মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯১৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٥) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس پر حد جاری ہوگی۔
(۲۹۱۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : عَلَیْہِ الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : اگر میرے پاس ایسا آدمی لایا گیا جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کی ہو تو میں ضرور اسے سنگسار کروں گا۔
(۲۹۱۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَوْ أُتِیتُ بِرَجُلٍ وَقَعَ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ لَرَجَمْتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٧) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک باندی حضرت عمر کے پاس آئی اور کہنے لگی : اے میرا لمومنین ! بیشک حضرت مغیرہ مجھ سے وطی کرتے ہیں اور ان کی بیوی مجھے زانیہ پکارتی ہے پس اگر میں ان کی بیوی کی ملکیت ہوں تو آپ ان کو مجھ سے وطی کرنے سے روک دیں اور اگر میں مغیرہ کی ملکیت ہوں تو آپ ان کی بیوی کو مجھ پر تہمت لگانے سے باز کریں۔ اس پر آپ نے قاصد بھیج کر حضرت مغیرہ کو بلایا اور پوچھا : کیا تم اس باندی سے وطی کرتے ہو ؟ انھوں نے فرمایا : جی ہاں، آپ نے پوچھا : تمہیں کہاں سے ملی ؟ انھوں نے فرمایا : یہ میری بیوی نے مجھے ہبہ کی ہے آپ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر اس نے یہ باندی تمہیں ھبہ نہ کی ہو تو تم آج گھر نیں و لوٹو گے مگر کوڑے کھا کر۔ پھر آپ نے فلاں اور فلاں کو حکم دیا اور ارشاد ر فرمایا : تم دونوں آدمی مغیرہ کی بیوی کے پاس جاؤ، اور اسے اس بارے میں بتلاؤ، اگر تو نے یہ باندی اس کو ھبہ نہیں کی تو ہم ضرور اسے سنگسار کردیں گے۔ پس وہ دنوں آدمی حضرت مغیرہ کی بیوی کے پاس آئے اور اسے اس بارے میں خبر دی۔ اس نے کہا : اے افسوس ! کیا وہ میرے شوہر کو سنگسار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ! تب اللہ اس سے جھگڑے، تحقیق اس کو میں نے وہ باندی ھبہ کی تو آپ نے انھیں چھوڑ دیا۔
(۲۹۱۳۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ إِیَاسِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، عَن نَافِعٍ ، قَالَ : جَائَتْ جَارِیَۃٌ إِلَی عُمَرَ ، فَقَالَتْ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّ الْمُغِیرَۃَ یَطَؤُنِی ، وَإِنَّ امْرَأَتَہُ تَدْعُونِی زَانِیَۃً ، فَإِنْ کُنْتُ لَہَا فَانْہَہُ عَنْ غَشَیَانِی ، وَإِنْ کُنْتُ لَہُ فَانْہَ امْرَأَتَہُ عَن قَذْفِی ، فَأَرْسَلَ إِلَی الْمُغِیرَۃِ ، فَقَالَ : تَطَأُ ہَذِہِ الْجَارِیَۃَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : مِنْ أَیْنَ ؟ قَالَ : وَہَبَتْہَا لِی امْرَأَتِی ، قَالَ : وَاللَّہِ لَئِنْ لَمْ تَکُنْ وَہَبَتْہَا لَکَ لاَ تَرْجِعُ إِلَی أَہْلِکَ إِلاَّ مَرْجُومًا ، ثُمَّ ، وَقَالَ : انْطَلِقَا إِلَی امْرَأَۃِ الْمُغِیرَۃِ فَأَعْلِمَاہَا : لَئِنْ لَمْ تَکُونِی وَہَبْتِہَا لَہُ لَنَرْجُمَنَّہُ ، قَالَ : فَأَتَیَاہَا فَأَخْبِرَاہَا ، فَقَالَتْ : یَا لَہْفَاہُ ، أَیُرِیدُ أَنْ یَرْجُمَ بَعْلِی ، لاَہَا اللہِ إِذًا ، لَقَدْ وَہَبْتُہَا لَہُ ، قَالَ : فَخَلَّی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
(٢٩١٣٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا ! بیشک میں نے اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلیا۔ اس پر آپ نے فرمایا : تحقیق اللہ نے تیری ستر پوشی فرمائی ہے تو تو بھی ستر پوشی کر۔ یہ بات حضرت علی کو پہنچی تو آپ نے فرمایا : اگر میر سے پاس وہ شخص آتا جو حضرت ابن ام عبد کے پاس آیا تھا تو میں ضرور اس کا سر پتھروں سے کچل دیتا۔
(۲۹۱۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیم ، قَالَ : أَتَی رَجُلٌ ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : إِنِّی وَقَعْت عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِی ، فَقَالَ : قَدْ سَتَرَ اللَّہُ عَلَیْک ، فَاسْتَتِرْ ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عَلِیًّا ، فَقَالَ : لَوْ أَتَانِی الَّذِی أَتَی ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ ، لَرَضَخْتُ رَأْسَہُ بِالْحِجَارَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٣٩) حضرت حرقوس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تو حضرت علی سے اس سے حد کو ختم کردیا۔
(۲۹۱۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الْہَیْثَمِ بْنِ بَدْرٍ ، عَن حُرْقُوسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ ، فَدَرَأَ عَنہُ الْحَدَّ۔ (عبدالرزاق ۱۳۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٤٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ قَالَ : لاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٤١) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس آیا اور کہنے لگا : بیشک میں نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی ہے۔ اس پر آپ نے فرمایا : اللہ سے ڈر اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنا۔
(۲۹۱۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی عَبْدِ اللہِ ، فَقَالَ : إِنِّی وَقَعْتُ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِی ، فَقَالَ : اتَّقِ اللَّہَ ، وَلاَ تَعُدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٤٢) حضرت عقبہ بن جبار فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا : اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۴۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن رِبْعِیٍّ ، عَن عُقْبَۃَ بْنِ جَبَّار ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : لاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٤٣) حضرت عامر بن مطر فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود سے اس شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلیا تھا۔ آپ نے فرمایا : اگر اس نے اسے بدکاری پر مجبور کیا تھا تو وہ باندی آزاد ہوگی اور اس شخص جیسی باندی اس مالکہ کے لیے لازم ہوگی اور اگر وہ باندی اس کے ہم نوا تھی تو یہ باندی اس شخص کی ہوجائے گی اور اس شخص پر اس جیسی باندی اس کی مالکہ کے لےْ لازم ہوگی۔
(۲۹۱۴۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ مَطَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقَعُ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ ، قَالَ : إِنَ اسْتَکْرَہَہَا فَہِیَ حُرَّۃٌ ، وَعَلَیْہِ مِثْلُہَا لِسَیِّدَتِہَا ، وَإِنْ کَانَتْ طَاوَعَتْہُ فَہِیَ لَہُ ، وَعَلَیْہِ مِثْلُہَا لِسَیِّدَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٤٤) حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ جَرِیرٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
(٢٩١٤٥) حضرت سلمہ بن محبّق فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تھی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے حد کو زائل کردیا۔
(۲۹۱۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ مَحَبِّقٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ عَلَی جَارِیَۃِ امْرَأَتِہِ، فَدَرَأَ عَنہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْحَدَّ۔ (ابوداؤد ۴۴۵۶۔ احمد ۴۶۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی ؟
(٢٩١٤٦) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنی عدت کے دوران شادی کرلی تو حضرت عمر نے اس کو شرعی حد سے کم سزا دی۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ یُونُسَ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرٍ، قَالَ:
(۲۹۱۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا ، فَضَرَبَہَا عُمَرُ تَعْزِیرًا دُونَ الْحَدِّ۔
(۲۹۱۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً تَزَوَّجَتْ فِی عِدَّتِہَا ، فَضَرَبَہَا عُمَرُ تَعْزِیرًا دُونَ الْحَدِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی ؟
(٢٩١٤٧) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے دریافت کیا : اگر عورت جان بوجھ کر اپنی عدت کے دوران شادی کرلے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر حد قائم کی جائے گی۔
(۲۹۱۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : إِنْ تَزَوَّجَہَا فِی عِدَّتِہَا عَمْدًا ؟ قَالَ : یُقَامُ عَلَیْہَا الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی ؟
(٢٩١٤٨) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے ان دونوں میاں بیوی کو چالیس چالیس کوڑے مارے اور ان دونوں کے درمیان تفریق کردی۔ اس پر حضرت قبیصہ بن ذؤیب نے اس سے فرمایا : اگر تو تخفیف کرتا اور ان کو بیس بیس کوڑے مار دیتا تو بہتر تھا۔
(۲۹۱۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ مَرْوَانَ جَلَدَہُمَا أَرْبَعِینَ أَرْبَعِینَ ، وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا ، فَقَالَ لَہُ قبیصَۃُ بْنُ ذُؤَیْبٍ : لَوْ خَفَّفْتَ فَجَلَدْتَہُمَا عِشْرِینَ عِشْرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس عورت کے بیان میں جو اپنی عدت کے دوران شادی کرلے، کیا اس پر حد لگے گی ؟
(٢٩١٤٩) حضرت عامر شعبی اور حضرت ابراہیم سے ایک عورت کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی عدت کے دوران ہی نکاح کرلیا تھا ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس عورت پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ (ح) وَعَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛فِی امْرَأَۃٍ نَکَحَتْ فِی عِدَّتِہَا ، قَالاَ : لَیْسَ عَلَیْہَا حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص اہل کتاب پر زنا اور شراب پینے کے معاملہ میں حد لگانے کی رائے نہ رکھتا ہو
(٢٩١٥٠) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : اہل کتاب پر شراب پینے اور زنا کرنے کے معاملہ میں حد قائم نہیں کی جائے گی۔
(۲۹۱۵۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَن مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ یُقَامُ عَلَی أَہْلِ الْکِتَابِ حَدٌّ فِی شُرْبِ خَمْرٍ، وَلاَ زِنًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص اہل کتاب پر زنا اور شراب پینے کے معاملہ میں حد لگانے کی رائے نہ رکھتا ہو
(٢٩١٥١) حضرت مجاھد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا : اہل کتاب پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۱۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی أَہْلِ الْکِتَابِ حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی سے وطی کرلے درآنحالیکہ اس کا خاوند ہو
(٢٩١٥٢) حضرت قبیصہ بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی باندی سے وطی کرلی درآنحالیکہ اس کا خاوند تھا تو حضرت عمر نے اس شخص کو بطور سزا کے سو کوڑے مارے۔
(۲۹۱۵۲) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ رَجَائٍ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ عَلَی جَارِیَتِہِ وَلَہَا زَوْجٌ ، فَضَرَبَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مِئَۃً نَکَالاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی سے وطی کرلے درآنحالیکہ اس کا خاوند ہو
(٢٩١٥٣) حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے اپنی باندی سے وطی کی درآنحالیکہ وہ اس کی شادی کسی اور سے کرچکا تھا تو آپ نے اسے شرعی حد سے کم سزا دی۔
(۲۹۱۵۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَامِعٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِرَجُلٍ وَقَعَ عَلَی أَمَتِہِ وَقَدْ زَوَّجَہَا ، فَضَرَبَہُ ضَرْبًا ، وَلَمْ یَبْلُغْ بِہِ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی باندی سے وطی کرلے درآنحالیکہ اس کا خاوند ہو
(٢٩١٥٤) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی باندی سے وطی کی درآنحالیکہ اس کا خاوند بھی تھا تو اس شخص کو سو کوڑے مارے جائیں گے وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ پس اگر وہ حاملہ ہوگئی تو بچہ صاحب فراش کا ہوگا۔
(۲۹۱۵۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : إِذَا وَقَعَ الرَّجُلُ عَلَی أَمَتِہِ وَلَہَا زَوْجٌ ، فَإِنَّہُ یُجْلَدُ مِئَۃً ، أُحْصِنَ ، أَوْ لَمْ یُحْصَنْ ، فَإِنْ حَمَلَتْ ، فَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ۔
তাহকীক: