মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২১৬৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ مسلمانوں میں عدالت کیا ہے ؟
(٢٢١٦٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ پہلے دعویٰ کرو پھر اس میں زیادتی کرو اور خوب زیادتی طلب کرو، اور پھر اس پر عادل گواہ قائم کرو، بیشک ہمیں عدل کے ساتھ فیصلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور آپ ان سے سوال کریں، اگر وہ لوگ کہیں کہ اللہ اعلم، تو اللہ زیادہ جاننے والا ہے، اور وہ اگر الگ الگ ہو کر یوں کہیں کہ وہ شکِّی ہے ( شک میں ہے ) تو شک والے کی گواہی معتبر نہیں، اور اگر وہ کہیں کہ : ہمیں نہیں معلوم اس کے بارے میں مگر یہ عادل اور مسلمان ہے تو پھر وہ ان شاء اللہ اسی طرح ہے اور اس کی گواہی معتبر ہے۔
(۲۲۱۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ شُرَیْحٌ : ادَّعِ وَأَکْثِرْ وَأَطْنبْ وَأْتِ عَلَی ذَلِکَ بِشُہُودٍ عُدلٍ ، فَإِنَّا قَدْ أُمِرْنَا بِالْعُدلِ ، وَأَنْتَ فَسَلْ عَنْہُ ، فَإِنْ قَالُوا : اللَّہُ أَعْلَمُ ، فَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ یَفْرقُون أَنْ یَقُولُوا : ہُوَ مُرِیبٌ ، وَلاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ مُرِیبٍ ، فَإِنْ قَالُوا : ہُوَمَا عَلِمْنَاہُ عَدْلٌ مُسْلِمٌ ، فَہُوَ إِنْ شَائَ اللَّہُ کَذَلِکَ ، وَتَجُوزُ شَہَادَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৬৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٦٨) حضرت اوزاعی سے مروی ہے کہ میں نے ایک باندی خریدی اور اس کے اہل نے مجھ پر شرط لگائی کہ میں اس کو فروخت نہیں کروں گا ، اور نہ ہی ہبہ کروں گا اور نہ ہی مہر میں دوں گا، اگر میں مر جاؤں تو وہ آزاد ہے، میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، میں نے حضرت مکحول (رض) سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں ، میں نے عرض کیا : آپ کو مجھ پر اندیشہ ہے ؟ فرمایا کیوں نہیں، میں آپ کے لیے دو اجروں کی امید کرتا ہوں۔ میں نے حضرت عطائ (رض) سے دریافت کیا ؟ تو انھوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔

حضرت اوزاعی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ بیع کرنا جائز ہے اور یہ شرط لگانا باطل ہے، میں نے حضرت عبدہ بن ابو لبابہ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ بُری شرمگاہ ( چیز) ہے۔ میں نے زہری سے دریافت کیا تو انھوں نے مجھے بتایا کہ ابن مسعود (رض) نے عمر (رض) سے خط کے ذریعہ اس باندی کا حکم پوچھا جو انھوں نے اپنی بیوی سے اس شرط پر خریدی تھی کہ اگر میں اس کو بیچوں تو اس کی قیمت کی حق دار تم ہوگی۔ تو عمر (رض) نے جواب دیا کہ تو ایسی فرج سے ہمبستری نہیں کرسکتا جس میں غیر کا بھی حق ہو۔
(۲۲۱۶۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِی، قَالَ: ابْتَعْت جَارِیَۃً وَشَرَطَ عَلَیَّ أَہْلُہَا أَنْ لاَ أَبِیعَ ، وَلاَ أَہَبَ، وَلاَ أَمْہَرَ ، فَإِذَا مِتّ فَہِیَ حُرَّۃٌ ، فَسَأَلْت الْحَکَمَ بْنَ عُتَیْبَۃَ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔

وَسَأَلْت مَکحُولاً ؟ فقال : لاَ بأس بہ۔ فقلت : تخاف علی منہ؟ قَالَ : بلی ، أرجو لک فیہ أجرین۔

وسألت عَطَائً ، أَوْ سُئِلَ ؟ فَکَرِہَہُ۔

قَالَ الأَوْزَاعِی : فَحَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْبَیْعُ جَائِزٌ وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ۔ وَسَأَلْت عَبْدَۃَ بْنَ أَبِی لُبَابَۃَ ؟ فَقَالَ : ہَذَا فَرْجُ سُوئٍ۔

وَسَأَلْت الزُّہْرِیَّ فَأَخْبَرَنِی : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ کَتَبَ إلَی عُمَرَ یَسْأَلُہُ عَنْ جَارِیَۃٍ ابْتَاعَہَا مِنِ امْرَأَتِہِ عَلَی أَنَّہُ إِنْ بَاعَہَا فَہِیَ أَحَقُّ بِہَا بِالثَّمَنِ ، فَقَالَ : عُمَرُ : لاَ تَطَأُ فَرْجًا فِیہِ شَیْئٌ لِغَیْرِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৬৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٦٩) حضرت قاسم (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : وہ تیرے مال میں سے نہیں ہے، جس میں تیرے غیر کا بھی دوہرا حصہ ہو۔
(۲۲۱۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَیْسَ مِنْ مَالِکِ مَا کَانَ فِیہِ مَثْنَویۃ لِغَیْرِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৬৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٠) حضرت عائشہ (رض) ناپسند فرماتی ہیں کہ باندی کو اِ س شرط کے ساتھ فروخت کیا جائے کہ اس کو آگے فروخت نہیں کریں گے۔
(۲۲۱۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّہَا کَرِہَتْ أَنْ تُبَاعَ الْجَارِیَۃُ بِشَرْطِ أَنْ لاَ تُبَاعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧١) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدتا ہے کہ اس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا، آپ (رض) نے فرمایا وہ اس کے قریب نہیں آئے گا۔
(۲۲۱۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ عَلَی أَنْ لاَ یَبِیعَ ، وَلاَ یہَبُ ، قَالَ : لاَ یَقْرَبُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٢) حضرت عروہ (رض) اس کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۲۲۱۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ کَرِہَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ایسی شرمگاہ میں ہمبستری نہ کرو جس میں کوئی شرط ہو۔
(۲۲۱۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: لاَ تَطَأُ فَرْجًا فِیہِ شَرْطٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٤) حضرت ابراہیم (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا، آپ (رض) نے فرمایا : یہ کوئی چیز نہیں ہے۔
(۲۲۱۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ عَلَی أَنْ لاَ یَبِیعَ ، وَلاَ یَہَبَ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٥) حضرت شعبی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اس کو فروخت یا ہبہ یا مہر میں نہیں دے گا، آپ (رض) نے فرمایا : میں چاہتا ہوں کہ میں اس کو پالوں، میں اس کو شرط کے ساتھ خرید لوں گا، اور ان کے لیے شرط لگاؤں گا کہ جب میں مر جاؤں تو یہ آزاد ہے۔
(۲۲۱۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی الرَّجُلِ یَشْتَرِی الْجَارِیَۃَ عَلَی أَنْ لاَ یَبِیعَ ، وَلاَ یَہَبَ ، وَلاَ یَمْہَر ، قَالَ : وَدِدْت أَنِّی وَجَدْتہَا فَاشْتَرَیْتہَا بِہَذَا الشَّرْطِ وَأَشْتَرِطُ لَہُمْ أَنَّہَا عَتِیقٌ إذَا مِتّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ شرط جو بیع میں لگائی جائے وہ اس کو گرا دیتی ہے سوائے عتاق کے، اور ہر وہ شرط جو نکاح میں لگائی جائے اس کو نکاح گرا دیتا ہے سوائے طلاق کے۔
(۲۲۱۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ قَالَ : کُلُّ شَرْطٍ فِی بَیْعٍ یَہْدِمُہُ الْبَیْعُ إلاَّ الْعَتَاقَ ، وَکُلٌّ شَرْطٍ فِی نِکَاحٍ یَہْدِمُہُ النِّکَاحُ إلاَّ الطَّلاَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٧) حضرت شعبی (رض) کے پاس ایک خاتون آئی اور عرض کیا کہ میری بیٹی کو اس شرط پر خریدا گیا ہے کہ اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا، آپ (رض) نے فرمایا تیری بیٹی کی شراء کی شرط پر ہے (یعنی جو شرط شراء کے وقت لگائی ہے اسی پر ہوگی) ۔
(۲۲۱۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَتَتِ امْرَأَۃٌ ، فَقَالَتْ : إنَّ ابْنَتِی اُشْتُرِیَتْ عَلَی أَنْ لاَ تُبَاعَ ، قَالَ : ابْنَتُک عَلَی شَرْطِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٨) حضرت ابن مسعود (رض) نے اپنی بیٹی سے باندی خریدی ، اس نے آپ پر شرط لگا دی کہ اگر اس کو فروخت کیا تو وہ اس کے ثمن کی زیادہ حق دار ہے۔ حضرت ابن مسعود (رض) نے حضرت عمر (رض) سے دریافت فرمایا ؟ حضرت عمر (رض) نے اس سے ہمبستری کرنے کو ناپسند کیا۔۔
(۲۲۱۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ : أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ اشْتَرَی مِنِ ابنتِہِ زَیْنَبَ جَارِیَۃً وَاشْتَرَطَتْ عَلَیْہِ : إِنْ بَاعَہَا فَہِیَ أَحَقُّ بِہَا بِالثَّمَنِ ، فَسَأَلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عُمَرَ فَکَرِہَ أَنْ یَطَأَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اِس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا
(٢٢١٧٩) حضرت عمر (رض) نے حضرت عبداللہ (رض) سے فرمایا : اس کے قریب مت جاؤ۔
(۲۲۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عُمَیْرٍ : أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِعَبْدِ اللہِ : لاَ تَقْرَبْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے اور اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
(٢٢١٨٠) حضرت ابو یحییٰ الاعرج (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا کہ غلام کو اس کے آقا نے اپنی وفات کے وقت آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا مال بھی نہیں ہے اور اس پر ( مالک پر ) دین بھی ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم فرمایا کہ وہ غلام اپنے آقا کے قرض کے لیے کوشش کرے۔
(۲۲۱۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ بَدْرٍ ، عَنْ أَبِی یَحْیَی الأَعْرَجِ ، قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ عَبْدٍ أَعْتَقَہُ مَوْلاَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ ، قَالَ : فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَسْعَی فِی الدَّیْنِ۔ (عبدالرزاق ۱۶۷۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے اور اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
(٢٢١٨١) حضرت حسن (رض) سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے مرتے وقت اپنا غلام آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی مال بھی نہیں ہے اور اس پر قرض بھی ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا وہ آزاد ہوجائے گا لیکن اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ عَنْ رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدًا لَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ ، وَعَلَیْہِ دَیْنٌ ، قَالَ : یُعْتَقُ وَیَسْعَی فِی الْقِیمَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے اور اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
(٢٢١٨٢) حضرت قاسم (رض) سے مروی ہے کہ ایک خاتون نے اپنی باندی آزاد کردی اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال بھی نہیں ہے، حضرت عبداللہ (رض) نے ارشاد فرمایا : وہ اپنی قیمت میں کوشش کرے گی۔
(۲۲۱۸۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : أَعْتَقَتِ امْرَأَۃٌ جَارِیَۃً لہا ، لَیْسَ لَہَا مَالٌ غَیْرَہَا فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : تَسْعَی فِی قِیمَتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے اور اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
(٢٢١٨٣) حضرت ابراہیم (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا پھر فوت ہوگیا اور اس پر دین بھی ہو اور اس غلام کے علاوہ اس کے پاس مال بھی نہ ہو ، فرماتے ہیں وہ اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا، اگر اس کی قیمت قرض سے زیادہ ہو تو وہ قرض خواہوں کے لیے ان کے قرض کی کوشش کرے گا، جو کچھ باقی رہ گیا ہے اس میں غور کیا جائے گا، پھر ورثاء کا اس میں دو تہائی ہوگا اور اس کا ایک تہائی حصہ ہوگا۔
(۲۲۱۸۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ : فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدًا لَہُ فِی مَرَضِہِ، ثُمَّ مَاتَ وَعَلَیْہِ دَیْنٌ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرَہُ ، قَالَ یَسْعَی فِی قِیمَتِہِ ، فَإِنْ کَانَتِ الْقِیمَۃُ أَکْثَرَ مِنَ الدَّیْنِ یَسْعَی لِلْغُرَمَائُ فِی دَیْنِہِمْ ، وَنُظِرَ مَا بَقِیَ مِنْ شَیْئٍ فَلِلْوَرَثَۃِ ثُلُثَاہُ وَلَہُ ثُلُثُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے اور اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
(٢٢١٨٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال نہ ہو، تو ایک عادل شخص اس غلام کی قیمت لگائے گا اور پھر وہ غلام اس قیمت میں کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ : فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ ، قَالَ: یُقَوَّمُ قِیمَۃَ عَدْلٍ ، ثُمَّ یَسْعَی فِی قِیمَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے
(٢٢١٨٥) حضرت مسروق (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال بھی نہیں ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اس کا یہ فیصلہ کل پر نافذ ہوگا، جس چیز کو اس نے اللہ کے لیے آزاد کیا میں اس کو رد نہیں کرسکتا، اور حضرت شریح (رض) نے فرمایا : اس کے ایک ثلث پر نافذ ہوگا اور وہ باقی دو ثلث میں کوشش کرے گا، ( مال دے کر آزاد ہوگا) ۔
(۲۲۱۸۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدًا لَہُ فِی مَرَضِہِ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ ، قَالَ : أُجِیزُہُ بِرمَّتِہِ شَیْئٌ جَعَلَہُ لِلَّہِ لاَ أَرُدُّہُ۔

وَقَالَ شُرَیْحٌ : أُجِیزُ ثُلُثَہُ وَأَسْتَسْعِیَہُ فِی ثُلُثَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے
(٢٢١٨٦) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے عرض کیا کہ : دونوں میں سے کون سا قول آپ کو زیادہ پسند ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : حضرت مسروق (رض) کا قول فتویٰ میں مجھے پسند ہے۔ اور حضرت شریح (رض) کا قول قضاء میں مجھے زیادہ پسند ہے۔
(۲۲۱۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ: قُلْتُ لِلشَّعْبِیِّ : أَیُّ الْقَوْلَیْنِ أَعْجَبُ إلَیْک ؟ قَالَ : قَوْلُ مَسْرُوقٍ أَعْجَبُہُمَا إلَیَّ فِی الْفَتْوَی ، وَقَوْلُ شُرَیْحٍ أَحَبُّ إلَیَّ فِی الْقَضَائِ۔
tahqiq

তাহকীক: