মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১৪২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
(٢١٤٢٧) حضرت عطاء (رض) سے مروی ہے کہ حضرت ابن زبیر (رض) تاجروں کو مال یہاں سے دیتے اور دوسری جگہ پہنچ کر وصول فرما لیتے، اس بات کا ذکر حضرت ابن عباس (رض) کے سامنے ہوا، آپ (رض) نے فرمایا کہ اگر بطور شرط ایسا نہ کیا گیا ہو تو تب درست ہے۔
(۲۱۴۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یُعْطِی التُّجَّارَ الْمَالَ ہَاہُنَا وَیَأْخُذُ مِنْہُمْ بِأَرْضٍ أُخْرَی ، فَذُکِرَ ، أَوْ ذَکَرْتُ ذَلِکَ لابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ مَا لَمْ یَشْتَرِطْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
(٢١٤٢٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ رسید حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں اور حضرت میمون بن ابو شبیب اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۴۲۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّفْتَجَۃِ ، وَکَانَ مَیْمُونُ بْنُ أَبِی شَبِیبٍ یَکْرَہُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی آدمی کو ایک شہر میں پیسے دے اور دوسرے شہر میں پہنچ کر اُس سے وصول کر لے
(٢١٤٢٩) حضرت دینار (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) سے دریافت کیا : صراف کو بصر ہ میں دراہم دے کر اس سے رسید حاصل کی جاسکتی ہے ؟ اس جیسے دراہم کوفہ میں جا کر اس سے وصول کر لیئے جائیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : یہ چوروں کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے، البتہ اس قرض میں کوئی خیر اور بھلائی نہیں ہے جس میں نفع ( سود ) ہو۔
(۲۱۴۲۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِیُّ ، عَنْ دِینَارٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ : أُعْطِی الصَّرَّافَ الدِّرْہَمَ بِالْبَصْرَۃِ وَآخُذُ السَّفْتَجَۃَ ، آخُذُ مِثْلَ دَرَاہِمِی بِالْکُوفَۃِ ، فَقَالَ : أنَّمَا یُفْعَلُ ذَلِکَ مِنْ أَجْلِ اللُّصُوصِ ، لاَ خَیْرَ فِی قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے تھے کہ بچوں کی گواہی بعض کی بعض کے خلاف جائز ہے۔
(۲۱۴۳۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : تجوز شَہَادَۃُ الصِّبْیَانِ بَعْضِہمْ عَلَی بَعْضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣١) حضرت شریح (رض) بعض بچوں کی گواہی ایک دوسرے پر بیع کے معاملہ میں صحیح سمجھتے تھے۔
(۲۱۴۳۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عن الشیبانی ، عن الشعبی ، عن شریح : أنہ کان یجیز شہادۃ الصبیان ، بعضہم علی بیع بعض۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٢) حضرت عروہ (رض) فرماتے تھے کہ بچوں کی گواہی جائز ہے، اور ان کی پہلی بات لی جائے گی۔
(۲۱۴۳۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : تَجُوزُ شَہَادَۃُ الصِّبْیَانِ وَیُؤْخَذُ بِأَوَّلِ قَوْلِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٣) حضرت ابن عباس (رض) بچوں کی گواہی کے متعلق فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ { مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّہَدَائِ } جبکہ بچے مِمَّنْ تَرْضَوْنَ میں نہیں آتے۔ حضرت ابن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس چیز کے زیادہ مستحق اور لائق ہیں جس کو چیز کو وہ دیکھیں اور اس کے متعلق ان سے سوال کیا جائے تو وہ گواہی دیں، اور حضرت ابن ابی ملیکہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے قاضیوں کو نہیں دیکھا کہ وہ حضرت ابن زبیر (رض) کے قول کے علاوہ کسی کا قول لیتے ہوں۔
(۲۱۴۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِی شَہَادَۃِ الصِّبْیَانِ: قَالَ اللَّہُ تَعَالَی: {مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّہَدَائِ} وَلَیْسُوا مِمَّنْ یُرْضَی ، قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : ہُمْ أَحْرَی إذَا سُئِلُوا عَمَّا رَأَوْا أَنْ یَشْہَدُوا ، وقَالَ ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ : فَمَا رَأَیْت الْقُضَاۃَ أَخَذَتْ إلاَّ بِقَوْلِ ابْنِ الزُّبَیْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٤) بچوں کی گواہی بڑوں کے خلاف جائز نہیں اور بچوں کی گواہی بچوں کے خلاف جائز ہے جب ان کے درمیان کوئی لڑائی، تفرقہ ہوجائے۔
(۲۱۴۳۴) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الصِّبْیَانِ عَلَی الْکِبَارِ ، وَتَجُوزُ شَہَادَۃُ الصِّبْیَانِ بَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ إذَا فُرِّقَ بَیْنَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٥) حضرت شریح (رض) بچوں کی گواہی دانت اور موضحہ زخم میں جائز سمجھتے تھے اور اس کے علاوہ ان کی گواہی قبول نہیں کرتے تھے۔
(۲۱۴۳۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الصِّبْیَانِ فی السِّنِّ وَالْمُوضِحَۃِ ، وَیَأباہُمْ فِیمَا سِوَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٦) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ جب بچے کی عمر پندرہ برس ہوجائے، تو اس کی گواہی معتبر (جائز) ہے۔
(۲۱۴۳۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مَرْیَمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَکْحُولاً یَقُولُ : إذَا بَلَغَ الْغُلاَمُ خَمْسَۃَ عَشَرَ جَازَتْ شَہَادَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٧) حضرت داؤد بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ کے قاضیوں میں سے ایک قاضی کے پاس ایک بچے نے گواہی دی، جس کا نام سلمہ بن عبد الرحمن المخزومی تھا۔ حضرت سالم (رض) اور حضرت قاسم (رض) سے اس کی گواہی کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا کہ اگر اس کے زیر ناف کچھ بال آ چکے ہیں تو اس کی گواہی معتبر ہے۔
(۲۱۴۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَیْنِ ، قَالَ : شہد غُلاَم عِنْدَ قَاضٍ مِنْ قُضَاۃِ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ یُقَالُ لَہُ سَلَمَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِیُّ ، فَأَرْسَلَ إلَی سَالِم وَالْقَاسِمِ فَسَأَلَہُمَا عَنْ شَہَادَتِہِ ، قَالاَ : إِنْ کَانَ أَنْبَتَ فَأَجِزْ شَہَادَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٨) حضرت ابن سیرین بچوں کی گواہی کے متعلق فرماتے ہیں کہ ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور اس کی تحقیق اور چھان بین کی جائے گی۔
(۲۱۴۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ، أَنَّہُ قَالَ فِی شَہَادَۃِ الصِّبْیَانِ: تُکْتَبُ شَہَادَتُہُمْ وَیُسْتَثْبَتُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٣٩) حضرت حمید بن عبد الرحمن (رض) فرماتے ہیں کہ تحقیق کی جائے گی۔
(۲۱۴۳۹) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : یسْتَثْبَتُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٠) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ بچوں کی گواہی معتبر نہیں ہے۔
(۲۱۴۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الصَّبِیِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤١) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں بڑے ہونے سے پہلے بچوں کی گواہی معتبر نہیں ہے۔
(۲۱۴۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ الصِّغَارِ حَتَّی یَکْبُرُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٢) حضرت عامر (رض) بچوں کی گواہی کو جائز نہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۴۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی سَہْلٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : کَانَ لاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الصَّبی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٣) حضرت سلیمان الھمدانی (رض) فرماتے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھا تو میں نے حضرت شریح (رض) کے سامنے گواہی دی، آپ (رض) نے میرے کچھ جسم کو انگلی سے چھو کر فرمایا : بالغ ہونے سے قبل گواہی معتبر نہیں۔
(۲۱۴۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ الْہَمْدَانِیِّ ، قَالَ : شَہِدْت عِنْدَ شُرَیْحٍ وَأَنَا غُلاَمٌ فَقَالَ : بِإِصْبَعِہِ فِی بَعْضِ جَسَدِی : حَتَّی تَبْلُغَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٤) حضرت وکیع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلی (رض) کے پاس محلّے کے کچھ بچوں نے گواہی دی جو نابالغ تھے، آپ (رض) نے فرمایا : فلاں، فلاں کی گواہی لکھ لو ، جب بالغ ہوجائیں تو دیکھنا کہ اگر اس پر ثابت اور برقرار ہیں تو گواہی معتبر ہے اور اگر رجوع کرلیں تو وہ گواہی کالعدم ہوگی۔
(۲۱۴۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : شَہِدَ عِنْدَ ابْنِ أَبِی لَیْلَی صِبْیَانٌ مِنَ الْحَیِّ لَمْ یَبْلُغُوا ، فَقَالَ : اکْتُبْ : شَہِدَ فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ وَہُمْ صِغَارٌ لَمْ یَبْلُغُوا ، فَإِذَا بَلَغُوا فَإِنْ ثَبَتُوا عَلَی شَہَادَتِہِم جَازَتْ ، وَإِنْ رَجَعُوا فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٥) حضرت شعبی (رض) بچوں کی گواہی معتبر سمجھتے تھے۔
(۲۱۴۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الصِّبْیَانِ وَیُرْسِلُ إلَیْہِمْ فَیَسْأَلُہُمْ عَنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٦) حضرت شریح (رض) نے باندی کے معاملہ میں بچے کی گواہی کو قبول کیا اور چار ہزار دراہم کا فیصلہ سنایا۔
(۲۱۴۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ غِلْمَانَ فِی آمَّۃٍ ، وَقَضَی فِیہَا بِأَرْبَعَۃِ آلاَفٍ۔
tahqiq

তাহকীক: