মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি

হাদীস নং: ২২২০৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٧) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس یہودی کو رجم فرمایا تھا جس کو یہود نے ایک یہودی اور منافق کے ساتھ بھیجا تھا۔
(۲۲۲۰۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : رَجَمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَہُودِیًّا بَعَثَتْ بِہِ إِلَیْہِ یَہُودُ مَعَ یَہُودِیٍّ وَمُنَافِقٍ۔ (ابوداؤد ۴۴۴۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٨) حضرت جابر بن سمرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک یہودی مرد اور خاتون کو رجم فرمایا۔
(۲۲۲۰۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنْ سِمَاکٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ: أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجَمَ یَہُودِیًّا وَیَہُودِیَّۃً۔

(ترمذی ۱۴۳۷۔ احمد ۵/۹۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢٠٩) حضرت برائ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک یہودی کو رجم فرمایا۔
(۲۲۲۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ وَحَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَش ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُرَّۃَ : عنِ الْبَرَائِ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجَمَ یَہُودِیًّا۔ (مسلم ۱۳۲۷۔ ابوداؤد ۴۴۴۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢١٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک یہودی مرد اور خاتون کو رجم فرمایا۔
(۲۲۲۱۰) حَدَّثَنَا عبد الرحیم بن سلیمان ، عَنْ مجالد ، عن عامر ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجَمَ یَہُودِیًّا وَیَہُودِیَّۃً۔ (مسلم ۱۳۲۸۔ ابوداؤد ۴۴۴۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہود و نصاریٰ کے درمیان فیصلہ کرنا
(٢٢٢١١) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو یہودیوں کو رجم فرمایا۔ میں بھی ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے ان کو رجم کیا تھا۔
(۲۲۲۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجَمَ یَہُودِیَّیْنِ أَنَا فِیمَنْ رَجَمَہُمَا۔ (مسلم ۱۳۲۶۔ ابوداؤد ۴۴۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شرابی آدمی کی گواہی قبول کریں گے کہ نہیں ؟
(٢٢٢١٢) حضرت کردوس (رض) سے مروی ہے کہ ایک نوجوان کو شراب کی وجہ سے حد لگائی گئی، پھر اس نے حضرت شریح (رض) کے پاس گواہی دی، انھوں نے اس کے بارے میں مجھ سے دریافت کیا ؟ میں نے عرض کیا ہمارے نوجوانوں میں سے اچھا ہے۔ تو آپ نے اس کی گواہی کو قبول فرمایا۔
(۲۲۲۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کُرْدُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَجُلاً حُدَّ فِی الْخَمْرِ، فَشَہِدَ عِنْدَ شُرَیْحٍ ، فَسَأَلَنِی عَنْہُ ؟ فَقُلْتُ : مِنْ خَیْرِ شَبَابِنَا ، فَأَجَازَ شَہَادَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شرابی آدمی کی گواہی قبول کریں گے کہ نہیں ؟
(٢٢٢١٣) حضرت عمر (رض) نے حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کو تحریر فرمایا کہ شرابی اگر توبہ کرلے تو اس کی گواہی قبول کرلو۔
(۲۲۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ عُمَرَ کَتَبَ إلَی أَبِی مُوسَی فِی رَجُلٍ شَرِبَ الْخَمْرَ : إِنْ تَابَ فَاقْبَلْ شَہَادَتَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ شرابی آدمی کی گواہی قبول کریں گے کہ نہیں ؟
(٢٢٢١٤) حضرت شعبی (رض) نے ایسے شخص کی گواہی قبول فرمائی جس کو شراب کی وجہ سے حد لگائی گئی تھی۔
(۲۲۲۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ: أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ رَجُلٍ ضُرِبَ فِی الْخَمْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢١٥) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں قبول فرمائی۔
(۲۲۲۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ الأَخِ لأَخِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢١٦) حضرت عطاء بن ابی رباح (رض) سے مروی ہے کہ محلہ کے دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، ان میں سے ایک کے لیے اس کے بھائی نے حضرت شریح (رض) کے سامنے گواہی دی، دوسرے شخص نے کہا کہ تو اس کا بھائی ہے، حضرت شریح (رض) نے دریافت فرمایا کہ : کیا تیرے لیے کوئی چیز ہے اس شخص سے کہ تو اس پر گواہی دے ؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپ نے خصم سے فرمایا پھر کس چیز کی وجہ سے تو اس کی گواہی کو رد کررہا ہے ؟
(۲۲۲۱۶) حَدَّثَنَا ابْن فضیل ، عن عطاء بن أبی رباح ، قَالَ : کان بین رجلین من الحی خصومۃ ، فشہد لأحدہما أخوہ لأبیہ وأمہ عند شریح ، فقال الرجل : أنت أخوہ ، قَالَ : فہل لک من الذی تشہد علیہ شیء ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ لخصمہ : فبأی شیء أرد شہادتہ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢١٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ سب سے قریبی رشتہ دار کہ جس کی گواہی جائز ہے وہ ایک بھائی کی دوسرے بھائی کے لیے گواہی ہے۔
(۲۲۲۱۷) حَدَّثَنَا أبو معاویۃ ، عن عاصم ، عن الشعبی ، قَالَ : أدنی ما تجوز شہادتہ : شہادۃ الأخ لأخیہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢١٨) حضرت ابراہیم (رض) بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں قبول ( معتبر) سمجھتے تھے۔
(۲۲۲۱۸) حَدَّثَنَا ابن مہدی، عن حماد بن سلمۃ، عن أبی ہاشم، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ: تجوز شہادۃ الأخ لأخیہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢١٩) حضرت شعبی (رض) سے اسی طرح مروی ہے۔
(۲۲۲۱۹) حَدَّثَنَا ابن مہدی ، عن سفیان ، عن عثمان البتی ، عن الشعبی : بمثلہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢٢٠) حضرت ابن زبیر (رض) نے بھائی کی گواہی کو بھائی کے حق میں معتبر قرار دیا۔
(۲۲۲۲۰) حَدَّثَنَا روح بن عبادۃ ، عن ابن جریج ، عن مزاحم بن أبی مزاحم ، عن ابن أبی یزید ، عن ابن الزبیر: أنہ أجاز شہادۃ الأخ لأخیہ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢٢١) حضرت حسن (رض) بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں معتبر سمجھتے تھے۔
(۲۲۲۲۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الأَنْصَارِیِّ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تَجُوزُ شَہَادَۃُ الأَخِ لأَِخِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢٢٢) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ بھائی اگر عادل ہو تو اس کی گواہی بھائی کے حق میں معتبر ہے۔
(۲۲۲۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: تَجُوزُ شَہَادَۃُ الأَخِ لأَخِیہِ إذَا کَانَ عَدْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں
(٢٢٢٢٣) حضرت شریح (رض) نے بھائی کی گواہی بھائی کے حق میں قبول فرمائی۔
(۲۲۲۲۳) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ شُرَیْحٍ : أَنَّہُ أَجَازَ شَہَادَۃَ أَخٍ لأَخِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی سے قسم اٹھوائی جائے وہ قسم اٹھانے سے انکار کر دے
(٢٢٢٢٤) حضرت حارث (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت شریح (رض) کے سامنے قسم اٹھانے سے انکار کردیا، حضرت شریح (رض) نے فیصلہ فرما دیا، اس شخص نے عرض کیا کہ میں قسم اٹھاتا ہوں ، حضرت شریح (رض) نے فرمایا میرا فیصلہ اب ہوچکا ہے۔
(۲۲۲۲۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : نَکَلَ رَجُلٌ عِنْدَ شُرَیْحٍ عَنِ الْیَمِینِ ، فَقَضَی شُرَیْحٌ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : أَنَا أَحْلِفُ ، فَقَالَ شُرَیْحٌ : قَدْ مَضَی قَضَائِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی سے قسم اٹھوائی جائے وہ قسم اٹھانے سے انکار کر دے
(٢٢٢٢٥) حضرت ابن عباس (رض) نے ایک خاتون سے قسم اٹھانے کا کہا، اس نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا، تو انھوں نے وہ قسم اس کو لازم کردی۔ (یعنی بغیر قسم کے اس کے حق فیصلہ نہیں کیا جائے گا)
(۲۲۲۲۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ أَمَرَہُ أَنْ یَسْتَحْلِفَ امْرَأَۃً فَأَبَتْ أَنْ تَحْلِفَ فَأَلْزَمَہَا ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی سے قسم اٹھوائی جائے وہ قسم اٹھانے سے انکار کر دے
(٢٢٢٢٦) حضرت ابن عمر (رض) نے آٹھ سو درہم کا ایک غلام فروخت فرمایا۔ مشتری نے اس میں عیب پایا، وہ جھگڑا لے کر حضرت عثمان (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت عثمان (رض) نے دریافت فرمایا کہ : آپ نے عیب سے بری ہو کر فروخت کیا تھا ؟ انھوں نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا، حضرت عثمان (رض) نے غلام ان کو واپس لٹا دیا۔
(۲۲۲۲۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَالِمٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ بَاعَ غُلاَمًا لَہُ بِثَمَانِمِئَۃِ دِرْہَمٍ ، فَوَجَدَ بِہِ الْمُشْتَرِی عَیْبًا فَخَاصَمَہُ إلَی عُثْمَانَ ، فَقَالَ لَہُ : عُثْمَانُ : بِعْتہ بِالْبَرَائَۃِ ، فَأَبَی أَنْ یَحْلِفَ ، فَرَدَّہُ عُثْمَانُ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক: