মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৪৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦١) حضرت عمر اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو ایک طلاق ہوگی اور آدمی کو رجوع کا حق ہوگا۔
(۱۸۴۶۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللہِ ؛ فِی الْبَرِیَّۃِ: قَالاَ : تَطْلِیقَۃٌ، وَہُوَ أَمْلَکُ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔
(۱۸۴۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔
(۱۸۴۶۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو ایک طلاق ہوگی۔
(۱۸۴۶۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : ہِیَ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جو کہا ہے وہی ہوگا۔
(۱۸۴۶۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : ہُوَ کَمَا قَالَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو اگر ایک کی نیت کی تو ایک، دو کی نیت کی تو دو اور تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔
(۱۸۴۶۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ نَوَی وَاحِدَۃً فَوَاحِدَۃٌ ، وَإِنْ نَوَی ثِنْتَیْنِ فَثِنْتَانِ ، وَإِنْ نَوَی ثَلاَثًا فَثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٧) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو تین طلاقیں ہوں گی۔
(۱۸۴۶۷) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِی الْبَرِیَّۃِ قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٨) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو نیت کا اعتبار ہوگا۔
(۱۸۴۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ وُہَیْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِیہِ؛ فِی الْبَرِیَّۃِ ، قَالَ: مَا نَوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٦٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو نیت کا اعتبار ہوگا۔
(۱۸۴۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ الطَّائِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : بَرِئْتُ مِنْکِ ؟ قَالَ : نِیَّتُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٧٠) حضرت عمرو (رض) کہتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی کی بیوی اس سے طلاق پر اصرار کرے اور وہ اس سے کہے کہ جا تو میری طرف سے آزاد ہے اور میں تیری طرف سے آزاد ہوں اور وہ طلاق کی نیت نہ کرے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر طلاق کی نیت نہ کی تو طلاق نہ ہوگی اور اگر طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق ہوگی اور اسے عدت میں رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
(۱۸۴۷۰) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ رَجُلٍ لَزِمَتْہُ امْرَأَتُہُ تَسْأَلُہُ الطَّلاَقَ ، فَقَالَ : اذْہَبِی فَأَنَا مِنْک بَرِیئٌ ، وَأَنْتِ مِنِّی بَرِیئَۃٌ ، وَلاَ یَنْوِی الطَّلاَقَ حِینَئِذٍ ؟ فَقَالَ : إِنْ لَمْ یَکُنْ نَوَی الطَّلاَقَ فَلَیْسَ بِطَلاَقٍ ، وَإِنْ کَانَ نَوَی الطَّلاَقَ فَہِیَ وَاحِدَۃٌ ، وَلَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا فِی عِدَّتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٧١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو طلاق کی نیت کرنے کی صورت میں کم از کم ایک طلاق بائنہ تو واقع ہوجائے گی اور اگر دونوں چاہیں تو آدمی اس سے شادی کرسکتا ہے اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔
(۱۸۴۷۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ قَالَ فِی الْبَرِیَّۃِ : إِنْ نَوَی الطَّلاَقَ فَأَدْنَی مَا یَکُونُ مِنْ نِیَّتِہِ فِی ذَلِکَ وَاحِدَۃٌ بَائِنَۃٌ ، إِنْ شَائَتْ وَشَائَ تَزَوَّجَہَا ، وَإِنْ نَوَی ثَلاَثًا فَثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٧٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت کو بریء الذمہ کہا تو یہ تین طلاقیں ہیں اور یہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی اور شخص سے نکاح نہ کرلے۔
(۱۸۴۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت کو بریء الذمہ کہنے کا حکم
(١٨٤٧٣) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کو بری اور آزاد کہنا تین طلاقوں کے قائم مقام ہے۔
(۱۸۴۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنْ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَانَ یَقُولُ : الْبَرِیَّۃُ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧٤) حضرت عمر اور حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تجھ مجھ سے جدا ہے تو یہ ایک طلاق ہے اور آدمی رجوع کا زیادہ حق دار ہے۔
(۱۸۴۷۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللہِ ؛ فِی الْبَائِنِ تَطْلِیقَۃٌ ، وَہُوَ أَمْلَکُ بِرَجْعَتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔
(۱۸۴۷۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧٦) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔
(۱۸۴۷۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ؛ فِی الْبَائِنِ قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧٧) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اس میں نیت کا اعتبار ہے۔
(۱۸۴۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ وُہَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ فِی الْبَائِنِ : مَا نَوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧٨) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔
(۱۸۴۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلیَۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی الْبَائِنَۃِ : ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٧٩) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔ یہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک وہ کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے۔
(۱۸۴۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو أَُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الْبَائِنُ ثَلاَثٌ ، لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٠) حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ سے جدا ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔
(۱۸۴۸۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَانَ یَقُولُ فِی الْبَائِنَۃِ : ثَلاَثٌ۔
তাহকীক: