মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৫২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٢٧) حضرت موسیٰ بن عبداللہ ابن یزید انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ میں ایک شادی میں تھا، لوگ شیرینی بکھیرنے لگے تو حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی (رض) نے فرمایا ( لٹاؤ مت) اس کو رکھ دو اور تقسیم کردو۔
(۲۱۵۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : شَہِدْت إملاَکًا فَجیئَ بِسُکّرٍ لِیَنْثُرُوہُ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی : دَعُوہُ فَاقْسِمُوہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٢٨) حضرت عبداللہ بن یزید الخطمی (رض) بادام وغیرہ لٹانے کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر آپ لوگ وہ رکھ دو گے تو ہم ان تک پہنچ جائیں گے اور اگر آپ لوگ لٹاؤ گے تو ہم اس تک نہ پہنچ پائیں گے۔
(۲۱۵۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ الْخَطْمِیِّ فِی نَثْرِ الْجَوْزِ ، قَالَ : إِنْ وَضَعْتُمُوہُ أَصَبْنَا مِنْہُ ، وَإِنْ نَثَرْتُمُوہُ لَمْ نُصِبْ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٢٩) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے کئی صالح لوگوں کو پایا جو لوٹی ہوئی چیز کھانے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۵۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَدْرَکْت رِجَالاً صَالِحِینَ یَکْرَہُونَ أَکْلَ مَا نُثِرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣٠) حضرت ابراہیم بادام اور شیرینی لٹانے کو ناپسند کرتے تھے، حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے، بیشک اس کو ناپسند اس لیے کیا گیا ہے کہ شریف آدمی کا نفس اس کو پسند نہیں کرتا۔
(۲۱۵۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَرِہَ انْتِہَابَ الْجَوْزِ وَالسُّکّرِ۔ قَالَ : وَقَالَ عَامِرٌ : لاَ بَأْسَ ، إنَّمَا کُرِہَ مَا لَمْ تَطِبْ بِہِ نَفْسُ صَاحِبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣١) حضرت ابو مسعود انصاری (رض) کا معمول تھا کہ جب بچوں پر چیزیں لٹائی جا رہی ہوتیں تو یہ بچوں کو ان کے لینے سے منع فرماتے اور ان کو خرید کردیتے۔
(۲۱۵۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عن خالد بن سعد ، عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ، أَنَّہُ کَانَ إذَا نُثِرَ عَلَی الصِّبْیَانِ مَنَعَ صِبْیَانَہُ فَاشْتَرَی لَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣٢) حضرت خالد بن سعد بچوں پر شیرینی وغیر لٹانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۱۵۳۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ کَرِہَ نَہَّابَ السُّکّرِ عَلَی الصِّبْیَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣٣) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت شعبی (رض) کے ساتھ تھا، اُن دونوں حضرات سے شادی میں شیرینی وغیرہ لٹانے کے متعلق دریافت کیا گیا، حضرت ابراہیم (رض) نے اس کو ناپسند فرمایا، جبکہ حضرت شعبی (رض) نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۲۱۵۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : کُنْتُ بَیْنَ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ فَسُئِلاَ عَنْ نَہَّابِ السُّکّرِ فِی الْعُرْسِ ، فَکَرِہَہُ إبْرَاہِیمُ ، وَلَمْ یَرَ الشَّعْبِیُّ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣٤) حضرت شعبی (رض) اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے، اور حضرت ابراہیم (رض) اس کو ناپسند کرتے۔
(۲۱۵۳۴) حَدَّثَنَا شریک ، عن عنبسۃ ، عن الشعبی : أنہ لَمْ یَرَ بِہِ بَأْسًا ، وکرہہ إبراہیم۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣٥) حضرت عکرمہ (رض) شیرینی وغیرہ لٹانے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۵۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، أَنَّہُ کَرِہَ نَثْرَ السُّکّرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شادی میں بادام اور شیرینی تقسیم کرنا
(٢١٥٣٦) حضرت عطائ (رض) بھی اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۵۳۶) حَدَّثَنَا عیسی بن یونس ، عن الأوزاعی ، عن عطاء : أَنَّہُ کَرِہَ نَثْرَ السُّکّرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٣٧) حضرت ابن مسعود (رض) سے قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا گانا مراد ہے، قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔
(۲۱۵۳۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّہْنِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ أَبِی الصَّہْبَائِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْہَا؟ فَقَالَ : الْغِنَائُ ، وَالَّذِی لاَ إلَہَ إلاَّ ہُوَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٣٨) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ اس سے مراد گانا بجانا اور آلات موسیقی خریدنا ہے۔
(۲۱۵۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی، عَنِ الْحَکَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الْغِنَائُ وَشِرَاء الْمُغَنِّیَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٣٩) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } سے مراد گانا بجانا اور گانا سننا ہے۔
(۲۱۵۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : ہُوَ الْغِنَائُ ، وَالْغِنَائُ مِنْہُ ، وَالإِسْتِمَاعُ إلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٤٠) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ گانا مراد ہے۔
(۲۱۵۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ شُعَیْبٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : ہُوَ الْغِنَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٤١) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ گانا مراد ہے۔
(۲۱۵۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ یَقُولُ : ہُوَ الْغِنَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٤٢) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ گانا مراد ہے۔
(۲۱۵۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : ہُوَ الْغِنَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٤٣) حضرت حبیب (رض) فرماتے ہیں کہ گانا مراد ہے۔
(۲۱۵۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : ہُوَ الْغِنَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٤٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اس سے گانا ( موسیقی) اور اس جیسی دوسری چیزیں مراد ہیں۔
(۲۱۵۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : ہُوَ الْغِنَائُ وَنَحْوُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } کی تفسیر کا بیان
(٢١٥٤٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ گانا بجانا ( یا سننا) دل میں نفاق پیدا کرتا ہے اور حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ } سے مراد گانا ( موسیقی) ہے۔
(۲۱۵۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ وَإِبْرَاہِیمَ ، قَالَ إبْرَاہِیمُ : الْغِنَائُ یُنْبِتُ النِّفَاقَ فِی الْقَلْبِ ، قَالَ : وَقَالَ مُجَاہِدٌ : {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَشْتَرِی لَہْوَ الْحَدِیثِ} ہو الْغِنَائُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৫৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی شخص کو کوئی بچہ ملے اور وہ اُس کو پا لے اور اُس پر خرچ کرے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے ؟
(٢١٥٤٦) حضرت مسور بن زید (رض) سے مروی ہے کہ ایک عورت کو بچہ ملا، اس نے اس کو پالا اور اس پر خرچ کیا یہاں تک کہ وہ جوان ہوگیا، پھر خاتون نے اس لڑکے سے نفقہ کا مطالبہ کیا، اس لڑکے کے باریحضرت عمر بن عبد العزیز (رض) کو خط لکھ کر اس کا حکم طلب کیا گیا۔ آپ نے جواب میں فرمایا کہ اس عورت سے قسم لی جائے گی کہ اس نے ثواب کی نیت سے لڑکے پر خرچ نہیں کیا۔ اگر وہ قسم کھالے تو لڑکے سے نفقے کے لیے سعی کرنے کو کہا جائے گا۔
(۲۱۵۴۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمِسْوَرُ بْنُ زَیدَ ، أَنَّ امْرَأَۃً الْتَقَطَتْ صَبِیًّا فَأَنْفَقَتْ عَلَیْہِ حَتَّی شَبَّ ، ثُمَّ طَلَبَتْ نَفَقَتَہَا ، فَکُتِبَ فِی ذَلِکَ إلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ فَکَتَبَ : أَنْ تُسْتَحْلَفَ أَنَّہَا لَمْ تُنْفِقْ عَلَیْہِ احْتِسَابًا ، فَإِنْ حَلَفَتْ ، اسْتُسعی۔
তাহকীক: