মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯০১৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب عورت کو بدکاری پر مجبور کرنے کے بیان میں ہے
(٢٩٠١٥) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت زھری ، حضرت شعبی اور حضرت حسن بصری ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا : بدکاری پر مجبور کی گئی عورت پر حد نہیں جاری ہوگی۔
(۲۹۰۱۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَالشُّعَبِیِّ ، وَالْحَسَنِ ، قَالُوا : لَیْسَ عَلَی مُسْتَکْرَہَۃٍ حَدٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب عورت کو بدکاری پر مجبور کرنے کے بیان میں ہے
(٢٩٠١٦) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور زھری نے ارشاد فرمایا : بدکاری پر مجبور کی گئی عورت پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۰۱۶) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَالزُّہْرِیِّ ، قَالاَ : لَیْسَ عَلَی مُسْتَکْرَہَۃٍ حَدٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب عورت کو بدکاری پر مجبور کرنے کے بیان میں ہے
(٢٩٠١٧) حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ایک غلام نے کسی عورت کو بدکاری پر مجبور کیا اور اس نے اس سے وطی کرلی، پھر وہ دونوں جھگڑا لے کر حضرت حسن بصری کی خدمت میں آئے اس حال میں کہ آپ ان دنوں قاضی تھے پس آپ نے اس غلام پر حد لگائی اور اس غلام کا عورت کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
(۲۹۰۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : اسْتَکْرَہَ عَبْدٌ امْرَأَۃً فَوَطِئَہَا ، فَاخْتَصَمَا إِلَی الْحَسَنِ وَہُوَ قَاضٍ یَوْمَئِذٍ ، فَضَرَبَہُ الْحَدَّ ، وَقَضَی بِالْعَبْدِ لِلْمَرْأَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب عورت کو بدکاری پر مجبور کرنے کے بیان میں ہے
(٢٩٠١٨) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایک غلام کے متعلق دریافت کیا جس نے ایک لونڈی کی بکارت زائل کردی تھی ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی اور اس پر مہر لازم نہیں ہوگا۔
(۲۹۰۱۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنْ مَمْلُوکٍ افْتَرَعَ جَارِیَۃً ؟ فَقَالاَ : عَلَیْہِ الْحَدُّ ، وَلَیْسَ عَلَیْہِ الصَّدَاقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں جو قتل کردے
(٢٩٠١٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد نے ارشاد فرمایا : جب نشہ میں مدہوش آدمی قتل کردے تو اسے بھی قتل کردیا جائے گا۔
(۲۹۰۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : إِذَا قَتَلَ السَّکْرَانُ قُتِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০১৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں جو قتل کردے
(٢٩٠٢٠) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اسے قتل کردیا جائے گا۔
(۲۹۰۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُقْتَلُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو اس نشہ میں مدہوش کے بارے میں منقول ہیں جو قتل کردے
(٢٩٠٢١) حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ نشہ میں چور دو آدمیوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی کو قتل کردیا تو حضرت معاویہ نے اس کو بھی بدلے میں قتل کردیا ۔
(۲۹۰۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ سَکْرَانَیْنِ قَتَلَ أَحَدُہُمَا صَاحِبَہُ ، قَالَ : فَقَتَلَہُ مُعَاوِیَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٢) حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت زھری نے فرمایا : نشہ میں مدہوش شخص کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا اگر وہ چوری کرلے۔
(۲۹۰۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَہَّابِ، عَن بُرْدٍ، عَنْ مَکْحُولٍ، وَالزُّہْرِیِّ، قَالاَ: یَجُوزُ طَلاَقُ السَّکْرَانِ، وَیُقْطَعُ إِنْ سَرَقَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٣) حضرت حنظلہ بن ابو سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم سے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے چوری کی تھی ؟ آپ نے فرمایا : اگر وہ اس سے پہلے چوری کے معاملے میں مشہور ہے تو اس کا ہاتھ کاٹ دو وگرنہ نہیں۔
(۲۹۰۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَن حَنْظَلَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ سُئِلَ عَنِ السَّکْرَانِ یَسْرِقُ ؟ فَقَالَ : إِنْ کَانَ یُعْرَفُ بِالسَّرِقَۃِ قَبْلَ ذَلِکَ فَاقْطَعْہُ ، وَإِلاَّ فَلاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٤) حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ابتدائی نشہ والے کے بارے میں مروی ہے کہ اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ اور اس کو تمام جنایات میں پکڑا جائے گا۔
(۲۹۰۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی النَّشْوَانِ : یُقْطَعُ إِنْ سَرَقَ ، وَیُؤْخَذُ بِجِنَایَاتِہِ کُلِّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٥) حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے نشہ میں مدہوش آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جب وہ آزاد کرلے یا طلاق دے تو اس کو مانا جائے گا اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۰۲۵) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی السَّکْرَانِ : إِذَا أَعْتَقَ ، أَوْ طَلَّقَ جَازَ عَلَیْہِ وَأُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٦) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے اور اگر وہ قتل کرے تو اسے بھی قتل کردیا جائے۔
(۲۹۰۲۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إِنْ سَرَقَ قُطِعَ ، وَإِنْ قَتَلَ قُتِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٧) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : نشہ میں مدہوش آدمی قابل حد بات کرے تو اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۰۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَا تَکَلَّمَ بِہِ السَّکْرَانُ مِنْ شَیْئٍ أُقِیمَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یہ باب ہے اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو چوری کرلے : اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا یا نہیں ؟
(٢٩٠٢٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین نے ارشاد فرمایا : اگر وہ چوری کرے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے۔
(۲۹۰۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالاَ : إِنْ سَرَقَ قُطِعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : سزائیں امام کے ذمہ ہیں
(٢٩٠٢٩) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : چار چیزیں بادشاہ کے سپرد ہیں زکوۃ ، نماز، سزائیں اور فیصلے۔
(۲۹۰۲۹) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: أَرْبَعَۃٌ إِلَی السُّلْطَانِ؛ الزَّکَاۃُ، وَالصَّلاَۃُ، وَالْحُدُودُ، وَالْقَضَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০২৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : سزائیں امام کے ذمہ ہیں
(٢٩٠٣٠) حضرت جبلہ بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن محیریز نے ارشاد فرمایا : جمعہ، سزائیں، زکوۃ اور مال فئی بادشاہ کے سپرد ہیں۔
(۲۹۰۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ جَبَلَۃَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ مُحَیْرِیزٍ ، قَالَ : الْجُمُعَۃُ ، وَالْحُدُودُ ، وَالزَّکَاۃُ ، وَالْفَیْئُ إِلَی السُّلْطَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : سزائیں امام کے ذمہ ہیں
(٢٩٠٣١) حضرت مغیرہ بن زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء خراسانی نے ارشاد فرمایا : زکوۃ ، جمعہ اور سزائیں بادشاہ کے سپرد ہیں۔
(۲۹۰۳۱) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ ، قَالَ : إِلَی السُّلْطَانِ الزَّکَاۃُ ، وَالْجُمُعَۃُ ، وَالْحُدُودُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : سزائیں امام کے ذمہ ہیں
(٢٩٠٣٢) حضرت محمد بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ارشاد فرمایا : بادشاہ ولی ہے اس شخص کا جو دین کی جنگ لڑے اگرچہ وہ کسی آدمی کے بھائی یا اس کے باپ کو قتل کردے۔
(۲۹۰۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : السُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ حَارَبَ الدِّینَ ، وَإِنْ قَتَلَ أَخَا امْرِئٍ ، أَوْ أَبَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کو یوں کہے : اے شراب پینے والے
(٢٩٠٣٣) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں مروی ہے جو کسی آدمی کو یوں کہے : اے شراب پینے والے آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۰۳۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لِرَجُلٍ : یَا شَارِبَ خَمْرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کو یوں کہے : اے شراب پینے والے
(٢٩٠٣٤) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہہ دے : اے شراب پینے والے اے نشئی، آپ اس پر حد لازم نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۹۰۳۴) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِلرَّجُلِ : یَا شَارِبَ خَمْرٍ ، یَا سَکْرَانُ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی عَلَیْہِ حَدًّا۔
tahqiq

তাহকীক: