মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৬ টি
হাদীস নং: ২৯৩১৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١٥) حضرت علی بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبدالرحمن بن سعید بن وھب کو یوں فرماتے ہوئے سنا : سزاؤں میں عورتوں کی گواہی جائز نہیں۔
(۲۹۳۱۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْد الرَّحْمن بن سَعِید بْنِ وَہْبٍ ، یَقُولُ : لاَ تَجُوزُ شَہَادَۃُ النِّسَائِ فِی الْحُدُودِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩১৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حدود میں عورتوں کی گواہی کا بیان
(٢٩٣١٦) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : سزاؤں میں کسی بھی صورت میں کوڑے نہیں مارے جائں ک گے مگر دو آدمیوں کی گواہی سے۔
(۲۹۳۱۶) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یُجْلَدُ فِی شَیْئٍ مِنَ الْحُدُودِ ، إِلاَّ بِشَہَادَۃِ رَجُلَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩১৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ) کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣١٧) حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد سے آیت ” اور چاہیے کہ ان کی سزا کا مشاہدہ کرے مومنوں کا ایک گروہ۔ “ کی تفسیر میں مروی ہے آپ نے فرمایا : کم از کم ایک آدمی ہو، اور حضرت عطائ نے فرمایا : دو آدمی ہوں۔
(۲۹۳۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ} ، قَالَ : أَدْنَاہ رَجُلٌ ، وَقَالَ عَطَائٌ : رَجُلاَنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩১৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ) کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣١٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے آیت { وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ } کی تفسیر یوں مروی ہے آپ نے فرمایا : دس افراد ہوں۔
(۲۹۳۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ {وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ} ، قَالَ : عَشَرَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩১৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ) کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣١٩) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : تین یا اس سے زائد ہوں۔
(۲۹۳۱۹) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : ثَلاَثَۃٌ فَصَاعِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩১৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ) کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٢٠) حضرت اشعث کے والد حضرت سوار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو برزہ کے پاس حاضر تھا۔ آپ نے اپنی ایک باندی کو کوڑے مارے جس نے زنا کیا تھا۔ درآنحالیکہ اس نے چادر پہنی ہوئی تھی جس نے اس کو ڈھانپا ہوا تھا۔ اور آپ کے پاس لوگوں کا ایک گروہ تھا پھر آپ نے آیت پڑھی : ترجمہ :۔ اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کی سزا کا مسلمانوں کا ایک گروہ۔
(۲۹۳۲۰) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : شَہِدْتُ أَبَا بَرْزَۃَ ضَرَبَ أمَۃً لَہُ فَجَرَتْ ، وَعَلَیْہَا مِلْحَفَۃٌ قَدْ جُلِّلَتْ بِہَا ، وَعَندَہُ طَائِفَۃٌ مِنَ النَّاسِ ، ثُمَّ قَالَ : {وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ}۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول (وَلْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَائِفَۃٌ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ ) کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٢١) حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا : آیت : ترجمہ :۔ اگر معاف کر بھی دیا جائے تم میں سے ایک گروہ کو۔ آپ نے فرمایا : وہ ایک آدمی تھا۔
(۲۹۳۲۱) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : (إِنْ یُعْفَ عَنْ طَائِفَۃٍ مِنْکُمْ) ، قَالَ : کَانَ رَجُلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چھوٹے بچہ کا بیان جس پر جھوٹی تہمت لگا دی جائے
(٢٩٣٢٢) حضرت حسن بصری اور حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے چھوٹے بچہ پر تہمت لگائی تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۳۲۲) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَن مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : مَنْ قَذَفَ صَغِیرًا فَلاَ حَدَّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس چھوٹے بچہ کا بیان جس پر جھوٹی تہمت لگا دی جائے
(٢٩٣٢٣) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : کوئی سزا نہیں ہوگی اس لڑکے میں جس پر جھوٹی تہمت لگائی گئی اس حال میں کہ وہ چھوٹا بچہ تھا یہاں تک کہ اس پر حد ود ثابت ہوجائیں۔
(۲۹۳۲۳) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ حَدَّ فِی غُلاَمٍ افْتُرِیَ عَلَیْہِ وَہُوَ صَغِیرٌ ، حَتَّی تَجِبَ عَلَیْہِ الْحُدُودُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے : تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
(٢٩٣٢٤) حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی کو اس کی ماں کے علاوہ کی طرف منسوب کیا تو اس پر حد قذف جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۳۲۴) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی مَنَ دَعَی لِغَیْرِ أُمِّہِ حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے : تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
(٢٩٣٢٥) حضرت سعید بن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی آدمی کو کہا : فلاں عورت تیری ماں نہیں ہے، آپ نے فرمایا : بیشک اس پر سزا مقرر نہیں کی جائے گی اس لیے کہ یہ جھوٹ ہے۔
(۲۹۳۲۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لِرَجُلٍ : لَسْتَ لِفُلاَنَۃَ ، أُمِّہِ ، قَالَ : کَانَ لاَ یُجْعَلُ عَلَیْہِ الْحَدُّ ، إِنَّمَا ہِیَ کَذْبَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے : تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
(٢٩٣٢٦) حضرت حماد سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
(۲۹۳۲۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی کو یوں کہے : تو فلاں عورت کا بیٹا نہیں ہے
(٢٩٣٢٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا : اس شخص پر حدقذف جاری نہیں ہوگی۔
(۲۹۳۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَیْہِ حَدٌّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٢٨) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : مارنے کی صورت میں ہے۔
(۲۹۳۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : فِی الضَّرْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٢٩) حضر عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : مار میں تمہیں نرمی دامن گیر نہ ہو۔
(۲۹۳۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : فِی الضَّرْبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩২৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٣٠) حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز سے آیت : اور نہ دامن گیر ہو تم کو ان کے سلسلہ میں ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملہ میں مروی ہے آپ نے فرمایا : سزائیں قائم کردی جائیں جب معاملہ حاکم کے سامنے پیش کردیا گیا ہو۔
(۲۹۳۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ؛ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی : {وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ} ، قَالَ : إِقَامَۃُ الْحُدُودِ إِذَا رُفِعَتْ إِلَی السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩৩০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٣١) حضرت عطائ اور حضرت مجاھد سے اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کے بارے میں مروی ہے ان دونوں حضرات نے فرمایا : قتل میں نہیں لیکن حدکو قائم کرنے میں نرمی نہ ہو۔
(۲۹۳۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَعَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی قَوْلِہِ تَعَالَی : {وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ} ، قَالاَ : لَیْسَ بِالْقَتْلِ ، وَلَکِنْ فِی إِقَامَۃِ الْحَدِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩৩১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٣٢) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ نے ارشاد فرمایا : حد قائم کرنے میں ہے بہرحال کوڑے مارنے میں سختی مراد نہیں ہے۔
(۲۹۳۳۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِقَامَۃُ الْحَدِّ ، أَمَا إِنَّہُ لَیْسَ بِشِدَّۃِ الْجَلْدِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩৩২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کی تفسیر کا بیان
(٢٩٣٣٣) حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد سے اللہ رب العزت کے قول { وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ } کے بارے میں مروی ہے کہ آپ نے فرمایا : سزا قائم کرنے کے بارے میں ہے کہ سزا قائم کردی جائے اسے ختم نہ کیا جائے۔
(۲۹۳۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ {وَلاَ تَأْخُذْکُمْ بِہِمَا رَأْفَۃٌ فِی دِینِ اللہِ}، قَالَ : فِی إِقَامَۃِ الْحَدِّ ، یُقَامُ ، وَلاَ یُعَطَّلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৩৩৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٣٤) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اور حضرت سلیمان بن یسار سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے باندی سے شادی کی اور اس نے اس سے قبل کسی آزاد سے شادی نہیں کی تھی پھر اس نے بدکاری کرلی۔ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا : اسے سنگسار کردیا جائے اور حضرت عکرمہ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۳۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الأَمَۃَ ، وَلَمْ یَکُنْ تَزَوَّجَ حُرَّۃً قَبْلَہَا ، ثُمَّ یَفْجُرُ ، قَالَ سُلَیْمَانُ بْنُ یَسَارٍ : یُرْجَمُ ، وَقَالَ عِکْرِمَۃُ: یُجْلَدُ۔
তাহকীক: