মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৫৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیوی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤١) حضرت جابر بن زید (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیوی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ غلطی سے نکلا ہوا لفظ مومن کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
(۱۸۵۴۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ ، عَنْ عُمَارَۃَ قَالَ : سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ رَجُلٍ غَلِطَ بِطَلاَقِ امْرَأَتِہِ ؟ فَقَالَ : لَیْسَ عَلَی الْمُؤْمِنِ غَلَطٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیوی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٢) حضرت عامر (رض) اور حضرت حکم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بیوی سے کوئی بات کرنا چاہے لیکن غلطی سے بیوی کو طلاق کے کلمات زبان سے نکال دے تو کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی (رض) نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں جبکہ حضرت حکم (رض) نے فرمایا کہ طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۵۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَالْحَکَمِ ؛ فِی رَجُلٍ أَرَادَ أَنْ یَتَکَلَّمَ بِشَیْئٍ ، فَغَلِطَ فَطَلَّقَ ، فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : یَلْزَمُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو عدت میں دی گئی ہر طلاق معتبر ہوگی۔
(۱۸۵۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَاحِدَۃً بَائِنًا ، وَقَعَ عَلَیْہِ طَلاَقُہُ مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٤) حضرت سعید (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو عدت میں دی گئی ہر طلاق معتبر ہوگی۔
(۱۸۵۴۴) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ طَلاَقًا بَائِنًا ، ثُمَّ یُتْبِعُہَا بِطَلاَقٍ فِی عِدَّتِہَا ، قَالَ : یَلْحَقُہَا طَلاَقُہُ مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٥) حضرت ابراہیم (رض) بھی یونہی فرماتے ہیں۔
(۱۸۵۴۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٦) حضرت مکحول (رض) اور حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو عدت میں دی گئی ہر طلاق معتبر ہوگی۔
(۱۸۵۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو عِصَامٍ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَعَنْ مَکْحُولٍ ، وَعَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ تَطْلِیقَۃً بَائِنَۃً ، ثُمَّ یُطَلِّقُہَا فِی عِدَّتِہَا ، قَالوا : یَقَعُ عَلَیْہَا الطَّلاَقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٧) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو عدت میں دی گئی ہر طلاق معتبر ہوگی۔
(۱۸۵۴۷) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ: یَلْزَمُ الْمُطَلَّقَۃَ الطَّلاَقُ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٨) حضرت شریح (رض) سے یونہی منقول ہے۔
(۱۸۵۴۸) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ شُرَیْحٍ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاقِ بائنہ دے پھر اس کی عدت میں ایک اور طلاق دے دے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٥٤٩) حضرت شعبی (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ عدت میں دی گئی طلاق معتبر ہے۔
(۱۸۵۴۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ (ح) وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : یَلْزَمُہَا الطَّلاَقُ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۵۰) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : الطَّلاَقُ وَالْعِدَّۃُ بِالنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥١) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ دین میں طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۵۱) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : السُّنَّۃُ بِالْمَرْأَۃِ فِی الطَّلاَقِ ، أَوِ الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥٢) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۵۲) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : الطَّلاَقُ وَالْعِدَّۃُ بِالنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥٣) حضرت حسن (رض) اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ طلاق اور عدت کا تعلق عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، أَنَّہُمَا قَالاَ : الطَّلاَقُ وَالْعِدَّۃُ بِالنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥٤) حضرت ابن عباس (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۵۵۴) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ قَالَ : نُبِّئْتُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ بِمِثْلِ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥٥) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ باندی خواہ آزاد کے نکاح میں ہو یا غلام کے دو طلاقوں سے بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۵۵۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : تَبِینُ الأَمَۃُ مِنَ الْحُرِّ وَالْعَبْدِ بِتَطْلِیقَتَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک غلام کے نکاح میں آزاد عورت اور آزاد مرد کے نکاح میں باندی ہو تو کتنی طلاقوں کا حق ہوگا ؟
(١٨٥٥٦) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی باندی آزاد کے نکاح میں ہو تو اس کی طلاقیں دو اور عدت بھی دو حیض ہیں اور اگر آزادعورت غلام کے نکاح میں ہو تو اس کی طلاقیں تین اور عدت بھی تین حیض ہیں۔
(۱۸۵۵۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ سَیْفٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : إذَا کَانَتِ الأَمَۃُ تَحْتَ الْحُرِّ فَطَلاَقُہَا ثِنْتَانِ ، وَعِدَّتُہَا حَیْضَتَانِ ، وَإِذَا کَانَتِ الْحُرَّۃُ تَحْتَ الْعَبْدِ ، فَطَلاَقُہَا ثَلاَثٌ ، وَعِدَّتُہَا ثَلاَثُ حِیَضٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٥٧) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ام سلمہ (رض) کے ایک غلام نفیع نے اپنی آزاد بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، لوگ چاہتے تھے کہ یہ خاتون واپس ان کے نکاح میں چلی جائیں۔ حضرت عثمان (رض) اور حضرت زید (رض) نے اس کا انکار کیا، حضرت سلیمان (رض) فرماتے ہیں کہ کیا کسی نے اس کے علاوہ کوئی بات کرنی ہے ؟ جب میں مدینہ آیا تو میں نے حضرت ابوقلابہ (رض) کو خط لکھا، انھوں نے مجھے جواب میں ایک حدیث لکھ بھیجی جس سے میرا دل مطمئن ہوگیا کہ زید بن ثابت (رض) اور قبیصہ بن ذؤیب (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کا خاوند آزاد ہو تو طلاق آزاد والی ہوگی اور عدت باندی والی اور اگر کسی آزاد عورت کا خاوند غلام ہو تو طلاق غلام والی ہوگی اور عدت آزاد والی۔
(۱۸۵۵۷) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّ نُفَیْعًا فَتی أَمِّ سَلَمَۃَ ، طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حُرَّۃٌ تَطْلِیقَتَیْنِ ، فَحَرَصُوا عَلَی أَنْ یَرُدُّوہَا عَلَیْہِ ، فَأَبَی عُثْمَانُ وَزَیْدٌ ، قَالَ سُلَیْمَانُ : وَیَقُولُ أَحَدٌ غَیْرَ ہَذَا؟ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ ، کَتَبْتُ إلَی أَبِی قِلاَبَۃَ ، فَکَتَبَ إلَیَّ : إِنَّہُ حَدَّثَنِی مَنْ أَطْمَئِنُّ إلَی حَدِیثِہِ : أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ، وَقَبِیصَۃَ بْنَ ذُؤَیْبٍ ، قَالاَ : إذَا کَانَ زَوْجُہَا حُرًّا وَہِیَ أَمَۃٌ ، فَطَلاَقُہُ طَلاَقُ حُرٍّ ، وَعِدَّتُہَا عِدَّۃُ أَمَۃٍ ، وَإِنْ کَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا وَہِیَ حُرَّۃٌ ، فَطَلاَقُہُ طَلاَقُ عَبْدٍ ، وَعِدَّتُہَا عِدَّۃُ حُرَّۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٥٨) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں سے اور عدت کا عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ قَالَ : الطَّلاَقُ بِالرِّجَالِ ، وَالْعِدَّۃُ بِالنِّسَائِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٥٩) حضرت عکرمہ (رض) سے بھی یونہی منقول ہے۔
(۱۸۵۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৫৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٦٠) بہت سے حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں سے اور عدت کا عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (ح) وَعَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَکْحُولٍ (ح) وَسُفْیَانُ ، عَمَّنْ سَمِعَ إبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیَّ ، قَالُوا : الطَّلاَقُ بِالرِّجَالِ ، وَالْعِدَّۃُ بِالنِّسَائِ۔
তাহকীক: