মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২০৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٦٧) حضرت سفیان ، حضرت منصور اور حضرت ابراہیم (رض) ، کھجور، عصا اور کوڑے کے لقطہ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتے تھے۔
(۲۲۰۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُرَخِّصُونَ مِنَ اللُّقَطَۃِ فِی السَّیْرِ ، وَالْعَصَا ، وَالسَّوْطِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٦٨) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ لقطہ میں یہ چیزیں ملیں تو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۲۰۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا رَبِیعَۃُ بْنُ عُتْبَۃَ الْکِنَانِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَلْتَقِطَ السَّیْرَ ، وَالْعِصِیَّ ، وَالسَّوْطَ۔q
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٦٩) حضرت بشیر پانچ درہم سے کم قیمت کے لقطہ کے استعمال کی اجازت دیتے تھے۔
(۲۲۰۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِی قَیْسٍ الأَوْدِیِّ ، عَنْ بَشِیرٍ : أَنَّہُ رَخَّصَ فِی اللُّقَطَۃِ نَحْوًا مِنْ خَمْسَۃِ دَرَاہِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر خود محتاج ہو تو اس کو کھالے ( استعمال کرلے ) ۔
(۲۲۰۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا کَانَ إلَیْہَا مُحْتَاجًا فَلْیَأْکُلْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧١) حضرت عائشہ (رض) ایک درہم کے لقطہ کی اجازت دیتی تھی۔
(۲۲۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عن أبیہ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّہَا رَخَّصَتْ فِی اللُّقَطَۃِ فِی دِرْہَمٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٢) حضرت ابو رزین (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مجھے لقطہ ملے اور میں محتاج ہوتا تو میں اس کو کھالیتا۔
(۲۲۰۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُبَیْدِ الْمُکْتِبِ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : لَوْ وَجَدْتہَا وَأَنَا مُحْتَاجٌ إلَیْہَا لاَکَلْتہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٣) حضرت میمونہ (رض) کو ایک کھجور ملی تو آپ (رض) نے وہ تناول فرما لی اور فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں فرماتا۔
(۲۲۰۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ : أَنَّہَا وَجَدَتْ تَمْرَۃً فَأَکَلَتْہَا وَقَالَتْ : لاَ یُحِبُّ اللَّہُ الْفَسَادَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٤) حضرت مسعر ایک شیخ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) کو دیکھا آپ کو ایک کھجور ملی آپ اس کو صاف کیا اور مسکین کو کھلا دیا۔
(۲۲۰۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ شَیْخٍ لَمْ یُسَمہ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ وَجَدَ تَمْرَۃً فَمَسَحَہَا ، ثُمَّ نَاوَلَہَا مِسْکِینًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٥) حضرت میسرہ بن عمیرہ کی حضرت ابوہریرہ (رض) سے ملاقات ہوئی۔ انھوں نے دریافت کیا کہ لقطہ کے متعلق آپ (رض) کیا فرماتے ہیں ؟ آپ (رض) نے دریافت کیا کہ کون سا لقطہ مراد ہے ؟ انھوں نے عرض کیا ڈوری اور لگام وغیرہ، آپ (رض) نے فرمایا ایک سال تک اس کی تشہیر کرو، اگر مالک مل جائے تو اس کو لٹا دو ، وگرنہ اس کو استعمال کرلو۔
(۲۲۰۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَیْسَرَۃُ بْنُ عَمِیرَۃَ : أَنَّہُ لَقِیَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ فَقَالَ : مَا تَقُولُ فِی اللُّقَطَۃِ ؟ قَالَ : وما اللقطۃ؟ قَالَ : الْحَبْلُ وَالزِّمَامُ وَنَحْوُ ہَذَا ، قَالَ : تُعَرِّفُہُ ، فَإِنْ وَجَدْتَّ صَاحِبَہُ رَدَدْتہ عَلَیْہِ وَإِلاَّ اسْتَمْتَعْت بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ محتاج ہو تو خود استعمال کرلے گا۔
(۲۲۰۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : إذَا کَانَ مُحْتَاجًا إلَیْہَا یَأْکُلُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٧) حضرت سالم بن عبداللہ سے گم شدہ اونٹ کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا کہ اس کے ساتھ سم اور مشک موجود ہیں (یعنی پانی کی بھی احتیاجی نہیں اور اپنے سموں سے وہ دور تک کا سفر بھی کرسکتی ہے) ۔ لہٰذا تو اس کو چھوڑ دے۔ ہاں اگر اس کے مالک کا علم ہو تو اس کو دے دے۔ پھر راوی کہتے ہیں کہ میں نے گم شدہ بکری کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس کی تشہیر کرو ۔ اگر مالک آجائے تو بہتر ہے وگرنہ یا تو وہ تیرے لیے ہے یا تیرے کسی بھائی کے لیے یا پھر بھیڑیے کے لیے ہے۔
(۲۲۰۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَلَمَۃُ بْنُ وَرْدَانَ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللہِ عَنْ ضَالَّۃِ الإِبِلِ ؟ فَقَالَ : مَعَہَا سِقَاؤُہَا وَحِذَاؤُہَا ، دَعْہَا ، إلاَّ أَنْ تَعْرِفَ صَاحِبَہَا فَتَدْفَعُہَا إلَیْہِ ، قَالَ : وَسَأَلْتُہُ عَنْ ضَالَّۃِ الْغَنَمِ ؟ فَقَالَ : عَرِّفْہَا ، فَإِنْ جَائَ صَاحِبُہَا ، وَإِلاَّ فَہِیَ لَکَ ، أَوْ لأَِخِیک ، أَوْ لِلذِّئْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٨) حضرت عمرو بن شعیب (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گم شدہ بکری کے متعلق سوال کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یا وہ تیرے لیے ہے یا تیرے بھائی کے لیے یا پھر بھیڑیے کے لیے ہے۔ اُس نے گم شدہ اونٹ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو اس سے کیا چاہتا ہے۔ اس کے ساتھ پانی کا مشکیزہ اور نعل موجود ہے۔ چراگاہ سے کھائے گا اور پانی پر جائے گا۔
(۲۲۰۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ضَالَّۃِ الْغَنَمِ فَقَالَ : لَکَ ، أَوْ لأَِخِیک ، أَوْ لِلذِّئْبِ ، وَسَأَلَہُ عَنْ ضَالَّۃِ الإِبِلِ فَقَالَ : مَا تُرِیدُ إلَیْہَا ؟ مَعَہَا سِقَاؤُہَا وَحِذَاؤُہَا ، تَأْکُلُ الْمَرْعَی وَتَرِدُ الْمَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٧٩) حضرت العالیہ فرماتی ہیں کہ میں حضرت عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر تھی کہ ایک خاتون آئی اور عرض کی اے ام المؤمنین ! مجھے ایک گم شدہ بکری ملی ہے، آپ (رض) کیا حکم دیتی ہیں میں اس کا کیا کروں ؟ آپ (رض) نے فرمایا اس کی تشہیر کرو، اس کا دودھ نکالو اور اس کو چارہ کھلاؤ، پھر وہ دوبارہ حاضر ہوئی اور سوال کیا ؟ حضرت عائشہ (رض) نے ارشاد فرمایا : تو مجھ سے اس امید پر سوال کر رہی ہے کہ میں تجھے ذبح یا فروخت کرنے کا حکم دوں گی ؟ یہ تیرے لیے جائز نہیں ہے۔
(۲۲۰۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَالِیَۃِ قَالَتْ : کُنْت جَالِسَۃً عِنْدَ عَائِشَۃَ فَأَتَتْہَا امْرَأَۃٌ ، فَقَالَتْ: یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ، إنِّی وَجَدْت شَاۃً ضَالَّۃً، فَکَیْفَ تَأْمُرِینِی أَنْ أَصْنَعَ؟ فَقَالَتْ: عَرِّفِی وَاحْلِبِی وَاعْلِفِی، ثُمَّ عَادَتْ فَسَأَلَتْہَا ، فَقَالَتْ عَائِشَۃُ : تَسأْلِینِی أَنْ آمُرَک أَنْ تَذْبَحِیہَا ، أَوْ تَبِیعِیہَا ، فَلَیْسَ لَکِ ذَلِکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٨٠) حضرت بنت کعب (رض) فرماتی ہیں کہ مجھے مکہ مکرمہ کے راستہ میں ایک انگوٹھی ملی، میں نے حضرت عائشہ (رض) سے دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا اس سے فائدہ اٹھاؤ۔
(۲۲۰۸۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ سَلْمَی ، وَلاَ أُرَاہَا إلاَّ ابْنَۃَ کَعْبٍ ، قَالَت : وَجَدْت خَاتَمًا فِی طَرِیقِ مَکَّۃَ فَسَأَلْت عَائِشَۃَ ؟ فَقَالَتْ : تَمَتَّعِی بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٨١) حضرت زید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ مجھے گم شدہ جانور ملا ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا اس کی اصلاح کر کے اس کو نفع بخش بناؤ، اور اس کی تشہیر کرو، اس نے دریافت کیا کہ اگر میں اس کا دودھ استعمال کرلوں تو مجھ پر ضمان ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا میرے خیال میں تجھ پر کچھ نہیں ہے۔
(۲۲۰۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَبْدِ اللہ بْنَ عُمَرَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : ضَالَّۃٌ وَجَدْتہَا ؟ فَقَالَ : أَصْلِحْ إلَیْہَا وَأَنْشِدْ ، قَالَ : فَہَلْ عَلَیَّ إِنْ شَرِبْت مِنْ لَبَنِہَا ؟ قَالَ ابْنُ عُمَرَ : مَا أَرَی عَلَیْک فِی ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٨٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مسافر کو اجازت دی گئی جبکہ اس کو کوڑا، عصا اور جوتے اگر ملیں تو استعمال کرلے۔
(۲۲۰۸۲) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: رُخِّصَ لِلْمُسَافِرِ أَنْ یَلْتَقِطَ السَّوْطَ وَالْعِصِیَّ وَالنَّعْلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ لقطہ میں جو رخصت دی گئی ہے
(٢٢٠٨٣) حضرت بدر فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر (رض) کے زمانہ خلافت میں اسّی دینار ملے، میں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا آپ (رض) نے فرمایا ایک سال تک تشہیر کرو، میں نے عرض کیا اگر پھر بھی مالک نہ ملے ؟ آپ (رض) نے فرمایا پھر نفع اٹھا لو۔
(۲۲۰۸۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یُحْیِی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : وَجَدْت ثَمَانِینَ دِینَارًا فِی عَہْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَأَتَیْت بِہَا عُمَرَ فَقَالَ : عَرِّفْہَا سَنَۃً ، قُلْتُ : فَإِنْ لَمْ تُعْرَفْ ؟ قَالَ : فَاسْتَمْتِعْ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٨٤) حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ زمین سے کوئی چیز مت اٹھاؤ کیونکہ اس میں تیرا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
(۲۲۰۸۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ قَابُوسَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لاَ تَرْفَعْہَا مِنَ الأَرْضِ، فَلَسْت مِنْہَا فِی شَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٨٥) حضرت مجاہد اور حضرت ابن عمر (رض) بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ، اُن دونوں نے ایک برتن پایا جس میں جواہرات تھے۔ اُن دونوں حضرات نے اس کی طرف توجہ نہ دی۔
(۲۲۰۸۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ مُجَاہِدًا وَابْنَ عُمَرَ کَانَا یَطُوفَانِ بِالْبَیْتِ فَوَجَدَا حُقَّۃً فِیہَا جَوْہَرٌ ، فَلَمْ یَعْرِضَا لَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٨٦) حضرت ربیع (رض) لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۲۰۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیِّ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ سُرِّیَّۃِ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ، عَنِ الرَّبِیعِ: أَنَّہُ کَرِہَ أَخْذَ اللُّقَطَۃِ۔
তাহকীক: