মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১৪৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی گواہی کا بیان
(٢١٤٤٧) حضرت علی (رض) بچوں کی گواہی بچوں کے بارے میں جائز سمجھتے تھے۔
(۲۱۴۴۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدِ الْقَطَّانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الصِّبْیَانِ بَعْضِہِمْ عَلَی بَعْضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٤٨) حضرت علی (رض) نے بڑھئی کو ضامن بنایا۔
(۲۱۴۴۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنِ ابن عَبیدِ بْنِ الأَبْرَصِ ، أَنَّ عَلِیًّا ضَمَّنَ نَجَّارًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٤٩) حضرت عمربن خطاب (رض) نے کاریگروں کو ان کے ہاتھوں ضائع ہونے والی چیزوں کا ضامن قرار دیا ہے۔
(۲۱۴۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ بُکَیْر بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ یُحَدِّثُ ، أَنَّ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ضَمَّنَ الصُّنَّاعَ الَّذِینَ انْتَصَبُوا لِلنَّاسِ فِی أَعْمَالِہِمْ مَا أَہْلَکُوا فِی أَیْدِیہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٠) حضرت علی (رض) نے رنگ ساز اور رنگ ریز کو ضامن بنایا اور فرمایا : لوگوں کے لیے اسی میں بہتری ہے۔
(۲۱۴۵۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ کَانَ یُضَمِّنُ الْقَصَّارَ وَالصَّوَّاغَ ، وَقَالَ : لاَ یُصْلِحُ النَّاسَ إلاَّ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥١) حضرت قاضی شریح (رض) نے رنگ ساز کو ضامن بنایا اور فرمایا : نقصان کی صورت میں وہی کپڑا دے یا اس جیسا کپڑا دے۔
(۲۱۴۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الأَقْمَرِ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ یُضَمِّنُ الْقَصَّارَ ، وَقَالَ : أَعْطِہِ ثَوْبَہُ ، أَوْ شَرْواہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٢) حضرت مسروق (رض) اور حضرت شریح (رض) رنگ ساز کو ضامن قرار دیتی تھے۔
(۲۱۴۵۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ وَشُرَیْحٍ ، قَالَ : کَانَا یُضَمِّنَانِ الْقَصَّارَ شرواہ یَوْمَ أَخْذِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٣) حضرت مسروق (رض) اور حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ رنگ ساز اگر کپڑا پھاڑ دے تو وہ اس کی قیمت کا ضامن ہوگا۔ اور اس سے کپڑا وصول کیا جائے گا۔
(۲۱۴۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ وَشُرَیْحٍ ، أَنَّہُمَا قَالاَ فِی قَصَّارٍ خَرَقَ ثَوْبًا : یضْمَّنُ قِیمَتَہُ وَیَأْخُذُ ثَوْبَہُ إلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ رنگ ساز اگر خراب کر دے تو وہ ضامن ہے، اور اگر وہ چیز ڈوب جائے یا جل جائے یا دشمن برباد کر دے تو ضامن نہ ہوگا۔
(۲۱۴۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ فِی الْقَصَّارِ إذَا أَفْسَدَ ، قَالَ : ہُوَ ضَامِنٌ ، قَالَ : وَکَانَ لاَ یُضَمِّنُہُ غَرَقًا ، وَلاَ حَرْقًا ، وَلاَ عَدُوًّا مُکَابِرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٥) حضرت اعمش (رض) فرماتے ہیں کہ میرے پڑوسی ثابت نے جو رنگ ساز تھا مجھے کہا کہ میں حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کروں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو کپڑے دئیے، اس نے وہ ضائع کر دئیے، تو اس کا کیا حکم ہے ؟ میں نے حضرت ابراہیم سے سوال کیا تو آپ (رض) نے فرمایا کہ کیا وہ نہیں جانتا تھا کہ وہ اس کا غلام ہے ؟ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ (رض) نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۴۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَش ، قَالَ : أَمَرَنِی جَارٍ لِی قَصَّارٌ یُقَالُ لَہُ ثَابِتٌ : أسْأل لہ إِبْرَاہِیمَ : عَن رَجُلٍ أَعْطَی غُلاَمًا لَہُ ثَوْبًا فَضَاعَ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ : أَلَیْسَ یَعْلَمُ أَنَّہُ غُلاَمہ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : ہُوَ ضَامِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٦) حضرت مغیرۃ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کیا کہ کپڑا بننے والا اونی کپڑوں میں (اون) آگ کے انگاروں کے پاس سے گزرا تو آگ کے انگارے نے اس اون کو جلا ڈالا، اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا وہ ضامن ہوگا۔
(۲۱۴۵۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن حَائِکٍ مَشَی فِی غَزْلٍ بِشُعْلَۃٍ مِنْ نَارٍ ، فَوَقَعَتْ شَرَارَۃٌ فَأَحْرَقَتِ الْغَزْلَ ، قَالَ : یضمَّنُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٧) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ رنگ ساز اور ہر مشترک اجیرضامن ہوگا۔
(۲۱۴۵۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ أَبِی غَنِیَّۃَ، عَنِ الْحَکَمِ، قَالَ: یضمَّنُ الصَّبَّاغُ وَالْقَصَّارُ وَکُلُّ أَجِیرٍ مُشْتَرَکٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ رنگ ریز وغیرہ کا بیان
(٢١٤٥٨) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ رنگ ساز اسی کا ضامن ہوگا جو اس کے ہاتھوں نے کیا ہو۔ ( جو خرابی اس کی وجہ سے آئی ہو ) ۔
(۲۱۴۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ جَابِرٍ وَمُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ یُضَمَّنُ الْقَصَّارُ إلاَّ مَا جَنَتْ یَدُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٥٩) حضرت سلیمان بن یسار (رض) سے مروی ہے کہ ایک باندی ( ہجرت کر کے ) ایک قوم کے پاس آئی اور ان کو دھوکا دیا، اور انھیں کہا کہ وہ آزاد ہے، ایک شخص نے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر معلوم ہوا کہ وہ تو باندی ہے تو حضرت عمر (رض) نے اس کی اولاد کی قیمت ادا کرنے کا فیصلہ یہ فرماتے ہوئے کیا کہ ہر وہ شخص جس کے ساتھ دھوکا ہو اس کو جرمانے کے طورغرہ ( غلام یا باندی) دی جائے گی۔
(۲۱۴۵۹) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ بْنِ مُوسَی ، عَنِ ابْنِ قُسَیْطٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، أَنَّ أَمَۃً أَتَتْ قَوْمًا فَغَرَّتْہُمْ وَزَعَمَتْ أَنَّہَا حُرَّۃٌ ، فَتَزَوَّجَہَا رَجُلٌ فَوَلَدَتْ مِنْہُ أَوْلاَدًا فَوَجَدُوہَا أَمَۃً ، فَقَضَی عُمَرُ بِقِیمَۃِ أَوْلاَدِہَا فِی کُلِّ مَغْرُورٍ غُرَّۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦٠) حضرت خلاس (رض) سے مروی ہے کہ ایک باندی قبیلہ طیء میں آئی، اس نے کہا کہ وہ آزاد ہے، اس کو آزاد سمجھتے ہوئے ایک شخص نے اس کے ساتھ نکاح کرلیا، پھر اس باندی کا آقا اس کو لینے آگیا، حضرت عثمان (رض) نے فیصلہ فرمایا کہ باندی اور اس کے بچے آقا کو ملیں گے، اُور اس کے شوہر کے لیے وہ ہے جو وہ سامان میں سے پالے۔ پھر آپ نے لوگوں میں یہ طریقہ جاری فرمادیا کہ ہر ایک نفس میں دو نفس ہیں۔
(۲۱۴۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، أَنَّ أَمَۃً أَتَتْ طَیّئاً فَزَعَمَتْ أَنَّہَا حُرَّۃٌ فَتَزَوَّجَہَا رَجُلٌ ، ثُمَّ إنَّ سَیِّدَہَا ظَہَرَ عَلَیْہَا فَقَضَی عُثْمَانُ أَنَّہَا وَأَوْلاَدَہَا لِسَیِّدِہَا ، وَجَعَلَ لِزَوْجِہَا مَا أَدْرَکَ مِنْ مَتَاعِہ، وَجَعَلَ فِیہِمَ السُّنَّۃَ ، أَوِ الْمِلَّۃَ : فِی کُلِّ رَأْسٍ رَأْسَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦١) حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک باندی ایک شہر سے بھاگ کر دوسرے شہر چلی گئی، اور ایک قوم کے پاس آ کر اپنے آپ کو آزاد ظاہر کیا، تو اس میں ایک شخص نے رغبت کی اور اس کو پسند کر کے اس کے ساتھ نکاح کرلیا اور اس سے کچھ بچے بھی ہوگئے، پھر پتہ چلا کہ وہ تو باندی ہے اور اس کا آقا بھی آگیا تو کیا وہ اس باندی کو لے جاسکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا کہ آقا اپنی باندی کو لے جائے گا اور اس کے بچوں کے باپ کے لیے غلام یا باندی ہے۔ ( اس کو غلام یا باندی دے گا) ۔
(۲۱۴۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہ ، عَنْ جَارِیَۃٍ أَبِقَتْ مِنْ أَرْضٍ إلَی أَرْضٍ أُخْرَی ، فَأَتَتْ قَوْمًا فَزَعَمَتْ أَنَّہَا حُرَّۃٌ ، فَرَغِبَ فِیہَا رَجُلٌ فَتَزَوَّجَہَا فَوَلَدَتْ أَوْلاَدًا ، ثُمَّ عَلِمُوا أَنَّہَا أَمَۃٌ ، فَجَائَ مَوْلاَہَا فَأَخَذَہَا ، قَالَ : یَأْخُذُ الْمَوْلَی أَمَتَہُ ، وَیَفْدِی الأَبُ أَوْلاَدَہُ بغُرَّۃٍ غرَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی باندی خود کو آزاد قرار دے (اور اس سے شادی کرلی جائے تو) کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦٢) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ دھوکے سے کیے گئے نکاح سے پیدا ہونے والے ہر بچے کے بدلے میں ایک غرہ (غلام یا باندی) ہے۔
(۲۱۴۶۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ شَیْبَۃَ بْنِ نِصَاحٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : فِی وَلَدِ کُلِّ مَغْرُورٍ غُرَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر غلام کو تصرف ( تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦٣) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص نے کوئی ایسا غلام بیچا جسے تجارت سے روکا گیا تھا تو اس نے اپنا مال ضائع کردیا۔
(۲۱۴۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِی الأَخْضَرِ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ سَعِیدٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : مَنْ بَاعَ عَبْدًا ، أَوْ رَجُلاً مَحْجُورًا عَلَیْہِ فَمَالُہُ أَتْوَی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر غلام کو تصرف ( تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب آقا بازار والوں کے پاس آکر انھیں بتادے کہ اس نے اپنے غلام کو تجارت سے روک دیا ہے تو پھر کسی شخص کے لیے جائز نہیں کہ اس کے ساتھ معاملات کرے۔
(۲۱۴۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَتَی أَہْلَ سُوقِہِ فَأَعْلَمَہُمْ أَنَّہُ حَجَرَ عَلَیْہِ فَلَیْسَ لأَِحَدٍ أَنْ یُخَالِطَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر غلام کو تصرف ( تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غلام کو بازار میں بازارو الوں کے سامنے سے تصرف وغیرہ کرنے سے روک دے تو اس سے بیع وغیرہ کرنا جائز نہیں ہے۔
(۲۱۴۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إذَا حَجَرَ الرَّجُلُ عَلَی عَبْدِہِ فِی أَہْلِ سُوقِہِ لَمْ یَجُزْ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر غلام کو تصرف ( تجارت) وغیرہ کرنے سے روک دے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٤٦٦) حضرت ابن سیرین (رض) تجارت سے روکے جانے کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۱۴۶۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی فِی الْحَجْرِ شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক: