَاذِبًا ) وَرَجُلٌ بَایَعَ إمَامًا ، فَإِنْ أَعْطَاہُ وَفَی ، وَإِنْ لَمْ یُعْطِہِ مِنْہَا لَمْ یَفِ۔
(مسلم ۱۷۲۔ ابوداؤد ۳۴۶۸)
(مسلم ۱۷۲۔ ابوداؤد ۳۴۶۸)
তাহকীক: