মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২১৮৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے
(٢٢١٨٧) حضرت ابن مسعود (رض) ارشاد فرماتے ہیں اس کا ثلث آزاد شمار ہوگا۔
(۲۲۱۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : یَعْتِقُ ثُلُثُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے
(٢٢١٨٨) حضرت ابراہیم (رض) ایسے شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال بھی نہ ہو، اس کا ثلث آزاد شمار ہوگا، اور باقی دو ثلث میں وہ کوشش کرے گا ؟
(۲۲۱۸۸) حَدَّثَنَا حُسَینُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : قَالَ إبْرَاہِیمُ فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ غُلاَمًا لَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ وَلَیْسَ لَہُ مَالٌ غَیْرُہُ ، فَقَالَ إبْرَاہِیمُ : یَعْتِقُ ثُلُثُہُ وَیَسْعَی فِی ثُلُثَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے
(٢٢١٨٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو آزاد کرنے کی وصیت کرے تو وہ وصیت ثلث مال میں نافذ ہوگی، اگر غلام کی قیمت ثلث سے زائد ہو تو جو زائد رقم ہے اس کے لیے غلام کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَوْصَی الرَّجُلُ بِعِتْقِ مَمْلُوکٍ لَہُ ، فَہُوَ مِنَ الثُّلُثِ ، فَإِنْ کَانَ أَکْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ یَسْعَی فِیمَا زَادَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا
(٢٢١٩٠) حضرت یونس (رض) سے مروی ہے کہ لوگ گمان کرتے تھے کہ حضرت حسن (رض) نے اس شخص کے متعلق فرمایا تھا جس نے مرض الوفات میں اپنا بعض غلام آزاد کردیا تھا، آپ نے فرمایا جتنا اس نے آزاد کیا ہے اتنا آزاد شمار ہوگا، اور جو حصہ باقی ہے اس کی قیمت کے لیے اس غلام سے کوشش کرائی جائے گی۔
(۲۲۱۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : زَعَمُوا أَنَّ الْحَسَنَ کَانَ یَقُولُ فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ بَعْضَ مَمْلُوکِہِ عِنْدَ مَوْتِہِ ، قَالَ : یَعْتِقُ مِنْہُ مَا عَتَقَ وَیُسْتَسْعَی فِیمَا بَقِیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا
(٢٢١٩١) حضرت عطائ (رض) اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے اپنا ثلث غلام مرض الوفات میں آزاد کردیا، فرمایا : وہ ثلث مال میں نافذہو گا، اور اگر اس نے وصیتوں میں اس کی وصیت بھی کی تھی تو غلام سے قیمت کی کوشش کروائی جائے گی۔
(۲۲۱۹۱) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ : فِی رَجُلٍ أَعْتَقَ ثُلُثَ عَبْدِہِ فِی مَرَضِہِ ، قَالَ : یُقَامُ فِی ثُلُثِہِ ، فَإِنْ کَانَ أَوْصَی بِوَصَایَا اسْتُسْعِی الْعَبْدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا
(٢٢١٩٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الوفات میں اپنا بعض غلام آزاد کردے ، تو پورا غلام آزاد شمار ہوگا، اگر غلام کی قیمت ثلث مال سے زائد ہو تو ثلث مال سے جتنا زیادہ ہے اس کے لیے غلام کوشش کرے گا۔
(۲۲۱۹۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَعْتَقَ بَعْضَ عَبْدِہِ فِی مَرَضِہِ عَتَقَ کُلُّہُ ، فَإِنْ کَانَ أَکْثَرَ مِنَ الثُّلُثِ سَعَی فِیمَا بَقِیَ مِنَ الثُّلُثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا
(٢٢١٩٣) حضرت ہشام (رض) سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے مرض الوفات میں اپنے غلام کے کچھ حصے آزاد کردیے، پس آپ نے حضرت حفص بن سلیمان سے روایت بیان کی کہ حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں وہ ثلث مال میں سے آزاد ہوگا۔
(۲۲۱۹۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، قَالَ : سُئِلَ ہِشَامٌ عَنْ رَجُلٍ أَعْتَقَ شَقِیصًا مِنْ مَمْلُوکٍ لَہُ عِنْدَ مَوْتِہِ ، فَحَدَّثَنَا عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّہُ قَالَ : ہُوَ فِی ثُلُثِہِ ، لاَ یَعْدُو ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢١٩٤) حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ سن کر گواہی دینا جائز ہے۔
(۲۲۱۹۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ۔ وَعَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالا : شَہَادَۃُ السَّمْعِ جَائِزَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢١٩٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی جماعت سے کوئی بات سن لے پھر وہ قاضی کے پاس آئے تو یوں کہے گا کہ انھوں نے مجھے گواہ تو نہیں بنایا لیکن میں نے ایسے ایسے سنا ہے۔
(۲۲۱۹۵) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلاً سَمِعَ مِنْ قَوْمٍ شَیْئًا فَإِنَّہُ یَأْتِی الْقَاضِی فَیَقُولُ : لَمْ یُشْہِدُونِی ، وَلَکِنِّی سَمِعْت کَذَا وَکَذَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢١٩٦) حضرت فرات سے مروی ہے کہ میرے پچاس درہم کسی شخص کے اوپر تھے، میں اس کے پاس گیا، اس سے قرض کا مطالبہ کیا، اور ایک شخص یہ سب کچھ سن رہا تھا ، میں اس کو حضرت شریح (رض) کے پاس لے کر حاضر ہوا، اس نے میرا انکار کردیا، حضرت شریح (رض) نے فرمایا : تیرے گواہ کہاں ہیں ؟ میں نے عرض کیا : ایک شخص یہ سب کچھ سن رہا تھا جبکہ اس نے میرے درہموں کا اقرار کیا تھا، آپ نے فرمایا اس شخص کو بلاؤ، میں نے اس کو بلایا اور اس نے گواہی دی ، حضرت شریح (رض) نے اس شخص سے فرمایا کھڑے ہو جاؤ اور اس کو اس کا حق ادا کرو۔
(۲۲۱۹۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ ، عَنْ أَبِیہِ فُرَاتٍ ، قَالَ : کَانَ لِی عَلَی رَجُلٍ خَمْسُونَ دِرْہَمًا فَذَہَبْت أَتَقَاضَاہُ وَرَجُلٌ یَسْمَعُ ، فَقُمْت بِہِ إلَی شُرَیْحٍ فَجَحَدَنِی فَقَالَ شُرَیْحٌ : بَیِّنَتُک ، فَقُلْتُ : رَجُلٌ کَانَ یَسْمَعُ وَہُوَ مُقِرٌّ لِی ، فَقَالَ : اُدْعُ بِہِ ، فَدَعَوْت بِہِ فَشَہِدَ ، فَقَالَ : قُمْ فَأَعْطِہِ حَقَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢١٩٧) حضرت شریح (رض) مخبوط الحواس شخص کی گواہی کو قبول نہ فرماتے تھے۔
(۲۲۱۹۷) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ کُلْثُومِ بْنِ الأَقْمَرِ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ لاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ مُخْتَبِیئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢١٩٨) حضرت شعبی (رض) مخبوط الحواس شخص کی گواہی کو قبول نہ کرتے تھے۔
(۲۲۱۹۸) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ ، عَنْ بَیَانٍ أَبِی بِشْرٍ ، قَالَ : کَانَ الشَّعْبِیُّ لاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ مُخْتَبِیئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢١٩٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مخبوت الاحواس شخص کی گواہی معتبر نہیں ہے۔
(۲۲۱۹۹) حَدَّثَنَا إسحاق بن منصور، عن إسرائیل، عن مغیرۃ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تجوز شہادۃ المختبیئ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢٢٠٠) حضرت شریح (رض) مخبوط الحواس شخص کی گواہی کو معتبر نہ سمجھتے تھے۔ حضرت عمرو بن حریث فرماتے ہیں کہ یہی معاملہ ظالم خائن کی گواہی کے ساتھ کیا جائے گا۔
(۲۲۲۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ شُرَیْحٍ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یُجِیزُ شَہَادَۃَ الْمُخْتَبِئِ ، قَالَ : قَالَ عَمْرُو بْنُ حُرَیْثٍ : کَذَا یُفْعَلُ بِالْخَائِنِ الظَّالِمِ ، أَوْ قَالَ الْفَاجِرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ کیا صرف سن کر گواہی دینا درست ہے ؟
(٢٢٢٠١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تیرے پاس مشرکین آئیں اور تجھ کو مسلمانوں کے فیصلہ کے مطابق اپنا فیصل مقرر کرلیں تو ان کو غیر اسلام کے فیصلہ کی طرف مت لے جا، یا پھر ان کے اور ان کے اہل دین کے درمیان سے ہٹ جا اور ان سے اعراض کرلے۔
(۲۲۲۰۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَتَاک الْمُشْرِکُونَ فَحَکَّمُوک فِیمَا بَیْنَہُمْ بِحُکْمِ الْمُسْلِمِینَ ، فَلاَ تَعْدُہُ إلَی غَیْرِہِ ، أَوْ أَعْرِضْ عَنْہُمْ ، وَخَلِّہِمْ وَأَہْلَ دِینِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٢) حضرت زہری (رض) سے دریافت کیا گیا کہ یہودی و نصاریٰ کے درمیان کیسے فیصلہ کیا جائے، جب وہ اپنا فیصلہ ہمارے پاس لائیں ؟ آپ (رض) نے فرمایا : ان کے درمیان مسلمانوں کی طرح فیصلہ کرو، ان میں بھی وہی امور جائز ہیں جو مسلمانوں میں جائز ہیں۔
(۲۲۲۰۲) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَنْ حُکُومَۃِ الْیَہُودِ وَالنَّصَارَی إذَا تَحَاکَمُوا إلَیْنَا ؟ فَقَالَ : اُحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِحُکْمِکَ فِی الْمُسْلِمِینَ ، لاَ یَجُوزُ بَیْنَہُمْ إلاَّ مَا یَجُوزُ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اہل کتاب اور ان کے فیصلوں کو چھوڑ دو ، جب وہ فیصلہ لے کر خود تمہارے پاس آئیں تو ان کے مابین اپنی کتاب (یعنی قرآن پاک) کے مطابق فیصلہ کرو۔
(۲۲۲۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : خَلُّوا بَیْنَ أَہْلِ الْکِتَابِ وَبَیْنَ أَحْکَامِہِمْ ، فَإِذَا ارْتَفَعُوا إلَیْکُمْ فَأَقِیمُوا عَلَیْہِمْ مَا فِی کِتَابِکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٤) حضرت علی (رض) نے حضرت محمد بن ابی بکر (رض) کو مصر کا حاکم بنا کر بھیجا، حضرت محمد (رض) نے حضرت علی (رض) کو تحریر کیا اور دریافت فرمایا کہ ایک مسلمان نے نصرانیہ عورت سے زنا کیا ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت علی (رض) نے جواب تحریر فرمایا کہ جس مسلمان نے نصرانیہ کے ساتھ زنا کیا ہے اس پر حد جاری کرو، اور نصرانیہ خاتون کو نصاریٰ کے حوالہ کردو وہ اس کے بارے میں جو چاہیں فیصلہ کریں۔
(۲۲۲۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ مُخَارِقٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : بَعَثَ علی مُحَمَّدَ بْنَ أَبِی بَکْرٍ أَمِیرًا عَلَی مِصْرَ ، فَکَتَبَ مُحَمَّدٌ إلَی عَلِیٍّ یَسْأَلُہُ ، عَنْ مُسْلِمٍ فَجَرَ بِنَصْرَانِیَّۃٍ ؟ فَکَتَبَ عَلِیٌّ : أَنْ أَقِمِ الْحَدَّ عَلَی الْمُسْلِمِ الَّذِی فَجَرَ بِالنَّصْرَانِیَّۃِ ، وَارْفَعِ النَّصْرَانِیَّۃَ إلَی النَّصَارَی یَقْضُونَ فِیہَا مَا شَاؤُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٥) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن پاک کی آیت { وَأَنِ احْکُمْ بَیْنَہُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّہُ } منسوخ ہوگئی ہے قرآن کی آیت { اُحْکُمْ بَیْنَہُمْ ، أَوْ أَعْرِضْ عَنْہُمْ } سے۔
(۲۲۲۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : نُسِخَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {وَأَنِ احْکُمْ بَیْنَہُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّہُ} {اُحْکُمْ بَیْنَہُمْ ، أَوْ أَعْرِضْ عَنْہُمْ}۔ (طبری ۲۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر چاہو تو فیصلہ کرلو اور اگر چاہو تو نہ کرو۔
(۲۲۲۰۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ شَائَ حَکَمَ ، وَإِنْ شَائَ لَمْ یَحْکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক: