মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২১৯৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی سے باغ میں کام کروانے کے احکام
(٢١٩٦٧) حضرت ابراہیم (رض) ہر اس معاملہ کو ناپسند کرتے تھے جس میں ثلث یا ربع عمل طے کیا جائے۔
(۲۱۹۶۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ کُلُّ شَیْئٍ یُعْمَلُ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی سے باغ میں کام کروانے کے احکام
(٢١٩٦٨) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اجیر ثلث یا ربع اجرت پر کوئی کام کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۹۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُسْتَأْجَرَ الأَجِیرُ یَعْمَلُ فِی الأَرْضِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کسی سے باغ میں کام کروانے کے احکام
(٢١٩٦٩) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں اجیر ( مزدور) اس طرح کام کرے کہ اس کو کہا جائے کہ جو زمین سے پیدا وار حاصل ہوگی اس کا ثلث یا ربع مجھے ملے گا یہ ناپسندیدہ ( مکروہ) ہے۔
(۲۱۹۶۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُسْتَأْجَرَ الأَجِیرُ فَیَقُولُ : لَکَ ثُلُثٌ أَوْ رُبُعٌ مِمَّا یُخْرِجُ أَرْضِی ہَذِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧٠) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی کو کپڑا بننے کی اجرت کے طور پر کپڑے کا ایک ثلث اور ایک درہم یا ایک ربع دے یا جس پر وہ دونوں راضی ہوجائیں تو یہ کیسا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا کہ میں تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
(۲۱۹۷۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنِ الرَّجُلِ یَدْفَعُ إلَی النَّسَّاجِ الثَّوْبَ بِالثُّلُثِ وَدِرْہَمٍ ، أَوْ بِالرُّبُعِ ، أَوْ بِمَا تَرَاضَیَا عَلَیْہِ ؟ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧١) حضرت شعبی، حضرت حکم اور حضرت ابراہیم (رض) ناپسند سمجھتے تھے کہ کپڑا بننے والے کو اجرت کے طور پر بنے ہوئے کپڑے میں سے ثلث کپڑا دیا جائے، راوی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عطا (رض) اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۲۱۹۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ وَالْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : أَنَّہُم کَرِہوا أَنْ یَدْفَعَ الرَّجُلُ الثَّوْبَ إلَی النَّسَّاجِ بِالثُّلُثِ ، قَالَ : وَکَانَ عَطَائُ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧٢) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ کپڑا بننے والے کو ثلث کپڑا اجرت کے طور پر دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۱۹۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَدْفَعَہُ إلَیْہِ بِالثُّلُثِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧٣) حضرت قتادہ (رض) اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کپڑا بننے والے کو کپڑے کا ثلث یا ربع اجرت میں دیا جائے۔
(۲۱۹۷۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَدْفَعَ الثَّوْبَ إلَی النَّسَّاجِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧٤) حضرت شہر بن حوشب سے دریافت کیا گیا کہ کپڑا بننے والے کو کپڑا دے کر ثلث یا ربع کپڑا اجرت طے کرنا کیسا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : یہ ایسی شرط ہے جس کا کوئی سر نہیں ہے۔
(۲۱۹۷۴) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابِ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ شَہْرَ بْنِ حَوْشَبٍ عَنِ الثَّوْبِ یَدْفَعُہُ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ إلَی الْحَائِکِ ؟ قَالَ : شَرْطٌ بِغَیْرٍ رأس۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧٥) حضرت حسن (رض) کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے ثلث یا ربع اجرت کے طور پر دینے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۱۹۷۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابِ ، عَنْ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُدْفَعَ الثَّوْبُ إلَی الْحَائِکِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کپڑا بننے والے کو کپڑے میں سے اجرت دینا
(٢١٩٧٦) حضرت ایوب (رض) اور حضرت یعلی بن حکیم سے دریافت کیا گیا کہ کپڑا بننے والے کو ثلث یا ربع کپڑا اجرت پر دینا کیسا ہے ؟ آپ دونوں نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۲۱۹۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَیُّوبَ وَیَعْلَی بْنَ حَکِیمٍ عَنِ الرَّجُلِ یَدْفَعُ الثَّوْبَ إلَی النَّسَّاجِ بِالثُّلُثِ وَالرُّبُعِ ؟ فَلَمْ یَرَیَا بِہِ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کے مال کو بغیر اجازت حاصل کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٧٧) حضرت عبد الرحمن بن زید بن اسلم (رض) کے والد فرماتے ہیں کہ ایک مجلس میں ذکر چلا کہ اگر ایک آدمی مجبور ہو اور اس کے سامنے مردار اور مسلمان کا مال ہوں تو وہ کیا کھائے، میں نے کہا کہ مردار کھالے۔ حضرت عبداللہ بن دینار نے فرمایا مسلمان کا مال کھالے، حضرت سعید بن المسیب (رض) نے فرمایا : آپ نے ٹھیک فرمایا جب آدمی مجبور ہو تو اس کے لیے مردار کھانا حلال ہوجاتا ہے لیکن مسلمان کا مال مجبوری میں بھی حلال نہیں ہوتا۔
(۲۱۹۷۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن أَبِیہِ ، قَالَ : ذَکَرُوا الرَّجُلَ یُضْطَرُّ إلَی الْمَیْتَۃِ ، وَإِلَی مَالِ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ ، فَقُلْتُ : یَأْکُلُ الْمَیْتَۃَ ، وَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ دِینَارٍ : یَأْکُلُ مَالَ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ ، فَقَالَ : سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ : أَصَبْت ، إنَّ الْمَیْتَۃَ تَحِلُّ لَہُ إذَا اُضْطُرَّ ، وَلاَ یَحِلُّ لَہُ مَالُ الْمُسْلِمِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کے مال کو بغیر اجازت حاصل کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(٢١٩٧٨) حضرت ابو جعفر (رض) سے مروی ہے کہ جب آدمی مجبور ہوجائے حرام چیز کی طرف، تو جو اس پر حرام ہے وہ حلال ہوجاتا ہے۔
(۲۱۹۷۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ: إذَا اُضْطُرَّ إلَی مَا حَرُمَ عَلَیْہِ، فَمَا حُرِّمَ عَلَیْہِ فَہُوَ لَہُ حَلاَلٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٧٩) حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص حاملہ باندی کو فروخت کرے یا آزاد کر دے اور اس کے بطن میں جو بچہ ہے اس کو مستثنیٰ کر دے ، آپ (رض) نے فرمایا اگر بچے کی خلقت ظاہر ہوگئی تو استثناء ٹھیک ہے ، اور اگر خلقت ظاہر نہ ہوئی تو استثناء ٹھیک نہیں۔
(۲۱۹۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنْ بَاعَ حُبْلَی أَوْ أَعْتَقَہَا وَاسْتَثْنَی مَا فِی بَطْنِہَا ، قَالَ لَہُ: ثُنْیَاہُ فِیمَا قَدَ اسْتَبَانَ خَلْقَہُ ، وَإِنْ لَمْ یَسْتَبِنْ خَلْقُہُ فَلاَ ثُنْیَا لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٨٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ بیع میں اگر استثناء کرے تو نافذ ہوگا، لیکن آزادی میں استثناء نافذ نہ ہوگا۔
(۲۱۹۸۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ ثُنْیَاہُ فِی الْبَیْعِ ، وَلاَ یُجِیزُہَا فِی الْعِتْقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٨١) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اپنی باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن کے بچے کا استثناء کر دے، آپ نے فرمایا اس کو استثناء کا حق ہے۔
(۲۱۹۸۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ: فِی الرَّجُلِ یَعْتِقُ الأَمَۃَ وَیَسْتَثْنِی مَا فِی بَطْنِہَا، قَالَ لَہُ: ثُنْیَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٨٢) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ باندی اور اس کا بچہ دونوں آزاد شمار ہوں گے۔
(۲۱۹۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : ہُمَا حُرَّانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٨٣) حضرت عطا ، حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اس کو استثناء کا حق ہے۔
(۲۱۹۸۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ۔ وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالُوا : لَہُ ثُنْیَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٨٤) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ آدمی اگر باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن میں جو بچہ ہے اس کو مستثنیٰ کر دے ؟ آپ دونوں نے فرمایا اس کو ایسا کرنے کا حق ہے۔
(۲۱۹۸۴) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَعْتِقُ الأَمَۃَ وَیَسْتَثْنِی مَا فِی بَطْنِہَا ، قَالاَ : لَہُ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص باندی کو فروخت یا آزاد اس طرح کر ے کہ اُس کے بطن میں جو بچہ ہے اُس کو مستثنیٰ کر دے
(٢١٩٨٥) حضرت ابن عمر (رض) سے دریافت کیا گیا کہ آدمی اپنی باندی کو آزاد کرے اور اس کے بطن میں جو بچہ اس کو مستثنیٰ کر دے تو کیسا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس کو استثناء کا حق ہے۔
(۲۱۹۸۵) حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فَضَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ ابنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنِ الرَّجُلِ یَعْتِقُ الأَمَۃَ وَیَسْتَثْنِی مَا فِی بَطْنِہَا ، قَالَ لَہُ : ثُنْیَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یا باندی خریدے
(٢١٩٨٦) حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص غلام خرید کر اس کو آزاد کر دے پھر وہ غلام مجنون نکلے ؟ آپ (رض) نے فرمایا اگر یہ بیماری معاملے سے پہلے کی تھی تو بائع مجنون غلام اور صحیح غلام کی قیمت میں سے جو فرق ہے وہ مشتری کو واپس کرے گا، اور جو اس نے لیا ہے اس کو اسی کے مثل میں رکھے گا۔
(۲۱۹۸۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ فِی رَجُلٍ اشْتَرَی عَبْدًا فَأَعْتَقَہُ ، ثُمَّ وَجَدَ بِہِ جُنُونًا ، قَالَ : إِنْ کَانَ الدَّائُ قَبْلَ الصَّفْقَۃِ رَدَّ الْبَائِعُ عَلَی الْمُشْتَرِی فَضْلَ مَا بَیْنَ الصِّحَّۃِ وَالدَّائِ ، وَیَجْعَلُ مَا أُخِذَ فِی مِثْلِہِ۔
তাহকীক: