মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৬৪০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا
(١٨٦٤١) حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کے بارے میں کہا کہ وہ اس کے لیے چار مہینے تک اس کی ماں کی پشت کی طرح ہے، اور چار مہینے گذر گئے تو یہ ایلاء ہے اور اگر یہ کہا کہ وہ اس کی ماں کی پشت کی طرح ہے اور پھر اسے ایک سال تک چھوڑے رکھا تو یہ ایلاء نہیں ہے۔
(۱۸۶۴۱) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالاَ : إذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ : ہِیَ عَلَیْہِ کَظَہْرِ أُمِّہِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ ، فَمَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہُوَ إیلاَئٌ ، وَإِذَا قَالَ : ہِیَ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ، فَتَرَکَہَا سَنَۃً فَلَیْسَ بِإیلاَئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا
(١٨٦٤٢) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ ایلاء ظہار میں اور ظہار ایلاء میں داخل نہیں ہوتا۔
(۱۸۶۴۲) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ یَدْخُلُ إِیلاَئٌ فِی ظِہَارٍ ، وَلاَ ظِہَارٌ فِی إِیلاَئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٤٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ظہار میں کوئی وقت نہیں ہوتا لیکن اگر کسی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا، تو پھر ظہار میں وقت داخل ہوسکتا ہے، اگر اس نے یہ کہا اور چار مہینے تک اسے چھوڑے رکھا تو عورت ایلاء کی وجہ سے بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۶۴۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَیْسَ فِی الظِّہَارِ وَقْتٌ ، إلاَّ أَنْ یَقُولَ : إِنْ قَرَبْتُکِ ، فَإِنْ قَالَ فَتَرَکَہَا أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ بَانَتْ مِنْہُ بِالإِیلاَئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٤٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے، اور اگر وہ اس کے قریب آیا تو ظہار ہوجائے گا اور اگر چار مہینے تک چھوڑے رکھا تو عورت ایلاء کی وجہ سے بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۶۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی إِنْ قَرَبْتُکِ ، فَإِنْ قَرَبَہَا وَقَعَ الظِّہَارُ ، وَإِنْ تَرَکَہَا أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ بَانَتْ مِنْہُ بِالإِیلاَئِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٤٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ یہ ایلاء ہے۔
(۱۸۶۴۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہُوَ إیلاَئٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٤٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے اور اسے چار مہینے تک چھوڑے رکھا تو یہ کوئی چیز نہیں۔
(۱۸۶۴۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : إِنْ قَرَبْتُکِ فَأَنْتِ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ، فَتَرَکَہَا أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ ، قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٤٧) حضرت حسن (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے پاس آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے اور اگر وہ چار مہینے میں اس کے پاس آیا تو وہ ظہار ہے اور اگر نہ آیا تو ایلاء ہے اور عورت ایک طلاق سے بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۶۴۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : إذَا قَالَ الرَّجُلُ لامْرَأَتِہِ : إِنْ قَرَبْتُکِ فَأَنْتِ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ، فَإِنْ قَرَبَہَا فِی الأَرْبَعَۃِ الأَشْہُرِ فَہُوَ ظِہَارٌ ، وَقَدْ ثبت عَلَیْہِ ، وَإِنْ لَمْ یَقْرَبْہَا حَتَّی تَمْضِیَ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہُوَ إیلاَئٌ ، وَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ بِوَاحِدَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر میں تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٤٨) حضرت شعبہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر میں ایک سال تک تیرے قریب آیا تو تو میرے لیے میری ماں کی پشت کی طرح ہے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب چار مہینے گذر جائیں تو ایک طلاق بائنہ ہوجائے گی۔
(۱۸۶۴۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ قَالاَ : سَأَلْتُہُمَا عنْ رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : إِنْ قَرَبْتُکِ سَنَۃً فَأَنْتِ عَلَیَّ کَظَہْرِ أُمِّی ؟ قَالاَ : إذَا مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنۃٌ ، وَبِہِ یَأْخُذُ أَبُو بَکْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مباراۃ (یعنی خاوند بیوی کا ایک دوسرے سے بری ہونا) طلاق ہے
(١٨٦٤٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خلع طلاق بائنہ ہے اور اسی طرح ایلاء اور مباراۃ بھی۔
(۱۸۶۴۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : الْخُلْعُ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنٌ ، وَالإِیلاَئُ وَالْمُبَارَأَۃُ کَذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৪৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مباراۃ (یعنی خاوند بیوی کا ایک دوسرے سے بری ہونا) طلاق ہے
(١٨٦٥٠) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ طلاق جس کا نکاح درست ہو جب میاں بیوی اس نکاح میں جدا ہوں گے (خواہ طلاق کا تکلم نہ کیا ہو ) تو وہ ایک طلاق ہوگی، جیسے مباراۃ اور خلع وغیرہ۔
(۱۸۶۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : قَالَ عَطَائٌ : کُلُّ طَلاَقٍ کَانَ نِکَاحُہُ مُسْتَقِیمًا ، إذَا تَفَرَّقَا فِی ذَلِکَ النِّکَاحِ ، وَإِنْ لَمْ یَتَکَلَّمْ بِالطَّلاَقِ فَہِیَ وَاحِدَۃٌ ، الْمُبَارَأَۃُ وَأَخْذُہُ الْفِدَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک مباراۃ (یعنی خاوند بیوی کا ایک دوسرے سے بری ہونا) طلاق ہے
(١٨٦٥١) حضرت زہری (رض) فرمایا کرتے تھے کہ مباراۃ طلاق کی سخت ترین قسم ہے، جب مرد عورت سے کوئی فدیہ لے تو یہ خلع کے درجہ میں ہے۔
(۱۸۶۵۱) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ الْکَرِیمِ : بَلَغَنِی أَنَّ الزُّہْرِیَّ کَانَ یَقُولُ : الْمُبَارَأَۃُ أَشَدُّ الطَّلاَقِ ؟ قَالَ : مَا نَرَاہُ إذَا أَخَذَ مِنْہَا شَیْئًا افْتَدَتْ بِہِ إلاَّ بِمَنْزِلَۃِ الْخُلْعِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٢) حضرت سعید بن مسیب (رض) اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے۔
(۱۸۶۵۲) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : کُلُّ فُرْقَۃٍ تَطْلِیقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ جدائی جو مردوں کی طرف سے آئے، طلاق ہے۔
(۱۸۶۵۳) حَدَّثَنَا عَبْدُالسَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ: کُلُّ فُرْقَۃٍ کَانَتْ مِنْ قِبَلِ الرِّجَال فَہِیَ طَلاَقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٤) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے۔
(۱۸۶۵۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : کُلُّ فُرْقَۃٍ فَہِیَ طَلاقٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٥) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے۔
(۱۸۶۵۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : کُلُّ فُرْقَۃٍ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے۔
(۱۸۶۵۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ قَالَ : کُلُّ فُرْقَۃٍ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق بائنہ ہے۔
(۱۸۶۵۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کُلُّ فُرْقَۃٍ فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق ہے
(١٨٦٥٨) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ ہر جدائی طلاق نہیں ہے۔
(۱۸۶۵۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَیس کُلُّ فُرْقَۃٍ طَلاَقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٥٩) حضرت ابراہیم، حضرت طاؤس اور حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی باندی کسی آزاد شخص کے نکاح میں ہو، اس باندی کو آزاد کیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو یہ بغیر طلاق کے فرقت ہوگی۔
(۱۸۶۵۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ (ح) وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالُوا : إذَا کَانَتِ الأَمَۃُ تَحْتَ الْحُرِّ ، فَأُعْتِقَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا ، کَانَتْ فُرْقَۃً بِغَیْرِ طَلاَقٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৫৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٠) حضرت حماد (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی باندی کو آزاد کیا گیا پھر اسے اختیار دیا گیا اور اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو یہ بغیر طلاق کے فرقت ہوگی۔
(۱۸۶۶۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّاد (ح) وعَنْ عُبَیدَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : إذَا أُعْتِقَتْ فَخُیِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا ، فَہِیَ فُرْقَۃٌ بِغَیْرِ طَلاَقٍ۔
tahqiq

তাহকীক: