মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৫০০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠١) حضرت عطائ (رض) اور حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔
(۱۸۵۰۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُسٍ ، قَالاَ : یَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٢) حضرت ابو قلابہ (رض) فرماتے ہیں کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیوی کو حرام کہنے سے تین طلاقیں ہوجائیں گی اور بعض کہتے ہیں کہ قسم کا کفارہ دینا ہوگا جبکہ میری رائے یہ ہے کہ ظہار کا کفارہ دینا ہوگا۔
(۱۸۵۰۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : قَالَ أُناسٌ : ثَلاَثٌ ، وَقَالَ آخَرُونَ : کَفَّارَۃُ یَمِینٍ ، وَأَنَا أَرَی عَلَیْہِ کَفَّارَۃَ الظِّہَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٣) حضرت سعید (رض) اور حضرت ابوجعفر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔
(۱۸۵۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ (ح) وَعَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالاَ : الْحَرَامُ یَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے، اور اللہ تعالیٰ نے تم پر قسموں کے کفارے کو مقرر کیا ہے۔
(۱۸۵۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی مَنْ لاَ أَتَّہِمُ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْحَرَامُ یَمِینٌ ، (قَدْ فَرَضَ اللَّہُ لَکُمْ تَحِلَّۃَ أَیْمَانِکُمْ)۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٥) حضرت مکحول (رض) اور حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ قسم کے حکم میں ہے۔
(۱۸۵۰۵) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالاَ : الْحَرَامُ یَمِینٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٦) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک عورت کو حرام کرنا اور ثرید کے پیالے کو حرام کرنا ایک جیسا ہے۔
(۱۸۵۰۶) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، قَالَ : مَا أُبَالِی حَرَّمْتُہَا ، أَوْ حَرَّمْتُ جَفْنَۃً مِنْ ثَرِیدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٧) حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میرے لیے حرام ہے تو وہ حرام نہیں ہوگی، اس پر قسم کا کفارہ لازم ہوگا۔
(۱۸۵۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالُوا: مَنْ قَالَ لامْرَأَتِہِ : ہِیَ عَلَیْہِ حَرَامٌ فَلَیْسَتْ عَلَیْہِ بِحَرَامٍ ، وَعَلَیْہِ کَفَّارَۃُ یَمِینٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٨) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو یہ کوئی چیز نہیں۔
(۱۸۵۰۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ: أَنْتِ عَلَیَّ حَرَامٌ، فَلَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥٠٩) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حضرت علی (رض) کا مسلک یہ تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے لیے حرام کہہ دے تو اس سے تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں اور عورت اس خاوند کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے مرد سے شادی نہ کرلے۔ خدا کی قسم ! حضرت علی (رض) نے کبھی ایسا نہیں فرمایا اور نہ میں کسی ایسے شخص کو جانتا ہوں جو اس کا قائل تھا۔ حضرت علی (رض) نے فرمایا تھا کہ میں نہ تو اسے حلال قرار دیتا ہوں اور نہ حرام، اگر وہ چاہے تو تقدم کرلے اور اگر چاہے توتأخر کرلے۔
(۱۸۵۰۹) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : قَالَ عَامِرٌ : زَعَمَ أُنَاسٌ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَجْعَلُہَا عَلَیْہِ حَرَامًا ، حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ ، وَاللَّہِ مَا قَالَہَا عَلِیٌّ قَطُّ ، وَلأَنَا أَعْلَمُ بِہَا مَنِ الَّذِی قَالَہَا ؟ إنَّمَا قَالَ : مَا أَنَا بِمُحِلِّہَا لَہُ ، وَلاَ بِمُحَرِّمِہَا عَلَیْہِ ، إِنْ شَائَ فَلْیَتَقَدَّمْ ، وَإِنْ شَائَ فَلْیَتَأَخَّرْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫০৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو جن حضرات کے نزدیک یہ طلاق نہیں قسم ہے
(١٨٥١٠) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو مجھ پر حرام ہے تو ایک غلام آزاد کرے اور اگر یہ بات چار بیویوں سے کہی تو چار غلام آزاد کرے۔
(۱۸۵۱۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ خُصَیْفٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ عَلَیَّ حَرَامٌ ، قَالَ : یُعْتِقُ رَقَبَۃً ، وَإِنْ قَالَ ذَلِکَ ِلأَرْبَعٍ ، فَأَرْبَعُ رِقَابٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١١) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو اگر اس کی بیوی نہ ہو تو میں اسے قسم کا کفارہ ادا کرنے کا حکم دوں گا۔
(۱۸۵۱۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ : کُلُّ حِلٍّ عَلَیَّ فَہُوَ حَرَامٌ ، قَالَ : لَوْلاَ امْرَأَتُہُ ، لأَمَرْتُہُ أَنْ یُکَفِّرَ یَمِینَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٢) حضرت عمر بن ذر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی (رض) سے سوال کیا کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ یہ طلاق کو ثابت نہیں کرتا اور حلال کو حرام نہیں کرتا، وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
(۱۸۵۱۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ : سَأَلْتُ الشَّعْبِیَّ عَنْ رَجُلٍ قَالَ : کُلُّ حِلٍّ عَلَیَّ فَہُو حَرَامٌ ؟ قَالَ : لاَ یُوجِبُ طَلاَقًا ، وَلاَ یُحَرِّمُ حَلاَلاً ، یُکَفِّرُ یَمِینَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو اگر اس نے طلاق کی نیت کی تو ایک طلاق ہوگی اور وہ رجوع کا زیادہ حق دار ہے اور اگر طلاق کی نیت نہیں کی تو یہ قسم ہے اس کا کفارہ دے۔
(۱۸۵۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا قَالَ : کُلُّ حِلٍّ عَلَیَّ حَرَامٌ ، إِنْ نَوَی طَلاَقًا فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ ، وَہُوَ أَمْلَکُ بِہَا ، وَإِنْ لَمْ یَنْوِ طَلاَقًا فَہِیَ یَمِینٌ یُکَفِّرُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٤) حضرت ابو جعفر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو دس مسکینوں کوکھاناکھلائے۔
(۱۸۵۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ قَالَ : إذَا قَالَ : کُلُّ حِلٍّ عَلَیَّ حَرَامٌ ، أَطْعَمَ عَشْرَۃَ مَسَاکِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٥) حضرت حسن (رض) اور حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو قسم کا کفارہ دے۔
(۱۸۵۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالاَ: کُلُّ حِلٍّ عَلَیَّ حَرَامٌ ، کَفَّارَۃُ یَمِینٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے کہا کہ میرے لیے ہر حلال حرام ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ میرے لیے ہر حلال چیز حرام ہے تو اس کی بیوی اس پر حرام ہوجائے گی، اور اس عورت کے لیے دوسرے شخص سے نکاح کئے بغیر اس سے نکاح کرنا درست نہیں اور مرد اپنے مال میں سے قسم کا کفارہ ادا کرے۔
(۱۸۵۱۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَلِیٍّ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ: کُلُّ حِلٍّ عَلَیَّ فَہُوَ حَرَامٌ، قَالَ: تَحْرُمُ عَلَیْہِ امْرَأَتُہُ ، وَلاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ ، وَیُکَفِّرَ یَمِینَہُ مِنْ مَالِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٧) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو اگر اس کے گھر والے قبول کرلیں تو ایک طلاق ہے اور اسے رجوع کا حق ہوگا اور اگر وہ قبول نہ کریں تو کچھ لازم نہیں۔
(۱۸۵۱۷) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَہَبُ امْرَأَتَہُ ِلأَہْلِہَا ، قَالَ : إِنْ قَبِلَہَا أَہْلُہَا فَتَطْلِیقَۃٌ یَمْلِکُ رَجْعَتَہَا ، وَإِنْ لَمْ یَقْبَلُوہَا فَلاَ شَیْئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو اگر وہ قبول کرلیں تو ایک طلاق ہے اور اسے رجوع کا حق ہوگا۔
(۱۸۵۱۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إِنْ قَبِلُوہَا فَتَطْلِیقَۃٌ یَمْلِکُ رَجْعَتَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥١٩) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا تو اپنے معاملے کو خود دیکھ لے، یا کہا کہ تجھے اختیار ہے یا کہا کہ میں نے تجھے تیرے گھر والوں کے لیے ہبہ کردیا تو یہ ایک طلاق کے کلمات ہیں۔
(۱۸۵۱۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ وَثَّابٍ ، قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا : ہُوَ عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ: إذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ: اسْتَفْلِحِی بِأَمْرِکِ، أَوِ اخْتَارِی، أَوْ قَدْ وَہَبْتُکِ ِلأَہْلِکِ ، فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫১৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٢٠) حضرت حسن (رض) ایک صحابی سے نقل کرتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی اسی کے گھر والوں کو ہبہ کردے تو اگر وہ قبول کرلیں تو ایک طلاق بائنہ ہے اور اگر وہ قبول نہ کریں تو ایک طلاق ہے اور مرد کو رجوع کا حق ہوگا۔
(۱۸۵۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنْ قَبِلُوہَا فَوَاحِدَۃٌ بَائِنَۃٌ ، وَإِنْ لَمْ یَقْبَلُوہَا فَوَاحِدَۃٌ ، وَہُوَ أَحَقُّ بِرَجْعَتِہَا۔
তাহকীক: