মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১৩৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پانی کی خرید و فروخت کرنا
(٢١٣٤٧) حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زائد پانی کو روکنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۳۴۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّہِ عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُمْنَعَ نَقْعُ الْبِئْرِ یَعْنِی : فَضْلَ الْمَائِ۔

(احمد ۶/۱۳۹۔ حاکم ۶۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٤٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ نابینا کی گواہی دینا جائز نہیں ہاں مگر وہ اس چیز کی گواہی دے جس کو بینائی کے جانے سے قبل وہ دیکھ چکا ہو تو پھر جائز ہے۔
(۲۱۳۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الأَعْمَی إلاَّ أَنْ یَکُونَ شَیْئاً قَدْ رَآہُ قَبْلَ أَنْ یَذْہَبَ بَصَرُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٤٩) حضرت ابو بصیر (رض) جو نابینا تھے انھوں نے حضرت علی (رض) کے سامنے گواہی دی تو حضرت علی (رض) نے ان کی گواہی رد فرما دی۔
(۲۱۳۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ: أَنَّ أَبَا بَصِیرٍ شَہِدَ عِنْدَ عَلِیٍّ وَہُوَ أَعْمَی فَرَدَّ شَہَادَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٠) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نابینا کی گواہی جائز ہے۔
(۲۱۳۵۰) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : شَہَادَۃُ الأَعْمَی جَائِزَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ نابینا شخص اگر آوازوں کو پہچانتا ہو تو پھر اس کی گواہی ایک عادل کے ساتھ مل کر ٹھیک ہے۔
(۲۱۳۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الأَعْمَی مَعَ الرَّجُلِ الْعَدْلِ إذَا عَرَفَ الصَّوْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٢) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) سے نابینا کی گواہی سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا کچھ چیزیں ایسی ہیں جن میں جائز ہے۔
(۲۱۳۵۲) حَدَّثَنَا ابن مہدی ، عن شعبۃ ، قَالَ : سألت الحکم عن شہادۃ الأعمی ؟ فقال : رب شیء تجوز فیہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٣) حضرت امام زہری (رض) نابینا کی گواہی کو جائز اور درست سمجھتے تھے۔
(۲۱۳۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الأَعْمَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٤) حضرت شعبی (رض) نابینا کی گواہی کو درست سمجھتے تھے۔
(۲۱۳۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ وَإِسْرَائِیلَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ الأَعْمَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٥) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر نابینا شخص عادل ہو تو پھر اس کی گواہی قبول ہے۔
(۲۱۳۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عن عامر ، قَالَ : تجوز شَہَادَۃُ الأَعْمَی إذَا کَانَ عَدْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٦) حضرت قتادہ جو نابینا تھا اس نے حضرت ایاس بن معاویہ (رض) کے سامنے گواہی تو آپ (رض) نے اس کی گواہی کو رد فرما دیا۔
(۲۱۳۵۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، أَنَّ قَتَادَۃَ شَہِدَ عِنْدَ إیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ وَہُوَ أَعْمَی فَرَدَّ شَہَادَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٧) حضرت مغیرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے نابینا شخص کی گواہی کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے مجھ سے ایک حدیث بیان فرمائی، میرا خیال ہے کہ آپ اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۱۳۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ عَن شَہَادَۃِ الأَعْمَی فَحَدَّثَ بِحَدِیثٍ ظَنَنَّا أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ نابینا شخص کی گواہی کا بیان
(٢١٣٥٨) حضرت حکم بن عتبیۃ القاسم بن محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ کیا نابینا کو گواہی اور امامت جائز ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ نابینا کی گواہی اور امامت سے کون سی چیز مانع ہے ؟
(۲۱۳۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : سَأَلَ الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنِ الأَعْمَی تَجُوزُ شَہَادَتُہُ وَیَؤُمُّ الْقَوْمَ ؟ قَالَ : وَمَا یَمْنَعُہُ أَنْ یَؤُمَّ الْقَوْمَ وَیَشْہَدَ ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
(٢١٣٥٩) حضرت شریح اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ عطاء کو سامان کے بدلے فروخت کیا جائے۔ حضرت شعبی مطلقاً مکروہ نہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۳۵۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَشْتَرِی الْمِئَۃَ فِی الْعَطَائِ بِالْعَرَضِ ، قَالَ : وَقَالَ الشَّعْبِیُّ : لاَ یُشْتَرَی بِعَرَضٍ ، وَلاَ بِغَیْرِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
(٢١٣٦٠) حضرت ابن عباس کے نزدیک سامان کے علاوہ عطاء کی بیع مکروہ ہے۔
(۲۱۳۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ بَیْعَ الْمِئَۃِ فِی الْعَطَائِ إلاَّ بِعَرَضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
(٢١٣٦١) شعبی سے عطا میں زیادتی کے ساتھ بیع کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نہ اس کا حکم دیتا ہوں نہ اس سے منع کرتا ہوں میں خود کو اور اپنی اولاد کو اس سے روکتا ہوں۔ اسے مسلمانوں کے امراء نے کیا ہے اور مجھ سے بہتر تھے۔
(۲۱۳۶۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ ، عَنْ شِرَاء الزِّیَادَۃِ فِی الْعَطَائِ ، قَالَ : لاَ آمُرُ بِہَا ، وَلاَ أَنْہَی عَنْہَا ، وَأَنْہَی عَنْہَا نَفْسِی وَوَلَدِی ، وَقَدْ فَعَلَ ذَلِکَ مَنْ ہُوَ خَیْرٌ مِنِّی ، قُلْتُ : مَنْ؟ قَالَ : أُمَرَائُ الْمُؤْمِنِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
(٢١٣٦٢) بکر بن عثمان فرماتے ہیں کہ میں خراسان میں ریشم اور دراہم کے بدلے عطاء کی زیادتی کو بیچا کرتا تھا۔ ایک سال میں نے حج کیا اور اس بارے میں حضرت سالم سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کچھ حرج نہیں اگر سامان کے ساتھ ہوں۔ البتہ دراہم کے ساتھ میں مکروہ سمجھتا ہوں۔ حضرت محمد بن کعب اور حضرت عطاء نے بھی یہی جواب دیا۔ میں نے حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین سے بھی سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم اسے درہم کے ساتھ مکروہ سمجھتے ہیں البتہ سامان کے ساتھ کچھ حرج نہیں۔
(۲۱۳۶۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عُثْمَانَ ، قَالَ : کُنْتُ أَشْتَرِی الزِّیَادَۃَ فِی الْعَطَائِ بِخُرَاسَانَ بِالْحَرِیرِ وَالدَّرَاہِم ، فَحَجَجْت فَسَأَلْت سَالِمًا فَقَالَ : أَکْرَہُہُ بِالدَّرَاہِم ، وَلَیْسَ بِہِ بَأْسٌ بِالْعُرُوضِ ، وَسَأَلْت مُحَمَّدَ بْنَ کَعْبٍ الْقُرَظِیَّ فَقَالَ مِثْلَہُ ، وَسَأَلْت عَطَائً فَقَالَ مِثْلَہُ ، وَسَأَلْت الْحَسَنَ ، وَابْنَ سِیرِینَ فَقَالاَ : نَکْرَہُہَا بِالدَّرَاہِم ، وَلاَ نَرَی بِہَا بَأْسًا بِالْعُرُوضِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ عطاء (سالانہ وظیفے یا راشن) کو فروخت کرنے کا بیان
(٢١٣٦٣) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ سامان کے ساتھ بیچ سکتے ہو۔
(۲۱۳۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ دَاوُد ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ وَمُحَمَّدًا ، عَنْ بَیْعِ الْعَطَائِ فَقَالاَ : بِعْہُ بِعَرَضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضارب رب المال کی مخالفت کرے اور نفع کما لے
(٢١٣٦٤) حضرت ابو معشر اور حضرت ابراہیم (رض) اس مضارب کے متعلق فرماتے ہیں جو مخالفت کرے کہ وہ دونوں نفع سے دور رہیں گے اور اس کو صدقہ کریں گے۔
(۲۱۳۶۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ۔ وَعَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : فِی الْمُضَارِبِ یُخَالِفُ ، قَالاَ : یَتَنَزَّہَانِ عَنِ الرِّبْحِ یَتَصَدَّقَانِ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضارب رب المال کی مخالفت کرے اور نفع کما لے
(٢١٣٦٥) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ نفع کو صدقہ کردیں گے۔
(۲۱۳۶۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : یَتَصَدَّقَانِ بِالرِّبْحِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضارب رب المال کی مخالفت کرے اور نفع کما لے
(٢١٣٦٦) حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ اگر مضارب مخالفت کرے تو وہ ضامن ہوگا اور نفع رب المال کو ملے گا۔
(۲۱۳۶۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ، قَالَ: إذَا خَالَفَ فَہُوَ ضَامِنٌ، وَالرِّبْحُ لِصَاحِبِ الْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক: