মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২১৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٤٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے، تو اس پر لازم ہے کہ اگر اس کے پاس مال ہے تو ساتھی کو مال دے کر اس کو پورا آزاد کر دے، اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام سے اس قیمت کے بدلہ میں کام لیا جائے گا۔ اس پر مشقت ڈالے بغیر۔
(۲۲۱۴۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِیرِ بْنِ نَہِیکٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا لَہُ فِی مَمْلُوکٍ ، أَوْ نَصِیبًا ، فَعَلَیْہِ خَلاَصُہُ فی مَالِہِ إِنْ کَانَ لَہُ مَالٌ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ اُسْتُسْعِیَ الْعَبْدُ فِی قِیمَتِہِ غَیْرَ مَشْقُوقٍ عَلَیْہِ۔
(بخاری ۲۴۹۲۔ مسلم ۱۱۴۰)
(بخاری ۲۴۹۲۔ مسلم ۱۱۴۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٤٨) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر وہ شخص مالدار ہو تو ضامن ہوگا۔ اور اگر مالدار نہ ہو تو جو اس نے حصہ آزاد کیا ہے وہ آزاد شمار ہوگا۔
(۲۲۱۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنْ کَانَ مُوسِرًا ضَمِنَ ، وَإِنْ کَانَ مُعْسِرًا أُعْتِقَ مِنْہُ مَا أَعْتَقَ۔ (مسلم ۱۱۳۹۔ ابوداؤد ۳۹۳۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٤٩) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے تو اگر اس کے پاس مال ہے تو وہ اپنے ساتھی کے لیے قیمت کا ضامن ہوگا۔ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر وہ مال دار نہیں ہے تو غلام خود اپنی بقیہ قیمت کے لیے کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ حَجَّاج، عن نافع، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا لَہُ فِی عَبْدٍ ، ضَمِنَ لأَِصْحَابِہِ فِی مَالِہِ إِنْ کَانَ لَہُ مَالٌ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: إِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ سَعَی الْعَبْدُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٠) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میرے اور حضرت الاسود اور ہماری والدہ کے درمیان ایک غلام مشترک تھا۔ وہ غلام جنگ قادسیہ میں شریک ہوا اور خوب بہادری دکھائی۔ ان سب نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، میں اس وقت کم عمر تھا۔ حضرت اسود نے حضرت عمر (رض) سے اس کا ذکر کیا۔ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : تم اپنا حصہ آزاد کردو، اور عبد الرحمن کے لیے اس کا حصہ ہوگا، یہاں تک کہ اس کی بھی اس بات میں رغبت ہوجائے جس میں عبس ہوئی (یعنی آزادی) یا پھر وہ اپنا حصہ وصول کرلے۔
(۲۲۱۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : کَانَ بَیْنِی وَبَیْنَ الأَسْوَدِ وبین أُمِّنَا غُلاَمٌ قَدْ شَہِدَ الْقَادِسِیَّۃَ وَأَبْلَی فِیہَا فَأَرَادُوا عِتْقَہُ وَکُنْت صَغِیرًا ، فَذَکَرَ ذَلِکَ الأَسْوَدُ لِعُمَرَ فَقَالَ عُمَرُ : أَعْتَقُوا أَنْتُمْ ، وَیَکُونُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَلَی نَصِیبِہِ حَتَّی یَرْغَبَ فِی مِثْلِ مَا رَغِبْتُمْ فِیہِ ، أَوْ یَأْخُذَ نَصِیبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥١) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان ایک غلام مشترک تھا، میں نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، حضرت ابن مسعود (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ذکر کیا، آپ (رض) نے فرمایا : اپنے شریکوں کی شراکت میں فساد مت ڈال ورنہ تو ضامن ہوگا۔ تو ان کے بڑے ہونے کا انتظار کر۔
(۲۲۱۵۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ غُلاَمٌ بَیْنِی وَبَیْنَ إخْوَتِی فَأَرَدْت أَنْ أَعْتَقَہُ ، فَأَتَیْت ابْنَ مَسْعُودٍ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : لاَ تُفْسِدْ عَلَی شُرَکَائِکَ فَتَضْمَنَ ، وَلَکِنْ تَرَبَّصْ حَتَّی یَشِبُّوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٢) حضرت عمر (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۱۵۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُمَرَ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٣) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی مالدار ہونے کی صورت میں اگر مشترک غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دے تو تیس صحابہ (رض) سے منقول ہے کہ وہ ساتھی کے لیے ضامن ہوگا۔
(۲۲۱۵۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : کَانَ ثَلاَثُونَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُضَمِّنُونَ الرَّجُلَ یَعْتِقُ الْعَبْدُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ صَاحِبِہِ إِنْ کَانَ مُوسِرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٤) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے کہ ایک غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اس کو آزاد کردیا، اس کا ساتھی سواری پر سوار ہو کر حضرت عمر (رض) کی خدمت میں آیا، آپ (رض) نے تحریر فرمایا : اس کے لیے غلام کی اعلیٰ قیمت لگا کر ضمان ادا کر۔
(۲۲۱۵۴) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّ عَبْدًا کَانَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ فَأَعْتَقَہُ أَحَدُہُمَا ، فَرَکِبَ شَرِیکُہُ إلَی عُمَرَ ، فَکَتَبَ أَنْ یُقَوِّمَ عَلَیْہ أَعلی الْقِیمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر شریح قاضی ہوتے تو اس کو ضرور اس کام پر قید کرتے۔
(۲۲۱۵۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِنْ کَانَ شُرَیْحٌ لَیَحْبِسَہُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٦) حضرت ابراہیم (رض) سے مروی ہے کہ اگر ایک غلام دو بندوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، تو اگر اس کے پاس مال ہے تو ساتھی کے لیے ضامن ہوگا اور اگر مال نہیں ہے تو غلام اپنی باقی قیمت کے لیے کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الْعَبْدِ یَکُونُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ فَیَعْتِقُ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ ، قَالَ : یَضْمَنُ إِنْ کَانَ لَہُ مَالٌ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ اسْتُسْعِی الْعَبْدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٧) حضرت اسامہ بن زید (رض) فرماتے ہیں میں نے سلیمان بن یسار سے سوال کیا ؟ انھوں نے اسی طرح کہا، میں نے عرض کیا کہ وہ تو چھوٹا ہے انھوں نے کہا کہ سنت یہی ہے۔
(۲۲۱۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ فَقَالَ : مِثْلَ ذَلِکَ ، فَقُلْتُ لَہُ : إِنَّہُ صَغِیرٌ ؟ فَقَالَ : السُّنَّۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام میں کوئی شخص اپنا حصہ آزاد کر دے تو اس کے لیے اس میں حصہ ہے، تو وہ باقی حصہ کا بھی ضامن ہوگا اگر وہ مال دار ہے اور اگر مال دار نہیں ہے تو غلام اپنی باقی قیمت کے لیے خود کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ نَصِیبًا مِنْ مَمْلُوکٍ لَہُ فِیہِ شِرْکٌ فَإِنَّہُ یَضْمَنُ مَا بَقِیَ مِنْہُ إِنْ کَانَ مُوسِرًا ، وَإِنْ کَانَ مُعْسِرًا اسْتُسْعِی الْعَبْدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٥٩) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ اگر غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو اور ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے تو وہ اپنے ساتھی کے حصہ کا ضامن ہوگا۔
(۲۲۱۵۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُیَسَّرٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : فِی الْعَبْدِ یَکُونُ بَیْنَ اثْنَیْنِ فَیَعْتِقُ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ ، فَقَالَ : ہُوَ ضَامِنٌ لِنَصِیبِ صَاحِبِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٦٠) حضرت عامر سے مروی ہے کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا، آپ نے فرمایا پورا آزاد ہوگیا ہے اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام باقی نصف قیمت کے لیے کوشش کرے گا۔ اور غلام کی ولاء آزاد کرنے والے کو ملے گی۔
(۲۲۱۶۰) حَدَّثَنَا یحیی بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَامِرٍ : فِی عَبْدٍ کَانَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ فَأَعْتَقَ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ ، قَالَ : یَتِمُّ عِتْقُہُ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ مَالٌ اسْتُسْعِی الْعَبْدَ فِی النِّصْفِ ، وَکَانَ الْوَلاَئُ لِلَّذِی أَعْتَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٦١) حضرت ابو مجلز (رض) سے مروی ہے کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ، ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا، آپ (رض) نے اس کو روکے رکھا، یہاں تک کہ اس نے اس کے بدلے میں اپنی ایک چھوٹی بکری بیچی۔
(۲۲۱۶۱) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ : أَنَّ عَبْدًا کَانَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ فَأَعْتَقَ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ، قَالَ: فَحَبَسَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی بَاعَ فِیہِ غُنَیمَْۃً لَہُ۔ (مسند ۱۵۱۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک ہو، ان میں سے ایک شخص اپنا حصہ آزاد کر دے
(٢٢١٦٢) حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ایک غلام جو دو آدمیوں کے درمیان ہو پھر ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، آپ نے فرمایا جس نے آزاد کیا ہے اس کے مال سے آزاد شمار کیا جائے گا، اور آزاد کرتے وقت جتنی قیمت تھی اس کا اپنے ساتھی کے لیے ضامن ہوگا۔
(۲۲۱۶۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ زُہَیْرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ : فِی الْعَبْدِ یَکُونُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ فَیَعْتِقُ أَحَدُہُمَا نَصِیبَہُ ، قَالاَ : ہُوَ عَتِیقٌ مِنْ مَالِ الَّذِی أَعْتَقَہُ وَیَضْمَنُ لِصَاحِبِہِ بِقِیمَۃِ عَدْلٍ یَوْمَ أَعْتَقَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں میں عدالت کیا ہے ؟
(٢٢١٦٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمانوں میں عدل یہ ہے کہ اس پر ظاہر و باطن میں طعن نہ ہو۔
(۲۲۱۶۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: الْعَدْلُ فِی الْمُسْلِمِینَ مَنْ لَمْ یُطْعَنْ عَلَیْہِ فِی بَطْنٍ، وَلاَ فَرْجٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں میں عدالت کیا ہے ؟
(٢٢١٦٤) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک آدمی پر حَدْ نہ لگی ہو یا اس کے دین میں کوئی عیب نہ معلوم ہو اس کی گواہی دینا ٹھیک ہے۔
(۲۲۱۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حُیٍّ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : تَجُوزُ شَہَادَۃُ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ مَا لَمْ یُصِبْ حَدًّا ، أَوْ یُعْلَمُ عَلَیْہِ خَرِبَۃٌ فِی دِینِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں میں عدالت کیا ہے ؟
(٢٢١٦٥) حضرت حسن (رض) نمازی آدمی کی گواہی کو جائز سمجھتے تھے۔ الاّ یہ کہ اس کا خصم کوئی ایسی علت لے آئے جس سے عدالت میں پر جرح ہوسکتی ہو۔
(۲۲۱۶۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ مَنْ صَلَّی إلاَّ أَنْ یَأْتِیَ الْخَصْمُ بِمَا یَجْرَحُہُ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২১৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں میں عدالت کیا ہے ؟
(٢٢١٦٦) حضرت عمر (رض) نے ایک دوسرے شخص کے متعلق دریافت کیا ؟ اس نے کہا کہ میں نے تو خیر ہی دیکھی ہے، حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا یہی تعدیل تمہارے لیے کافی ہے۔
(۲۲۱۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَبِیبٍ ، قَالَ : سَأَلَ عُمَرُ رَجُلاً ، عنْ رَجُلٍ فَقَالَ : لاَ نَعْلَمُ إلاَّ خَیْرًا ، فَقَالَ : عُمَرُ : حَسْبُک۔
তাহকীক: