মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯০৫৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لعان کرنے والے کا بیان جو لعان سے پہلے خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٥٥) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی خود کو جھٹلا دے جبکہ اس کے لعان میں سے کچھ جملے باقی ہوں تو اسے کوڑے مارے جائیں اور وہ اس کی بیوی ہوگی۔
(۲۹۰۵۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا أَکْذَبَ الرَّجُلُ نَفْسَہُ مَا بَقِیَ مِنْ مُلاَعَنَتِہَا شَیْئٌ ، جُلِدَ وَہِیَ امْرَأَتُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لعان کرنے والے کا بیان جو لعان سے پہلے خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٥٦) حضرت ابو معشر سے بھی حضرت ابراہیم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔
(۲۹۰۵۶) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس لعان کرنے والے کا بیان جو لعان سے پہلے خود کو جھٹلا دے
(٢٩٠٥٧) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے لعان مکمل ہونے سے قبل خود کی تکذیب کردی تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ اس کی بیوی ہوگی اور اگر اس نے لعان کے بعد خود کی تکذیب کی تو کچھ نہیں ہوگا۔
(۲۹۰۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا أَکْذَبَ نَفْسَہُ قَبْلَ أَنْ تَنْقَضِیَ الْمُلاَعنۃُ جُلِدَ وَہِیَ امْرَأَتُہُ ، وَإِنْ أَکْذَبَ نَفْسَہُ بَعْدَ الْمُلاَعَنَۃِ فَلاَ شَیْئَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٥٨) حضرت بیان فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اس شخص کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۵۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن بَیَانٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : مَنْ قَذَفَ ابْنَ الْمُلاَعنۃِ ، أَوْ قَذَفَ أُمَّہُ ضُرِبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٥٩) حضرت ابراہیم ، حضرت مجاھد اور حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۵۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَن لَیْثٍ ، عَن مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنْ جَابِرٍ ، وَابْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالُوا : مَنْ قَذَفَ ابْنَ الْمُلاَعنۃِ جُلِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৫৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦٠) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور حضرت طاؤس سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے کہ جو لعان کی گئی عورت کے بیٹے کو یوں کہے : اے زانیہ عورت کے بیٹے ! آپ نے فرمایا : اس کو اسی کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، وَطَاوُوسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لابْنِ الْمُلاَعنۃِ : یَا ابْنَ الزَّانِیَۃِ ، قَالَ : یُجْلَدُ ثَمَانِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦١) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے پر تہمت لگائی اس شخص کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ قَذَفَ ابْنَ الْمُلاَعنۃِ جُلِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦٢) حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : جو ملا عنہ کے بیٹے کو یوں کہے : اے گندی عورت کے بیٹے : تو اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔
(۲۹۰۶۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَن عِمْرَانَ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : مَنْ قَالَ لاِبْنِ الْمُلاَعنۃِ : یَا ابْنَ الْہَنَۃِ ، جُلِدَ الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦٣) حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : جب ملا عنہ عورت کے بیٹے کو یوں کہا گیا : تو اس فلاں آدمی کا بیٹا نہیں ہے جس نے تیری ماں کے ساتھ لعان کیا تھا۔ آپ نے فرمایا : کوڑے مارے جائیں گے اس شخص کو جس نے اسے یوں کہا کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۶۳) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ ، إِذَا قِیلَ لاِبْنِ الْمُلاَعنۃِ : لَسْتَ بِابْنِ فُلاَنٍ الَّذِی لاَعَنَ أُمَّک ، قَالَ : یُجْلَدُ الَّذِی یَقُولُ لَہُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦٤) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے لعان کی گئی عورت کے بیٹے یا اس کی ماں پر تہمت لگائی تو اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ رَمَی ابْنَ الْمُلاَعنۃِ ، أَوْ أُمَّہُ ، جُلِدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦٥) حضرت فضل بن دلھم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : ملا عنہ کے بیٹے پر تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ دَلْہَمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُضْرَبُ قَاذِفُ ابْنِ الْمُلاَعنۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لعان کی گئی عورت یا اس کے بیٹے پر تہمت لگانے کے بیان میں
(٢٩٠٦٦) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اگر کسی شخص نے اس ملاعنہ پر تہمت لگائی تو تہمت لگانے والے کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۶۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ قَذَفَہَا إِنْسَانٌ جُلِدَ قَاذِفُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٦٧) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگادے آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔
(۲۹۰۶۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ، وَحَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ؛ فِی الأَمَۃِ تَکُونُ تَحْتَ الْحُرِّ فَیَقْذِفُہَا، قَالَ : لاَ یُضْرَبُ الْحَدَّ ، وَلاَ یُلاَعِن۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٦٨) حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت عامر سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو آزاد کے ماتحت ہو پس وہ اس باندی پر تہمت لگا دے۔ آپ نے فرمایا : ان دونوں پر حد جاری نہیں ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔
(۲۹۰۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الأَمَۃِ تَکُونُ تَحْتَ الْحُرِّ فَیَقْذِفُہَا ، قَالَ : لاَ حَدَّ عَلَیْہِما ، وَلاَ لِعَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٦٩) حضرت طاؤس ، حضرت مجاھد ، حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی ان سب حضرات سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس کے ماتحت باندی ہو پس وہ اس پر تہمت لگا دے ان سب حضرات نے فرمایا : ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور نہ ہی اس باندی پر تہمت لگانے والے پر حد قذف ہوگی۔
(۲۹۰۶۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن طَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ (ح) وَالْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ تَکُونُ تَحْتَہُ الأَمَۃُ فَیَقْذِفُہَا ، قَالُوا : لَیْسَ بَیْنَہُمَا تَلاَعَنٌ ، وَلَیْسَ عَلَی قَاذِفِہَا حَدٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৬৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٧٠) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کے نکاح میں آزاد عورت ہو پس وہ اس پر الزام لگادے۔ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : ان کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۷۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ؛ فِی الْعَبْدِ تَکُونُ تَحْتَہُ الْحُرَّۃُ فَیَقْذِفُہَا ، قَالاَ : لَیْسَ بَیْنَہُمَا مُلاَعنۃٌ ، وَیُجْلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৭০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٧١) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے یہودی عورت کے بارے میں پوچھا گیا کار وہ مسلمان سے لعان کرسکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا : نہیں اور نہ ہی غلام آزاد عورت سے لعان کرسکتا ہے لیکن اس غلام کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۰۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْیَہُودِیَّۃِ تُلاَعِنِ الْمُسْلِمَ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلاَ الْعَبْدُ الْحُرَّۃَ ، وَلَکِنْ یُجْلَدُ الْعَبْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৭১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٧٢) حضرت مطرف فرماتے ہیں کہ حضرت حکم اور حضرت عامر سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے جس کی بیوی آزاد ہو فرمایا : اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور ان کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا اور حضرت عامر اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے اس آزاد شخص کے بارے میں فرمایا : جس کے ماتحت باندی تھی پس وہ بچہ لے آئی اور اس نے اس بچہ کی نفی کردی۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا : ان دونوں کے درمیان لعان نہیں ہوگا اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔
(۲۹۰۷۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن حَسَنٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَعَامِرٍ ؛ فِی الْمَمْلُوکِ تَکُونُ لَہُ امْرَأَۃٌ حُرَّۃٌ ، فَتَجِیئُ بِوَلَدٍ فَیَنْتَفِی مِنْہُ ، قَالَ : یُضْرَبُ ، وَلاَ لِعَانَ بَیْنَہُمَا ، وَیُلْزَقُ بِہِ الْوَلَدُ۔

وَقَالَ عَامِرٌ ، وَالْحَکَمُ ؛ فِی الْحُرِّ تَحْتَہُ الأَمَۃُ ، فَجَائَتْ بِوَلَدٍ ، فَانْتَفَی مِنْہُ ، قَالاَ : لَیْسَ بَیْنَہُمَا لِعَانٌ ، وَیُلْزَقُ بِہِ الْوَلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৭২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس غلام کے بیان میں جس کے ماتحت آزاد عورت ہو یا اس آزاد کے بیان میں جس کے ماتحت باندی ہو
(٢٩٠٧٣) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس غلام کے بارے میں مروی ہے کہ جب اس نے اس پر الزام لگادیا تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور وہ لعان نہیں کرے گا اور جب آزاد آدمی کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا دے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں اور نہ ہی وہ لعان کرے گا اور جب کسی غلام کے ماتحت باندی ہو اور وہ اس پر الزام لگا دے تو نہ اسے کوڑے مارے جائیں گے اور نہ ہی وہ لعان کرے گا۔
(۲۹۰۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الْعَبْدِ إِذَا کَانَ تَحْتَہُ الْحُرَّۃُ ، أَنَّہُ إِذَا قَذَفَہَا جُلِدَ ، وَلاَ یُلاَعِنُ ، وَإِذَا کَانَ حُرٌّ تَحْتَہُ أَمَۃٌ فَقَذَفَہَا ، فَإِنَّہُ لاَ یُجْلَدُ ، وَلاَ یُلاَعِنُ ، وَإِذَا کَانَ عَبْدٌ تَحْتَہُ أَمَۃٌ فَقَذَفَہَا ، فَإِنَّہُ لاَ یُجْلَدُ ، وَلاَ یُلاَعِنُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯০৭৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی کے بیان میں جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی پس وہ اس کے ساتھ جماع کرتا ہوا پایا گیا اور اس کے خلاف گواہی بھی دے دی گئی اور وہ طلاق دینے سے انکار کرتا ہے
(٢٩٠٧٤) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ان چار آدمیوں کے بارے میں جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف گواہی دی کہ بیشک اس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دی ہیں پس اس شخص نے انکار کردیا اور بیوی سے جماع کا اقرار کیا۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد نہیں ہوگی اس لیے کہ وہ انکار کررہا ہے۔
(۲۹۰۷۴) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی أَرْبَعَۃٍ شَہِدُوا عَلَی رَجُلٍ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا ، فَأَنْکَرَ ، وَأَقَرَّ بِغَشَیَانِ الْمَرْأَۃِ ، فَقَالَ : لاَ حَدَّ عَلَیْہِ لأَنَّہُ مُخَاصِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক: