মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
خرید و فروخت کے مسائل و احکام - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৫৫৩ টি
হাদীস নং: ২২২৪৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٧) ایک شخص نے حضرت ابن عمر (رض) سے پھلوں کی بیع کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ (رض) نے فرمایا : آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۲۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ زَیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ شِرَاء الثَّمَرَۃِ ؟ فَقَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تُبَاعَ الثَّمَرَۃُ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٨) حضرت عمر (رض) اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب تک کھجور سرخ یا زرد نہ ہوجائے اس کی بیع نہیں کی جائے گی۔
(۲۲۲۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عُمَرَ وَعَبْدِ اللہ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : لاَ یُبَاعُ النَّخْلُ حَتَّی یَحْمَرَّ ، أَوْ یَصْفَرَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٤٩) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے عمّال کو تحریر فرمایا کہ بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع نہ کی جائے۔
(۲۲۲۴۹) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ أَنْ لاَ تُبَاعَ الثَّمَرَۃُ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৪৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٥٠) حضرت ابوہریرہ (رض) حضرت معاویہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (رض) نے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ ہر عارض (آفت سے ) محفوظ ہوجائیں۔
(۲۲۲۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُمَیْرٍ ، عَنْ مَوْلًی لِقُرَیْشٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یُحَدِّثُ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ الثِّمَارِ حَتَّی تُحْرَزَ مِنْ کُلِّ عَارِضٍ۔
(ابوداؤد ۳۳۶۲۔ احمد ۲/۳۸۷)
(ابوداؤد ۳۳۶۲۔ احمد ۲/۳۸۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٥١) حضرت ابو امامہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بُدُوِّ صلاح سے پہلے (پکنے سے قبل) پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۲۵۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْقَاسِمُ وَمَکْحُولٌ ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ ، قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ بَیْعِ الثَّمَرَۃِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا۔ (طبرانی ۷۵۹۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٥٢) حضرت ابو سعید (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بُدُوِّ صلاح سے قبل پھلوں کی بیع مت کرو، صحابہ (رض) نے عرض کیا کہ بُدُوِّ صلاح سے کیا مراد ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہاں تک کہ وہ آفت سے محفوظ ہوجائے اور اس کی خوشبو خالص اور کھری اور صاف ہوجائے۔
(۲۲۲۵۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ : لاَ تَبْتَاعُوا الثَّمَرَۃَ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا ، قَالُوا : وَمَا بُدُوُّ صَلاَحِہَا ؟ قَالَ : حَتَّی تَذْہَبَ عَاہَتُہَا وَیَخْلُصَ طِیبُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ پھلوں کی بیع کا بیان ( اُن کو کب فروخت کیا جائے گا ؟ )
(٢٢٢٥٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بُدُوِّ صلاح سے پہلے (پکنے سے قبل) پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
(۲۲۲۵۳) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نُعمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ بَیْعِ الثَّمَرَۃِ حَتَّی یَبْدُوَ صَلاَحُہَا۔ (مسلم ۵۶۔ احمد ۲/۲۶۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آقا کا غلام یا باندی کا مال استعمال کرنا
(٢٢٢٥٤) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ آقا اپنے مملوک کے مال میں سے جو چاہے لے سکتا ہے۔
(۲۲۲۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : یَأْخُذُ السید مِنْ مَالِ مَمْلُوکِہِ مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آقا کا غلام یا باندی کا مال استعمال کرنا
(٢٢٢٥٥) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ آقا غلام کے مال میں سے لے سکتا ہے ؟ آپ (رض) نے فرمایا میں اس کو احسان میں سے نہیں سمجھتا ۔ ( مناسب نہیں ہے) ۔
(۲۲۲۵۵) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : سُئِلَ مُحَمَّدٌ عَنِ الرَّجُلِ یَأْخُذُ مِنْ مَالِ عَبْدِہِ ؟ فَقَالَ : لاَ أَعْلَمُ ذَلِکَ مِنَ الإِحْسَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ آقا کا غلام یا باندی کا مال استعمال کرنا
(٢٢٢٥٦) حضرت رافع بن خدیج (رض) ، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) اور حضرت ابو سعید خدری (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جس شخص کا غلام خراج دیتا ہو یا باندی جس کے ساتھ ہمبستری کرتا ہو اس آقا کے لیے جائز نہیں ہے جو ان کو عطا کیا ہے اس میں سے کچھ وصول کرے۔
(۲۲۲۵۶) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قُسَیْط ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالُوا : مَنْ کَانَ لَہُ عَبْدٌ مُخَارَجٌ وَأَمَۃٌ یَطُوفُ عَلَیْہَا فَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَأْخُذَ مِمَّا أَعْطَاہُما شَیْئًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৬
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا
(٢٢٢٥٧) حضرت عمر بن عبد العزیز (رض) نے عمّال کو تحریر فرمایا کہ قاضی فیصلہ کے لیے مسجد میں نہ بیٹھے اس کے پاس مشرک بھی آئیں گے جبکہ وہ ناپاک ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : {إنَّمَا الْمُشْرِکُونَ نَجَسٌ}۔
(۲۲۲۵۷) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أن لاَ یَقْعُدَنَّ قَاضٍ فِی الْمَسْجِدِ یَدْخُلُ عَلَیْہِ فِیہِ الْمُشْرِکُونَ فَإِنَّہُمْ نَجَسٌ ، قَالَ اللَّہُ تَعَالَی : {إنَّمَا الْمُشْرِکُونَ نَجَسٌ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৭
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا
(٢٢٢٥٨) حضرت مثنیٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) اور حضرت زرارہ بن اوفی (رض) کو مسجد سے باہر کشادہ زمین پر فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔
(۲۲۲۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ الْمُثَنَّی بن سَعِیدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ وَزُرَارَۃَ بْنَ أَوْفَی یَقْضِیَانِ فِی الرَّحْبَۃِ خَارِجًا مِنَ الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৮
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا
(٢٢٢٥٩) حضرت عبد الرحمن بن قیس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یحییٰ بن یعمر (رض) کو مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔
(۲۲۲۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ یَحْیَی بْنَ یَعْمُرَ یَقْضِی فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৫৯
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا
(٢٢٢٦٠) حضرت شریح (رض) بارش والے دن اپنے گھر میں فیصلے فرماتے۔
(۲۲۲۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ الْجَعْدِ بْنِ ذَکْوَانَ، عَنْ شُرَیْحٍ: أَنَّہُ کَانَ إذَا کَانَ یَوْمُ مَطِیرٍ قَضَی فِی دَارِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৬০
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ قاضی کا مسجد میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا
(٢٢٢٦١) حضرت ابن ابو غنیہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن (رض) کو مسجد میں فیصلہ کرتے ہوئے دیکھا۔
(۲۲۲۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ أبی غنیۃ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحَسَنَ یَقْضِی فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৬১
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
(٢٢٢٦٢) حضرت زہری اور قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر اہل کتاب ، غلام اور بچہ گواہ ہوں پھر اہل کتاب مسلمان ہوجائے اور غلام آزاد ہوجائے اور بچہ بڑا ہوجائے تو ان کی گواہی دینا درست ہے، ہاں اگر ان کی پہلی والی حالت میں گواہی رد کردی گئی ہو تو پھر جائز نہیں۔
(۲۲۲۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ وَقَتَادَۃَ ، قَالاَ : أَہْلُ الْکِتَابِ ، وَالْعَبْدُ ، وَالصَّبِیُّ إذَا کَانَتْ عِنْدَہُمْ شَہَادَۃٌ ، فَأَسْلَمَ أَہْلُ الْکِتَابِ ، وَعَتَقَ الْعَبْدُ ، وَشَبَّ الصَّبِیُّ ، فَشَہَادَتُہُمْ جَائِزَۃٌ ، إلاَّ أَنْ تَکُونَ رُدَّتْ وَہُمْ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৬২
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
(٢٢٢٦٣) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ غلام اگر غلامی میں گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر وہ آزاد ہوجائے تو پھر اس کی گواہی ( اسی معاملہ میں جس میں پہلے رد کردی گئی تھی) درست نہیں ہے۔
(۲۲۲۶۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِی ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : فِی الْعَبْدِ یَشْہَدُ بِالشَّہَادَۃِ فَتُرَدُّ ، ثُمَّ یَعْتِقُ ، قَالَ : لاَ یَجُوزُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৬৩
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
(٢٢٢٦٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ غلام اور ذمی اگر گواہی دیں اور ان کی گواہی رد کردی جائے پھر غلام آزاد ہوجائے اور ذمی مسلمان ہوجائے تو ان کی گواہی درست ہے۔
(۲۲۲۶۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْعَبْدِ وَالذِّمِّیِّ إذَا شَہِدَا فَرُدَّتْ شَہَادَتُہُمَا ، ثُمَّ عَتَقَ ہَذَا ، أَوْ أَسْلَمَ ہَذَا : إنَّہَا تَجُوزُ شَہَادَتُہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৬৪
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
(٢٢٢٦٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ غلام گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے، پھر وہ آزاد ہوجائے، تو پھر اس کی وہ گواہی معتبر نہیں، جبکہ حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں اس کی گواہی درست ہے۔
(۲۲۲۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا شَہِدَ الْعَبْدُ فَرُدَّتْ شَہَادَتُہُ ، ثُمَّ أُعْتِقَ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : تَجُوزُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৬৫
خرید و فروخت کے مسائل و احکام
পরিচ্ছেদঃ یہودی، نصرانی اور غلام کی گواہی دینا
(٢٢٢٦٦) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ غلام اگر گواہی دے اور اس کی گواہی رد کردی جائے پھر آزاد ہوجائے تو اس کی گواہی معتبر نہیں ہے۔
(۲۲۲۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إذَا شَہِدَ الْعَبْدُ فَرُدَّتْ شَہَادَتُہُ ، ثُمَّ أُعْتِقَ فَإِنَّہَا لاَ تَجُوزُ۔
তাহকীক: