মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

سزاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৬ টি

হাদীস নং: ২৯৪৩৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کے بیان میں جو مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے
(٢٩٤٣٥) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ایک ذمی آدمی نے جس کا تعلق شام کے نبطی قبیلہ سے تھا اس نے ایک عورت کی پہلو میں لکڑی ماری جو سواری پر سوار تھی پس وہ نیچے نہیں گری تو اس نے اس کو ہاتھ سے دھکا دیا اور اسے نیچے گرادیا اور اس عورت کے کپڑے کھل گئے۔ پھر وہ بیٹھ گیا تاکہ اس سے جماع کرلے پس اس شخص کو حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں پیش کیا گیا اور اس پر بینہ بھی قائم ہوگیا پھر آپ کے حکم سے اس کو سولی پر لٹکا دیا گیا اور آپ نے فرمایا : اس کام پر ہم نے تم سے معاہدہ نہیں کیا تھا !
(۲۹۴۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْمُجَالِدِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ ؛ أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ ، مِنْ نُبَیْطِ أَہْلِ الشَّامِ نَخَسَ بِامْرَأَۃٍ عَلَی دَابَّۃٍ ، فَلَمْ تَقَعْ ، فَدَفَعَہَا بِیَدِہِ فَصَرَعَہَا ، فَانْکَشَفَتْ عَنْہَا ثِیَابُہَا ، فَجَلَسَ لِیُجَامِعَہَا ، فَرُفِعَ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَقَامَتْ عَلَیْہِ الْبَیِّنَۃُ ، فَأَمَرَ بِہِ فَصُلِبَ ، وَقَالَ : لَیْسَ عَلَی ہَذَا عَاہَدْنَاکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৩৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کے بیان میں جو مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے
(٢٩٤٣٦) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ عبدالملک بن مروان کے پاس ایک ذمی آدمی لایا گیا جس نے کسی مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کیا تھا تو انھوں نے اس کو خصی کردیا۔
(۲۹۴۳۶) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ عَبْدَ الْمَلِکِ بْنَ مَرْوَانَ أُتِیَ بِرَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ اسْتَکْرَہَ امْرَأَۃً مُسْلِمَۃً ، فَخَصَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৩৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس ذمی کے بیان میں جو مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے
(٢٩٤٣٧) حضرت اسماعیل بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب ذمی شخص مسلمان عورت کو بدکاری پر مجبور کرے تو اسے قتل کردیا جائے۔
(۲۹۴۳۷) حَدَّثَنَا الْبَکْرَاوِیُّ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا اسْتَکْرَہَ الذِّمِّیُّ الْمُسْلِمَۃَ قُتِلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৩৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے : میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٣٨) حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ ماعز بن مالک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور انھوں نے خود زنا کا اقرار کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا ! کس کے ساتھ ؟ انھوں نے کہا : فلاں عورت کے ساتھ جو ابن فلاں کی باندی ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت کی طرف قاصد بھیجا اس نے انکار کردیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت کو چھوڑ دیا اور ان کو پکڑ لیا جس نے خود زنا کا اقرار کیا تھا اور یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو تہمت کی حد لگائی تھی۔
(۲۹۴۳۸) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّ مَاعِزَ بْنَ مَالِکٍ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَقَرَّ عَلَی نَفْسِہِ بِالزِّنَی ، قَالَ : وَبِمَنْ ، قَالَ : بِفُلاَنَۃَ مَوْلاَۃِ ابْنِ فُلاَنٍ ، فَأَرْسَلَ إِلَیْہَا فَأَنْکَرَتْ ، فَخَلَّی سَبِیلَہَا ، وَأَخَذَہُ بِمَا أَقَرَّ عَلَی نَفْسِہِ ، وَلَمْ یُذْکَرْ أَنَّہُ جَلَدَہُ حَدَّ الْفِرْیَۃِ فِیہَا۔ (احمد ۳۳۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৩৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے : میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٣٩) حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے یوں کہا تھا : میں نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا ہے، آپ نے فرمایا : اس آدمی پر اس عورت کی وجہ سے حد لاگو ہوگی۔
(۲۹۴۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ : زَنَیْت بِفُلاَنَۃٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ لَہَا الْحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৩৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے : میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٤٠) حضرت صالح بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی عورت کو یوں کہہ دیا بیشک میں نے تیرے ساتھ زنا کیا ہے۔ آپ نے فرمایا : میں اسے اس وجہ سے تو ماروں گا کہ اس نے اس عورت پر جھوٹا الزام لگایا ہے اور اس شخص کو اپنی ذات پر تہمت لگانے کی وجہ سے نہیں ماروں گا مگر بینہ کے ساتھ۔
(۲۹۴۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لاِمْرَأَۃٍ : أَشْہَدُ أَنِّی قَدْ زَنَیْتُ بِکِ ، قَالَ : أَضْرَبُہُ بِمَا افْتَرَی عَلَیْہَا ، وَلاَ أَضْرِبُہُ بِمَا افْتَرَی عَلَی نَفْسِہِ إِلاَّ بِبَیِّنَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے : میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٤١) حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ نے ارشاد فرمایا : اس کو دوسزاؤں کے کوڑے مارے جائیں گے میں نے پوچھا : اگر اس کا جھوٹ ظاہر ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا : اس پر ایک حد کے کوڑے مارے جائیں گے اور دوسری حد اس سے ختم کردی جائے گی۔
(۲۹۴۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : یُجْلَدُ حَدَّیْنِ ، قُلْتُ : فَإِنْ أَکْذَبَ ؟ قَالَ : یُجْلَدُ حَدًّا، وَیُدْرَأُ عَنْہُ آخَرُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو یوں کہہ دے : میں نے فلاں عورت سے زنا کیا ہے، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٤٢) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب عورت یوں کہے کہ : فلاں نے میرے ساتھ زنا کیا ہے تو نہ اس عورت کو کوڑے مارے جائیں گے اور نہ اس فلاں کو کوڑے مارے جائیں گے۔
(۲۹۴۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی التَّیْمِیُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا قَالَتِ الْمَرْأَۃُ : زَنَی بِی فُلاَنٌ ، فلا تُجْلَدُ ، وَلاَ یُجْلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر عورت کے ساتھ تہمت لگائے
(٢٩٤٤٣) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی دوسرے آدمی پر عورت کے ساتھ تہمت لگا دے تو اس پر دوسزاؤں کے کوڑے مارے جائیں گے ایک سزا آدمی کی وجہ سے اور دوسری سزا عورت کی وجہ سے۔
(۲۹۴۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَام ، عَنِ الْحَسَن ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ الرَّجُلَ بِالْمَرَأَۃِ ؛ جُلِدَ حَدَّینِ ؛ حَدّ لِلْرَجُلِ ، وَحَدّ لِلْمَرَأَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو آدمی پر عورت کے ساتھ تہمت لگائے
(٢٩٤٤٤) حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی دوسرے آدمی سے یوں کہے : بیشک فلاں شخص نے فلاں عورت کے ساتھ زنا کیا ہے تو اس پر صرف ایک ہی حد لاگوہوگی۔
(۲۹۴۴۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عُبَیْدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلْرَجُلِ : إِنَّ فُلاَنًا زَنَی بِفُلاَنَۃَ ، فَلَیْسَ عَلَیْہِ إِلاَّ حَدٌّ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৪
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی پر کسی آدمی کے ساتھ تہمت لگا دے اور اس بندے کا نام بھی لے
(٢٩٤٤٥) حضرت اشعت فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : جب آدمی اپنی بیوی پر کسی آدمی کا نام لے کر الزام لگائے تو اس پر حد قذف قائم کی جائے گی۔ اور حضرت ابن سیرین نے فرمایا : اس پر حد لاگو نہیں ہوگی۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسے شخص سے لعان کروایا تھا جس نے اپنی بیوی پر ابن سحماء کے ساتھ بدکاری کی تہمت لگائی تھی۔
(۲۹۴۴۵) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ بِرَجُلٍ مُسَمًّی ، أُقِیمَ عَلَیْہِ الْحَدُّ۔ وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : لاَ حَدَّ عَلَیْہِ ، کَانَ الَّذِی لاَعَنَ بِہِ النَّبیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَذَفَہَا بِابْنِ سَحْمَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৫
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی پر کسی آدمی کے ساتھ تہمت لگا دے اور اس بندے کا نام بھی لے
(٢٩٤٤٦) حضرت محمد بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا : جب اپنی بیوی پر کسی آدمی کا نام لے کر تہمت لگائے تو اس پر ان دونوں کی وجہ سے صرف ایک ہی حد لاگو ہوگی۔ آپ نے فرمایا : ان دونوں میں سے جس نے بھی اس کو اپنی سزا کے لیے پکڑ لیا تو دوسرے کے لے ف سزا کا اختیار نہیں ہوگا۔ اگر عورت نے ابتدا کرلی تو وہ اپنے خاوند سے لعان کرے گی اور آدمی کی وجہ سے اسے کوڑے نہیں مارے جائیں گے اور اگر اسے آدمی کی وجہ سے کوڑے مارے جائیں گے تو عورت سے لعان نہیں ہوگا۔
(۲۹۴۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إِذَا قَذَفَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ بِرَجُلٍ مُسَمًّی ، لَمْ یَکُنْ عَلَیْہِ لَہُمَا إِلاَّ حَدٌّ وَاحِدٌ ، قَالَ : أَیْہَُما أَخَذَہُ بِحَدِّہِ ؛ لَمْ یَکُنْ لِلآخَرِ حَدٌّ ۔ إِنْ بَدَأَتِ الْمَرْأَۃُ فَلاَعَنَتَہُ ، لَمْ یُضْرَبُ لِلْرَجُلِ ، وَإِنْ ضُرِبَ لِلْرَجُلِ لَمْ یَلاَعَنْ لِلْمَرَأَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৬
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے : میں نے تجھ سے شادی کرنے سے پہلے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
(٢٩٤٤٧) حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہہ دیا : تجھے میں نے میرے پاس ہونے سے پہلے کبھی زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا، حضرت سعید نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی اور لعان نہیں ہوگا اور حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا : نہ حد قذف ہوگی اور نہ لعان ہوگا۔ اس لیے کہ اس نے اس عورت کو اس وقت کہا ہے جبکہ وہ اس کے پاس تھی۔
(۲۹۴۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : رَأَیْتُکِ تَزْنِینَ قَبْلَ أَنْ تَکُونِین عَندِی ، قَالَ سَعِیدٌ : حَدٌّ ، وَلاَ مُلاَعَنَۃَ۔ وَقَالَ الْحَسَنُ : لاَ حَدَّ ، وَلاَ مُلاَعَنۃَ ، لأَنَّہُ قَالَ لَہَا ذَلِکَ وَہِیَ عَندَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৭
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کو یوں کہہ دے : میں نے تجھ سے شادی کرنے سے پہلے تجھے زنا کرتے ہوئے دیکھا تھا
(٢٩٤٤٨) حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت عطائ سے ایک آدی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو یوں کہا : تو نے زنا کیا تھا درآنحالیکہ تو باندی تھی۔ آپ نے فرمایا : اس پر حد لگائی جائے گی۔
(۲۹۴۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لاِمْرَأَتِہِ : زَنَیْتِ وَأَنْتِ أَمَۃٌ ، قَالَ : یُحَدُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৮
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٤٩) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا ہو آپ نے فرمایا : اس پر حد قذف لگائی جائے گی۔ وہ ایسا نہیں ہوگا جیسا کہ اس نے طلاق نہیں دی۔

اور حضرت ابن عمر نے فرمایا : وہ لعان کرسکتا ہے جبکہ رجوع کرنے کا مالک ہو۔
(۲۹۴۴۹) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی عَوَانَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَاحِدَۃً ، ثُمَّ قَذَفَہَا ، قَالَ : یُجْلَدُ الْحَدَّ ، لَیْسَ کَمَنْ لَمْ یُطَلِّقْ

وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : یُلاَعِنْ إِذَا کَانَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৪৯
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٥٠) حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے اشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اس پر الزام لگا دیا تو اس شخص پر حد قذف لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ حاملہ ہو پس اگر وہ حاملہ ہوئی تو وہ اس سے لعان کرے گا۔
(۲۹۴۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَذَفَہَا ، قَالَ : یُجْلَدُ الْحَدَّ ، إِلاَّ أَنْ تَکُونَ حَامِلاً ، فَإِنْ کَانَتْ حَامِلاً لاَعَنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৫০
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٥١) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کو حاملہ ہونے کی حالت میں تین طلاقیں دے دیں پھر اس نے اس کے پیٹ میں موجود بچہ کی بھی نفی کردی آپ نے فرمایا : اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس سے ملا دیا جائے گا۔
(۲۹۴۵۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا وَہِیَ حُبْلَی ، ثُمَّ انْتَفَی مِمَّا فِی بَطْنِہَا ، قَالَ : یُجْلَدُ ، وَیُلْزَقُ بِہِ الْوَلَدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৫১
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٥٢) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ اور جب اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک ہو تو وہ لعان کرے گا اور اس بچہ کی اس سے نفی کردی جائے گی اگرچہ اس نے ہرگز بھی اس کا اقرار نہ کیا ہو۔
(۲۹۴۵۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا طَلَّقَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ انْتَفَی مِنْ وَلَدِہِ وَہُوَ لاَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ، جُلِدَ ، وَأُلْزِقَ بِہِ الْوَلَدُ ، وَإِذَا انْتَفَی مِنْ وَلَدِہِ وَہُوَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ لاَعَنَ ، وَنُفِیَ عَنْہُ الْوَلَدَ ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یُقِرَّ بِہِ قَطُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৫২
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٥٣) حضرت شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے کہ جس نے اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے دی تھی پس اس عورت نے حمل کا دعویٰ کیا تو اس نے اس بچہ کی نفی کردی آپ نے فرمایا : وہ اس سے لعان کرے گا۔
(۲۹۴۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ طَلاَقًا بَائِنًا ،فَادَّعَتْ حَمْلاً فَانْتَفَی مِنْہُ ، قَالَ : یُلاَعِنُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৪৫৩
سزاؤں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دی پھر اس نے اس پر تہمت لگا دی، اس پر کیا سزا لاگو ہوگی ؟
(٢٩٤٥٤) حضرت مغیرہ فرماتے ہں ل کہ حضرت شعبی سے ایک آدمی کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ حاملہ ہو کر آئی اور اس نے حمل کی نفی کردی ؟ آپ نے فرمایا : وہ لعان کرے گا راوی کہتے ہیں حضرت حارث نے فرمایا : اے ابو عمر ! یقیناً اللہ رب العزت نے اپنی کتاب میں یوں فرمایا ہے ! وہ لوگ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں کیا اس نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی ہے ؟ اس پر حضرت شعبی نے فرمایا : بیشک مجھے حیا آتی ہے کہ جب میں حق بات کو پہچان لوں اور اس کی طرف رجوع نہ کروں۔
(۲۹۴۵۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا ، فَجَائَتْ بِحَمْلٍ ، فَانْتَفَی مِنْہُ ؟ قَالَ : فَقَالَ : یُلاَعِنْ ، قَالَ : فَقَالَ الْحَارِثُ : یَا أَبَا عَمْرو ، إِنَّ اللَّہَ قَالَ فِی کِتَابِہِ : (وَالَّذِینَ یَرْمُونَ أَزْوَاجَہُمْ) ، أَفَتَرَاہَا لَہُ زَوْجَۃً ؟ قَالَ : فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : إِنِّی لأَسْتَحِی إِذَا رَأَیْتُ الْحَقَّ أَنْ لاَ أَرْجِع إِلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক: