মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৫৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٦١) حضرت ابوسلمہ (رض) فرماتے ہیں کہ نفیع ایک غلام تھے اور ان کے نکاح میں ایک آزاد خاتون تھیں، انھوں نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دیں، اس بارے میں انھوں نے حضرت عثمان (رض) اور حضرت زید (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ تمہاری طلاق غلام والی اور ان کی عدت آزاد عورتوں والی ہے۔
(۱۸۵۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ قَالَ : حدَّثَنَا نُفَیْعٌ أَنَّہُ کَانَ مَمْلُوکًا وَتَحْتَہُ حُرَّۃٌ ، فَطَلَّقَہَا تَطْلِیقَتَیْنِ ، فَسَأَلَ عُثْمَانَ ، وَزَیْدًا ؟ فَقَالاَ : طَلاَقُکَ طَلاَقُ عَبْدٍ ، وَعِدَّتُہَا عِدَّۃُ حُرَّۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٦٢) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آزاد عورت کسی غلام کے نکاح میں ہو تو دو طلاقوں سے بائنہ ہوجائے گی اور تین حیض عدت گزارے گی اور اگر کوئی باندی کسی آزاد کے نکاح میں ہو تو تین طلاقوں سے بائنہ ہوگی اور دو حیض عدت گزارے گی۔
(۱۸۵۶۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إذَا کَانَتِ الْحُرَّۃُ تَحْتَ الْعَبْدِ ، فَقَدْ بَانَتْ بِتَطْلِیقَتَیْنِ ، وَعِدَّتُہَا ثَلاَثُ حِیَضٍ ، وَإِذَا کَانَتِ الأَمَۃُ تَحْتَ الْحُرِّ ، فَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ بِثَلاَثٍ ، وَعِدَّتُہَا حَیْضَتَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں اور عدت کا عورتوں سے ہے
(١٨٥٦٣) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق کا تعلق مردوں سے اور عدت کا عورتوں سے ہے۔
(۱۸۵۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ : الطَّلاَقُ لِلرِّجَالِ ،وَالْعِدَّۃُ لِلنِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٦٤) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کو بیچنا اس کی طلاق ہے۔
(۱۸۵۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَأَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : بَیْعُ الأَمَۃِ طَلاَقُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٦٥) حضرت ابی (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کو بیچنا اس کی طلاق ہے۔
(۱۸۵۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَُبَی قَالَ : بَیْعُ الأَمَۃِ طَلاَقُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٦٦) حضرت ابن عباس، حضرت جابر اور حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ باندی کو بیچنا اس کی طلاق ہے۔
(۱۸۵۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَجَابِرٌ ، وَأَنَسٌ ، قَالوا : بَیْعُ الأَمَۃِ طَلاَقُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٦٧) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ غلام اور باندی میں سے جو بھی بیچا گیا تو یہ ان کی طلاق کی مانند ہے۔
(۱۸۵۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : أَیُّہُمَا بِیعَ ، فَذَاکَ لَہَا طَلاَقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٦٨) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ غلام اور باندی میں سے جو بھی بیچا گیا تو یہ ان کی طلاق کی مانند ہے۔
(۱۸۵۶۸) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ حَکِیمٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : أیُّہُمَا بِیعَ ، فَذَاکَ لَہَا طَلاَقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٦٩) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ غلام اور باندی میں سے جو بھی بیچا گیا تو یہ ان کی طلاق کی مانند ہے۔
(۱۸۵۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : بُضَعُہَا فِی بَیْعِ أَیِّہِمَا کَانَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٧٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ غلام کو بیچنا اس کی طلاق ہے۔
(۱۸۵۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : بَیْعُہُ طَلاَقُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٧١) حضرت اسماعیل (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص خاوند والی باندی کو خریدے تو کیا اس سے جماع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر وہ جماع کرلے تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن اس کا ایسی باندی سے دور رہنابہتر ہے۔
(۱۸۵۷۱) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، عَنْ إسْمَاعِیلَ قَالَ : سَأَلْتُ عَامِرًا عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَیْ وَلِیْدَۃً وَلَہَا زَوْجٌ ، أَیَقَعُ عَلَیْہَا ؟ قَالَ : إِنْ وَقَعَ عَلَیْہَا لَمْ یُغَیَّر ذَلِکَ عَلَیْہِ أَحَدٌ ، قَاْلَ : وَإِنْ یَتَنَزَّہ خَیْرٌ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کی اپنی باندی سے شادی کرائے پھر باندی کو بیچ دے تو جن حضرات کے نزدیک اسے بیچنا طلاق کے مترادف ہے
(١٨٥٧٢) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر باندی کو بیچا گیا، ہبہ کیا گیا، کوئی اس کا وارث بن گیا یا اسے آزاد کیا گیا تو یہ خاوند سے اس کی جدائی ہے۔
(۱۸۵۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : إذَا بِیعَتِ الأَمَۃُ ، أَوْ وُہِبَتْ ، أَوْ وُرِثَتْ ، أَوْ أُعْتِقَتْ ، فَہُوَ فِرَاقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٣) حضرت ابو سلمہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے عاصم بن عدی (رض) سے ایک باندی خریدی انھیں بتایا گیا کہ اس کا خاوند بھی ہے تو انھوں نے اس باندی کو واپس کردیا۔
(۱۸۵۷۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ؛ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً مِنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِیٍّ ، فَأُخْبِرَ أَنَّ لَہَا زَوْجًا ، فَرَدَّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٤) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ عاصم بن عدی (رض) نے عبد الرحمن بن عوف (رض) کو ایک باندی ہدیہ میں دی، جب وہ اس کے قریب جانے لگے تو اس نے بتایا کہ اس کا خاوند ہے، پس حضرت عبدالرحمن (رض) نے اس باندی کو واپس کردیا۔
(۱۸۵۷۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عَدِیٍّ وَہَبَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ جَارِیَۃً ، فَلَمَّا دَنَا مِنْہَا أَخْبَرَتْہُ أَنَّ لَہَا زَوْجًا ، فَرَدَّہَا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٥) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اس نے اس کی شرمگاہ کو بھی خریدا ہے۔
(۱۸۵۷۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ یَسَارٍ بْنِ نمیر ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : اشْتَرَی بُضْعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٦) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد (رض) نے ایک ایسی باندی خریدی جس کا خاوند تھا ، وہ اس باندی کے اس وقت تک قریب نہ گئے جب تک اس کے خاوند سے اس کا حق پانچ سو کے عوض نہ خرید لیا۔
(۱۸۵۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ؛ أَنَّ سَعْدًا اشْتَرَی جَارِیَۃً لَہَا زَوْجٌ ، فَلَمْ یَقْرَبْہَا حَتَّی اشْتَرَی بُضْعَہَا مِنْ زَوْجِہَا بِخَمْسِ مِئَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٧) حضرت مصعب بن سعد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت سعد (رض) نے اپنی ایک باندی کی شادی اپنے ایک غلام سے کرادی۔ بعد میں انھوں نے خود اس باندی کو حاصل کرنے کا ارادہ کیا تو اپنے غلام کو اس بات پر عوض دیا کہ وہ اس کو طلاق دے دے۔
(۱۸۵۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ؛ أَنَّ سَعْدًا زَوَّجَ جَارِیَۃً لَہُ مَمْلُوکًا لَہُ ، فَتَبِعَتْہَا نَفْسُہُ ، قَالَ : فَجَعَلَ لِغُلاَمِہِ جُعْلاً عَلَی أَنْ یُطَلِّقَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٨) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عثمان (رض) کو اپنی باندی ہدیہ میں دے دی، جب انھوں نے اس سے جماع کرنا چاہا تو اس نے کہا کہ میرا ایک خاوند ہے، تو انھوں نے وہ اس کے مالک کو واپس کردی اور فرمایا کہ تو نے مجھے ایک ایسی باندی ہبہ کی جس کا خاوند تھا۔
(۱۸۵۷۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً أَہْدَی إلَی عُثْمَانَ جَارِیَۃً ، فَلَمَّا جَرَّدَہَا ، قَالَتْ : إنَّ لِی زَوْجًا ، فَرَدَّہَا إلَی مَوْلاَہَا ، وَقَالَ : أَہْدَیْتَ لِی جَارِیَۃً لَہَا زَوْجٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٧٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ہمدان کے ایک آدمی نے اپنی ایک باندی حضرت علی (رض) کو ہدیہ میں دی، جب وہ ان کے پاس آئی تو حضرت علی (رض) نے اس سے سوال کیا کہ تو فارغہ ہے یا مشغول ہے ؟ اس نے کہا اے امیر المؤمنین ! میں مشغول ہوں یعنی میرا خاوند ہے، حضرت علی (رض) اس سے پیچھے ہٹ گئے اور اس کے خاوند کو پیغام بھیج کر بلوایا اور اس کا حق چار سو بیس میں خرید لیا۔
(۱۸۵۷۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشم ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : أہْدَی رَجُلٌ مِنْ ہَمْدَانَ لِعَلِیٍّ جَارِیَۃً ، فَلَمَّا أَتَتْہُ سَأَلَہَا عَلِیٌّ : أَفَارِغَۃٌ ، أَمْ مَشْغُولَۃٌ ؟ فَقَالَتْ : مَشْغُولَۃٌ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : فَاعْتَزَلَہَا ، وَأَرْسَلَ إلَی زَوْجِہَا فَاشْتَرَی بُضْعَہَا مِنْہُ بِعِشْرِینَ وَأَرْبَعِ مِئَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٨٠) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ غلام اپنی بیوی کا زیادہ حق دار ہے جہاں کہیں بھی اسے پائے، البتہ اگر اس کو طلاق بائنہ دے دی تو اس کا حق ختم ہوگیا۔
(۱۸۵۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الْعَبْدُ أَحَقُّ بِامْرَأَتِہِ أَیْنَمَا وَجَدَہَا ، إلاَّ أَنْ یَکُونَ طَلَّقَہَا طَلاَقًا بَائِنًا۔
tahqiq

তাহকীক: