মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯২৫৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٥) حضرت زھری فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت زید بن ثابت سے چیز جھپٹنے کے متعلق سوال کیا ؟ آپ نے اس میں ہاتھ کاٹنے کی رائے نہیں رکھی۔
(۲۹۲۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّہْرِیِّ؛ أَنَّ مَرْوَانَ سَأَلَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ عَنِ الْخُلْسَۃِ؟ فَلَمْ یَرَ فِیہَا قَطْعًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৫৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٦) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : چیز جھپٹنے والے پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۵۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لَیْسَ عَلَی الْمُخْتَلِسِ قَطْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৫৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٧) حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے چیز جھپٹنے میں ہاتھ نہیں کاٹا۔
(۲۹۲۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا لَمْ یَکُنْ یَقْطَعْ فِی الْخُلْسَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৫৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٨) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک غلام نے طوق جھپٹ لیا یہ معاملہ حضرت عدی بن ارطاۃ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ نے اس بارے میں حضرت حسن بصری سے پوچھا ؟ انھوں نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ اور آپ نے حضرت ایاس بن معاویہ سے پوچھا ؟ انھوں نے اختلاف کا ا تو آپ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا حضرت عمر نے آپ کو جواب لکھا : بیشک اہل عرب اس کو دن کی چوری پکارتے تھے اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی لیکن تم اس کی کمر کو تکلیف پہنچاؤ اور اس کو لمبی قید میں رکھو۔
(۲۹۲۵۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ غُلاَمًا اخْتَلَسَ طَوْقًا ، فَرُفِعَ إِلَی عَدِیِّ بْنِ أَرْطَاۃَ ، فَسَأَلَ الْحَسَنَ عَن ذَلِکَ ؟ فَقَالَ : لاَ قَطْعَ عَلَیْہِ ، وَسَأَلَ عَن ذَلِکَ إِیَاسَ بْنَ مُعَاوِیَۃَ ؟ فَأَمَرَہُ بِقَطْعِہِ ، فَلَمَّا اخْتَلَفَا ، کَتَبَ فِی ذَلِکَ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَکَتَبَ إِلَیْہِ عُمَرُ : إِنَّ الْعَرَبَ کَانَتْ تَدْعُوہَا عَدْوَۃَ الظَّہِیرَۃِ ، لاَ قَطْعَ عَلَیْہِ ، وَلَکِنْ أَوْجِعْ ظَہْرَہُ ، وَأَطِلْ حَبْسَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৫৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٥٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت عدی کے پاس ایک معاملہ پیش کیا گیا کہ ایک آدمی نے کوئی چیز جھپٹ لی تھی۔ حضرت ایاس نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری ہوگی اور حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزاجاری نہیں ہوگی تو حضرت عدی نے اس بارے میں حضرت عمربن عبدالعزیز کو خط لکھا تو آپ نے فرمایا : اس پر ہاتھ کاٹنے سزا جاری نہیں ہوگی اس لیے کہ اہل عرب اسے دن کی چوری پکارتے تھے۔
(۲۹۲۵۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ؛ أَنَّ عَدِیًّا رُفِعَ إِلَیْہِ رَجُلٌ اخْتَلَسَ خُلْسَۃً ، فَقَالَ إِیَاسٌ : عَلَیْہِ الْقَطْعُ ، وَقَالَ الْحَسَنُ : لاَ قَطْعَ عَلَیْہِ ، فَکَتَبَ عَدِیٌّ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَقَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ قَطْعٌ ، قَالَ : وَکَانَتِ الْعَرَبُ تُسَمِّیہَا عَدْوَۃَ الظَّہِیرَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৫৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھپٹی ہوئی چیز کے بیان میں کیا اس میں کاٹنے کی سزا ہوگی یا نہیں ؟
(٢٩٢٦٠) حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے ارشاد فرمایا : جھپٹنے میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لَیْسَ فِی الْخُلْسَۃِ قَطْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے بیان مںْ کہ اس میں کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٦١) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خیانت کرنے والے پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۶۱) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ عَلَی الْخَائِنِ قَطْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے بیان مںْ کہ اس میں کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٦٢) حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا : خیانیت کرنے والے پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۶۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی الْخَائِنِ قَطْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے بیان مںْ کہ اس میں کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٦٣) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت شریح کے پاس آیا اور کہنے لگا : بیشک اس شخص نے میرے ہاں چوری کی ہے آپ نے پوچھا : یہ کون شخص ہے ؟ اس نے کہا : میرا ملازم ہے آپ نے فرمایا : وہ شخص چور نہیں ہوسکتا جس کو تو نے اپنے گھر پر امین بنایا ہے۔
(۲۹۲۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی شُرَیْحٍ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا سَرَقَ مِنِّی ، فَقَالَ : وَمَنْ ہَذَا ؟ قَالَ : أَجِیرِی ، قَالَ : لَیْسَ بِسَارِقٍ مَنِ ائْتَمَنْتہ عَلَی بَیْتِک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے بیان مںْ کہ اس میں کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٦٤) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : خیانت میں کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۶۴) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ فِی الْخِیَانَۃِ قَطْعٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت کے بیان مںْ کہ اس میں کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٦٥) حضرت ابو حرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایک غلام کے بارے میں مروی ہے جو چند لوگوں کے ساتھ بازار میں تھا کہ اس نے ان کا کچھ سامان چوری کرلیا آپ نے فرمایا : وہ خیانت کرنے والا ہے اور اس پر کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی غُلاَمٍ کَانَ مَعَ قَوْمٍ فِی السُّوقِ ، فَسَرَقَ بَعْضَ مَتَاعِہِمْ ، فَقَالَ : ہُوَ خَائِنٌ ، وَلاَ قَطْعَ عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٦٦) حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس کسی سزا کے معاملے میں ایک آدمی لایا گیا اور کو ڑا بھی لایا گیا۔ آپ نے فرمایا : میں اس سے نرم خو چاہتا ہوں تو ایک کوڑا لایا گیا جس میں نرم خوئی تھی آپ نے فرمایا : میں اس سے زیادہ سخت چاہتا ہوں تو ان دونوں کوڑوں کے درمیان ایک کوڑا لایا گیا۔ آپ نے فرمایا : تو مار اور تیری بغل دکھائی مت دے اور تو ہر عضو کو اس کا حق عطا کر۔
(۲۹۲۶۶) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِرَجُلٍ فِی حَدٍّ ، فَأُتِیَ بِسَوْطٍ ، فَقَالَ : أُرِیدُ أَلْیَنَ مِنْ ہَذَا ، فَأُتِیَ بِسَوْطٍ فِیہِ لِینٌ ، فَقَالَ : أُرِیدُ أَشَدَّ مِنْ ہَذَا ، فَأُتِیَ بِسَوْطٍ بَیْنَ السَّوْطَیْنِ ، فَقَالَ : اضْرِبْ ، وَلاَ یُرَی إِبْطُک ، وَأَعْطِ کُلَّ عُضْوٍ حَقَّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٦٧) حضرت ابو ماجد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے جلاد کو بلایا اور فرمایا : کوڑے مار اور اپنا ہاتھ بلند کر اور ہر عضو کو اس کا حق عطا کر راوی فرماتے ہیں : پس اس نے حد میں ایسی ضرب لگائی جو اذیت رساں نہیں تھی۔
(۲۹۲۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مَاجِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ دَعَا جَلاَّدًا ، فَقَالَ : اجْلِدْ وَارْفَعْ یَدَک ، وَأَعْطِ کُلَّ عُضْوٍ حَقَّہُ ، قَالَ : فَضَرَبَہُ الْحَدَّ ضَرْبًا غَیْرَ مُبَرِّحٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٦٨) حضرت مہاجر بن عمیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس نشہ میں دھت یا کسی اور حد میں ایک آدمی لایا گیا آپ نے فرمایا : مارو اور ہر عضو کو اس کا حق دو اور چہرے اور شرمگاہوں پر مارنے سے بچو۔
(۲۹۲۶۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ الْمُہَاجِرِ بْنِ عَمِیرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : أُتِیَ بِرَجُلٍ سَکْرَانَ ، أَوْ فِی حَدٍّ ، فَقَالَ : اضْرِبْ ، وَأَعْطِ کُلَّ عُضْوٍ حَقَّہُ ، وَاتَّقِ الْوَجْہَ وَالْمَذَاکِیرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٦٩) حضرت اشعث کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا کہ آپ نے گھر کی دہلیز میں اپنی ایک باندی پر حد جاری کی درآنحالیکہ آپ کے پاس آپ کے اصحاب کا ایک گروہ تھا آپ نے فرمایا : دونوں کوڑوں کے درمیان درمیانی حالت میں اسے کوڑے مارو نہ ہی بالکل پیچھے سے ہاتھ لا کر اور نہ ہی بالکل ہلکا۔
(۲۹۲۶۹) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : شَہِدْتُ أَبَا بَرْزَۃَ أَقَامَ الْحَدَّ عَلَی أَمَۃٍ لَہُ فِی دِہْلِیزِہِ ، وَعَندَہُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِہِ ، فَقَالَ : اجْلِدْہَا جَلْدًا بَیْنَ الْجَلْدَیْنِ ، لَیْسَ بِالْتَّمَطی ، وَلاَ بِالتَّخْفِیفِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٧٠) حضرت عمران فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز نے ارشاد فرمایا : جلاد کی بغل باہر نہ نکلے۔
(۲۹۲۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : الْجَلاَدُ لاَ یَخْرُجُ إِبْطُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٧١) حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا آپ نے ایک عیسائی کو کوڑے مارے جس نے ایک مسلمان پر تہمت لگائی تھی آپ نے فرمایا : مارو، اور ہر عضو کو اس کا حق دو اور تمہاری بغل ہرگز دکھائی مت دے۔
(۲۹۲۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : شَہِدْتُ الشَّعْبِیَّ وَضَرَبَ نَصْرَانِیًّا قَذَفَ مُسْلِمًا ، فَقَالَ : اضْرِبْ، وَأَعْطِ کُلَّ عُضْوٍ حَقَّہُ ، وَلاَ یُرَیَنَّ إِبْطَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٧٢) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : جھوٹی تہمت کی حد اور شراب کی حد یہ ہے کہ تم کوڑے مارو اور اپنے ہاتھ کو بلند مت کرو۔
(۲۹۲۷۲) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : حدَّ الْفِرْیَۃِ ، وَحَدَّ الْخَمْرِ أَنْ تَجْلِدَ ، وَلاَ تَرْفَعْ یَدَک۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٧٣) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : زانی کو سخت شدید ضرب لگائی جائے گی اور ضرب اس کے مختلف اعضاء پر لگائی جائے گی۔
(۲۹۲۷۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: یُضْرَبُ الزَّانِی ضَرْبًا شَدِیدًا، وَیُقَسَّمُ الضَّرْبُ بَیْنَ أَعْضَائِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٧٤) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : زنا کی سزا شراب کی سزا سے زیادہ سخت ہے شراب اور جھوٹی تہمت کی سزا ایک جیسی ہے۔
(۲۹۲۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : حدُّ الزِّنَی أَشَدُّ مِنْ حَدِّ الْخَمْرِ ، وَحَدُّ الْخَمْرِ وَالْفِرْیَۃِ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক: