মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১৬২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے سونے اور چاندی اور ایک دوسرے کے بدلے دینے کی اجازت دی ہے۔
(٢١٦٢٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے ذمہ دوسرے کے دینار ہوں اور وہ ان کی جگہ درہم دے دے تو کوئی حرج نہیں، اگرچہ اس کی قیمت کچھ کم یا زیادہ بھی ہوجائے اگر وہ دونوں اس پر راضی ہوں۔
(۲۱۶۲۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنیَّۃ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَکُونَ لِلرَّجُلِ عَلَی الرَّجُلِ دَنَانِیرُ فَیَأْخُذُ منْہُ الدَّرَاہِمَ یَصْرِفُہَا، وَلاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَزِیدَہُ عَلَی السِّعْرِ، أَوْ یَنْتقصَ مِنْہُ إذَا کَانَ عَنْ تَرَاضٍ مِنْہُمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٢٨) حضرت ابن مسعود (رض) سونے کے بدلے چاندی اور چاندی کے بدلے سونا دینے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۶۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ اقْتِضَائَ الذَّہَبِ مِنَ الْوَرِقِ ، وَالْوَرِقِ مِنَ الذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٢٩) حضرت ابن عباس (رض) بھی اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۱۶۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُعْطی الذَّہَبَ مِنَ الْوَرِقِ ، وَالْوَرِقَ مِنَ الذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣٠) حضرت ابو عیبدۃ بن عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے ذمے تیری چاندی قرض ہو تو اس سے سونا وصول نہ کر، اور سونے کے بدلے چاندی وصول نہ کر۔
(۲۱۶۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : قَالَ لِی أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ : لاَ تَأْخُذَ الذَّہَبَ مِنَ الْوَرِقِ یَکُونُ لَکَ عَلَی الرَّجُلِ ، وَلاَ تَأْخُذَنَّ الْوَرِقَ مِنَ الذَّہَبِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣١) حضرت ابو سلمۃ (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو دراہم قرض میں دئیے ہیں تو کیا اس سے دینار وصول کرسکتا ہے ؟ آپ نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۱۶۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یُقْرِضُ الرَّجُلَ الدَّرَاہِمَ فَیَأْخُذُ مِنْہُ الدَّنَانِیرَ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣٢) حضرت ابو سلمۃ اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۶۳۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ : أَنَّہُ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣٣) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص کے ذمے دوسرے کے کچھ دراہم تھے ، پھر اس نے ان کی قیمت میں دینار وصول کرنے کا ارادہ کیا تو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ناپسند کیا۔
(۲۱۶۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : فِی رَجُلٍ کَانَتْ لَہُ عَلَی رَجُلٍ دَرَاہِمُ فَأَخَذَ مِنْہَا ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یَأْخُذَ بِقِیمَتِہَا دَنَانِیرَ فَکَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣٤) حضرت عطاء سے مروی ہے کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب (رض) کے غلام سے چار دینار میں اونٹنی خریدی، وہ اپنا حق وصول کرنے جب میرے پاس آیا تو میں نے اس سے کہا کہ میرے پاس دراہم ہیں دینار نہیں ہیں، تم مجھ سے دینارلے لو، اس نے کہا کہ میں سعید بن مسیب سے پوچھ کرلوں گا۔ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا : اس سے دینار ہی وصول کرو، اور اگر وہ انکار کرے تو چھوڑ دینا کیونکہ اللہ پاک نے وعدہ کا وقت مقررہ کیا ہوا ہے۔
(۲۱۶۳۴) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَطَائٌ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ: ابْتَعْت مِنْ بُرْدٍ مَوْلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ نَاقَۃً بِأَرْبَعَۃِ دَنَانِیرَ، فَجَائَ یَلْتَمِسُ حَقَّہُ مِنِّی، فَقُلْتُ: عِنْدِی دَرَاہِمُ، لَیْسَ عِنْدِی دَنَانِیرُ فَقَالَ : حَتَّی أَسْتَأْمِرَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، فَاسْتَأْمَرَہُ فَقَالَ : خُذْ مِنْہُ دَنَانِیرَ عَیْنًا ، فَإِنْ أَبَی فَدَعْہُ ، مَوْعِدُہُ اللَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣٥) حضرت ابن مسعود (رض) اس کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۶۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : بَلَغَنِی أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَرِہَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات سونے اور چاندی کو ایک دوسرے کے بدلے دینے کو ناپسند قرار دیتے ہیں
(٢١٦٣٦) حضرت عبداللہ سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۱۶۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٣٧) حضرت ابراہیم بن مہاجر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحۃ سے مزارعۃ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے بتایا کہ حضرت عثمان (رض) نے حضرت خباب، حضرت عبداللہ ، حضرت سعد اور حضرت صہیب (رض) کو اپنی زمین دی، اور میں نے دیکھا کہ آپ نے مزارعۃ بالثلث اور ربع کے تحت زمین دی۔
(۲۱۶۳۷) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ بنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُوسَی بْنَ طَلْحَۃَ فَحَدَّثَنِی ، أَنَّ عُثْمَانَ أَقْطَعَ خَبَّابًا أَرْضًا ، وَعَبْدَ اللہِ أَرْضًا ، وَسَعْدًا أَرْضًا ، وَصُہَیْبًا أَرْضًا ، فَکُلاَّ جَارِیَّ قَدْ رَأَیْتہ یُعْطِی أَرْضَہُ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ : عَبْدَ اللہِ وَسَعْدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٣٨) حضرت ابو جعفر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی خیبر والی زمین مزارعۃ بالنصف کرتے ہوئے دی۔
(۲۱۶۳۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : لَقَدْ أَعْطَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرْضَہُ بِخَیْبَرَ یَعْنِی بِنِصْفٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٣٩) حضرت سعد (رض) اور حضرت ابن مسعود (رض) مزارعۃ بالثلث، اور ربع فرمایا کرتے تھے۔
(۲۱۶۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، قَالَ : کَانَ سَعْدُ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ یُزَارِعَانِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٠) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ (رض) ہمارے پاس تشریف لائے، ہم لوگ اپنی زمینیں مزارعۃ بالثلث اور ربع کے تحت دیا کرتے تھے، آپ نے اس پر ہمیں ملامت نہ فرمائی۔
(۲۱۶۴۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : جَائَنَا مُعَاذٌ وَنَحْنُ نُعْطِی أَرْضَنَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ فَلَمْ یَعِبْ ذَلِکَ عَلَیْنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤١) حضرت طاؤس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۱۶۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ بنِ عِیَاضٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ مُعَاذٍ بِنَحْوِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٢) حضرت ابو جعفر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر والوں کو اپنی زمین نصف مزارعۃ دی۔ پھر حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر (رض) ، حضرت عثمان (رض) اور حضرت علی (رض) پھر ان کے اہل و عیال نے آج تک مزارعۃ بالثلث اور ربع فرمائی۔
(۲۱۶۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : عَامَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَہْلَ خَیْبَرَ عَلَی الشَّطْرِ ، ثُمَّ أَبُو بَکْرٍ وَعُمَر وَعُثْمَانُ وَعَلِیٌّ ، ثُمَّ أَہْلُوہُمْ إلَی الْیَوْمِ یُعْطُونَ الثُّلُثَ وَالرُّبُعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٣) حضرت ابو جعفر (رض) سے پوچھا گیا کہ زمین مزارعۃ بالثلث اور ربع کرتے ہوئے دینا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ اگر حضرت ابوبکر (رض) ، حضرت عمر (رض) اور حضرت علی (رض) کے آل کو دیکھو گے تو آپ ان کو اس طرح کرتے ہوئے پاؤ گے۔
(۲۱۶۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ وَوَکِیعٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہ ، عَنِ الْمُزَارَعَۃِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ ، فَقَالَ : إِنْ نَظَرْتَ فِی آلِ أَبِی بَکْرٍ وَآلِ عُمَرَ وَآلِ عَلِیٍّ وَجَدْتہمْ یَفْعَلُونَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٤) حضرت کلیب بن وائل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے عرض کیا کہ ایک شخص کی اپنی زمین اور پانی ہے لیکن اس کے پاس دانہ اور بیل نہیں ہے، اس نے اپنی زمین مزارعۃ بالنصف کے طور پر مجھے دی میں نے اپنے بیج اور بیل کے ساتھ کھیتی باڑی کی ( اور جو کچھ نکلا) اس کو نصف تقسیم کرلیا، ( ایسا کرنا ٹھیک ہے) ؟ آپ نے فرمایا بہت اچھا ہے۔
(۲۱۶۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، وَأَبُو الأَحْوَص ، عَنْ کُلَیْبِ بْنِ وَائِلٍ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ : رَجُلٌ لَہُ أَرْضٌ وَمَائٌ، لَیْسَ لَہُ بَذْرٌ ، وَلاَ بَقَرٌ ، فَأَعْطَانِی أَرْضَہُ بِالنِّصْفِ فَزَرَعْتہَا بِبَذْرِی وَبَقَرِی ، ثُمَّ قَاسَمْتہ عَلَی النِّصْفِ، قَالَ: حَسَنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٥) حضرت علی (رض) مزارعۃ بالنصف کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۶۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الْحَارِثِ بنِ حَصِیرَۃَ ، عَنْ صَخْرِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ عَمْرٍو بْنِ صُلَیعٍ ، عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا بِالْمُزَارَعَۃِ عَلَی النِّصْفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٦) حضرت انس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میری زمین اور میرا اونٹ برابر ہے۔
(۲۱۶۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: أَرْضِی وَبَعیرِی سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক: