মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২০৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٨٧) حضرت جابر بن زید (رض) سے لقطہ کے متعلق دریافت کیا گیا کہ راستہ سے اٹھا سکتے ہیں ؟ انھوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۲۲۰۸۷) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃ ، عَنْ أَبِی عُتْبَۃَ الدَّہَّانِ ، قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ عَنِ اللُّقَطَۃِ أَخَذَہَا مِنَ الطَّرِیقِ ، فَکَرِہَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٨٨) حضرت شریح (رض) راہ چلتے ہوئے دینار کے قریب سے گزرے لیکن اس کی توجہ ہی نہ فرمائی۔
(۲۲۰۸۸) حَدَّثَنَا وکیع قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَوْ تَمِیمِ بْنِ سَلَمَۃَ شَکَّ مَنْصُورٌ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ یَمُرُّ بِالدِّینَارِ فَلاَ یَعرضُ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٨٩) حضرت ابوہریرہ (رض) نے گِرا ہوا ایک دینار دیکھا تو اس کو اپنے پاؤں سے لڑھکا دیا یہاں تک کہ وہ امام کے مکان کے قریب آگیا تو پھر آپ نے اس کو وہیں چھوڑ دیا۔
(۲۲۰۸۹) حَدَّثَنَا وکیع ، قَالَ : حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ رَأَی دِینَارًا مَطْرُوحًا فَدَاسَہُ بِرِجلِہِ حَتَّی أَتَی بِہِ قَرِیبًا مِنْ مَکَانِ الإِمَامِ فَتَرَکَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩٠) حضرت عطاء بن ابی رباح سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ لقطہ کا اٹھانا بہتر ہے یا چھوڑ دینا ؟ آپ (رض) نے فرمایا چھوڑ دینا بہتر ہے۔
(۲۲۰۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا وَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ فَسَأَلَہُ رَجُلٌ : تَرْکُ اللُّقَطَۃِ خَیْرٌ ، أَوْ أَخْذُہَا ؟ قَالَ : لاَ ، بَلْ تَرْکُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩١) حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر (رض) سے عرض کیا کہ مجھے لقطہ ملا ہے، آپ نے فرمایا اس کو کیوں اٹھایا ہے ؟
(۲۲۰۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ دِینَارٍ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ: وَجَدْت لُقَطَۃً، قَالَ: وَلِمَ أَخَذْتہَا؟
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩٢) حضرت طاؤس سے ایک شخص نے دریافت کیا مجھے ایک دینار ملا ہے کیا میں اس کو دوبارہ اسی جگہ رکھ دوں ؟ آپ (رض) نے فرمایا کہ تو اس کا ضامن بن چکا ہے۔
(۲۲۰۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ الْمَکِّیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ طَاوُوسًا وَسَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ : وَجَدْت دِینَارًا فَأَخَذْتہ ، قَالَ : أأضَعُہُ مَکَانَہُ ، قَالَ : قَدْ ضمنتہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩٣) حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں کہ گم شدہ چیز کو گمراہ ہی اٹھاتے ہیں۔
(۲۲۰۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِیرٍ ، عَنْ أَبِیہِ جَرِیرٍ ، قَالَ : الضَّالَّۃُ لاَ یَأْخُذُہَا ، أَوْ لاَ یُؤوِیہَا إلاَّ ضَالٌّ۔ (ابوداؤد ۱۷۱۷۔ احمد ۴/۳۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩٤) حضرت عمر (رض) کعبہ سے ٹیک لگائے بیٹھے تھے آپ نے فرمایا جو گم شدہ چیز اٹھائے وہ گمرا ہ ہے۔
(۲۲۰۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ وَہُوَ مُسْنِدٌ ظَہْرَہُ إلَی الْکَعْبَۃِ : مَنْ أَخَذَ ضَالَّۃً ، فَہُوَ ضَالٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩٥) حضرت عمر (رض) نے فرمایا : گم شدہ چیز کو گمراہ ہی اٹھاتا ہے۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں گم شدہ چیز کو گمراہ ہی کھاتا ہے۔
(۲۲۰۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہَمَّامُ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ ، قَالَ عُمَرُ : لاَ یَضُمُّ الضَّالَّۃَ إلاَّ ضَالّ۔
وَقَالَ عَلِیٌّ : لاَ یَأْکُلُ الضَّالَّۃَ إلاَّ ضَالٌّ۔
وَقَالَ عَلِیٌّ : لاَ یَأْکُلُ الضَّالَّۃَ إلاَّ ضَالٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات لقطہ اٹھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٢٠٩٦) حضرت ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے ایک اونٹ ملا، میں نے حضرت عمر (رض) سے دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا اس کی تشہیر کرو، میں نے تشہیر کی لیکن کسی کو مالک نہ پایا میں ان کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اس نے مجھے مشغول کردیا ہے ! آپ (رض) نے فرمایا پھر جہاں سے پکڑا تھا وہیں چھوڑ دو ۔
(۲۲۰۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : وَجَدْت بَعِیرًا فَسَأَلْت عُمَرَ فَقَالَ : عَرِّفْہُ ، فَعَرَّفْتہ ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا یَعْرِفُہُ ، فَأَتَیْتہ فَقُلْتُ : قَدْ شَغَلَنِی ، قَالَ : فَأَرْسِلْہُ حَیْثُ وَجَدْتہ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس نے لقطہ اٹھایا تھا اُس سے اگر ضائع ہو جائے
(٢٢٠٩٧) حضرت حارث (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص اللہ کی رضا کے لیے لقطہ اٹھائے اس پر ضمان نہیں ہے۔
(۲۲۰۹۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ الْعُکْلِیِّ ، قَالَ : مَنْ أَخَذَ شَیْئًا یُرِیدُ الْحِسْبَۃَ فَلاَ ضَمَانَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس نے لقطہ اٹھایا تھا اُس سے اگر ضائع ہو جائے
(٢٢٠٩٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر لقطہ ہلاک ہوجائے تو اٹھانے والا ضامن ہوگا۔
(۲۲۰۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُالأَعْلَی بْنُ عَبْدِالأَعْلَی، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إذَا ضَاعَتِ اللُّقَطَۃُ فَصَاحِبُہَا ضَامِنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جس نے لقطہ اٹھایا تھا اُس سے اگر ضائع ہو جائے
(٢٢٠٩٩) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جو گم شدہ چیز اٹھائے وہ امین ہے۔
(۲۲۰۹۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ : فِی رَجُلٍ أَخَذَ ضَالَّۃً فَضَلَّتْ مِنْہُ ، قَالَ : ہُوَ أَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠٠) حضرت قاسم (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ (رض) نے خادموں میں سلم کیا ان میں سے ایک ہمارے آقا ابو زائدہ بھی تھے۔
(۲۲۱۰۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: أَسْلَمَ عبْدُاللہِ فِی وُصَفَائِ أَحَدِہِمْ أَبُو زَائِدَۃَ مَوْلاَنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠١) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۲۱۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَامِرٍ : أنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠٢) حضرت سعید بن المسیب (رض) اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۲۱۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بنُ حَرْب ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : أَنَّہُ لَمْ یَرَ بِذَلِکَ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠٣) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ بکریوں والوں کے نزدیک حیوان کی بیع سلم میں کوئی حرج نہیں ہے جبکہ وقت متعین ہو اور عمر بھی مقرر ہو۔
(۲۲۱۰۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِالسَّلَمِ فِی الْحَیَوَانِ عِنْدَ أَصْحَابِ الشَّائِ إذَا سُمِّیَتِ الآجَالُ وَالأَسْنَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠٤) حضرت حسن (رض) حیوان کی بیع سلم میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے جبکہ عمر اور وقت متعین اور مقرر ہو۔
(۲۲۱۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ لَمْ یَرَ بَأْسًا أَنْ یُسْلِمَ فِی الْحَیَوَانِ أَسْنَانًا مُسَمَّاۃً إلَی أَجَلٍ مُسَمًّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠٥) حضرت عطائ (رض) حیوان کی بیع سلم میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ جبکہ آدمی شرط سے کم وصول کرلے اور اس سے اوپر بھی عمروں میں جبکہ لینے والا اور دینے والا دونوں راضی ہوں۔
(۲۲۱۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالسَّلَمِ فِی الْحَیَوَانِ ، وَأَنْ یَأْخُذَ الرَّجُلُ دُونَ شَرْطِہِ ، وَفَوْقَہُ مِنَ الأَسْنَانِ إذَا طَابَتْ بِذَلِکَ نَفْسُ الْمُعْطِی وَالآخِذِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حیوان میں سلم کی اجازت دیتے ہیں
(٢٢١٠٦) حضرت مجاہد (رض) فرماتے تھے کہ ہم لوگ خادموں میں بیع سلم کرتے تھے کہ وہ غلام اتنے اتنے بالشت کا ہونا چاہیے (لمبائی وچوڑائی میں) ۔
(۲۲۱۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ الأَحْوَلِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : کُنَّا نُسْلِمُ فِی الْوُصَفَائِ کَذَا وَکَذَا شِبْرًا۔
তাহকীক: