মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৩৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٨٧) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پچھنے لگوائے اور حجام کو مزدوری میں ایک دینار عطا فرمایا۔
(۲۱۳۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ فَرُّوخَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ : احْتَجَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَعْطَی الْحَجَّامَ عُمَالَتَہُ دِینَارًا۔ (طبرانی ۷۸۳۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٨٨) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں کہ آدمی پچھنے لگوائے اور حجام کے ساتھ شرط نہ لگائے۔
(۲۱۳۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا معمر ابْنُ سام، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ أَنْ یَحْتَجِمَ الرَّجُلُ، وَلاَ یُشَارِطُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٨٩) حضرت ابوہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں حجام کی کمائی رشوت ہے۔
(۲۱۳۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ ، سَمِعْت أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : ہُوَ سُحْتٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٩٠) حضرت سفیان، حضرت منصور اور حضرت ابراہیم (رض) حجام کی کمائی کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۱۳۹۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُفْیَان ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ کَسْبَ الْحَجَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حجام کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۳۹۱) حَدَّثَنَا وکیع قَالَ : حدثنا ابْنُ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ کَسْبِ الْحَجَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٩٢) حضرت ابو جحیفہ (رض) نے ایک غلام خریدا جو حجام تھا، آپ (رض) نے اس کے اوزار توڑ ڈالے اور فرمایا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خون کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۳۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ : أَنَّ أَبَاہُ اشْتَرَی غُلاَمًا لَہُ حَجَّامًا فَکَسَرَ مَحَاجِمَہُ ، وَقَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٩٣) حضرت عروہ (رض) سے مروی ہے کہ انصار کے نوجوانوں کے لیے ایک حجام تھا، حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حکم فرمایا کہ اس کی کمائی اونٹوں کے چارے میں استعمال کرو۔
(۲۱۳۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہِشَامُ بنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ غِلْمَۃً مِنَ الأَنْصَارِ کَانَ لَہُمْ غُلاَمٌ حَجَّامٌ ، فَأَمَرَہُمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَجْعَلُوا کَسْبَہُ فِی عَلْفِ النَّاضِحِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٩٤) حضرت رافع بن خدیج (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حجامت کی کمائی، زانیہ کے مہر کی کمائی اور کتے کی قیمت حرام ہیں۔
(۲۱۳۹۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَارِظٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کَسْبُ الْحَجَّامِ خَبِیثٌ، وَمَہْرُ الْبَغِیِّ خَبِیثٌ ، وَثَمَنُ الْکَلْبِ خَبِیثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ حجام کی کمائی کا بیان
(٢١٣٩٥) حضرت ابراہیم (رض) حجام کی کمائی کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۱۳۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ وَأَبِی ہَاشِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ کَسْبَ الْحَجَّامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٣٩٦) حضرت ابن بریدہ (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک خاتون حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا : میں نے اپنی والدہ پر ایک باندی صدقہ کی تھی، میری والدہ کا انتقال ہوگیا اور باندی میرے پاس رہ گئی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تیرا اجر پورا ہوگیا اور وہ باندی وراثت میں تیری طرف لوٹ آئی۔
(۲۱۳۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إنِّی تَصَدَّقْت عَلَی أُمِّی بِجَارِیَۃٍ فَمَاتَتْ أُمِّی وَبَقِیَتِ الْجَارِیَۃُ فَقَالَ لَہَا: وَجَبَ أَجْرُک ، وَرَجَعَتْ إلَیْک فِی الْمِیرَاثِ۔ (مسلم ۸۰۵۔ ابوداؤد ۱۶۵۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٣٩٧) حضرت حمید بن ھلال (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنی والدہ کو باندی صدقہ کی، اس کی والدہ نے اس باندی کو مکاتبہ بنا لیا، پھر اس کا انتقال ہوگیا تو باندی وراثت میں دوبارہ اسی کو مل گئی، اس شخص نے حضرت عمران بن حصین (رض) سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا کہ تو اپنی والدہ کے ترکہ کا وارث بنے گا، اور اگر تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کرنا چاہے جو پہلے کرتا تھا تو کرسکتا ہے۔ حضرت حمیدّ فرماتے ہیں کہ اس کا نام لبیبہ تھا۔
(۲۱۳۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، أَنَّ رَجُلاً مِنْہُمْ تَصَدَّقَ عَلَی أُمِّہِ بِأَمَۃٍ فَکَاتَبَتْہَا ، ثُمَّ تُوُفِّیَتْ أُمُّہُ ، فَسَأَلَ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ فَقَالَ : أَنْتَ تَرِثُ أُمَّک ، وَإِنْ شِئْتَ وَجَّہْتہَا فِی الْوَجْہِ الَّذِی کُنْتَ وَجَّہَتْہَا فِیہِ ، قَالَ حُمَیْدٌ : فَلَقَدْ رَأَیْتہَا یُقَالُ لَہَا لَبِیبَۃ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٣٩٨) حضرت سعید بن المسیب (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو کوئی چیز صدقہ کرے پھر وہ اس کو وراثت میں واپس مل جائے : فرماتے ہیں کہ کتاب اللہ کے حکم کے مطابق اس کو مل جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۳۹۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَصَدَّقُ بِالصَّدَقَۃِ، ثُمَّ یَرِثُہَا ، قَالَ : إذَا رَدَّہَا إلَیْہِ کِتَابُ اللہِ فَلاَ بَأْسَ بِہَا ، قَالَ : وَقَالَ قَتَادَۃُ : کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ یَقُولُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٣٩٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی صدقہ کرنے کے بعد وراثت میں دوبارہ اس کا مالک بن جائے تو جو اس کے ساتھ پہلے کرتا تھا وہی کرے۔
(۲۱۳۹۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الصَّدَقَۃِ إذَا وَرِثَہَا : قَالَ : یَجْعَلُہَا فِی مِثْلِ الْوَجْہِ الَّذِی کَانَتْ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৩৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠٠) حضرت ابراہیم التیمی (رض) سے اسی طرح منقول ہے۔
(۲۱۴۰۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ مِثْلَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠١) حضرت شریح (رض) اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ اس کو کھالیا جائے۔
(۲۱۴۰۱) حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَأْکُلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠٢) حضرت حسن (رض) اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۱۴۰۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَأْکُلَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اس کو کھالو، اللہ تعالیٰ نے اس کا کھانا تم پر حرام نہیں کیا۔
(۲۱۴۰۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ سَیَّارٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کُلْ فَإِنَّ اللَّہَ لَمْ یَکُنْ لِیُطْعِمَک حَرَامًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠٤) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ جو چیز بھی میراث میں حصہ بن کر آپ کو ملے اس کا کھانا آپ کے لیے حلال ہے۔
(۲۱۴۰۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: مَا رَدَّ عَلَیْک سِہَامُ الْفَرَائِضِ ، فَہُوَ لَکَ حَلاَلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠٥) حضرت ابراہیم التیمی (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) جب کوئی چیز صدقہ کرتے اور وہ میراث میں ان کو اگر واپس مل جاتی تو اس کے ساتھ وہی معاملہ کرتے ( اس کے ساتھ اسی طرح پیش آتے) جس میں وہ پہلے تھا۔
(۲۱۴۰۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، أَنَّ عُمَرَ کَانَ إذَا کَانَتْ صَدَقَۃٌ فَرَدَّہَا عَلَیْہِ حَقٌّ یَرَی أَنْ یُوَجِّہَہَا فِی مِثْلِ مَا کَانَتْ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صدقہ کرے اور وہی چیز وراثت میں دوبارہ اُس کو مل جائے
(٢١٤٠٦) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر وہ وراثت میں واپس آپ کو مل جائے تو کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۴۰۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا رَدَّہَا إلَیْہِ حَقٌّ فَلاَ بَأْسَ۔
তাহকীক: