মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২১৬৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو آدمی کسی چیز پر دعویٰ کریں پھر اُن میں سے ایک دو گواہ پیش کر دے اور دوسرا ایک گواہ پیش کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٦٨٧) حضرت محمد بن کعب (رض) سے مروی ہے کہ میں نے ایک شخص کو خچر فروخت کیا، پس وہ جتنی دیر اللہ نے چاہا رہا، پھر وہ میرے پاس آیا، میں نے اس کے پاس خچر کو پہچان لیا، ہم دونوں حضرت شریح کے پاس آئے۔ میں اس جانورکو لے کر چل پڑا، ایک نے سات گواہ قائم کر دئیے کہ یہ اس کا جانور ہے۔ اس کو نہ بیچا گیا ہے نہ ہبہ کیا گیا ہے، اور دوسرا آیا اس نے چھ گواہ پیش کر دئیے کہ یہ اس کا جانور ہے نہ اس کو بیچا گیا ہے نہ ہبہ کیا گیا ہے۔ حضرت شریح (رض) نے فرمایا میں گواہی دیتا ہوں کہ ایک فریق یقیناً جھوٹا ہے۔ آپ نے اس کو ان کے درمیان تیرہ حصّوں میں تقسیم فرما دیا، ہر ایک کو اس کے گواہوں کے بقدر حصہ دیا۔
(۲۱۶۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ : بِعْت بَغْلَۃً مِنْ رَجُلٍ ، فَلَبِثَ مَا شَائَ اللَّہُ ، فَأَتَانِی وَقَدْ عَرَفْت الْبَغْلَۃَ عِنْدَہُ ، فَأَتَیْنَا شُرَیْحًا وَانْطَلَقْت بالدَّابَّۃِ ، فَأَقَامَ سَبْعَۃً مِنَ الشُّہُودِ أَنَّہَا دَابَّتُہُ لَمْ تُبَعْ وَلَمْ تُہَبْ ، وَجَائَ الآخَرُ بِسِتَّۃٍ مِنَ الشُّہُودِ أَنَّہَا دَابَّتُہُ لَمْ تُبَعْ وَلَمْ تُہَبْ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : أَشْہَدُ بِأَنَّ أَحَدَ الْفَرِیقَیْنِ کَاذِبٌ ، فَقَسَمَہَا بَیْنَہُمْ عَلَی ثَلاَثَۃَ عَشَرَ سَہْمًا أَعْطَی کُلَّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بِحِصَّۃِ شُہُودِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ دو آدمی کسی چیز پر دعویٰ کریں پھر اُن میں سے ایک دو گواہ پیش کر دے اور دوسرا ایک گواہ پیش کرے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٦٨٨) حضرت علی (رض) کی خدمت میں دو آدمی ایک خچر کے متعلق جھگڑتے ہوئے آئے، ایک نے پانچ گواہ پیش کر دئیے کہ وہ جانور اس کے ہاں پیدا ہوا ہے، اور دوسرے شخص نے دو گواہ پیش کر دئیے کہ وہ اس کے ہاں پیدا ہوا ہے، حضرت علی (رض) نے اس کو ان کے درمیان سات حصوں میں تقسیم فرما دیا۔
(۲۱۶۸۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : اخْتَصَمَ إلَیْہِ رَجُلاَنِ فِی بَغْلَۃٍ فَأَقَامَ ہَذَا خَمْسَۃَ شُہَدَائَ بِأَنَّہَا نُتِجَتْ عِنْدَہُ ، وَأَقَامَ ہَذَا شَاہِدَیْنِ بِأَنَّہَا نُتِجَتْ عِنْدَہُ ، فَجَعَلَہَا عَلِیٌّ بَیْنَہُمْ أَسْبَاع۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر عبد ماذون مفلس ہوجائے، تو اس کا قرض اس کی گردن پر ہے، اس کے آقا کو اختیار ہے اگر چاہے تو اس غلام کو فروخت کر دے اور قیمتقرض خواہوں کے درمیان تقسیم کر دے، آقا پر اس کے ثمن سے زائد کچھ لازم نہیں ہے۔
(۲۱۶۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَفْلَسَ الْعَبْدُ الْمَأْذُونُ لَہُ فِی التِّجَارَۃِ فَدَیْنُہُ فِی رَقَبَتِہِ، فَإِنْ شَائَ مَوْلاَہُ أَنْ یَبِیعَہُ بَاعَہُ ، وَیَقْسِمَ ثَمَنَہُ بَیْنَ الْغُرَمَائِ ، وَلَیْسَ عَلَیْہِ أَکْثَرُ مِنْ ثَمَنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر قرض خواہ اس کو فروخت کرنا چاہیں تو فروخت کردیں، اگر اس سے کام کروانا چاہیں تو کام کروا لیں۔
(۲۱۶۹۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِنْ شَاؤُوا أَنْ یَبِیعُوہُ بَاعُوہُ ، وَإِنْ شَاؤُوا اسْتَسْعَوْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩١) حضرت شعبی (رض) اور حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر قرض خواہ اس کو فروخت کرنا چاہیں تو فروخت کردیں، اگر اس سے کام کروانا چاہیں تو کام کروا لیں۔
(۲۱۶۹۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِنْ شَاؤُوا بَاعُوہُ ، وَإِنْ شَاؤُوا اسْتَسْعَوْہُ ، قَالَ : فَکَانَ شُرَیْحٌ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٢) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک قرض اس کی پوری ملکیت کو نہ گھیر لے تب تک اس کو فروخت نہیں کریں گے۔
(۲۱۶۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : لاَ یُبَاعُ حَتَّی یُحِیطَ الدَّیْنُ بِرَقَبَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٣) حضرت عبد الرحمن بن اذنیہ (رض) کے پاس ایک غلام لایا گیا جو مقروض تھا، آپ نے فرمایا : اس کا مال اس کے قرض کے ساتھ ہے، اس کا مال اس کے قرض کے ساتھ ہے۔
(۲۱۶۹۳) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ أُذَیْنَۃَ أُوتِیَ عَبْدًا رَکِبَہُ دَیْنٌ فَقَالَ : مَالُہُ بِدَیْنِہِ ، مَالُہُ بِدَیْنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٤) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ اس کا قرض اس کے ثمن میں ہے۔
(۲۱۶۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : دَیْنُہُ فِی ثَمَنِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ غلام کو قرض میں فروخت نہیں کریں گے، اگرچہ اس پر ایک لاکھ قرض ہو۔
(۲۱۶۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُبَاعُ الْعَبْدُ فِی الدَّیْنِ ، وَإِنْ کَانَ عَلَیْہِ مِئَۃ أَلْفٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قرض میں غلام سے کام کروایا جائے گا اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔
(۲۱۶۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانَ قَالَ : حَدَّثَنَا حَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ رجل ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یسعی العبد فی الدین ولا یباع۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ وہ غلام جسے تجارت کی اجازت دے دی گئی ہو
(٢١٦٩٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں اگر غلام کو آقا قرض لینے کی اجازت دے دے تو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ قرض خواہوں کے لیے غلام کو فروخت کرے۔
(۲۱۶۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَأْذَنُ لِعَبْدِہِ أَنْ یَسْتَدِینَ ، قَالَ : کَانَ یُرَی أَنْ یُبَاعَ لِلْغُرَمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٦٩٨) حضرت قاسم بن عبد الرحمن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو سامان خریدے پھر اس کے کچھ حصہ میں عیب پائے تو وہ پورا سامان رکھ لے یا پورا واپس کر دے۔
(۲۱۶۹۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْمَتَاعَ فَیَجِدُ بِبَعْضِہِ عَیْبًا ، قَالَ : یَأْخُذُہُ کُلَّہُ ، أَوْ یَرُدُّہُ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٦٩٩) حضرت عامر (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو سامان خریدے پھر اس کے کچھ حصہ میں عیب پائے تو وہ پورا سامان رکھ لے یا پورا واپس کر دے۔
(۲۱۶۹۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَامِرٍ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْمَتَاعَ فَیَجِدُ بِبَعْضِہِ عَیْبًا ، قَالَ : یَأْخُذُہُ کُلَّہُ ، أَوْ یَرُدُّہُ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٧٠٠) حضرت حارث عکلی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دو غلام یا دو مختلف سامان خریدے پھر ان میں سے ایک میں عیب پائے، اور اس کو واپس کرنا چاہے تو اس کی قیمت کے ساتھ واپس کرسکتا ہے، اور جس میں عیب نہیں ہے اس میں بیع درست ہوگی۔
(۲۱۷۰۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُکْلِیِّ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَی الرَّجُلُ الْغُلاَمَیْنِ أَوِ السِّلْعَتَیْنِ فَوَجَدَ بِأَحَدَیْہِمَا عَیْبًا فَأَرَادَ رَدَّہَا : رَدَّہَا بِقِیمَتِہَا ، وَجَازَتْ عَلَیْہِ الَّتِی لَیْسَ بِہَا عَیْبٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٧٠١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کچھ غلام خریدے پھر ان میں سے بعض میں عیب ہو تو اس کی قیمت کے ساتھ واپس کر دے اور سامان میں بھی اسی طرح کرے گا۔
(۲۱۷۰۱) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْعَبِیدَ فَیَجِدُ بِبَعْضِہِمْ عَیْبًا ، فَقَالَ : یُرَدُّ بِقِیمَتِہِ ، وَفِی الْمَتَاعِ مِثْلُہُ ، وَقَالَہُ مُحَمَّدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٧٠٢) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ہی معاملہ میں بہت سا سامان خریدے، پھر بعض میں عیب پائے تو وہ سارا رکھ لے یا سارا واپس کر دے۔
(۲۱۷۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْمَتَاعَ صَفْقَۃً فَیَجِدُ بِبَعْضِہِ عَیْبًا ، قَالَ : یَأْخُذُہُ جَمِیعًا ، أَوْ یَرُدُّہُ جَمِیعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٧٠٣) حضرت عامر و ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک ساتھ کچھ چیزیں خریدے اور ان میں سے کچھ میں عیب دیکھے تو وہ سارا واپس کر دے۔
(۲۱۷۰۳) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : إذَا ابْتَاعَ الرَّجُلُ بَیْعَ حُکْرَۃٍ فَرَأَی فِیہِ عَیْبًا ، قَالاَ : یَرُدُّہُ کُلَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٧٠٤) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سامان خریدے پھر اس کے کچھ حصہ میں عیب ہو تو اس حصے کو واپس کر دے۔
(۲۱۷۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی رَجُلٍ اشْتَرَی مَتَاعًا فَوَجَدَ بِبَعْضِہِ عَیْبًا ، قَالَ : یَرُدُّہُ وَیَلْزَمہ مَا بَقِیَ بِالْقِیمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص سامان یا غلام خریدے پھر اُس کے بعض حصہ میں عیب پائے
(٢١٧٠٥) حضرت حجاج سے مروی ہے کہ ایک شخص نے گھی کے مشکیزے خریدے اور پیسے نقد ادا کر دئیے ، پھر کچھ مشکیزے کم نکلے، تو اس نے ارادہ کیا کہ اس کی کمی کچھ دراہم سے دور کرے۔ حضرت ابن عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اگر بیع کرنی ہے تو پوری کرو وگرنہ پوری چھوڑ دو ۔
(۲۱۷۰۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ رَجُلاً اشْتَرَی مِنْ رَجُلٍ أزْقَاقًا مِنْ سَمْنٍ وَنَقَدَ صَاحِبَہُ، فَنَقَصَتِ الزِّقَاقُ فَأَرَادَ أَنْ یُقَاصَّہُ بِبَعْضِ الدَّرَاہِمِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: خُذْ بَیْعَک جَمِیعًا، أَوْ رُدَّہُ جَمِیعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مضارب کے خرچ کی کیا صورت ہوگی ؟
(٢١٧٠٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ مضارب پورے مال میں سے خرچ کرے گا، اور حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔
(۲۱۷۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : نَفَقَۃُ الْمُضَارِبِ مِنْ جَمِیعِ الْمَالِ ، وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : لَیْسَ کَذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক: