মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯২৭৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان روایات کا بیان جو حد میں مارنے کی کیفیت کے بارے میں منقول ہیں
(٢٩٢٧٥) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : زانی کو شرابی سے زیادہ سخت کوڑے مارے جائیں گے اور شرابی کو تہمت لگانے والے سے زیادہ سخت کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۲۷۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُضْرَبُ الزَّانِی أَشَدَّ مِنْ ضَرْبِ الشَّارِبِ ، وَیُضْرَبُ الشَّارِبُ أَشَدَّ مِنْ ضَرْبِ الْقَاذِفِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৭৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوڑے کے بیان میں : جو اس بات کا حکم دیتے تھے کہ اس کو باریک کرلیا جائے
(٢٩٢٧٦) حضرت حنظلہ سدوسی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو یوں فرماتے ہوئے سنا : کوڑے کے بارے میں حکم دیا جاتا تھا کہ اس کا نچلا کنارہ کاٹ دیا جائے پھر اس کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر باریک کرلیا جائے پھر اس سے مارا جائے۔ میں نے حضرت انس سے پوچھا : یہ کس کے زمانے میں ہوتا تھا ؟ آپ نے فرمایا : حضرت عمر بن خطاب کے زمانے میں۔
(۲۹۲۷۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ السَّدُوسِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ ، یَقُولُ : کَانَ یُؤْمَرُ بِالسَّوْطِ ، فَتُقْطَعُ ثَمَرَتُہُ ، ثُمَّ یُدَقُّ بَیْنَ حَجَرَیْنِ ، ثُمَّ یُضْرَبَ بِہِ ، فَقُلْتُ لأَنَسٍ : فِی زَمَانِ مَنْ کَانَ ہَذَا ؟ قَالَ : فِی زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৭৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوڑے کے بیان میں : جو اس بات کا حکم دیتے تھے کہ اس کو باریک کرلیا جائے
(٢٩٢٧٧) حضرت ابو ماجد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود نے کوڑا منگوایا اور اس کے نچلے کنارے کو باریک کیا یہاں تک کہ وہ کوڑا باریک ہوگیا آپ نے جلاد کو بلایا اور فرمایا ! کوڑے مارو۔
(۲۹۲۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ ، عَنِ أبی مَاجِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ دَعَا بِسَوْطٍ فَدَقَّ ثَمَرَتَہُ حَتَّی آضَتْ لَہُ مِخْفَقَہُ ، وَدَعَا بِجَلاَّدٍ ، فَقَالَ : اجْلِدْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৭৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کوڑے کے بیان میں : جو اس بات کا حکم دیتے تھے کہ اس کو باریک کرلیا جائے
(٢٩٢٧٨) حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے سزا پائی تھی، تو ایک نیا سخت قسم کا کوڑا لایا گیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس سے کم لاؤ تو ٹوٹا ہوا اور درمیان سے چیرا ہوا ایک کوڑا لایا گیا جس کو نرم بنایا گیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں یہ ٹھیک ہے۔
(۲۹۲۷۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ ، عَن زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُتِیَ بِرَجُلٍ قَدْ أَصَابَ حَدًّا ، فَأُتِیَ بِسَوْطٍ جَدِیدٍ شَدِیدٍ ، فَقَالَ : دُونَ ہَذَا ، فَأُتِیَ بِسَوْطٍ مُنْکَسِرٍ مُنْتَشِرٍ ، فَقَالَ : فَوْقَ ہَذَا ، فَأُتِیَ بِسَوْطٍ قَدْ دِیث ، یَعْنِی قَدْ لُیِّنَ ، فَقَالَ : ہَذَا۔ (مالک ۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৭৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درآنحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٧٩) حضرت مثنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب نے ارشاد فرمایا : جب خیانت کا مال آدمی کے پاس پایا جائے تو اسے پکڑ لیا جائے اور سو کوڑے مارے جائیں اور اس کا سر اور اس کی ڈاڑھی منڈوا دی جائے اور اس کے کجاوے میں جو کچھ ہو وہ لے لیا جائے سوائے جانور کے اور اس کا کجاوہ جلاد یا جائے اور وہ کبھی بھی مسلمانوں میں حصہ نہیں لے گا آپ نے فرمایا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر یہ دونوں حضرات یہ عمل کرتے تھے۔
(۲۹۲۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، قَالَ : إِذَا وُجِدَ الْغُلُولُ عَندَ الرَّجُلِ ، أُخِذَ وَجُلِدَ مِئَۃً ، وَحُلِقَ رَأْسُہُ وَلِحْیَتُہُ ، وَأُخِذَ مَا کَانَ فِی رَحْلِہِ مِنْ شَیْئٍ إِلاَّ الْحَیَوَانَ ، وَأُحْرِقَ رَحْلُہُ ، وَلَمْ یَأْخُذْ سَہْمًا فِی الْمُسْلِمِینَ أَبَدًا ، قَالَ : وَبَلَغَنِی ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانَا یَفْعَلاَنِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৭৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درآنحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٨٠) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خیانت میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۸۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ فِی الْغُلُولِ قَطْعٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درآنحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٨١) حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا : خیانت میں ہاتھ کاٹنے کی سزا نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۸۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : لَیْسَ فِی الْغُلُولِ قَطْعٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درآنحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٨٢) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے خیانت کے مال کے بارے میں مروی ہے جب وہ کسی آدمی کے پاس پا یا جائے آپ نے فرمایا : اس کا کجاوہ جلا دیا جائے۔
(۲۹۲۸۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْغُلُولِ إِذَا وُجِدَ عَندَ رَجُلٍ : یُحْرَقُ رَحْلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جس کو پکڑ لیا گیا ہو درآنحالیکہ اس نے خیانت کی ہو اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٨٣) حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم جس شخص کو پاؤ کہ اس نے مال غنیمت میں خیانت کی ہے تو تم اس کا سامان جلا دو ۔
(۲۹۲۸۳) حَدَّثَنَا دَاوُد بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَن صَالِحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَائِدَۃَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ وَجَدْتُمُوہُ قَدْ غَلَّ فَحَرِّقُوا مَتَاعَہُ۔ (ابوداؤد ۲۷۰۶۔ ترمذی ۱۴۶۱)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے ؟
(٢٩٢٨٤) حضرت ابو مروان فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان کے مہینہ میں شراب پی تھی تو آپ نے اس کو اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔
(۲۹۲۸۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی مَرْوَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أُوتِیَ عَلِیٌّ بِرَجُلٍ شَرِبَ خَمْرًا فِی رَمَضَانَ ، فَجَلَدَہُ ثَمَانِینَ ، وَعَزَّرَہُ عِشْرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے ؟
(٢٩٢٨٥) حضرت ابو سنان البکری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے رمضان میں شراب پی تھی تو آپ نے اسے اسی کوڑے مارے اور بیس کوڑے آپ نے حد سے زائد سزا کے طور پر مارے۔
(۲۹۲۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ الْبَکْرِیِّ ، قَالَ : أُتِیَ عُمَرُ بِرَجُلٍ شَرِبَ خَمْرًا فِی رَمَضَانَ ، فَضَرَبَہُ ثَمَانِینَ ، وَعَزَّرَہُ عِشْرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو رمضان میں شراب پیتا ہوا پایا گیا، اس کی سزا کیا ہے ؟
(٢٩٢٨٦) حضرت اسود بن ھلال نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے بھی مذکورہ ارشاد نقل کیا ہے۔
(۲۹۲۸۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اسلام لے آئے اور اپنے شرک کے زمانے میں بھی شادی شدہ تھا : اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٨٧) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری سے یہودی اور عیسائی کے بارے میں مروی ہے اگر وہ اپنے شرک کے زمانے میں شادی شدہ تھے پھر وہ اسلام لے آئے۔ پھر اس نے اسلام میں شادی کرنے سے پہلے کوئی فحش کام کرلیا : آپ نے فرمایا : اسے سنگسار کردیا جائے گا۔
(۲۹۲۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ : إِنْ کَانَ أُحْصِنَ فِی شِرْکِہِ ، ثُمَّ أَسْلَمَ ، ثُمَّ أَصَابَ فَاحِشَۃً قَبْلَ أَنْ یُحْصَنَ فِی الإِسْلاَمِ ، قَالَ : یُرْجَمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اسلام لے آئے اور اپنے شرک کے زمانے میں بھی شادی شدہ تھا : اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٢٨٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : یہودی اور عیسائی کا شرک کے زمانے میں شادی کرنا تو احصان ہوگا اور مجوسی محصن نہیں ہوگا۔
(۲۹۲۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِحْصَانُ الْیَہُودِیِّ وَالنَّصْرَانِیِّ فِی شِرْکِہِمَا إِحْصَانٌ ، وَلَیْسَ الْمَجُوسِیُّ بِإِحْصَانٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
(٢٩٢٨٩) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس سے ان چار آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا آپ نے فرمایا : خاوند لعان کرے گا ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۲۸۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی أَرْبَعَۃٍ شَہِدُوا عَلَی امْرَأَۃٍ بِالزِّنَی أَحَدُہُمْ زَوْجُہَا ، قَالَ : یُلاَعِنُ الزَّوْجُ ، وَیُضْرَبُ الثَّلاَثَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৮৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
(٢٩٢٩٠) حضرت سعد بن مسیب سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
(۲۹۲۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৯০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
(٢٩٢٩١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب وہ سب اکٹھے آئیں تو خاوند ان سب میں گواہی کا زیادہ حقدار ہوگا۔
(۲۹۲۹۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، وَعَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا جَاؤُوا جَمِیعًا مَعًا ، فَالزَّوْجُ أَجْوَزُہُمْ شَہَادَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৯১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
(٢٩٢٩٢) حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا : اس عورت پر حد قائم کردی جائے گی۔
(۲۹۲۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یُقَامُ عَلَیْہا الْحَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৯২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان چار آدمیوں کے بیان میں جنہوں نے ایک عورت کے خلاف زنا کی گواہی دی درآنحالیکہ ان میں سے ایک اس کا خاوند تھا
(٢٩٢٩٣) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : خاوند لعان کرے گا اور ان تینوں کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۲۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَن حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُلاَعِنُ الزَّوْجُ ، وَیُضْرَبُ الثَّلاَثَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৯৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
(٢٩٢٩٤) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن عباس سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اپنی بیوی کو فروخت کردے فرمایا : اس کو سزادی جائے گی اور عبرتناک سزا دی جائے گی۔
(۲۹۲۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَبِیعُ امْرَأَتَہُ ، قَالاَ : یُعَاقَبَانِ ، وَیُنَکَّلاَنِ۔
তাহকীক: