মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯৩৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٣٥) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے زنا کیا درآنحالیکہ اس کی بہت سی باندیاں تھیں ؟ آپ نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔
(۲۹۳۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ زَنَی وَلَہُ سَرَارِیُّ ؟ قَالَ : یُجْلَدُ ، وَلاَ یُرْجَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٣٦) حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : آزاد شخص یہودی عورت سے محصن نہیں بنتا نہ ہی عیسائی عوت سے اور نہ ہی باندی سے۔
(۲۹۳۳۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یُحْصن الْحُرَّ بِیَہُودِیَّۃٍ ، وَلاَ نَصْرَانِیَّۃٍ ، وَلاَ بِأَمَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٣٧) حضرت عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ یا حضرت عبداللہ بن عتبہ سے مروان نے اس آزاد آدمی کے متعلق سوال کیا جس کے ماتحت باندی ہو اور وہ زنا کرے ؟ آپ نے فرمایا : اسے سنگسار کردیا جائے گا۔ مروان نے پوچھا : آپ نے کس سے یہ حکم لیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کو یوں کہتے ہوئے پایا تھا۔
(۲۹۳۳۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، أَوْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ؛ أَنَّ مَرْوَانَ سَأَلَہُ عَنِ الْحُرِّ تَکُونُ تَحْتَہُ الأَمَۃُ ، ثُمَّ یُصِیبُ فَاحِشَۃً ؟ قَالَ : یُرْجَمُ ، قَالَ : عَمَّنْ تَأْخُذُ ہَذَا ؟ قَالَ : أَدْرَکْنَا أَصْحَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُونَہُ۔ (بیہقی ۲۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٣٨) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے کہ باندی آزاد مرد کو محصن نہیں بنا سکتی اور غلام آزاد عورت کو محصن نہیں بنا سکتا۔
(۲۹۳۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ تُحْصِنُ الأَمَۃُ الْحُرَّ ، وَلاَ الْعَبْدُ الْحُرَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٣٩) حضرت قتادہ اور حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے اس آزاد عورت کے بارے میں جو غلام کے ماتحت ہونے کے باوجود زنا کرلے تو اس کو سنگسار کیا جائے گا اور اس آزاد شخص کے بارے میں جس کے ماتحت باندی ہو اس کو سنگسار نہیں کیا جائے گا۔
(۲۹۳۳۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَہُوَ قَوْلُ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَقُولاَنِ فِی الْحُرَّۃِ تَحْتَ الْعَبْدِ تَزْنِی ، السُّنَّۃُ أَنَّہَا تُرْجَمُ ، وَفِی الْحُرِّ تَحْتَہُ الأَمَۃُ : لاَ یُرْجَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٤٠) حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن یسار نے فرمایا : غلام آزاد عورت کو اور آزاد غلام عورت کو محصن بنا دے گا۔
(۲۹۳۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنِ الْفَضْلِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ؛ أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ ، قَالَ : أَحْصَنَہَا وَأَحْصَنَتْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٤١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا : غلام آزاد عورت کو اور باندی آزاد مرد کو محصن بنادیں گے۔ آپ نے فرمایا : آزاد اب سے سنگسار کیا جائے گا۔
(۲۹۳۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : أَحْصَنَہَا وَأَحْصَنَتْہُ ، قَالَ : الْحُرُّ الآنَ مَرْجُومٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٤٢) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے فرمایا میں مدینہ آیا اس حال میں کہ سب فقہاء نے اتفاق کرلیا تھا ایک غلام پر جو کسی آزاد عورت سے محصن ہوا تھا کہ اسے سنگسار کردیا جائے سوائے حضرت عکرمہ کے کہ انھوں نے فرمایا : اس پر آدھی سزا جاری ہوگی۔
(۲۹۳۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَدِمْتُ الْمَدِیِنَۃ ، وَقَدَ أَجْمَعُوا عَلَی عَبْدٍ أُحْصِنَ بِحُرَّۃ أَنْ یرْجَم ، إِلاَّ عِکْرِمَۃ ، فَإِنَّہُ قَالَ : عَلَیْہِ نِصَفُ الْحَّدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٤٣) حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے اس غلام کے بارے میں کہ آزاد عورت اس کے ماتحت ہو یا وہ آزاد شخص جس کے ماتحت باندی ہو ان میں سے کسی نے زنا کرلیا ہو ان کے بارے میں مروی ہے آپ نے فرمایا : ان میں سے کسی پر سنگسار کی سزا جاری نہیں ہوگی یہاں تک کہ وہ دونوں آزاد مسلمان ہوں۔
(۲۹۳۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْعَبْدِ تَکُونُ تَحْتَہُ الْحُرَّۃُ ، وَالْحُرِّ یَکُون تَحْتَہُ الأَمَۃُ، فَیَزْنِی أَحَدُہُمَا، قَالَ: لَیْسَ عَلَی وَاحِدٍ مِنْہُمَا رَجْمٌ، حَتَّی یَکُونَا حُرَّیْنِ مُسْلِمَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو باندی سے شادی کرے پھر بدکاری کرے اس پر کیا سزا جاری ہوگی ؟
(٢٩٣٤٤) حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاھد نے ارشاد فرمایا : باندی کے شادی شدہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ آزاد سے نکاح کرلے۔
(۲۹۳۴۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِحْصَانُ الأَمَۃِ أَنْ تَنْکِحَ الْحُرَّ ، وَإِحْصَانُ الْعَبْدِ أَنْ یَنْکِحَ الْحُرَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
(٢٩٣٤٥) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی سے اس آزاد شخص کے بارے میں مروی ہے جو یہودی عورت اور عیسائی عورت سے شدی کرتا ہے پھر بدکاری کرلیتا ہے ان دونوں حضرات نے فرمایا : اسے کوڑے مارے جائیں گے اور سنگسار نہیں کیا جائے گا۔
(۲۹۳۴۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیِّ ؛ فِی الْحُرِّ یَتَزَوَّجُ الْیَہُودِیَّۃَ وَالنَّصْرَانِیَّۃ ثُمَّ یَفْجُرُ ، فَقَالاَ : یُجْلَدُ ، وَلاَ یُرْجَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
(٢٩٣٤٦) حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت طاؤس رائے رکھتے تھے کہ آزاد آدمی کو آزاد مسلمان عورت کے علاوہ کوئی عورت محصن نہیں بنا سکتی۔
(۲۹۳۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی أَنْ یُحْصِنَ الْحُرَّ ، إِلاَّ الْحُرَّۃُ الْمُسْلِمَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
(٢٩٣٤٧) حضرت علی بن ابی طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے کسی یہودی یا عیسائی عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو آپ نے اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اس سے منع فرما دیا : اور فرمایا : بیشک وہ تجھے محصن نہیں بنا سکتی۔
(۲۹۳۴۷) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ أَبِی بَکْرٍ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ کَعْبٍ؛ أَنَّہُ أَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَ یَہُودِیَّۃً ، أَوْ نَصْرَانِیَّۃً ، فَسَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَن ذَلِکَ ؟ فَنَہَاہُ عَنْہَا، وَقَالَ : إِنَّہَا لاَ تُحْصِنُک۔ (ابوداؤد ۲۰۶۔ طبرانی ۲۰۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
(٢٩٣٤٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر مشرکہ عورت کو پاکدامن نہیں سمجھتے تھے۔
(۲۹۳۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی مُشْرِکَۃً مُحْصِنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
(٢٩٣٤٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا : جس نے اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرایا تو وہ محصن نہیں۔
(۲۹۳۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ أَشْرَکَ بِاَللَّہِ فَلَیْسَ بِمُحْصِن۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کا بیان جس نے اہل کتاب عورت سے شادی کی پھر اس نے بدکاری کی
(٢٩٣٥٠) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے : جب آدمی ایک عورت سے شادی کرے درآنحالیکہ وہ غیر مسلم ہو تو اس نے اس کو محصن نہیں بنایا یہاں تک کہ وہ اس سے اسلام میں وطی کرلے۔
(۲۹۳۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إِذَا تَزَوَّجَہَا وَہُوَ غَیْرُ مُسْلِمٍ ، لَمْ تُحْصِنْہُ حَتَّی یَطَأَہَا فِی الإِسْلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے
(٢٩٣٥١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید اور حضرت سعید بن مسیب سے اس یہودی اور عیسائی عورت کے بارے میں مروی ہے جو مسلمان کے ماتحت ہوں پھر وہ شخص بدکاری کرلے۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا : اس کو سنگسار کردیا جائے گا۔
(۲۹۳۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الْیَہُودِیَّۃِ وَالنَّصْرَانِیَّۃ تَکُونُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ ، ثُمَّ یَفْجُرُ ، قَالاَ : یُرْجَمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے
(٢٩٣٥٢) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری فرمایا کرتے تھے : یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے۔
(۲۹۳۵۲) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : تُحْصِنُ الْیَہُودِیَّۃُ وَالنَّصْرَانِیَّۃُ الْمُسْلِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے
(٢٩٣٥٣) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے اس آدمی کے بارے میں مروی ہے جو اہل کتاب عورت سے شادی کرلے : آپ نے فرمایا : بیشک وہ اسے پاکدامن محصن بنا دیتی ہے۔
(۲۹۳۵۳) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ ، أَنَّہَا تُحْصِنُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو یوں کہے : یہودی اور عیسائی عورت مسلمان کو پاکدامن بنا دیتی ہے
(٢٩٣٥٤) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے اس آدمی کے متعلق دریافت کیا جس نے یہودی، عیسائی باندی سے شادی کی ہو کیا وہ ان کی وجہ سے محصن بن جائے گا ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں اگرچہ جو بھی ہو۔
(۲۹۳۵۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ عَنِ الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْیَہُودِیَّۃَ، وَالنَّصْرَانِیَّۃَ ، وَالأَمَۃَ أَیُحْصَنُ بِہِنَّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَلَوْ مَا۔
tahqiq

তাহকীক: