মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২০২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٢٧) ابراہیم (رض) سے اس غلام کے بارے میں سوال کیا گیا جو کسی دوسرے کو چوری چوری دراہم دے تاکہ وہ اس کو خرید کر آزاد کرسکے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ اگر آقا غلام پر دوسرے آدمی کے آزاد کرنے سے قبل ہی قبضہ کرلے تو وہ غلام بھی لے لے گا اور اس کے ثمن بھی لے گا۔ اور اگر دوسرے آدمی کے آزاد کردینے کے بعد قبضہ کیا ہے تو آزاد کردینے کے بعدجتنی رقم بچتی ہے وہ مشتری سے معتق) لے گا۔
(۲۲۰۲۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی رَجُلٍ دَسَّ إلَی رَجُلٍ دَرَاہِمَ لِیَشْتَرِیَہُ وَیُعْتِقَہُ ؟ قَالَ : إِنْ ظَہَرَ مَوْلاَہُ عَلَیْہِ قَبْلَ أَنْ یُعْتِقَہُ فَلَہُ مَا أُخِذَ مِنْ ثَمَنِہِ ، وَیَأْخُذُ عَبْدَہُ ، وَإِنْ ظَہَرَ عَلَیْہِ بَعْدَ مَا أَعْتَقَہُ الَّذِی أَخَذَہُ، أَخَذَ مِنَ الَّذِی اشْتَرَاہُ سِوَی مَا قَدْ أَخَذَ فَأُعْتِقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٢٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ وہ اس کا ثمن پھر وصول کرے گا اور غلام کی ولاء اس کو ملے گی جس نے اس کو آزاد کیا ہے۔
(۲۲۰۲۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَأْخُذُ ثَمَنہُ مَرَّۃً أُخْرَی ، وَیَصِیرُ وَلاَؤُہُ لِلَّذِی أَعْتَقَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٢٩) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ نہ اس کا خریدنا معتبر ہے نہ اس کا آزاد کرنا، جو شخص ایسا کام کرے وہ فاسق ہے۔
(۲۲۰۲۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ أَشْعَث ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ شِراء لَہُ ، وَلاَ عِتْقَ لَہُ ، وَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ فَہُوَ فَاسِقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٣٠) حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کا مال چھپا کر اس سے غلام خریدا اور آزاد کردیا۔ حضرت شعبی (رض) نے فرمایا اگر میں اس شخص کو پکڑ لوں تو اس کو اس کام پر سخت سزا دوں۔
(۲۲۰۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ دَسَّ إلَی رَجُلٍ مَالاً فَاشْتَرَاہُ فَأَعْتَقَہُ ، قَالَ الشَّعْبِیُّ : لَوْ أَخَذْتہ لَعَاقَبْتہ عُقُوبَۃً شَدِیدَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٣١) حضرت حکم اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ غلام ایک شخص کے پاس آیا اور اس کو مال دیا اور کہا کہ مجھے خرید لے ۔ اس شخص نے غلام کو خرید کر آزاد کردیا۔ پھر بعد میں وہ اس پر مطلع ہوا ، آپ نے فرمایا بیع تو جائز ہے ، اور وہ ثمن لے لیے جائیں گے جن کے بدلہ میں غلام خریدا گیا تھا۔
(۲۲۰۳۱) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ : فِی عَبْدٍ أَتَی رَجُلاً فَأَعْطَاہُ مَالاً ، وَقَالَ : اشْتَرنِی ، فَاشْتَرَاہُ فَأَعْتَقَہُ ، ثُمَّ اطُّلِعَ عَلَی ذَلِکَ ، قَالَ : الْبَیْعُ جَائِزٌ ، وَیُؤْخَذُ الثَّمَنُ الَّذِی اشْتُری بِہِ الْعَبْدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٣٢) حضرت عامر، حضرت سالم، حضرت قاسم اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام کسی شخص کو مال دے اور وہ شخص اس مال سے غلام کو خرید کر آزاد کر دے تو ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔
(۲۲۰۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ وَسَالِمٍ وَالْقَاسِمِ وَعَطَائٍ : فِی عَبْدٍ أَعْطَی رَجُلاً مَالاً فَاشْتَرَاہُ فَأَعْتَقَہُ ، قَالُوا : لاَ یَجُوزُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٣٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے ، اور جو ایسا کرے اس کو سزا دی جائے گی۔
(۲۲۰۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ یَجُوزُ ، وَیُعَاقَبُ مَنْ فَعَلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بارے میں جو کسی شخص کو چوری چوری مال دے دے تاکہ وہ اس غلام کو خریدے
(٢٢٠٣٤) حضرت حسن (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ جو ایسا کرے وہ فاسق ہے۔
(۲۲۰۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ وَابْنِ سِیرِینَ، قَالاَ: لاَ یَجُوزُ ، وَمَنْ فَعَلَ ذَلِکَ ، فَہُوَ فَاسِقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٣٥) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) کا خبر ملی کہ فلاں شخص شراب بیچتا ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا کیا ہوگیا اس کو اللہ اس کو ہلاک کرے ۔ کیا اس کو نہیں معلوم کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہودیوں پر اللہ کی لعنت ہو، ان پر چربی حرام کی گئی ، انھوں نے اس کو پگھلا کر بیچنا شروع کردیا اور اس کے ثمن کو کھالیا۔
(۲۲۰۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : بَلَغَ عُمَرَ بْنُ الْخَطَّابِ ، أَنَّ فُلاَنًا یَبِیعُ الْخَمْرَ فَقَالَ : مَا لَہُ قَاتَلَہُ اللَّہُ ، أَلَمْ یَعْلَمْ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَعَنَ اللَّہُ الْیَہُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَیْہِمُ الشُّحُومُ فَجَمَلُوہَا ، فَبَاعُوہَا ، وَأَکَلُوا أَثْمَانَہَا۔ (بخاری ۲۲۲۳۔ مسلم ۱۲۰۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٣٦) حضرت ابو سعید (رض) سے مروی ہے کہ ہمارے پاس ایک یتیم بچہ کی شراب تھی۔ جب سورة المائدہ میں شراب کی حرمت نازل ہوئی تو ہم نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو گِرا دو ۔
(۲۲۰۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : کَانَ عِنْدَنَا خَمْرٌ لِیَتِیمٍ لَنَا ، فَلَمَّا نَزَلَتِ الآیَۃُ الَّتِی فِی الْمَائِدَۃِ سَأَلْنَا النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : أَہْرِیقُوہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٣٧) حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر تشریف فرما ہوئے اور لوگوں کو آیات پڑھ کر سنائیں پھر شراب کی تجارت کو حرام قرار دے دیا۔
(۲۲۰۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ آیَۃُ الرِّبَا، قَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَتَلاَہُنَّ عَلَی النَّاسِ، ثُمَّ حَرَّمَ التِّجَارَۃَ فِی الْخَمْرِ۔ (بخاری ۲۰۸۴۔ مسلم ۶۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٣٨) حضرت عائشہ (رض) سے اسی کے مثل قول منقول ہے۔
(۲۲۰۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوِہِ۔ (مسلم ۱۲۰۶۔ احمد ۶/۴۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٣٩) حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شراب کی بیع کرے وہ ایسا ہے گویا کہ اس نے خنزیر کو ذبح کیا ( کھانے کے لیے ) ۔
(۲۲۰۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ طُعْمَۃَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَرَ بْنِ بَیَانٍ التَّغْلِبِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ بَاعَ الْخَمْرَ فَلْیُشَقِّصِ الْخَنَازِیرَ۔

(احمد ۴/۲۵۳۔ دارمی ۲۱۰۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤٠) حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : فلاں پر اللہ کی لعنت ہو ، وہ پہلا شخص ہے جس نے شراب کی بیع کی اجازت دی، جس چیز کا کھانا اور پینا حلال نہیں اس کی تجارت بھی ٹھیک نہیں ۔
(۲۲۰۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُطِیعِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِیَّ یُحَدِّثُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَعَنَ اللَّہُ فُلاَنًا فَإِنَّہُ أَوَّلُ مَنْ أَذِنَ فِی بَیْعِ الْخَمْرِ ، وَإِنَّ التِّجَارَۃَ لاَ تَصْلُحُ فِیمَا لاَ یَحِلُّ أَکْلُہُ وَشُرْبُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤١) حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ (رض) کے منبر کے قریب بیٹھا ہوا تھا آپ اس وقت مدائن میں تھے۔ آپ نے اللہ کی حمدو ثناء کی پھر فرمایا : اما بعد : لوگو ! سن لو شراب کی تجارت کرنے والا اور شراب پینے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔ اور خبردار خنزیر کو پالنے والا اور اس کا گوشت کھانے والا دونوں گناہ میں برابر ہیں۔
(۲۲۰۴۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنْ أَبِی دَاوُدَ ، قَالَ : کُنْتُ تَحْتَ مِنْبَرِ حُذَیْفَۃَ وَہُوَ بِالْمَدَائِنِ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : أَمَّا بَعْدُ ، أَلاَ إنَّ بَائِعَ الْخَمْرِ وَشَارِبَہَا فِی الإِثْمِ سَوَائٌ ، أَلاَ وَمُقْتَنِی الْخَنَازِیرِ وَآکِلُہَا فِی الإثْمِ سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤٢) حضرت عمر (رض) کو اطلاع ملی کہ ایک شخص شراب کی تجارت سے مال دار ہوا ہے آپ (رض) نے فرمایا : اس کے تمام مٹکے توڑ دو اور شراب کے تمام جانوروں کو نکال دو ۔
(۲۲۰۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ شبیلٍ ، عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ رَجُلاً أَثْرَی مِنْ بَیْعِ الْخَمْرِ ، فَقَالَ : اکْسِرُوا کُلَّ آنِیَۃٍ لَہُ ، وَسَیِّرُوا کُلَّ مَاشِیَۃٍ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤٣) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔
(۲۲۰۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ وَبَرَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنُ عُمَرَ یَقُولُ : لاَ یَصْلُحُ بَیْعُ الْخَمْرِ ، وَلاَ شُرْبُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤٤) حضرت بکر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب شراب حرام ہوئی تو ہم لوگ خدمت نبوی میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہم اس کو فروخت کر کے اس کے ثمن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ساری شراب انڈیل دو ۔
(۲۲۰۴۴) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لَمَّا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ أَتَوْا إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَنَبِیعُہَا فَنَنْتَفِعُ بِأَثْمَانِہَا ، قَالَ : أَہْرِیقُوہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤٥) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شراب دس قسم کے آدمیوں پر ذریعہ لعنت ہے، شراب کے عین پر، اس کے نچوڑنے والے پر، اس کے فروخت کرنے والے پر، خریدنے والے پر، اس کے اٹھانے والے پر، جس کے لیے اٹھایا جائے اس پر، اس کا ثمن کھانے والے پر، اس کے پینے والے پر اور اس کے پلانے والے پر۔
(۲۲۰۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْغَافِقِیِّ وَأَبِی طُعْمَۃَ مَوْلاَہُمْ ، سَمِعَا ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لُعِنَتِ الْخَمْرۃ عَلَی عَشَرَۃِ وُجُوہٍ : لُعِنَتِ الْخَمْرُ بِعَیْنِہَا ، وَعَاصِرِہَا ، وَمُعْتَصِرِہَا ، وَبَائِعِہَا ، وَمُبْتَاعِہَا ، وَحَامِلِہَا وَالْمَحْمُولَۃِ إلَیْہِ ، وَآکِلِ ثَمَنِہَا ، وَشَارِبِہَا ، وَسَاقِیہَا۔ (ابوداؤد ۳۶۶۶۔ احمد ۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شراب کی بیع کا بیان
(٢٢٠٤٦) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ شراب کی بیع اور اس کا پینا درست نہیں ہے۔
(۲۲۰۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : لاَ یَصْلُحُ بَیْعُ الْخَمْرِ ، وَلاَ شُرْبُہَا۔
tahqiq

তাহকীক: