মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৬৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٧) حضرت عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ : ابن خدیج (رض) اپنے نفس پر زیادتی چاہی، خدا کی قسم میں ضرور بضرور اس سے اونٹ کا کرایہ وصول کروں گا۔
(۲۱۶۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ سَالِمًا یَقُولُ : أَکْثَرَ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ عَلَی نَفْسِہِ ، وَاللَّہِ لَنکْرِیَنَّہَا کِرَائَ الإِبِلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٨) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ مزارعۃ بالنصف، ثلث اور ربع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۶۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ الْقَنَّادِ ، قَالَ : سَمِعْتُ طَاوُوسًا یَقُولُ : لاَ بَأْسَ بِالْمُزَارَعَۃِ بِالنِّصْفِ وَالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٤٩) حضرت ابن الاسود اپنے والد محترم کی زندگی میں دیہات والوں کے ساتھ مزارعۃ کرتے تھے۔
(۲۱۶۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ الأَسْوَدِ: أَنَّہُ کَانَ یُزَارِعُ أَہْلَ السَّوَادِ حَیَاۃَ أَبِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٠) حضرت ابن الاسود (رض) فرماتے ہیں کہ میں مزارعۃ بالثلث اور ربع کیا کرتا تھا، میں نے حضرت علقمہ اور حضرت الاسود (رض) سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ ( ان کو باخبر کیا اس بارے میں ) پس اگر وہ اس میں کچھ حرج سمجھتے تو مجھے اس سے ضرور منع کرتے۔
(۲۱۶۵۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کُنْتُ أُزَارِعُ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ وَأَحْمِلُہُ إلَی عَلْقَمَۃَ وَالأَسْوَدِ فَلَوْ رَأَوا بِہِ بَأْسًا لَنَہُونِی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥١) حضرت عمر بن عبد العزیز نے زمینوں کو مزارعۃ بالثلث اور ربع پر دینے کا حکم فرمایا تھا۔
(۲۱۶۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَانَ یَأْمُرُ بِإِعْطَائِ الأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٢) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے حضرت عدی (رض) کو خط لکھا کہ مزارعۃ بالثلث اور ربع کرو۔
(۲۱۶۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدِ الْحَذَّائِ : أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ کَتَبَ إلَی عَدِیٍّ أَنْ یُزَارِعَ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٣) حضرت قاسم اور حضرت ابن سیرین اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو اپنی زمین مزارعۃ بالثلث، ربع اور عشر پر دے، اور اس پر نفقہ میں کوئی چیز لازم نہیں ہے۔
(۲۱۶۵۳) حَدَّثَنَا فُضَیْلٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، وَابْنِ سِیرِینَ : أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا أَنْ یُعْطِیَ الرَّجُلُ أَرْضَہُ آخَرَ عَلَی أَنْ یُعْطِیَہُ الثُّلُثَ ، أَوِ الرُّبُعَ ، أَوِ الْعُشْرَ ، وَلاَ یَکُونُ عَلَیْہِ مِنَ النَّفَقَۃِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٤) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ میرے والد زمین کرایہ ( مزارعت) پر دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۱۶۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی لاَ یَرَی بِکَرَائِ الأَرْضِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٥) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم (رض) سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۱۶۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا عَنْہُ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٦) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت رافع بن خدیج (رض) کی مغفرت فرمائے، خدا کی قسم میں ان سے زیادہ اس حدیث کو جانتا ہوں، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں دو شخص جھگڑتے ہوئے آئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر تمہاری یہی حالت ہے تو تم لوگ زمین کرایہ ( مزارعۃ) پر نہ دیا کرو، حضرت رافع (رض) نے صرف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا آخری قول ” زمین مزارعۃ پر مت دیا کرو “ سنا۔
(۲۱۶۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی الْوَلِیدِ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ ، قَالَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : یَغْفِرُ اللَّہُ لِرَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، أَنَا وَاللَّہِ أَعْلَمُ بِالْحَدِیثِ مِنْہُ ، إنَّمَا أَتَاہُ رَجُلاَنِ قَدَ اقْتَتَلاَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنْ کَانَ ہَذَا شَأْنُکُمْ فَلاَ تُکْرُوا الْمَزَارِعَ ، فَسَمِعَ رَافِعٌ قَوْلَہُ : لاَ تُکْرُوا الْمَزَارِعَ۔ (ابوداؤد ۳۳۸۳۔ احمد ۱۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٧) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں مہاجرین کا کوئی بھی گھر ایسا نہ تھا جو اپنی زمینیں مزارعۃ بالثلث اور ربع پر نہ دیتے ہوں۔
(۲۱۶۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : مَا بِالْمَدِینَۃِ أَہْلُ بَیْتِ ہِجْرَۃٍ إلاَّ وَہُمْ یُعْطُونَ أَرْضَہُمْ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٨) حضرت ابن عمر (رض) اپنی زمین مزارعۃ بالثلث پر دیا کرتے تھے۔
(۲۱۶۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَانَ یَدْفَعُ أَرْضَہُ بِالثُّلُثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٥٩) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میری زمین اور میرا اونٹ ( کرایہ پر دینے کے اعتبار سے ) برابر ہیں۔
(۲۱۶۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِیسَی ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَرْضِی وَبَعِیرِی سَوَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٦٠) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر والوں کو زمین مزارعۃ بالنصف پر عطاء فرمائیں۔
(۲۱۶۶۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَامَلَ أَہْلَ خَیْبَرَ عَلَی الشَّطْرِ۔ (مسلم ۱۱۸۶۔ ابوداؤد ۲۹۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات نصف، ثلث اور ربع کے ساتھ مزارعت کرنے میں کچھ حرج نہیں سمجھتے تھے
(٢١٦٦١) حضرت عبداللہ بن عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کی مقام فوارہّ میں زمین تھی جو آپ نے مزارعۃ بالثلث اور ربع پر دی ہوئی تھی، آپ نے مجھے ان لوگوں کے درمیان تقسیم کرنے کے لیے بھیجا تھا۔
(۲۱۶۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیان ، حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِیسَی ، قَالَ : کَانَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی أَرْضٌ بِالْفَوَّارَۃِ ، فَکَانَ یَدْفَعُہَا بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ ، فَیُرْسِلُنِی أُقَاسِمُہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢١٦٦٢) حضرت رافع بن خدیج (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایسے کام سے منع فرمایا ہے جس میں صرف ہمیں نفع ہو، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کسی کی زمین ہو اور وہ اس کو مزارعۃ بالثلث، یا ربع پر کسی کو دے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس کی زمین ہو وہ اس میں خود کھیتی باڑی کرے یا اپنے کسی بھائی کے لیے چھوڑ دے۔
(۲۱۶۶۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ ، قَالَ : نَہَانَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ کَانَ لَنَا نَافِعًا ، نَہَانَا إذَا کَانَت لأَِحَدِنَا أَرْضٌ أَنْ یُعْطِیَہَا بِبَعْضِ خَرَاجِہَا بِثُلُثٍ ، أَوْ نِصْفٍ ، قَالَ : وَمَنْ کَانَتْ لَہُ أَرْضٌ فَلْیَزْرَعْہَا ، أَوْ لِیَمْنَحْہَا أَخَاہُ۔ (ترمذی ۱۳۸۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢١٦٦٣) حضرت ابن معقل سے مزارعۃ کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت ثابت بن ضحاک (رض) نے مجھے خبر دی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۶۶۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ السَّائِبِ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ مَعْقِلٍ عَنِ الْمُزَارَعَۃِ؟ فَقَالَ : أَخْبَرَنِی ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاکِ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْہَا۔(مسلم ۱۱۸۔ احمد ۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢١٦٦٤) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بٹائی پر زمین دینے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۱۶۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، سَمِعَ عَمْرًا یُحَدِّثُ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنِ الْمُخَابَرَۃِ۔
(مسلم ۱۱۷۷۔ نسائی ۴۶۵۱)
(مسلم ۱۱۷۷۔ نسائی ۴۶۵۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢١٦٦٥) حضرت عمرو بن عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ ہم لوگ بٹائی پر زمین دیا کرتے تھے اور اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے، یہاں تک کہ حضرت رافع بن خدیج (رض) کا گمان یہ تھا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرمایا ہے، ہم نے ان کی وجہ سے یہ کام چھوڑ دیا۔
(۲۱۶۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : سَمِعَ عَمْرٌو عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ یَقُولُ : کُنَّا نُخَابِرُ ، وَلاَ نَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا حَتَّی زَعَمَ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْہَا فَتَرَکْنَاہُ مِنْ أَجْلِہِ۔
(مسلم ۱۱۷۹۔ ابوداؤد ۳۳۸۲)
(مسلم ۱۱۷۹۔ ابوداؤد ۳۳۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৬৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بٹائی پر زمین دینے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢١٦٦٦) حضرت زید بن ثابت (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بٹائی پر زمین دینے سے منع فرمایا ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا مخابرۃ سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ زمین نصف یا ثلث پر بٹائی پر دینا۔
(۲۱۶۶۶) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُخَابَرَۃِ ، قُلْتُ : وَمَا الْمُخَابَرَۃُ ؟ قَالَ : أَنْ تَأْخُذَ الأَرْضَ بِنِصْفٍ ، أَوْ ثُلُثٍ ، أَوْ رُبُعٍ۔ (احمد ۱۸۷۔ عبد بن حمید ۲۵۳)c
তাহকীক: