মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯০৯৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
(٢٩٠٩٥) حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : جس نے جانور سے صحبت کی تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۰۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، وَأَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : مَنْ أَتَی بَہِیمَۃً فَلاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔ (ابوداؤد ۴۴۶۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
(٢٩٠٩٦) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور کوڑوں کو حد کی مقدار تک نہیں پہنچایا جائے گا۔
(۲۹۰۹۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِیمَنْ أَتَی بَہِیمَۃً ، قَالَ : یُجْلَدُ ، وَلاَ یُبْلَغُ بِہِ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
(٢٩٠٩٧) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے کہ جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : اسے تعزیزاً سزا دی جائے۔
(۲۹۰۹۷) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الَّذِی یَأْتِی الْبَہِیمَۃَ ، قَالَ : یُعَزَّرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
(٢٩٠٩٨) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حد نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرلے اور نہ اس شخص پر جس پر اس بات کا الزام لگا دیا گیا ہو۔
(۲۹۰۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی مَنْ أَتَی بَہِیمَۃً حَدٌّ ، وَلاَ عَلَی مَنْ رُمِی بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
(٢٩٠٩٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حد نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے۔
(۲۹۰۹۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی حَنِیفَۃَ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَیْسَ عَلَی مَنْ أَتَی بَہِیمَۃً حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی جو جانور سے جماع کرے
(٢٩١٠٠) حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جو جانور سے جماع کرے اس پر حد جار ی نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۰۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنْ أَتَی بَہِیمَۃً فَلاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠١) حضرت بدیل فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید نے ارشاد فرمایا : جب آدمی جانور سے جماع کرے تو اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۱۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَن بُدَیْلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ؛ أَنَّہُ قَالَ : إِذَا أَتَی الرَّجُلُ الْبَہِیمَۃَ ، أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٢) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جس نے جانور سے جماع کیا تھا ؟ آپ نے فرمایا : اگر وہ شادی شدہ ہو تو اسے سنگسار کردیا جائے۔
(۲۹۱۰۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ ، عَنْ أَبِی عَلِیٍّ الرَّحَبِیِّ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : سُئِلَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ عَنْ رَجُلٍ أَتَی بَہِیمَۃً ؟ قَالَ : إِنْ کَانَ مُحْصَنًا رُجِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٣) حضرت بکیر بن عبداللہ بن اشج فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار اس شخص پر حد قائم کرتے تھے۔
(۲۹۱۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی فَرْوَۃَ ، عَن بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُقِیمُ عَلَیْہِ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٤) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور اور غلام سے جماع کرتا ہو آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی۔
(۲۹۱۰۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِیمَنْ یَأْتِی الْبَہِیمَۃَ وَالْغُلاَمَ ؟ قَالَ : عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٥) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے جانور سے جماع کیا تو اس پر مکمل حد لگائی جائے گی اور جو عورت پر جانور سے بدفعلی کا الزام لگائے تو اس پر حد لگے گی۔
(۲۹۱۰۵) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ بِالْبَہِیمَۃِ جُلِدَ الْحَدَّ تَامًّا ، وَمَنْ رَمَی امْرَأَۃً بِالْبَہِیمَۃِ فَعَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٦) حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : جب اس نے ایسا کیا تو اس جانور کو ذبح کردیا جائے۔
(۲۹۱۰۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَن مَسْرُوقٍ ؛ فِی الَّذِی یَأْتِی الْبَہِیمَۃَ ، قَالَ : إِذَا فَعَلَ بِہَا ، قَالَ : ذُبِحَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٧) حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : جانور سے وطی کرنے والے کو سنگسار کیا جائے گا اور اس پتھر کو بھی سنگسار کیا جائے گا جس سے اسے رجم کیا گیا۔
(۲۹۱۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَن دَاوُد ، قَالَ : قَالَ مَسْرُوقٌ : یُرْجَمُ وَتُرْجَمُ الْحِجَارَۃ الَّتِی رُجِمَ بِہَا ، وَیُعْفَی أَثَرُہُ ، یَعْنِی فِی الَّذِی یَأْتِی الْبَہِیمَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٨) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جانور سے صحبت کرلے اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۱۰۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : مَنْ أَتَی الْبَہِیمَۃَ أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١٠٩) حضرت علاء بن مسیب فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت مسیب نے ارشاد فرمایا : جو شخص جانور سے صحبت کرے تو اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ أَتَی بَہِیمَۃً لَمْ تُقمْ لَہُ قِیَامَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١١٠) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جو جانور سے جماع کرے آپ نے فرمایا : اس پر کم سے کم سزا نہیں جاری ہوگی : شادی شدہ ہو یا شادی شدہ نہ ہو۔
(۲۹۱۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الَّذِی یَأْتِی الْبَہِیمَۃَ ، قَالَ : عَلَیْہِ أَدْنَی الْحَدَّیْنِ ، أُحْصِنَ ، أَمْ لَمْ یُحْصَنْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک جانور سے جماع کرنے والے شخص پر حد لگے گی
(٢٩١١١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جانور سے بدفعلی کرنے والے کو اور اس جانور کو قتل کردو۔
(۲۹۱۱۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ إِسْمَاعِیلَ ، عَن دَاوُد بْنِ حُصَیْنٍ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : اقْتُلُوا الْفَاعِلَ بِالْبَہِیمَۃِ وَالْبَہِیمَۃَ۔
(ابوداؤد ۴۴۵۹۔ حاکم ۳۵۵)
(ابوداؤد ۴۴۵۹۔ حاکم ۳۵۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٢) حضرت عمیر بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے ایک باندی کے متعلق سوال کیا گیا جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی وہ خائن شمار ہوگا اس پر قیمت لازم ہوجائے گی اور وہ اس باندی کو لے لے گا۔
(۲۹۱۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ نُمَیْرٍ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ جَارِیَۃٍ کَانَتْ بَیْنَ رَجُلَیْنِ ، فَوَقَعَ عَلَیْہَا أَحَدُہُمَا ؟ قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ ، ہُوَ خَائِنٌ یُقَوَّمُ عَلَیْہِ قِیمَۃٌ وَیَأْخُذُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٣) حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی آپ نے فرمایا : اس کو ننانوے کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۱۱۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَن دَاوُد ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی جَارِیَۃٍ کَانَتْ بَیْنَ رَجُلَیْنِ ، فَوَقَعَ عَلَیْہَا أَحَدُہُمَا ، قَالَ : یُضْرَبُ تِسْعَۃً وَتِسْعِینَ سَوْطًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٤) حضرت عبدہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے اس سے سزا کو زائل کردیا اور اس کو ضامن بنایا۔
(۲۹۱۱۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدَۃَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ أَنَّہُ دَرَأَ عَنہُ الْحَدَّ ، وَضَمَّنَہُ۔
তাহকীক: