মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯১১৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٥) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو چند شریکوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس باندی سے وطی کرلی آپ نے فرمایا : اسے سو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۱۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الأَمَۃِ تَکُونُ بَیْنَ الشُّرَکَائِ ، فَیَقَعُ عَلَیْہَا أَحَدُہُمْ ، قَالَ : یُضْرَبُ مِئَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٦) حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو تین آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی۔ آپ نے فرمایا : اس پر کم از کم دو سزائیں جاری ہوں گی اور اس شخص پر اس کی قیمت کا دو تہائی حصہ لازم ہوگا اور شبہ میں وطی کرنے کی وجہ سے اس کے مہر کا دوتہائی حصہ لازم ہوگا اور اگر بچہ ہو تو اس کی قیمت بھی ساتھ ہوگی۔
(۲۹۱۱۶) حَدَّثَنَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِی جَارِیَۃٍ بَیْنَ ثَلاَثَۃٍ ، وَقَعَ عَلَیْہَا أَحَدُہُمْ ، فَقَالَ : عَلَیْہِ أَدْنَی الْحَدَّیْنِ مِئَۃً ، وَعَلَیْہِ ثُلُثَا ثَمَنِہَا ، وَثُلُثَا عُقْرُہَا ، وَیَلِی قِیمَۃَ الْوَلَدِ إِنْ کَانَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٧) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس کو تعزیزاً سزا دی جائے گئی اور اس پر اس باندی کی قیمت لازم کردی جائے گی۔
(۲۹۱۱۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُعَزَّرُ ، وَیُقَوَّمُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٨) حضرت جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کے پاس ایک باندی لائی گئی جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی تو آپ نے اس بارے میں حضرت سعید بن مسیب ، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عروہ بن زبیر وغیرہ حضرات سے مشورہ مانگا ان سب نے فرمایا : ہماری رائے یہ ہے کہ اس کو حد کی مقدار مقررہ سے کم کوڑے مارے جائیں اور انھوں نے اس باندی کی ایک قیمت مقرر فرمائی کہ وہ شخص اپنے شریک کوا س کی آدھی قیمت ادا کرے گا۔
(۲۹۱۱۸) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : بَلَغَنَا أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ أُتِیَ بِجَارِیَۃٍ کَانَتْ بَیْنَ رَجُلَیْنِ ، فَوَطِئَہَا أَحَدُہُمَا ، فَاسْتَشَارَ فِیہَا سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَعُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، فَقَالُوا : نَرَی أَنْ یُجْلَدَ دُونَ الْحَدِّ ، ویُقَوّموہا قِیمَۃً ، فَیَدْفَعُ إِلَی شَرِیکِہِ نِصْفَ الْقِیمَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١١٩) حضرت عبدالاعلی فرماتے ہیں کہ حضرت یونس سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک باندی سے وطی کرلی جو اس کے اور اس کے شریک کے درمیان مشترک تھی۔ آپ نے فرمایا : اس پر اس باندی کی قیمت لازم ہوگی۔
(۲۹۱۱۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَن یُونُسَ ؛ فِی رَجُلٍ یَقَعُ عَلَی جَارِیَۃٍ بَیْنَہُ وَبَیْنَ شَرِیکِہِ ، قَالَ : تُقَوَّمُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١٢٠) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی سو وہ حاملہ ہوگئی آپ نے فرمایا : اس شخص پر قیمت لازم ہوگی۔
(۲۹۱۲۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی جَارِیَۃٍ کَانَتْ بَیْنَ رَجُلَیْنِ ، فَوَقَعَ عَلَیْہَا أَحَدُہُمَا ، فَحَمَلَتْ ، قَالَ : تُقَوَّمُ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
(٢٩١٢١) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرلیتا ہے آپ نے فرمایا : اس شخص پر حصہ کے مطابق وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔
(۲۹۱۲۱) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَن حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَن طَاوُوسٍ ؛ فِی الْجَارِیَۃِ تَکُونُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ ، فَیَطَؤُہَا أَحَدُہُمَا ، قَالَ : عَلَیْہِ الْعُقْرُ بِالْحِصَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو مال فیٔ کی باندی سے وطی کرلے
(٢٩١٢٢) حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے مال غنیمت کی باندی سے وطی کرلی تھی آپ نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی، جبکہ اس میں اس کا بھی حصہ ہو۔
(۲۹۱۲۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی رَجُلٍ وَطِئَ جَارِیَۃً مِنَ الْفَیْئِ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ ، لَہُ فِیہَا نَصِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو مال فیٔ کی باندی سے وطی کرلے
(٢٩١٢٣) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی جبکہ اس مال غنیمت میں اس کا بھی حصہ ہو۔
(۲۹۱۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ، عَنْ سَعِیدٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، قَالَ: لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ، إِذَا کَانَ لَہُ فِیہَا نَصِیبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو مال فیٔ کی باندی سے وطی کرلے
(٢٩١٢٤) حضرت بکیر بن داؤد فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک شخص پر حد جاری فرمائی جس نے مال خمس کی ایک باندی سے وطی کی تھی۔
(۲۹۱۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ دَاوُد ؛ أَنَّ عَلِیًّا أَقَامَ عَلَی رَجُلٍ وَقَعَ عَلَی جَارِیَۃٍ مِنَ الْخُمُسِ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو مال فیٔ کی باندی سے وطی کرلے
(٢٩١٢٥) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب مال غنیمت میں اس کا کچھ حصہ ہو تو اس کو تعزیزاً سزا د ی جائے گی اور اس پر قیمت لازم ہوگی اور یہی حکم ہے اس باندی کا جو اس کے اور کسی آدمی کے درمیان مشترک ہو۔
(۲۹۱۲۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا کَانَ لَہُ فِی الْفَیْئِ شَیْئٌ ، عُزِّرَ وَتُقَوَّمُ عَلَیْہِ، وَکَذَلِکَ فِی جَارِیَۃٍ بَیْنَہُ وَبَیْنَ رَجُلٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٢٦) حضرت حبیب بن سالم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی سو اس کی بیوی حضرت نعمان بن بشیر کے پاس آئی اور آپ کو اس بارے میں خبر دی آپ نے فرمایا : بیشک اس بارے میں میرے پاس ایک مکمل خبر ہے جو میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالہ سے بیان کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ : اگر تو نے اس کو اجازت دی ہے تو میں اسے سو کوڑے ماروں گا، اور اگر تو نے اس کو اجازت نہیں دی تو میں اسے سنگسار کردوں گا۔
(۲۹۱۲۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَن حَبِیبِ بْنِ سَالِمٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ بِجَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ ، فَأَتَتِ امْرَأَتُہُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیرٍ فَأَخْبَرَتْہُ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّ عَندِی فِی ذَلِکَ خَبَرًا شَافِیًا ، أُحَدِّثْہُ عَن رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنْ کُنْتِ أَذِنْتِ لَہُ جَلَدْتہ مِئَۃً ، وَإِنْ کُنْت لَمْ تَأْذَنِی لَہُ رَجَمْتَہُ۔ (ترمذی ۱۴۵۲۔ احمد ۲۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٢٧) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی کے پاس آئی اور کہنے لگی، میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا : اگر تو سچی ہے تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ لوگ اس بارے میں اضطراب کا شکار ہوئے اور ایک دوسرے سے الجھنے لگے اور وہ عورت چلی گئی۔
(۲۹۱۲۷) حَدَّثَنَا عَلِی ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَتْ : إِنَّ زَوْجِی وَقَعَ عَلَی وَلِیدَتِی ، قَالَ : إِنْ تَکُونِی صَادِقَۃً رَجَمْنَاہُ ، وَإِنْ تَکُونِی کَاذِبَۃً جَلَدْنَاکِ ، ثُمَّ تَضَرَّبَ النَّاسُ حَتَّی اخْتَلَطُوا ، فَذَہَبَتِ الْمَرْأَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٢٨) حضرت مبارک بن عمارہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی کی خدمت میں آ کر کہنے لگی : ہائے افسوس ! میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا : اگر تو سچی ہے تو میں اس کو سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔
(۲۹۱۲۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَن مُبَارَکِ بْنِ عُمَارَۃَ ، قَالَ : جَائَتِ امْرَأَۃٌ إِلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَتْ : یَا وَیْلَہَا ، إِنَّ زَوْجَہَا وَقَعَ عَلَی جَارِیَتِہَا ، فَقَالَ : إِنْ کُنْتِ صَادِقَۃً رَجَمْنَاہُ ، وَإِنْ تَکُونِی کَاذِبَۃً جَلَدْنَاکِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٢٩) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : میرے پاس کوئی بندہ نہ لایا جائے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کی ہو ورنہ میں اس کے ساتھ ایسا اور ایسا معاملہ کروں گا۔
(۲۹۱۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: لاَ أُوتَی بِرَجُلٍ وَقَعَ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ، إِلاَّ فَعَلْتُ وَفَعَلْتُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین سے اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلے تو ان دونوں حضرات نے اس آیت کی تلاوت فرمائی۔ ترجمہ : اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وہ سوائے اپنی بیویوں اور باندیوں کے کہیں نہیں جاتے۔ اس بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔
(۲۹۱۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ کَانَا إِذَا سُئِلاَ عَنِ الرَّجُلِ یَقَعُ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ یَتْلُوَانِ ہَذِہِ الآیَۃَ : {وَالَّذِینَ ہُمْ لِفُرُوجِہِمْ حَافِظُونَ إِلاَّ عَلَی أَزْوَاجِہِمْ ، أَوْ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُومِینَ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣١) حضرت بشیر بن سلمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو یوں فرماتے ہوئے سنا : حد سے کم سزا ہوگی حد نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ بَشِیرِ بْنِ سَلْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ ، یَقُولُ : تَعْزِیرٌ وَلاَ حَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٢) حضرت معبد اور حضرت عبید بنی حمران دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اس پر حد سے کم سزا لگائی۔
(۲۹۱۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ مَعْبَدٍ ، وَعُبَیْدٍ بَنِی حُمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ؛ أَنَّہُ ضَرَبَہُ دُونَ الْحَدِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٣) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشاد فرمایا : میں پروا نہیں کرتا کہ میں اپنی بیوی کی باندی سے وطی کروں یا عوسجہ کی باندی سے (ان کے قبلہھ کا ایک آدمی)
(۲۹۱۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : قَالَ عَلْقَمَۃُ : مَا أُبَالِی وَقَعْتُ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِی ، أَوْ جَارِیَۃِ عَوْسَجَۃَ ، رَجُلٍ مِنَ الْحَیِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٤) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تھی۔ آپ نے فرمایا : میں پروا نہیں کرتا میں اس سے وطی کروں یا راہ چلتی باندی سے۔
(۲۹۱۳۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی مَیْسَرَۃَ ؛ فِی رَجُلٍ یَأْتِی جَارِیَۃَ امْرَأَتِہِ ، أَنَّہُ قَالَ : مَا أُبَالِی أَتَیْتُہَا ، أَوْ جَارِیَۃً مِنَ الطَّرِیقِ۔
তাহকীক: