মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯০৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کو یوں کہے : اے شراب پینے والے
(٢٩٠٣٥) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہتا ہو : اے شرابی، اے چور آپ نے فرمایا : اس پر حد تو نہیں ہے لیکن چند کوڑے اسے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۳۵) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِلرَّجُلِ: یَا شَارِبُ، یَا سَارِقُ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ ، وَلَکِنْ سِیَاطٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کو یوں کہے : اے شراب پینے والے
(٢٩٠٣٦) حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے ایک آدمی کے متعلق دریافت کیا جو کسی آدمی کو یوں کہہ دے : اے شراب پینے والے، یا اے مشرک یا اے نشہ میں مدہوش ہم نے پوچھا : کیا اس کو سزا دی جائے گی ؟ آپ نے فرمایا : سبحان اللہ ! سزا نہیں م دی جائے گی مگر اس شخص کو جو مسلمان پر تہمت لگائے۔
(۲۹۰۳۶) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : سَأَلْنَا عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لِرَجُلٍ : یَا شَارِبَ خَمْرٍ ، أَوْ یَا مُشْرِکُ ، أَوْ یَا سَکْرَانُ ، قُلْنَا : یُحَدُّ ؟ قَالَ : سُبْحَانَ اللہِ ، مَا یُحَدُّ إِلاَّ مَنْ قَذَفَ مُسْلِمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو آدمی کو یوں کہے : اے شراب پینے والے
(٢٩٠٣٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو آدمی کو یوں کہتا ہو : اے شراب پینے والے، اسے مارا نہیں جائے گا۔
(۲۹۰۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لِلرَّجُلِ : یَا شَارِبَ خَمْرٍ ، قَالَ : لاَ یُضْرَبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٣٨) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی سے لعان کیا پھر اس نے خود کو جھٹلا دیا، آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملادیا جائے گا۔
(۲۹۰۳۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ لاَعَنَ امْرَأَتَہُ ، فَفُرِّقَ بَیْنَہُمَا ، ثُمَّ أَکْذَبَ نَفْسَہُ ، قَالَ : یُجْلَدُ ، وَیُلْزَقُ بِہِ الْوَلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٣٩) حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس لعان کرنے والے شخص کے بارے میں مروی ہے جو خود کو جھٹلا دے آپ نے فرمایا، اسے کوڑے مارے جائیں گے درآنحالیکہ وہ شادی کا پیغام دینے والا ہے۔
(۲۹۰۳۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَن دَاوُد، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ؛ فِی الْمُلاَعِن یُکَذِّبُ نَفْسَہُ، قَالَ: یُضْرَبُ وَہُوَ خَاطِبٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٤٠) حضرت ابوبکر بن عیاش فرماتے ہیں کہ حضرت مطرف نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی اور اس سے لعان کیا پس اگر اس کے بعد اس نے خود کو جھٹلا دیا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملادیا جائے گا اور اس کی بیوی کو اس کی طرف واپس لوٹا دیں گے۔
(۲۹۰۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ لاَعَنہَا ، فَإِنْ أَکْذَبَ نَفْسَہُ بَعْدَ ذَلِکَ جُلِدَ ، وَیُلْزَقُ بِہِ الْوَلَدُ ، وَرُدَّتْ إِلَیْہِ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٤١) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس لعان کرنے والے کے بارے میں مروی ہے جو اپنے نفس کی تکذیب کر دے آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری کی جائے گی۔
(۲۹۰۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمُلاَعِنِ یُکَذِّبُ نَفْسَہُ ، قَالَ : یُجْلَدُ الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٤٢) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس آدمی کے متعلق سوال کیا جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر بعد میں بچہ کا اقرار کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔
(۲۹۰۴۲) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الرَّجُلِ یُلاَعِنُ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ أَقَرَّ بِالْوَلَدِ ؟ قَالَ : یُضْرَبُ الْحَدَّ ، وَیُلْزَقُ بِہِ الْوَلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٤٣) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی یا اس نے اپنی بیوی کے بچہ کی نفی کی پھر اس نے خود کو جھٹلا دیا ہو ! آپ نے فرمایا اس پر حد لگائی جائے گی۔
(۲۹۰۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقْذِفُ امْرَأَتَہُ ، أَوْ یَنْتَفِی مِنْ وَلَدِ امْرَأَتِہِ ، ثُمَّ یُکَذِّبُ نَفْسَہُ ، قَالَ : یُحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر وہ خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٤٤) حضرت حارث ، حضرت عطائ اور حضرت شعبی سے اس لعان کرنے والے شخص کے بارے میں مروی ہے جو خود کی تکذیب کردے ان سب حضرات نے فرمایا : اسے مارا جائے گا۔
(۲۹۰۴۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الْمَلاَعِن یُکَذِّبُ نَفْسَہُ ، قَالُوا : یُضْرَبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو لعان کرے اور عورت انکار کردے
(٢٩٠٤٥) حضرت محمد بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے لعان کرلیا اور بیوی نے لعان کرنے سے انکار کردیا تو اس کو سنگسار کرد یا جائے گا۔
(۲۹۰۴۵) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : إِذَا لاَعَنَ الرَّجُلُ ، وَأَبَتِ الْمَرْأَۃُ أَنْ تُلاَعِن ، رُجِمَتْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو لعان کرے اور عورت انکار کردے
(٢٩٠٤٦) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس عورت کو قید کردیا جائے گا۔
(۲۹۰۴۶) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُحْبَسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو لعان کرے اور عورت انکار کردے
(٢٩٠٤٧) حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی پس اس کی بیوی نے لعان کرنے سے انکار کردیا آپ نے فرمایا : اسے سو کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار کردیا جائے گا۔
(۲۹۰۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِیُّ، عَن جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ؛ فِی الرَّجُلِ یَقْذِفُ امْرَأَتَہُ فَتَأْبَی أَنْ تُلاَعنہُ، قَالَ : تُجْلَدُ مِئَۃ ، وَتُرْجَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو لعان کرے اور عورت انکار کردے
(٢٩٠٤٨) حضرت عیسیٰ الخیاط فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جس شخص پر لعان واقع ہوا پس اس نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا تو اس شخص پر حد قائم کی جائے گی اور حضرت عیسیٰ نے فرمایا : کہ میں نے امام شعبی کے علاوہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا : ان دونوں کو لعان کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور ان کو قید کردیا جائے گا یہاں تک کہ وہ دونوں لعان کرلیں۔
(۲۹۰۴۸) حَدَّثَنَا عُمَر، عَنْ عِیسَی الْخَیَّاط، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: مَنْ وَقَعَ عَلَیْہِ اللِّعَانُ فَأَبَی أَنْ یَحْلِفَ، أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔

وَقَالَ عِیسَی : سَمِعْت غَیْرَ الشَّعْبِیِّ یَقُولُ : یُجْبَرَانِ عَلَی اللِّعَانِ ، وَیُحْبَسَانِ حَتَّی یَتَلاَعَنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو لعان کرے اور عورت انکار کردے
(٢٩٠٤٩) حضرت شعبی ، حضرت مجاہد اور حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : جب لعان کا معاملہ ختم کردیا جائے تو اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔
(۲۹۰۴۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، وَجَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالُوا : إِذَا دُرِئَ فِی اللِّعَانِ أُلْزِقَ بِہِ الْوَلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر اس پر تہمت لگا دے
(٢٩٠٥٠) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی سے لعان کرلے پھر وہ اس پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی اور حضرت عامر نے فرمایا : اس کو حد نہیں لگائی جائے گی۔
(۲۹۰۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یُلاَعنِ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ یَقْذِفُہَا ، قَالَ : یُضْرَبُ ، وَقَالَ عَامِرٌ : لاَ یُضْرَبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر اس پر تہمت لگا دے
(٢٩٠٥١) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے اپنی بیوی سے لعان کیا پھر اس کی بیوی نے بچہ جنا پس وہ کہنے لگا : یہ میرا نہیں ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اسے مارا جائے گا۔
(۲۹۰۵۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یُلاَعنِ امْرَأَتَہُ ، ثُمَّ تَلِدُ ، فَیَقُولُ : لَیْسَ ہَذَا مِنِّی ؟ قَالاَ : یُضْرَبُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی سے لعان کرے پھر اس پر تہمت لگا دے
(٢٩٠٥٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : اگر ان دونوں نے لعان کرلیا پھر اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو اس پر حد نہیں لگائی جائے گی۔
(۲۹۰۵۲) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ لاَعَنَتُہُ ، ثُمَّ قَذّفَہَا لَمْ یُحَدّ ۔ قَالَ : قُلْتُ : وَکَیْفَ وَقَدْ أَکْذَبَ نَفْسَہُ ؟ قَالَ : لاَ یُحَدُّ ، قَدْ بَائَ بِلَعَنَۃِ اللہِ فِی کِتَابِ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس پر حد جاری ہوچکی تھی اس شخص کا اپنی بیوی پر تہمت لگانے کا بیان
(٢٩٠٥٣) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا اگر کوڑے لگے ہوئے شخص نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو اسے بھی کوڑے مارے جائیں گے اور ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا۔ اور راوی فرماتے ہیں : میں نے حضرت حسن بصری اور حضرت عامر سے پوچھا ؟ تو ان دونوں حضرات نے فرمایا : وہ لعان کرے گا۔
(۲۹۰۵۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الْمَجْلُودُ امْرَأَتَہُ جُلِدَ ، وَلاَ لِعَانَ بَیْنَہُمَا۔

قَالَ : وَسَأَلْتُ الْحَسَنَ ، وَعَامِرًا ؟ فَقَالاَ : یُلاَعِن۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس پر حد جاری ہوچکی تھی اس شخص کا اپنی بیوی پر تہمت لگانے کا بیان
(٢٩٠٥٤) حضرت منصور اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی درآنحالیکہ وہ سزا یافتہ تھا تو اسے کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اس لیے کہ اس کی گواہی جائز نہیں ہے۔
(۲۹۰۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَن مَنْصُورٍ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ، وَقَدْ کَانَ جُلِدَ الْحَدَّ ، جُلِدَ ، وَلاَ یُلاَعِن ، لأَََّنَّہُ لاَ تَجُوزُ شَہَادَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: