মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৭৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٤٧) حضرت نافع (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۱۷۴۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ بِنَحْوٍ مِنْ حَدِیثِ أَیُّوبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٤٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم کوئی چیز خریدو تو جب تک اس پر قبضہ نہ کرلو اس کو آگے فروخت مت کرو۔
(۲۱۷۴۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا ابْتَعْت بَیْعًا أَبَدًا فَلاَ تَبِعْہُ حَتَّی تَقْبِضَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٤٩) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم گندم وغیرہ خریدو تو جب تک اس پر قبضہ نہ کرلو اس کو آگے فروخت مت کرو، اور شرکت میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے، یا اس کو ثمن عطاء کر دے۔
(۲۱۷۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : إذَا اشْتَرَیْت طَعَامًا فَلاَ تَبِعْہُ حَتَّی تَقْبِضَہُ ، وَلاَ یَرَی بِالشِّرکَ بَأْسًا ، أَوْ تُعْطِیَہُ الثَّمَنَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٥٠) حضرت عطائ (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مبیع خریدنے کے بعد قبضہ سے قبل آگے فروخت کرنا چاہتا ہے، فرمایا ایسا مت کرو یہاں تک کہ پہلے اس پر قبضہ کرلو پھر فروخت کرو۔
(۲۱۷۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْبَیْعَ ، ثُمَّ یَبِیعُہُ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَہُ ، قَالَ : لاَ ، حتَّی یَقْبِضْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٥١) حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اگر بیع کرنے کے بعد قبضہ سے پہلے آگے فروخت کر دے تو کیسا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا یہ کیلی اور وزنی میں درست ہے۔
(۲۱۷۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ إبْرَاہِیمَ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَبِیعُ الْبَیْعَ قَبْلَ أَنْ یَقْبِضَہُ ؟ قَالَ : إنَّمَا کَانَ ذَلِکَ فِی الْکَیْلِ وَالْوَزْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٥٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ طعام کے بارے میں منع کیا گیا ہے کہ اس پر قبضہ کرنے سے قبل اس کو آگے فروخت نہ کرو، اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر چیز کھانے کی طرح ہی ہے۔ ( اس حکم میں) ۔
(۲۱۷۵۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الطَّعَامُ الَّذِی نُہِیَ عَنْہُ لاَ یُبَاعُ حَتَّی یُقْبَضَ ، وَأَحْسِبُ کُلَّ شَیْئٍ مِثْلَ الطَّعَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٥٣) حضرت زید بن ثابت (رض) منع فرماتے ہیں ان لوگوں کو جو پڑوسیوں ( یا شریک کاروں سے ) سے صحف کی بیع کرتے ہیں یہاں تک وہ سپرد کردیں ( اور وہ اس پر قبضہ کرلیں) ۔
(۲۱۷۵۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّہُ کَانَ یَنْہَی الَّذِینَ یَبْتَاعُونَ صُحُفَ الْجَارِ حَتَّی یَسْتَوْفُوہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٥٤) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص طعام خریدے وہ اس کو کیل کرنے سے قبل آگے فروخت نہ کرے، راوی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے دریافت کیا کہ ایسا کیوں ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا کیا آپ نہیں دیکھتے کہ وہ لوگ سونے کے بدلے اس طرح خریدتے ہیں ( فروخت کرتے ہیں ) کہ طعام مؤخر ہوتا ہے۔
(۲۱۷۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ یَبِعْہُ حَتَّی یَکْتَالَہُ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : لِمَ ؟ فَقَالَ : أَلاَ تَرَی أَنَّہُمْ یَبْتَاعُونَ الذَّہَبَ وَالطَّعَامَ مُرْجَأ۔ (بخاری ۲۱۳۲۔ مسلم ۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے قبل آگے بیع مت کرو
(٢١٧٥٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص طعام کی بیع کرے وہ کیل کرنے سے قبل اس کی بیع نہ کرے۔
(۲۱۷۵۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حبابٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی بُکَیْر بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلاَ یَبِعْہُ حَتَّی یَکْتَالَہُ۔ (مسلم ۱۱۶۲۔ احمد ۳۳۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٥٦) حضرت علی سے مروی ہے کہ قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } سے مراد پہلی قسط میں ربع چھوڑ دو ۔
(۲۱۷۵۶) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } قَالَ : الرُّبُعَ مِنْ أَوَّلِ نُجُومِہِ۔ (ابن جریر ۱۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٥٧) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آدی مکاتب پر آخرت قسط تک عاجز ہونے کے اندیشہ سے بدل کتابت لادے رکھے تو ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔
(۲۱۷۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَضَعَ الرَّجُلُ عَنْ مُکَاتَبِہِ حَتَّی یَکُونَ فِی آخِرِ نَجْمٍ مَخَافَۃَ أَنْ یَعْجَزَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٥٨) حضرت ابن سیرین (رض) اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ جب مکاتب بدل کتابت کو لکھے تو ( اس میں لکھوا دے کہ ) میں تیری آخری قسط میں کمی کر دوں گا۔
(۲۱۷۵۸) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ سِیرِینَ یُحِبُّ إذَا کَانَ الْمُکَاتَبُ أَنْ یَکْتُبَ فِی الْکِتَابِ وَأَحطُّک مِنْ آخِرِ نَجْمٍ مِنْ نُجُومِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٥٩) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ مکاتب جب اپنے پورے بدل کتابت کا ربع ادا کر دے تو اس کے مالک سے اس کو آزاد کروانے میں جلدی کروائی جائے گی۔
(۲۱۷۵۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، قَالَ: الْمُکَاتَبُ تُعْطِیہِ الرُّبُعَ مِنْ جَمِیعِ مُکَاتَبَتِہِ تُعَجِّلُہَا مِنْ مَالِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦٠) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے اپنے غلام کو مکاتب بنایا جس کی کنیت ابو امیہ تھی، جب وہ بدل کتابت کی قسط لے کر حاضر ہوا تو آپ (رض) نے اس سے فرمایا : اے ابو امیہ ! اپنے بدل کتابت میں مدد طلب کر ، اس نے عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین (رض) ! اگر آپ کو آخری قسط تک رہنے دیں (تو بہتر ہے) آپ (رض) نے فرمایا : مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ تو اس کو نہ پائے گا پھر آپ (رض) نے قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } تلاوت فرمائی۔
حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ یہ بدل کتابت کی پہلی قسط ہے جو اسلام میں ادا کی گئی۔
حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ یہ بدل کتابت کی پہلی قسط ہے جو اسلام میں ادا کی گئی۔
(۲۱۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی شَبِیبٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ عُمَرَ کَاتَبَ عَبْدًا لَہُ یُکَنَّی أَبَا أُمَیَّۃَ ، فَجَائَہُ بِنَجْمِہِ حِینَ جَائَ فَقَالَ : یَا أَبَا أُمَیَّۃَ ، اسْتَعِنْ بِہِ فِی مُکَاتَبَتِکَ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لَوْ تَرَکْتہ حَتَّی یَکُونَ فِی آخِرِ نَجْمٍ، قَالَ: إنِّی أَخَافُ أَنْ لاَ أُدْرِکَ ذَاکَ، ثُمَّ قَرَأَ: {وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ}۔
قَالَ عِکْرِمَۃُ : ہُوَ أَوَّلَ نَجْمٍ أُدِّیَ فِی الإِسْلاَمِ۔ (بیہقی ۳۲۹)
قَالَ عِکْرِمَۃُ : ہُوَ أَوَّلَ نَجْمٍ أُدِّیَ فِی الإِسْلاَمِ۔ (بیہقی ۳۲۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦١) حضرت محمد بن سیرین سے مروی ہے کہ صحابہ کرام (رض) اس کو پسند فرماتے تھے کہ مکاتب کے بدل کتابت میں کچھ حصہ چھوڑ دیں۔
(۲۱۷۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سیرِینَ ، قَالَ : کَانَ یُعْجِبُہُمْ أَنْ یَدَعَ لِمُکَاتَبِہِ طَائِفَۃً مِنْ مُکَاتَبَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦٢) حضرت عطا (رض) قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو کچھ اللہ پاک نے تمہارے لیے تمہارے مکاتب سے نکالا ہے ( وہ مراد ہے ) ۔
(۲۱۷۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی قولہ تعالی : {وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ} قَالَ : مِمَّا أَخْرَجَ اللَّہُ لَکَ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦٣) حضرت عطا (رض) فرماتے ہیں کہ جو آپ کا دل کرے اتنا اس کو چھوڑ دو اس میں کوئی خاص مقدار مقرر نہیں ہے۔
(۲۱۷۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: تُعْطِیہِ مَا طَابَتْ بِہِ نَفْسُک وَلَیْسَ فِیہِ شَیْئٌ مُؤقَّتٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦٤) حضرت مجاہد اور حضرت قاسم (رض) فرماتے ہیں کہ اس سے کچھ کم کردیا جائے گا۔
(۲۱۷۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ۔ وَعَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالاَ : یُوضَعُ عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦٥) حضرت مجاہد قرآن پاک کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو کچھ آپ کے ہاتھ میں ہے ( وہ مراد ہے ) ۔
(۲۱۷۶۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ} قَالَ : مِمَّا فِی یَدَیْک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ مکاتب جب بدل کتابت کی ادائیگی کرے تو پہلے قسط میں کچھ کمی (رعایت ) کرنی چاہیے
(٢١٧٦٦) حضرت ابو عبد الرحمن نے غلام کو مکاتب بنایا اور اس کو ربع عطا کردیا اور فرمایا کہ یہ حضرت علی (رض) کا قول ہے اور قرآن کریم کی آیت { وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ } تلاوت فرمائی۔
(۲۱۷۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَنَّہُ کَاتَبَ غُلاَمًا فَأَعْطَاہُ الرُّبُعَ ، وَقَالَ : ہَذَا قَوْلُ عَلِیٍّ : {وَآتُوہُمْ مِنْ مَالِ اللہِ الَّذِی آتَاکُمْ}۔
তাহকীক: