মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২২২৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آدمی سے قسم اٹھوائی جائے وہ قسم اٹھانے سے انکار کر دے
(٢٢٢٢٧) حضرت مغیرہ اور حضرت شبرمہ سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ نے ایک غلام خریدا، جب اس کو لے کر مکان پر پہنچے تو غلام کو بخار ہوگیا، وہ غلام کو واپس کرنے کے لیے لے کر آئے، جھگڑا حضرت شعبی (رض) کے پاس لے گئے، آپ (رض) نے حضرت عبداللہ سے فرمایا : اس پر گواہ پیش کرو کہ اس نے تیرے سے غلام کے عیب کو چھپایا ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا میرے پاس گواہ نہیں ہیں، حضرت شعبی (رض) نے دوسرے شخص سے فرمایا : آپ قسم اٹھاؤ کہ آپ نے غلام بیماری کی حالت میں فروخت نہیں کیا۔ اس شخص نے کہا کہ میں قسم کو عبداللہ پر لٹاتا ہوں، حضرت شعبی (رض) نے ان پر قسم اٹھانے کا فیصلہ فرمایا اور فرمایا : آپ قسم اٹھاؤ وگرنہ آپ پر غلام لازم ہوجائے گا۔
(۲۲۲۲۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، وَابْنِ شُبْرُمَۃَ ، قَالاَ : اشْتَرَی عَبْدُ اللہِ غُلاَمًا لاِمْرِئٍ ، فَلَمَّا ذَہَبَ بِہِ إلَی مَنْزِلِہِ حُمَّ الْغُلاَمُ ، فَجَاء لِیرُد الْغُلاَم ، فَخَاصَمَہُ إلَی الشَّعْبِیِّ فَقَالَ لِعَبْدِ اللہِ : بَیِّنَتُک أَنَّہُ دَلَّسَ لَکَ عَیْبًا ؟ فَقَالَ : لَیْسَ لِی بَیِّنَۃٌ ، فَقَالَ : لِلرَّجُلِ : احْلِفْ أَنَّک لَمْ تَبِعْہُ ذَا دَائٍ ، فَقَالَ الرَّجُلُ : إنِّی أَرُدُّ الْیَمِینَ عَلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَضَی الشَّعْبِیُّ بِالْیَمِینِ عَلَیْہِ ، فَقَالَ : إمَّا أَنْ تَحْلِفَ وَإِلاَّ جَازَ عَلَیْک الْغُلاَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২২৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا تنخواہ ( اجرت) لینا
(٢٢٢٢٨) حضرت زید بن ثابت (رض) قضاء پر اجرت لیتے تھے۔
(۲۲۲۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ زَیْدُ بنُ ثَابت یَأْخُذُ عَلَی الْقَضَائِ أَجْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২২৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا تنخواہ ( اجرت) لینا
(٢٢٢٢٩) حضرت مسروق (رض) قضاء پر اجرت نہیں لیتے تھے۔
(۲۲۲۲۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ الأَعْمَش، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مَسْرُوقٍ: أَنَّہُ کَانَ لاَ یَأْخُذُ عَلَی الْقَضَائِ أَجْرًا۔
وَذَکَرَ عَنِ الْقَاسِمِ نَحْوَہُ ، أَوْ شَیء ہَذَا مَعْنَاہُ۔
وَذَکَرَ عَنِ الْقَاسِمِ نَحْوَہُ ، أَوْ شَیء ہَذَا مَعْنَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২২৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا تنخواہ ( اجرت) لینا
(٢٢٢٣٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ میں قضاء پر اجرت لینے کو ناپسند کرتا ہوں۔
(۲۲۲۳۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْبَصْرِیُّ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَکْرَہُ أَنْ آخُذَ عَلَی الْقَضَائِ أَجْرًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا تنخواہ ( اجرت) لینا
(٢٢٢٣١) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ مسلمانوں کے قاضی کے لیے اجرت لینا مناسب نہیں ہے، اور نہ ہی ان کے مال غنیمت والے کے لئے۔
(۲۲۲۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الْحُصَیْنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ یَنْبَغِی لِقَاضِی الْمُسْلِمِینَ أَنْ یَأْخُذَ أَجْرًا ، وَلاَ صَاحِبِ مَغْنَمِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا تنخواہ ( اجرت) لینا
(٢٢٢٣٢) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ قاضی بیت المال سے اجرت وصول کرے۔
(۲۲۲۳۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ : أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَأْخُذَ الْقَاضِیَ رِزْقًا مِنْ بَیْتِ مَالِ الْمُسْلِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا تنخواہ ( اجرت) لینا
(٢٢٢٣٣) حضرت ابن ابی لیلیٰ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت علی (رض) نے حضرت شریح (رض) کی پانچ سو درہم اجرت (تنخواہ) مقرر فرمائی تھی۔
(۲۲۲۳۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : بَلَغَنَا ، أَوْ قَالَ : بَلَغَنِی ، أَنَّ عَلِیًّا رَزَقَ شُرَیْحًا خَمْسَمِئَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٣٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ پھلوں کی بیع سے منع کیا گیا ہے یہاں تک کہ وہ پک کر کھانے کے قابل ہوجائیں، اور حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب پک کر ظاہر ہوجائیں تو بیع جائز ہے۔
(۲۲۲۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَانَ یُنْہَی عَنْ بَیْعِ الثَّمَرَۃِ حَتَّی تُطْعِمَ ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : حَتَّی یَبْدُو صَلاَحُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٣٥) حضرت عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ پکنے سے قبل پھلوں کی بیع کرنا سود ہے۔
(۲۲۲۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ وَکِیعٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مِنَ الرِّبَا أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَۃُ وَہِیَ مُغَضَّفَۃٌ لَم تَطِبْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٣٦) حضرت الاسود (رض) فرماتے ہیں کہ کھجور میں بیع سلم مت کر یہاں تک کہ وہ زرد یا سرخ نہ ہوجائے ، اور اسی طرح چھوٹی کھیتی میں ، اس حال میں کہ وہ سرسبز ہو، یہاں تک کہ اس کا پھول آجائے۔
(۲۲۲۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : لاَ تُسْلِم فِی نَخْلٍ حَتَّی یَصْفَرَّ ، أَوْ یَحْمَرَّ، وَلاَ فِی فِرَاخ زَرْعٍ وَہُوَ أَخْضَرُ حَتَّی یُسَنْبِلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٣٧) حضرت سالم (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھلوں کو پکنے سے قبل بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۲۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعِ الثَّمَرَۃِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا۔ (بخاری ۲۱۸۳۔ مسلم ۱۱۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٣٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک کھجور کی گٹھلی سخت نہ ہوجائے اور وہ آفت سے محفوظ نہ ہوجائے اس کی بیع نہیں کریں گے۔
(۲۲۲۳۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ یُبَاعُ النَّخْلُ حَتَّی یَشْتَدَّ نَوَاہُ وَتُؤْمَنَ عَلَیْہِ الآفَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٣٩) حضرت خارجہ بن زید بن ثابت (رض) پھلوں کے درخت کی بیع فرما دیتے تھے جب ثریا ستارہ طلوع ہوتا تھا۔ ( یہ اس کے پکنے کی علامت ہوتی)
(۲۲۲۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زید بن ثَابِتٍ : أَنَّہُ کَانَ یَبِیعُ ثَمَرَتَہُ إذَا طَلَعَتِ الثُّرَیَّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৩৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٠) حضرت جابر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت سالم (رض) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھلوں کو پکنے سے قبل بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۲۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَأَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ الثِّمَارِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا۔ (مسلم ۸۶۔ احمد ۳/۳۸۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤١) حضرت سعید بن المسیب (رض) فرماتے ہیں کہ پھلوں کی بیع مت کرو یہاں تک کہ وہ نشو و نما پالیں اور آفت سے محفوظ ہوجائیں۔
(۲۲۲۴۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ: لاَ تُبَاعُ الثَّمَرَۃُ حَتَّی تَزْہُوَ وَتُؤْمَنَ عَلَیْہَا الآفَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٢) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بُدُوّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ حضرت انس (رض) سے عرض کیا گیا بُدُوّ صلاح سے کیا مرد ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا پھل سرخ یا زرد ہوجائے۔
(۲۲۲۴۲) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ الثَّمَرَۃِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا ، قِیلَ لأَنَسٍ : وَمَا بُدُوُّ صَلاَحِہَا ؟ قَالَ : تَحْمَرُّ ، أَوْ تَصْفَرُّ۔ (بخاری ۲۱۹۸۔ مسلم ۱۱۹۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٣) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ کھجور جب تک سرخ یا زرد نہ ہوجائے اس کی بیع نہیں کی جائے گی۔
(۲۲۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَامِرٍ ، عن عامر ، قَالَ : لاَ یُبَاعُ النَّخْلُ حَتَّی یَحْمَرَّ ، أَوْ یَصْفَرَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٤) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کھجور کا بعض حصہ پک کر سرخ ہوجائے تو پھر اس کی بیع میں کوئی حرج نہیں ۔
(۲۲۲۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا احْمَرَّ بَعْضُہُ فَلاَ بَأْسَ بِشِرَائِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٥) حضرت ابن عباس (رض) سے دریافت کیا گیا کہ کھجور کی بیع کب کی جائے گی ؟ آپ (رض) نے فرمایا جب وہ پک کر سرخ یا زرد ہوجائے۔
(۲۲۲۴۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ ثَوْرٍ ، عَنْ زَوْجِہَا بِشْرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : مَتَی یُبَاعُ النَّخْلُ ؟ قَالَ : إذَا احْمَرَّ ، أَوِ اصْفَرَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٦) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک ثریا ستارہ طلوع نہ ہوجائے پھلوں کو مت خریدو۔ حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبداللہ (رض) سے اس کا ذکر فرمایا، آپ (رض) نے فرمایا : بیشک آفت بھی ثریا کے طلوع ہونے کے بعد آتی ہے۔
(۲۲۲۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ: لاَ تَبْتَاعُوا الثَّمَرَۃَ حَتَّی تَطْلُعَ الثُّرَیَّا۔
قَالَ الزُّہْرِیُّ : فَذَکَرْت ذَلِکَ لِسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ فَقَالَ : إنَّ الْعَاہَۃَ تَکُونُ بَعْدَ طُلُوعِ الثُّرَیَّا۔
(عبدالرزاق ۱۴۳۱۶)
قَالَ الزُّہْرِیُّ : فَذَکَرْت ذَلِکَ لِسَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ فَقَالَ : إنَّ الْعَاہَۃَ تَکُونُ بَعْدَ طُلُوعِ الثُّرَیَّا۔
(عبدالرزاق ۱۴۳۱۶)
তাহকীক: