মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৪৮০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨١) حضرت نعیم بن دجاجہ (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دیں پھر کہا کہ تو میرے لیے مصیبت ہے۔ انھوں نے کہا کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ وہ مصیبت سے کم تو نہیں۔
(۱۸۴۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ دَجَاجَۃَ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَتَیْنِ ، ثُمَّ قَالَ : أَنْتِ عَلَیَّ حَرَجٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَا ہِیَ بِأَہْوَنِہِنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٢) حضرت علی (رض) فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے قائم مقام ہے اور حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حسن (رض) بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔
(۱۸۴۸۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ خِلاَسٍ ، وَأَبِی حَسَّانَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقُولُ : ثَلاَثٌ ، قَالَ قَتَادَۃُ : وَکَانَ ذَلِکَ رَأْیَ الْحَسَنِ یُفْتِی بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٣) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔
(۱۸۴۸۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ معمر ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ فِی طَلاَقِ الْحَرَجِ : ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٤) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو اس میں نیت کا اعتبار ہے۔
(۱۸۴۸۴) حَدَّثَنَا عَبْدُالصَّمَدِ بْنُ عَبْدِالْوَارِثِ، عَنْ وُہَیْبٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِیہِ؛ فِی طَلاَقِ الْحَرَجِ: مَا نَوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لیے مصیبت ہے تو یہ تین طلاقوں کے برابر ہے۔ حضرت حسن (رض) کی بھی یہی رائے تھی۔
(۱۸۴۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا قَالَ فِی طَلاَقِ الْحَرَجِ : ثَلاَثًا ، قَالَ : وَکَذَلِکَ قَالَ الْحَسَنُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ تین طلاقوں کے قائم مقام ہے۔
(۱۸۴۸۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ عَلَیَّ حَرَامٌ ، فَہِیَ ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٧) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ تین طلاقوں کے قائم مقام ہے۔
(۱۸۴۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٨) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ ایک طلاق ہے اور وہ آدمی رجوع کا زیادہ حق دار ہے، اور اگر اس نے طلاق کی نیت نہ کی تو یہ قسم ہے جس کا کفارہ دے گا۔
(۱۸۴۸۸) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : الْحَرَامُ إِنْ نَوَی طَلاَقًا فَہِیَ وَاحِدَۃٌ ، وَہُوَ أَمْلَکُ بِرَجْعَتِہَا ، وَإِنْ لَمْ یَنْوِ طَلاَقًا ، فَہِیَ یَمِینٌ یُکَفِّرُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٨٩) حضرت ابوجعفر (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۴۸۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُخَوَّلٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৮৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٩٠) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو اگر قسم کی نیت کی تو قسم ہے اور اگر طلاق کی نیت کی تو طلاق ہے۔
(۱۸۴۹۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ؛ فِی الْحَرَامِ : إِنْ نَوَی یَمِینًا فَیَمِینٌ ، وَإِنْ نَوَی طَلاَقًا فَمَا نَوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٩١) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ ایک طلاق بائنہ ہے۔
(۱۸۴۹۱) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : الْحَرَامُ وَاحِدَۃٌ بَائِنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٩٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے اور طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق بائنہ ہوگی۔
(۱۸۴۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ : ہِیَ عَلَیْہِ حَرَامٌ ، یَنْوِی الطَّلاَقَ ، فَأَدْنَی مَا یَکُونُ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٩٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے اور طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق بائنہ ہوگی، اگر وہ دونوں چاہیں تو آدمی اس سے نکاح کرلے اور اگر تین کی نیت کی تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔
(۱۸۴۹۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنْ نَوَی طَلاَقًا ، فَأَدْنَی مَا یَکُونُ منْ نِیَّتُہُ فِی ذَلِکَ وَاحِدَۃٌ بَائِنَۃٌ ، إِنْ شَائَ وَشَائَتْ تَزَوَّجَہَا ، وَإِنْ نَوَی ثَلاَثًا فَثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٩٤) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو تین طلاقیں ہوجائیں گی اور عورت اس مرد کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے شادی نہ کرلے۔
(۱۸۴۹۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَر ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ ؛ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ : ہِیَ ثَلاَثٌ ، لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٤٩٥) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو تین طلاقیں ہوجائیں گی۔
(۱۸۴۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَانَ یَقُولُ فِی الْحَرَامِ : ثَلاَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٤٩٦) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔
(۱۸۴۹۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : الْحَرَامُ یَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٤٩٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۸۴۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنْ عُمَرَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٤٩٨) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔
(۱۸۴۹۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا قَالَتْ : یَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٤٩٩) حضرت ابن عباس، حضرت جابر بن زید، حضرت سعید بن جبیر، حضرت سعید بن مسیب، حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔
(۱۸۴۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (ح) وَعَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّہُمْ قَالُوا : الْحَرَامُ یَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৪৯৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٠) حضرت ابوسلمہ (رض) فرماتے ہیں کہ عورت کو حرام کہنا اور فرات کے پانی کو حرام کہنا ایک جیسا ہے۔
(۱۸۵۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : مَا أُبَالِی إِیَّاہَا حَرَّمْتُ ، أَوْ مائً فُرَاتاً۔
তাহকীক: