মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৬৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦١) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ یہ طلاق بائن ہے۔
(۱۸۶۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار دیا جائے اور وہ اپنے نفس کو اختیار کرلے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٢) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اگر اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو یہ طلاق بائن ہے۔
(۱۸۶۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إذَا اخْتَارَتْ نَفْسَہَا فَہِیَ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو اگر وہ چاہے تو طلاق ہوگی اور اگر نہ چاہے تو طلاق نہیں ہوگی۔
(۱۸۶۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ : إِنْ شِئْتِ فَأَنْتِ طَالِقٌ ، قَالَ : إِنْ شَائَتْ فَہِیَ طَالِقٌ ، وَإِنْ لَمْ تَشَأْ فَلاَ شَیْئَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو تجھے طلاق ہے تو اگر عورت نے کہا کہ میں نے طلاق کو چاہ لیا تو اسے ایک طلاق ہوجائے گی اور مرد کو رجوع کا حق ہوگا اور اگر کہا کہ اگر تو چاہے تو میں تجھے طلاق دے دوں اور اس نے کہا کہ میں نے چاہ لیا تو اگر مرد چاہے تو طلاق دے دے۔
(۱۸۶۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : أَنْتِ طَالِقٌ إِنْ شِئْتِ ، فَقَالَتْ : قَدْ شِئْتُ ، فَقَالَ : ہِیَ طَالِقٌ وَہُوَ أَحَقُّ بِالرَّجْعَۃِ ، وَإِذَا قَالَ : إِنْ شِئْتُ طَلَّقْتُکِ ، فَقَالَتْ : قَدْ شِئْتُ ، قَالَ : إِنْ شَائَ لَمْ یُطَلِّقْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٥) حضرت عروہ بن فائد (رض) کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر تو فلاں فلاں کام کرے تو میری بیوی نہیں ہے، اس عورت نے وہی کام کیا، پھر وہ اپنے خاوند کے ساتھ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کے پاس آئی انھوں نے فرمایا کہ جو نیت کی تھی وہ واقع ہوگیا، پھر وہ اپنے خاوند کے ساتھ حضرت ابو عبداللہ جدلی کے پاس گئی انھوں نے بھی فرمایا کہ جو نیت کی ہے وہ واقع ہوگیا، اور حضرت سعید بن جبیر (رض) نے فرمایا کہ یہ کچھ نہیں ہے۔
(۱۸۶۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْمُونٍ ، مَوْلَی آلِ سَمُرَۃَ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ فَائِدٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لامْرَأَتِہِ : إِنْ فَعَلْتِ کَذَا وَکَذَا فَلَسْتِ لِی بِامْرَأَۃٍ ، فَفَعَلَتْہُ ، فَانْطَلَقَتْ مَعَہُ إلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، فَقَالَ : مَا نَوَی ، وَأَتَتْ مَعَہُ أَبَا عَبْدِ اللہِ الْجَدَلِیَّ فَقَالَ : مَا نَوَی ، وَقَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٦) حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب (رض) سے کہا کہ حجاج اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتا ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں تو ایک طلاق ہوجائے گی، یہ سن کر حضرت سعید (رض) نے فرمایا کہ یہ بہت بعید از قیاس بات ہے۔
(۱۸۶۶۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : إنَّ الْحَجَّاجَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : لَسْتِ لِی بِامْرَأَۃٍ ، فَقَالَ : تَطْلِیقَۃٌ ، فَقَالَ سَعِیدٌ : مَا أَبْعَدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٧) حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی سے کئی مرتبہ غصے کی حالت میں کہے کہ تو میری بیوی نہیں تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں وہ طلاق کا ارادہ کرکے ہی اس حد کو پہنچ سکتا ہے۔
(۱۸۶۶۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : مَا أَنْتِ لِی بِامْرَأَۃٍ مِرَارًا ، وَہُوَ غَضْبَانُ ؟ قَالَ إبْرَاہِیمُ : مَا أُرَاہُ بَلَغَ ہَذَا ، إلاَّ وَہُوَ یُرِیدُ الطَّلاَقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٨) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں تو اس کی نیت کا اعتبار ہے۔
(۱۸۶۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : لَسْتِ لِی بِامْرَأَۃٍ ، قَالَ: مَا نَوَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٦٩) حضرت حسن (رض) اور حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں تو یہ جھوٹ ہے اور یہ کچھ نہیں۔
(۱۸۶۶۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَ عطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ قَالَ لامْرَأَتِہِ : لَسْت لِی بِامْرَأَۃٍ ، قَالاَ : کِذْبَۃٌ ، لَیْسَتْ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ تو میری بیوی نہیں ہے تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٠) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب اس کی طرف منہ کرکے کہا اور طلاق کا ارادہ کیا تو ایک طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۶۷۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : إذَا وَاجَہَہَا بِہِ ، وَأَرَادَ الطَّلاَقَ ، فَہِیَ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧١) حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک صاحب زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس نے ایک جھوٹ بولا ہے۔
(۱۸۶۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إِبرَاہِیمَ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ قِیلَ لَہُ : أَلَکَ امْرَأَۃٌ ؟ وَلَہُ امْرَأَۃٌ ، فَقَالَ : لاَ ، فَقَالَ إِبرَاہِیم : کِذْبَۃٌ کَذَبَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٢) حضرت عمر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک صاحب زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس نے ایک جھوٹ بولا ہے۔
(۱۸۶۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّہُ قَالَ : کِذْبَۃٌ ؛ فِی الرَّجُلِ لَہُ امْرَأَۃٌ فَیُسأَل : أَلَکَ امْرَأَۃٌ ؟ فَیَقُولُ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٣) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے۔
(۱۸۶۷۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سیار ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : ہُوَ کَاذِبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٤) حضرت حکم (رض) فرماتے ہیں کہ یہ کچھ نہیں۔
(۱۸۶۷۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک صاحبِ زوجہ شخص سے پوچھا جائے کہ تیری کوئی بیوی ہے ؟ وہ جواب میں کہے نہیں تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ وہ جھوٹا ہے۔
(۱۸۶۷۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہُوَ کَاذِبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٦) حضرت ابراہیم (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ طلاق واقع ہوجائے گی۔
(۱۸۶۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ قِیلَ لَہُ : طَلَّقْتَ امْرَأَتَکَ ؟ وَلَمْ یَکُنْ فَعَلَ ، فَقَالَ : نَعَمْ ، فَقَالَ : یَقَعُ عَلَیْہَا الطَّلاَقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٧) حضرت حسن (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس عورت کو طلاق ہوگئی۔
(۱۸۶۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی حُرَّۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ قِیلَ لَہُ : طَلَّقْتَ امْرَأَتَکَ ؟ وَلَمْ یَکُنْ طَلَّقَہَا ، فَقَالَ : نَعَمْ ، فَقَالَ الْحَسَنُ : فَقَدْ طُلِّقَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٨) حضرت عامر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص سے سوال کیا جائے کہ کیا تو نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ؟ وہ جواب میں کہے ہاں، حالانکہ اس نے طلاق نہ دی ہو تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اس نے ایک جھوٹ بولا۔
(۱۸۶۷۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُقَالُ لَہُ : طَلَّقْتَ ؟ وَلَمْ یَکُنْ طَلَّقَ ، فَیَقُولُ : نَعَمْ ، فَقَالَ : کِذْبَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک لفظ میں طلاق دی اور تین کی نیت کی تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٧٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ نیت مخفی چیزوں میں ہوتی ہے ظاہر چیزوں میں نیت کا اعتبار نہیں ہوتا۔
(۱۸۶۷۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَۃُ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : النِّیَّۃُ فِیمَا خَفِیَ ، فَأَمَّا مَا ظَہَرَ ، فَلاَ نِیَّۃَ فِیہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৬৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو ایک لفظ میں طلاق دی اور تین کی نیت کی تو کیا حکم ہے ؟
(١٨٦٨٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی اور نیت تین کی کی تو ایک طلاق واقع ہوگی۔
(۱۸۶۸۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَاحِدَۃً یَنْوِی ثَلاَثًا ، قَالَ : ہِیَ وَاحِدَۃٌ۔
তাহকীক: