মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯২৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو سزا میں سر منڈوانے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٣٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : سزا میں سر کو منڈ وانا بدعت ہے۔
(۲۹۲۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : حلْقُ الرَّأْسِ فِی الْعُقُوبَۃِ بِدْعَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے سر منڈوانے اور بال کٹوانے میں رخصت دی ہے
(٢٩٢٣٦) حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو لایا گیا جس کے ساتھ چار آدمی تھے پس ا ن میں سے تین نے زنا کی گواہی دی اور چوتھا شخص گواہی میں آگے نہیں بڑھا تو حضرت علی نے تین کو کوڑے مارے اور جس کے خلاف گواہی دی گئی تھی آپ نے اس کے بال کاٹ دیے۔
(۲۹۲۳۶) حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، قَالَ : جِیئَ بِرَجُلٍ مَعَہُ أَرْبَعَۃٌ ، فَشَہِدَ ثَلاَثَۃٌ مِنْہُمْ بِالزِّنَی ، وَلَمْ یَمْضِ الرَّابِعُ ، فَجَلَدَ عَلِیٌّ الثَّلاَثَۃَ ، وَجَزَّ رَأْسَ الْمَشْہُودِ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے سر منڈوانے اور بال کٹوانے میں رخصت دی ہے
(٢٩٢٣٧) حضرت مکحول اور حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جھوٹے گواہ کے بارے میں خط لکھا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں اور اس کا چہرہ کالا کردیا جائے اور اس کا سر منڈوا دیا جائے اور اس کو لمبی قید میں ڈال دیا جائے۔
(۲۹۲۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، وَالْوَلِیدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَتَبَ فِی شَاہِدِ الزُّورِ : یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ سَوْطًا ، وَیُسَخَّمُ وَجْہُہُ ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ ، وَیُطَالُ حَبْسُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے سر منڈوانے اور بال کٹوانے میں رخصت دی ہے
(٢٩٢٣٨) حضرت عمر بن مصعب فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زبیر کے قبیلہ بنو تمیم کا ایک آدمی لایا گیا تو آپ نے اس کا سر منڈوانے کا حکم دیا۔
(۲۹۲۳۸) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُصْعَبٍ ، قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بْنُ الزُّبَیْرِ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ ، فَأَمَرَ بِحَلْقِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٣٩) حضرت ابن مغفل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی کے پاس آیا اس نے آپ سے سرگوشی کی آپ نے فرمایا : اے قنبر ! اس کو مسجد سے باہرلے جاؤ اور اس پر حد قائم کرو۔
(۲۹۲۳۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً جَائَ إِلَی عَلِیٍّ فَسَارَّہُ ، فَقَالَ : یَا قَنْبَرُ ، أَخْرِجْہُ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَأَقِمْ عَلَیْہِ الْحَدَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٠) حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا، تو آپ نے فرمایا : اس کو مسجد سے باہر لے جاؤ پس وہ دونوں اس شخص کو باہر لے گئے۔
(۲۹۲۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ أُتِیَ بِرَجُلٍ فِی شَیْئٍ ، فَقَالَ : أَخْرِجَاہُ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَأَخْرَجَاہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤١) حضرت حکیم بن حزام فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان میں قصاص لیا جائے گا۔
(۲۹۲۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الشَّعَیْثِیِّ ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ تُقَامُ الْحُدُودُ فِی الْمَسَاجِدِ ، وَلاَ یُسْتَقَادُ فِیہَا۔
(ابن ماجہ ۷۴۸)
(ابن ماجہ ۷۴۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٢) حضرت ظبیان بن صبیح فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا : مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔
(۲۹۲۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مُبَارَکٍ، عَنْ ظَبْیَانَ بْنِ صَبَیْحٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لاَ تُقَامُ الْحُدُودُ فِی الْمَسَاجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٣) حضرت مجاہد اور حضرت عامر ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : صحابہ مسجدوں میں حدود قائم کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۹۲۴۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عنْ مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالاَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُقِیمُوا الْحُدُودَ فِی الْمَسَاجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٤) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے مسجد میں کوڑے مارنے کو مکروہ سمجھایا مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۹۲۴۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ ، أَوْ کَانَ یَکْرَہُ الْجَلْدَ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٥) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے مرفوعاً بیان کیا ہے : مسجدوں میں حدود قائم نہیں کی جائیں گی۔
(۲۹۲۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، رَفَعَہُ ، قَالَ : لاَ تُقَامُ الْحُدُودُ فِی الْمَسَاجِدِ۔ (ترمذی ۱۴۰۱۔ ابن ماجہ ۲۵۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٦) حضرت عیسیٰ بن ابو عزہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا، آپ نے ایک آدمی کو مارا جس نے کسی آدمی پر قمیص کے بارے میں جھوٹی تہمت لگائی تھی اور آپ نے اسے مسجد میں نہیں مارا۔
(۲۹۲۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیل ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : شَہِدْتُہُ ،وَضَرَبَ رَجُلاً افْتَرَی عَلَی رَجُلٍ فِی قَمِیصٍ ، وَلَمْ یَضْرِبْہُ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٧) حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنی مسجدوں کو اپنی حدود کے قائم کرنے سے دور رکھو۔
(۲۹۲۴۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الضَّبِّیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : جَنِّبُوا مَسَاجِدَکُمْ إِقَامَۃَ حُدُودِکُمْ۔ (ابن ماجہ ۷۵۰۔ طبرانی ۱۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٨) حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا : مسجد کا ایک حرمت و احترام ہے۔
(۲۹۲۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : لِلْمَسْجِدِ حُرْمَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو مسجدوں میں سزاؤں کے قائم کرنے کو مکروہ سمجھے
(٢٩٢٤٩) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الضحی نے مسجدوں میں مارنے کو مکروہ سمجھا۔
(۲۹۲۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الضَّرْبَ فِی الْمَسْجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے مسجد میں حدود قائم کرنے کی رخصت دی
(٢٩٢٥٠) حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : مسجدوں میں ساری کی ساری حدود قائم کی جاسکتی ہیں سوائے قتل کے۔
(۲۹۲۵۰) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : تُقَامُ الْحُدُودُ فِی الْمَسَاجِدِ کُلُّہَا ، إِلاَّ الْقَتْلَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس نے مسجد میں حدود قائم کرنے کی رخصت دی
(٢٩٢٥١) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت قاضی شریح مسجدوں میں حدود قائم کرتے تھے۔
(۲۹۲۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُقِیمُ الْحُدُودَ فِی الْمَسَاجِدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہہ دے : تو اپنی بیوی سے وطی نہیں کرتا مگر حرام طریقہ سے، اس پر کیا سزا ہوگی ؟
(٢٩٢٥٢) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایک شخص کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی کو یوں کہا : تو اپنی بیوی سے وطی نہیں کرتا مگر حرام طریقہ سے، آپ نے فرمایا : اس نے جھوٹ بولا ہے اس پر حد جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۵۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لِرَجُلٍ : مَا تَأْتِی امْرَأَتُک إِلاَّ حَرَامًا ، قَالَ : کَذَبَ ، لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٣) حضرات ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا : چیز جھپٹنے والے پر اور لوٹنے والے پر اور خیانت کرنے والے پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۵۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُخْتَلِسِ ، وَلاَ عَلَی الْمُسْتَلِبِ ، وَلاَ الْخَائِنِ قَطْعٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٤) حضرت ابو الزبیر سے حضرت جابر کا مذکورہ ارشاد اس سند سے مرفوعاً منقول ہے۔
(۲۹۲۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، رَفَعَہُ ، بِنَحْوِہِ۔
(ابوداؤد ۴۳۹۱۔ ترمذی ۱۴۴۸)
(ابوداؤد ۴۳۹۱۔ ترمذی ۱۴۴۸)
তাহকীক: