মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯২৯৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
(٢٩٢٩٥) حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک عورت کو فروخت کردیا اس حال میں کہ وہ دونوں آزاد تھے۔ ان دونوں کو پل کے پاس سے پکڑا گیا ان دونوں کے درمیان دنا نیر تھے سو ان دونوں کے بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا : ان دونوں کو سزا دی جائے اور دونوں کو جیل میں ڈال دیا جائے۔
(۲۹۲۹۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَاب ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ فِی رَجُلٍ بَاعَ امْرَأَۃً وَہُمَا حُرَّانِ ، فَأُخِذَا عِندَ الْجِسْرِ، فِی أَوْسَاطِہِمَا الدَّنَانِیرُ، فَکُتِبَ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیزِ فِیہِمَا، فَکَتَبَ: أَنْ یُعَزَّرَا، وَیُسْتَوْدَعَا السِّجْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
(٢٩٢٩٦) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس سے دو آدمیوں کے بارے میں مروی ہے جن میں سے ایک نے دوسرے کو فروخت کردیا تھا آپ نے فرمایا : بیع رد کردی جائے گی اور ان دونوں کو سزا دی جائے گی لیکن ان دونوں پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۲۹۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، عنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی رَجُلَیْنِ بَاعَ أَحَدُہُمَا الآخَرَ ، قَالَ : یُرَدُّ الْبَیْعُ ، وَیُعَاقَبَانِ ، وَلاَ قَطْعَ عَلَیْہِمَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو بیچ دے یا آزاد شخص اپنی بیٹی کو بیچ دے
(٢٩٢٩٧) حضرت خلاس فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا : اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔
(۲۹۲۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَن خِلاَسٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : تُقْطَعُ یَدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آزاد آدمی کے بیان میں جو آزاد کو فروخت کردے
(٢٩٢٩٨) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے ایک آزاد آدمی کو فروخت کردیا۔ آپ نے فرمایا : ان دونوں کو سزا دی جائے گی : یعنی جس شخص نے اس کو فروخت کیا ہو اور جس نے فروخت کا اقرار کیا ہو، اور دردناک سزا ہوگی۔
(۲۹۲۹۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ؛ فِی رَجُلٍ بَاعَ رَجُلاً حُرًّا ، قَالَ : یُعَاقَبَانِ ، الَّذِی بَاعَہُ وَالَّذِی أَقَرَّ بِالْبَیْعِ ، عُقُوبَۃً مُوجِعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آزاد آدمی کے بیان میں جو آزاد کو فروخت کردے
(٢٩٢٩٩) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیٹی کو فروخت کردیا تھا پس خریدنے والے نے اس سے صحبت کرلی۔ اس لڑکی کا والد کہنے لگا : ضرورت نے مجھے اس کے فروخت کرنے پر ابھارا آپ نے فرمایا : ان دونوں کو سو سو کوڑے مارے جائیں گے، اس باپ کو اور اس کی بیٹی کو اگر وہ لڑکی بالغ ہو، اور قیمت خریدنے والے کو واپس کی جائے گی، اور خریدنے والے پر اس لڑکی کا مہر لازم ہوگا بسبب اس سے وطی کرنے کے پھر وہ باپ مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والے کو یہ معلوم ہو کہ وہ آزاد تھی تو اس پر مہر لازم ہوگا اور وہ باپ اس مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہوگا اور اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، اور اگر وہ چھوٹی بچی عقلمند نہ ہو تو باپ پر عبرتناک سزا جاری ہوگی۔
(۲۹۲۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ؛ فِی رَجُلٍ بَاعَ ابْنَتَہُ ، فَوَقَعَ الْمُبْتَاعُ عَلَیْہَا ، فَقَالَ أَبُوہَا : حَمَلَنِی عَلَی بَیْعِہَا الْحَاجَۃُ ، قَالَ : یُجْلَدَانِ ، الأَبُ وَابْنَتُہُ ، مِئَۃٌ ، مِئَۃٌ ، إِنْ کَانَتْ قَدْ بَلَغَتْ ، وَیُرَدُّ إِلَی الْمُبْتَاعِ الثَمَنُ ، وَعَلَی الْمُبْتَاعِ صَدَاقُہَا بِمَا أَصَابَ مِنْہَا ، ثُمَّ یَغْرَمُ الأَبُ الصَّدَاقَ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ الْمُبْتَاعُ قَدْ عَلِمَ أَنَّہَا حُرَّۃٌ ، فَعَلَیْہِ الصَّدَاقُ ، وَلاَ یَغْرَمُ الأَبُ لَہُ ، وَیُجْلَدُ مِئَۃً ، وَإِنْ کَانَتْ جَارِیَۃً لاَ تَعْقِلُ ، فَعَلَی الأَبِ النَّکَالُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آزاد آدمی کے بیان میں جو آزاد کو فروخت کردے
(٢٩٣٠٠) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد سے ایک عورت کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنے کام کی وجہ سے اپنی بہن کو فروخت کردیا پس ایک آدمی نے اسے خریدا اور اس سے وطی کرلی۔ آپ نے فرمایا : آدمی کو اس کا مال لوٹایا جائے گا اور اس لڑکی کو وہ تھوڑا سا مہر ادا کرے گا۔
(۲۹۳۰۰) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَن حَمَّادٍ ؛ فِی امْرَأَۃٍ بَاعَتْ أُخْتَہَا عَنْ أَمْرِہَا ، فَاشْتَرَاہَا رَجُلٌ ، فَوَطِئَہَا ، قَالَ : یُرَدُّ عَلَی الرَّجُلِ مَالُہُ ، وَتُعَاقَبُ الْمَرْأَۃُ وَأُخْتُہَا ، وَیَرْضَخُ لَہَا شَیْئًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا ؟
(٢٩٣٠١) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو کچھ مارا جائے گا، اور لوگوں میں تشہیر کروا دی جائے اور کہا جائے : بیشک اس نے جھوٹی گواہی دی ہے۔
(۲۹۳۰۱) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : شَاہِدُ الزُّورِ یُضْرَبُ شَیْئًا ، وَیُعَرَّفُ النَّاسُ ، وَیُقَالُ : إِنَّ ہَذَا شَہِدَ بِزُورٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا ؟
(٢٩٣٠٢) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو چالیس سے کم کوڑے مارے جائیں گے : پینتیس، چھتیس اور سینتیس۔
(۲۹۳۰۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : شَاہِدُ الزُّورِ یُضْرَبُ مَا دُونَ الأَرْبَعِینَ ؛ خَمْسَۃً وَثَلاَثِینَ ، سِتَّۃً وَثَلاَثِینَ ، وَسَبْعَۃً وَثَلاَثِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا ؟
(٢٩٣٠٣) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جھوٹے گواہ کو حد سے کم سزا دی جائے گی۔
(۲۹۳۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : شَاہِدُ الزُّورِ یُعَزَّرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا ؟
(٢٩٣٠٤) حضرت جعد ابو عثمان فرماتے ہیں کہ قاضی شریح کے پاس جب جھوٹا گواہ لایا جاتا تو آپ اسے چند کوڑے مارتے تھے۔
(۲۹۳۰۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِی عُثْمَانَ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ إِذَا أُتِیَ بِشَاہِدِ الزُّورِ خَفَقَہُ خَفَقَاتٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا ؟
(٢٩٣٠٥) حضرت عبداللہ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے جھوٹے گواہ کو ستر کوڑے مارے۔
(۲۹۳۰۵) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ جَلَدَ شَاہِدَ الزُّورِ سَبْعِینَ سَوْطًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹے گواہ کے بیان میں، اس کو کیا سزا دی جائے گا ؟
(٢٩٣٠٦) حضرت مکحول اور حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے جھوٹے گواہ کے بارے میں خط لکھا : اس کو چالیس کوڑے مارے جائیں گے، اس کا چہرہ کالا کردیا جائے، اس کا سر منڈوا دیا جائے، اسے چکر لگوایا جائے اور اس کو لمبی مدت کے لیے قید کردیا جائے۔
(۲۹۳۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، وَالْوَلِیدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ، قَالاَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِی شَاہِدِ الزُّورِ ؛ یُضْرَبُ أَرْبَعِینَ سَوْطًا ، وَیُسَخَّمُ وَجْہُہُ ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ ، وَیُطَافُ بِہِ ، وَیُطَالُ حَبْسُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣٠٧) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد دو خلیفوں کے سنت گزر چکی ہے : حدود میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۰۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْخَلِیفَتَیْنِ مِنْ بَعْدِہِ ، أَنْ لاَ تَجُوزَ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الْحُدُودِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣٠٨) حضرت بیان فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے سوال کاس گیا : ان تین آدمیوں اور دو عورتوں کے متعلق جنہوں نے ایک آدمی کے خلاف زنا کی گواہی دی ؟ آپ نے فرمایا : جائز نہیں یہاں تک کہ وہ چاروں آدمی ہوں۔
(۲۹۳۰۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ بَیَانٌ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ سُئِلَ عَن ثَلاَثَۃٍ شَہِدُوا عَلَی رَجُلٍ بِالزِّنَی ، وَامْرَأَتَینِ ؟ قَالَ : لاَ یَجُوزُ حَتَّی یَکُونُوا أَرْبَعَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣٠٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : طلاق اور حدود میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۰۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنِ الْحَکَمِ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الطَلاَقِ وَالْحُدُودِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١٠) حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الْحُدُودِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩১০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١١) حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : کسی بھی حد میں عورت یا غلام کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۱۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ زَکَرِیَّا ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ امْرَأَۃٍ فِی حَدٍّ ، وَلاَ شَہَادَۃُ عَبْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩১১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١٢) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۱۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الْحُدُودِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩১২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١٣) حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : عورتوں کی گواہی نہ کسی خون میں جائز ہے اور نہ کسی خون کی سزا میں۔
(۲۹۳۱۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ جُوَیْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاکِ، قَالَ: لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی دَمٍ ، وَلاَ حَدِّ دَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩১৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١٤) حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَمَّادًا ، یَقُولُ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الْحُدُودِ۔
tahqiq

তাহকীক: