মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৫৮০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٨١) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ حضرت عبد الرحمن (رض) نے ایک عورت دیکھی جو انھیں بھلی محسوس ہوئی، انھوں نے اس کے متعلق پوچھا کہ یہ کون ہے ؟ انھیں بتایا گیا کہ یہ فلاں کی باندی ہے، انھوں نے چار ہزار درہم کے عوض اسے خرید لیا، بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا خاوند بھی ہے، چنانچہ انھوں نے اس کے خاوند کو ایک سو درہم دیئے کہ وہ اسے طلاق دے دے، اس نے طلاق دینے سے انکار کردیا، انھوں نے رقم کو بڑھایا اس نے پھر انکار کیا وہ بڑھاتے رہے اور وہ انکار کرتا رہا یہاں تک کہ انھوں نے پانچ سو درہم دینے کی پیش کش کی لیکن اس نے پھر بھی انکار کردیا تو حضرت عبد الرحمن (رض) نے وہ باندی اس کو دے دی۔
(۱۸۵۸۱) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : نُبِّئْتُ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ رَأَی امْرَأَۃً فَأَعْجَبَتْہُ ، فَسَأَلَ عَنْہَا ؟ قَالُوا : ہَذِہِ أَمَۃٌ لِفُلاَنٍ ، فَاشْتَرَاہَا بِأَرْبَعَۃِ آلاَفٍ دِرْہَمٍ ، وَإِذَا لَہَا زَوْجٌ ، فَأَعْطَاہُ مِئَۃَ دِرْہَمٍ عَلَی أَنْ یُطَلِّقَہَا فَأَبَی ، فَزَادَہُ فَأَبَی ، فَزَادَہُ فَأَبَی حَتَّی بَلَغَ خَمْسَ مِئَۃِ دِرْہَمٍ فَأَبَی ، فَرَدَّہَا عَلَیْہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٨٢) حضرت ابو مسعود (رض) نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ آدمی عورت سے جماع کرے جبکہ اس کا خاوند بھی ہو۔
(۱۸۵۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، أَوْ عَنْ أَبِی حُصَیْنٍ؛ أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ کَرِہَ أَنْ یَطَأَہَا وَلَہَا زَوْجٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٨٣) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو مکروہ خیال کرتا ہوں کہ میں کسی ایسی عورت سے جماع کروں جس کے ساتھ میں کسی آدمی کو دیکھوں تو اس پر حد جاری نہ کرسکوں۔
(۱۸۵۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : إنِّی لأَکْرَہُ أَنْ أَطَأَ فَرْجَ امْرَأَۃٍ ، لَوْ وَجَدْتُ مَعَہَا رَجُلاً لَمْ أُقِمْ عَلَیْہِ الْحَدَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٨٤) حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ کسی ایسی عورت سے جماع کیا جائے جس کا خاوند ہو۔ ایک روایت میں یہ اضافہ ان کی طرف منسوب ہے کہ اسلام میں ایک عورت کے دو خاوند نہیں ہوسکتے۔
(۱۸۵۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُفْیَانُ ، وَعَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ وَہْبٍ الْہَمْدَانِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَطَأَہَا وَلَہَا زَوْجٌ ۔ وَزَادَ فِیہِ عَلِیُّ بْنُ صَالِحٍ : وَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : لاَ یَصْلُحُ زَوْجَانِ فِی الإِسْلاَمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ یہ طلاق نہیں ہے، البتہ خریدنے والا اس وقت تک جماع نہیں کرسکتا جب تک اسے طلاق نہ دے دی جائے
(١٨٥٨٥) حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نے ایک ایسی باندی خریدی جس کا خاوند تھا پھر اسے واپس کردی اور فرمایا کہ وہ میرے لیے مشتبہ تھی۔
(۱۸۵۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً لَہَا زَوْجٌ ، قَالَ : فَرَدَّہَا ، وَقَالَ : دَلَّسَتْ لِی إذَنْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٨٦) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق کا حق اسے ہوتا ہے جس کے لیے شرمگاہ حلال ہوتی ہے۔
(۱۸۵۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ الْمَکِّیِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، وَالْقَاسِمِ ، وَعُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالُوا : قَالَ عُمَرُ : إنَّمَا الطَّلاَقُ بِیَدِ مَنْ یَحِلُّ لَہُ الْفَرْجُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٨٧) حضرت ابو سعید بن عوذ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا کہ میں نے اپنی باندی کا نکاح اپنے غلام سے کیا پھر میں نے سوچا کہ میں ان دونوں کے درمیان جدائی کرا دوں تو کیا میں ایسا کرسکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ تم ایسا نہیں کرسکتے۔
(۱۸۵۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدِ بن عَوْذ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ : أَنْکَحْتُ أَمَتِی عَبْدِی ؟ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ أُفَرِّقَ بَیْنَہُمَا ؟ قَالَ : لَیْسَ لَکَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٨٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب آقا نے اجازت دی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہی ہوگا۔
(۱۸۵۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَذِنَ السَّیِّدُ ، فَالطَّلاَقُ بِیَدِ الْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٨٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت سے شادی کی تو پھر بھی طلاق کا اختیار غلام کو ہی ہوگا۔
(۱۸۵۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ بِإِذْنِ سَیِّدِہِ ، فَالطَّلاَقُ بِیَدِ الْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৮৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٠) حضرت علی، حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے آقا کی اجازت سے شادی کی تو پھر بھی طلاق کا اختیار غلام کو ہی ہوگا۔
(۱۸۵۹۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُبَارَکِ بْنِ فَضَالَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ أَبِی إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَحُذَیْفَۃَ ، قَالُوا فِی الْعَبْدِ یَتَزَوَّجُ بِإِذْنِ مَوَالِیہِ : الطَّلاَقُ بِیَدِ الْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩١) حضرت عطاء ، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر باندی کسی دوسرے شخص کی ملکیت ہو اور کسی غلام کا مالک اسے اس باندی سے شادی کرنے کی اجازت دے دے تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔
(۱۸۵۹۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ قَالُوا : إذَا کَانَتِ الْمَمْلُوکَۃُ لِغَیْرِہِ ، أَوْ کَانَتْ عِنْدَہُ ، وَقَدْ أَذِنَ لَہُ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا ، فَالطَّلاَقُ بِیَدِ الْمَمْلُوکِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٢) حضرت ہشام بن عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی کی اپنے غلام سے شادی کرا دے تو کیا اس کی رضامندی کے بغیر دونوں کو جدا کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر ایسا کرے تو بہت برا کرے گا۔
(۱۸۵۹۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ ِلأَبِی : الرَّجُلُ یُنْکِحُ مَمْلُوکَہُ مَمْلُوکَتَہُ ، ہَلْ یَصِحُّ لَہُ أَنْ یَنْزِعَہَا مِنْہُ بِغَیْرِ طِیبِ نَفْسٍ مِنْہُ ؟ قَالَ : بِئْسَ مَا صَنَعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٣) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ غلام نے اپنے آقا کی اجازت سے شادی کی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہوگا، اگر چاہے تو طلاق دے اور اگر چاہے تو روکے رکھے۔
(۱۸۵۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : إذَا نَکَحَ الْعَبْدُ بِإِذْنِ سَیِّدِہِ ، فَإِنَّ الطَّلاَقَ بِیَدِ الْعَبْدِ ، إِنْ شَائَ طَلَّقَ ، وَإِنْ شَائَ أَمْسَکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٤) حضرت ایوب (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر (رض) سے کہا کہ حضرت جابر بن زید (رض) فرمایا کرتے تھے کہ جب آقا نے غلام کی شادی کرائی تو طلاق کا حق اسی کو ہوگا، حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ جابر بن زید نے غلط کہا۔
(۱۸۵۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : إنَّ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ کَانَ یَقُولُ : إذَا زَوَّجَ السَّیِّدُ ، فَإِنَّ الطَّلاَقَ بِیَدِہِ ، فَقَالَ : کَذَبَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٥) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ طلاق کا اختیار اسی کو ہوگا جو شرمگاہ کا حق رکھتا ہے۔
(۱۸۵۹۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ : الطَّلاَقُ بِیَدِ مَنْ یَمْلِکُ الْبُضْعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٦) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ جب غلام نے اپنے آقا کی اجازت سے شادی کی تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔ آقا اس کی طرف سے طلاق نہیں دے سکتا۔
(۱۸۵۹۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : إذَا تَزَوَّجَ الْعَبْدُ بِإِذْنِ مَوْلاَہُ ، فَطَلاَقُہُ بِیَدِ الْعَبْدِ ، لَیْسَ لِلِسَیِّدِ أَنْ یُطَلِّقَ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٧) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر آقا نے غلام کی شادی کرائی یا اسے شادی کی اجازت دی تو طلاق کا حق غلام کو ہوگا۔
(۱۸۵۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : إذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ عَبْدَہُ ، أَوْ أَذِنَ لَہُ فِی التَّزْوِیجِ ، فَإِنَّ الطَّلاَقَ بِیَدِ الْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٨) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے غلام کی اپنی باندی سے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں شادی کرادی تو وہ اس سے چھین نہیں سکتا، اور موت تک اب اس باندی کی شرمگاہ اس کے لیے حلال نہیں۔
(۱۸۵۹۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ قَالَ : مَنْ زَوَّجَ عَبْدَہُ أَمَتَہُ بِمَہْرٍ وَبَیِّنَۃٍ ، لاَ یَصْلُحُ لَہُ أَنْ یَنْزِعَہَا مِنْہُ ، وَلاَ یَحِلُّ لَہُ فَرْجُہَا حَتَّی یَمُوتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٥٩٩) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب آقا نے اپنے غلام کو شادی کی اجازت دی تو طلاق کا اختیار غلام کو ہوگا۔
(۱۸۵۹۹) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : إذَا أَذِنَ السَّیِّدُ لِعَبْدِہِ أَنْ یَتَزَوَّجَ، فَالطَّلاَقُ بِیَدِ الْعَبْدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৫৯৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنے غلام کو شادی کی اجازت دے تو طلاق کا حق غلام کے پاس ہوگا
(١٨٦٠٠) حضرت انس بن مالک، حضرت ابن عباس، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق کا اختیار آقا کو ہوگا۔
(۱۸۶۰۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُمْ قَالُوا : الطَّلاَقُ بِیَدِ السَّیِّدِ۔
tahqiq

তাহকীক: