মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৯২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بلی کی قیمت کا بیان
(٢١٩٢٧) حضرت ابوہریرہ (رض) اور حضرت جابر (رض) بلی کو فروخت کر کے اس کی قیمت کو وصول کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۱۹۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُہَزِّمِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ۔ وَعَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّہُمَا کَرِہَا ثَمَنَ الْہِرِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب آزاد لڑکا چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٢٨) حضرت مخارق سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے حضرت محمد بن ابوبکر (رض) کو مصر بھیجا، انھوں نے مصر سے آپ کو خط لکھا اور اس مکاتب کے متعلق دریافت کیا جو مال اور اولاد چھوڑ کر فوت ہوجائے ؟ آپ (رض) نے ان کو مکاتب کے متعلق تحریر کیا : اگر تو بدل کتابت کے لیے مال چھوڑ کر فوت ہو تو اس کے آقا کو بلا کر ان کو بدل کتابت مکمل ادا کیا جائے گا۔ اور جو باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کے لیے میراث ہوگا۔
(۲۱۹۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ الْمُخَارِقِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : بَعَثَ عَلِیٌّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِی بَکْرٍ عَلَی مِصْرَ ، فَکَتَبَ إلَیْہِ یَسْأَلُہُ ، عَنْ مُکَاتَبٍ مَاتَ وَتَرَکَ مَالاً وَوَلَدًا ، فَکَتَبَ یَأْمُرُ فِی المکاتب : إِنْ کَانَ تَرَکَ وَفَائً لِمُکَاتَبَتِہِ یُدْعَی مَوَالِیہِ فَیَسْتَوْفُونَ ، وَمَا بَقِیَ کَانَ مِیرَاثًا لِوَلَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب آزاد لڑکا چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٢٩) حضرت اسماعیل (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے عرض کیا کہ حضرت شریح (رض) نے اس مکاتب کے متعلق جو مال اور اولاد چھوڑ کر فوت ہوجائے یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ : جو بدل کتابت باقی رہ گیا ہے وہ اس کے آقا کو ادا کیا جائے گا، اور جو مال باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کو مل جائے گا، حضرت شعبی (رض) نے فرمایا : حضرت شریح (رض) نے اس مسئلہ میں حضرت عبداللہ (رض) کے قول کے مطابق فیصلہ فرمایا ہے۔
(۲۱۹۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : إنَّ شُرَیْحًا کَانَ یَقْضِی فِی الْمُکَاتَبِ یَمُوتُ وَیَتْرُکُ مَالاً وَوَلَدًا ، یُؤَدَّی عَنْہُ لِمَوَالِیہِ مَا بَقِیَ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ ، وَمَا بَقِیَ رَدَّہُ عَلَی وَلَدِہِ ؟ فَقَالَ : إنَّ شُرَیْحًا کَانَ یَقْضِی فِیہَا بِقَضَائِ عَبْدِ اللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب آزاد لڑکا چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مال بچ جائے تو وہ آقا کو ملے گا یہاں تک کہ بدل کتابت مکمل ادا ہوجائے۔ اور جو مال اس کے بعد بچ جائے وہ ورثاء کو ملے گا۔
(۲۱۹۳۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ فَضَلَ شَیْئٌ کَانَ لِمَوَالِیہِ حَتَّی تَتِمَّ مُکَاتَبَتُہُ ، وَإِنْ فَضَلَ شَیْئٌ بَعْدَ مُکَاتَبَتِہِ کَانَ لِوَرَثَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب آزاد لڑکا چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣١) حضرت ابراہیم (رض) سے اسی کے مثل منقول ہے۔
(۲۱۹۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب آزاد لڑکا چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٢) حضرت عمر (رض) اور حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب مال چھوڑ کر فوت ہوجائے تو وہ مال آقا کو ملے گا اس کی اولاد کو کچھ نہیں ملے گا۔
(۲۱۹۳۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، قَالاَ : إذَا مَاتَ الْمُکَاتَبُ وَلَہُ مَالٌ ، فَہُوَ لِمَوَالِیہِ وَلَیْسَ لِوَلَدِہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مکاتب آزاد لڑکا چھوڑ کر فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٣) حضرت عبداللہ (رض) اس مکاتب کے متعلق فرماتے ہیں جو مال اور آزاد اولاد چھوڑ کر مرے، فرماتے ہیں جو بدل کتابت باقی رہ گیا ہے اس کو ادا کریں گے اور جو مال باقی بچ جائے وہ اس کی اولاد کو ملے گا۔
(۲۱۹۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ : فِی مُکَاتَبٍ مَاتَ وَتَرَکَ مَالاً وَوَلَدًا أَحْرَارًا ، قَالَ : یُؤَدَّی مَا بَقِیَ مِنْ مُکَاتَبَتِہِ ، وَمَا بَقِیَ فَلِوَلَدِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٤) حضرت عبداللہ (رض) نے ایک غلام آزاد کیا اور فرمایا : بیشک تیرا مال میرے لیے تھا، لیکن میں یہ تجھے عطا کرتا ہوں ( یہ تیرے لیے ہے ) ۔
(۲۱۹۳۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ مُیَسَّر، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ عَبْدَ اللہِ أَعْتَقَہُ فَقَالَ : أَمَا إنَّ مَالَکَ لِی ، وَلَکِنَّہُ لَک۔ (عبدالرزاق ۱۵۶۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٥) حضرت ابن سیرین (رض) سے مروی ہے کہ حضرت انس (رض) نے اپنے غلام کے مال کے متعلق دریافت کیا ؟ اس کے آپ کو اپنے مال کے بارے میں بتایا تو آپ (رض) نے فرمایا تو بھی آزاد اور تیرا مال بھی تیرے لیے ہے۔
(۲۱۹۳۵) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ أَنَسًا سَأَلَ غُلاَمًا لَہُ عَنْ مَالِہِ ؟ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ : أَنْتَ وَمَالُک لَکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٦) حضرت عبداللہ بن ابو ملیکۃ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ (رض) عنھا کی قوم میں ایک خاتون نے غلام آزاد کیا اور حضرت عائشہ (رض) سے اس کے مال کے متعلق دریافت کیا ؟ آپنے فرمایا : اگر تو نے ان کو آزاد کرتے وقت مال کی شرط نہیں لگائی تو ان کا مال تیرے لیے ہے۔
(۲۱۹۳۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرُ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ : أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ قَوْمِ عَائِشَۃَ أَعْتَقَتْ مَمْلُوکًا فَسَأَلْت عَائِشَۃَ ، فَقَالَتْ : إذَا أَعْتَقْتِیہِ وَلَمْ تَشْتَرِطِی مَالَہُ ، فَمَالُہُ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٧) حضرت عبداللہ (رض) نے ایک غلام آزاد کیا اور فرمایا : بیشک تیرا مال میرے لیے تھا، لیکن میں یہ تجھے عطا کرتا ہوں ( یہ تیرے لیے ہے ) ۔
(۲۱۹۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی العُمَیس ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أنَّ عَبْدِ اللہِ أَعْتَقَ غُلاَمًا لَہُ فَقَالَ : أَمَا إنَّ الْمَالَ مَالِی ، وَلَکِنَّہُ لَک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٨) حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت ایوب (رض) نے اپنے غلام کو بلایا اور اس سے اس کے مال کے متعلق دریافت فرمایا ؟ اس نے آپ کو بتایا تو آپ (رض) نے فرمایا تو بھی آزاد ہے اور تیرا مال بھی تیرے لیے ہے۔
(۲۱۹۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ أَبَا أَیُّوبَ دَعَا غُلاَمًا لَہُ فَسَأَلَہُ عَنْ مَالِہِ ؟ فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ : أَنْتَ وَمَالُک لک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٣٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں جب غلام کو آزاد کیا جائے گا تو اس مال بھی اسی کو دے دیا جائے گا۔
(۲۱۹۳۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أُعْتِقَ الْعَبْدُ تَبِعَہُ مَالُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ غلام کا مال بھی اسی کو ملے گا ہاں اگر آقا مستثنیٰ کر دے تو پھر نہیں ملے گا۔
(۲۱۹۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمَالُ لِلْعَبْدِ إلاَّ أَنْ یَسْتَثْنِیَہُ السَّیِّدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب غلام آزاد کیا جائے تو اس کا مال بھی اسی کا ہوگا۔
(۲۱۹۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ غُلاَمَہُ تَبِعَہُ مَالُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤٢) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں جب آدمی کو غلام آزاد کرے اور اس کے پاس مال بھی ہو تو غلام کا مال غلام کو ہی ملے گا۔
(۲۱۹۴۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ الْعَبْدَ وَلَہُ مَالٌ فَمَالُ الْعَبْدِ لِلْعَبْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤٣) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں جب غلام کو آزاد کیا جائے تو اس کا مال بھی اس کے تابع ہوگا۔
(۲۱۹۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : إذَا أُعْتِقَ الْعَبْدُ تَبِعَہُ مَالُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤٤) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ایسا غلام آزاد کرے جس کے پاس اپنا مال بھی ہو ، فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ اس سے بیان کردیا جائے ۔ اگر مال رکھنے کا ارادہ ہو اس کو رکھ لیا جائے اور اگر غلام کو دینے کا ارادہ ہو تو اسی کو دے دیا جائے۔
(۲۱۹۴۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : فِی الَّذِی یَعْتِقُ الْعَبْدَ وَلَہُ مَالٌ ، قَالَ : أُحِبُّ أَنْ یُبَیِّنَ لَہُ ، إِنْ أَرَادَ أَنْ یُمْسِکَہُ أمْسَکَہُ ، وَإِنْ أَرَادَ أَنْ یَجْعَلَہُ مَعَہُ جَعَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤٥) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ کوئی شخص ایسا غلام آزاد کرے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال غلام کو ملے گا۔
(۲۱۹۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ مَمْلُوکُہُ وَلَہُ مَالٌ فَمَالُہُ لِمَمْلُوکُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اپنا غلام آزاد کرے اُس (غلام) کے پاس اپنا مال بھی موجود ہو تو کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٤٦) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ جب غلام آزاد کیا جائے تو اس کا جو مال ہے وہ آقا کا ہوگا۔
(۲۱۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : إذَا أَعْتَقَہُ فَالْمَالُ لِلسَّیِّدِ۔
তাহকীক: