মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৭২০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ طلاق اور غلام کو آزاد کرنے میں مزاح نہیں ہوتا، یہ لازم ہوجاتے ہیں
(١٨٧٢١) حضرت سعید (رض) فرماتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جن میں مزاح نہیں ہوتا : عتاق، طلاق اور نکاح
(۱۸۷۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ، عَنْ یَحْیَی، عَنْ سَعِیدٍ، قَالَ: ثَلاَثٌ لَیْسَ فِیہِنَّ لَعِبٌ: الْعِتَاقُ، وَالطَّلاَقُ، وَالنِّکَاحُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں طلاق دینے کا حکم
(١٨٧٢٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو ” بہشتم “ کہا تو ایک طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۷۲۲) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ : بہشتم ، قَالَ : تَطْلِیقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں طلاق دینے کا حکم
(١٨٧٢٣) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ عجمی شخص کا اپنی زبان میں طلاق دینا جائز ہے۔
(۱۸۷۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : طَلاَقُ الْعَجَمِیِّ بِلِسَانِہِ جَائِزٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں طلاق دینے کا حکم
(١٨٧٢٤) حضرت سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ فارسی میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۲۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی شِہَابٍ ، عَنْ جَبَلَۃَ بْنِ دَعْلَجٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ بِالْفَارِسِیَّۃِ قَالَ : یَلْزَمُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں طلاق دینے کا حکم
(١٨٧٢٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو ” بہشتم “ کہا تو ایک طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۷۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ رَبِیعٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ : بہشتم ، قَالَ : یَلْزَمُہُ الطَّلاَقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں طلاق دینے کا حکم
(١٨٧٢٦) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی زبان میں بیوی کو ” بہشتم، بہشتم، بہشتم “ کہا تو طلاق ہوجائے گی۔
(۱۸۷۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ لامْرَأَتِہِ: بہشتم ، بہشتم، بہشتم ، قَالَ : قَدْ قَالَہَا بِلِسَانِہِ ، ذَہَبَتْ مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٢٧) حضرت ابو قلابہ اور حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ آدمی کے لیے بیوی کو خلع کا کہنا اس وقت تک مناسب نہیں جب تک وہ اس کے پیٹ پر کسی دوسرے مرد کو نہ دیکھ لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ }۔
(۱۸۷۲۷) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : لاَ یَحِلُّ الْخُلْعُ حَتَّی یُوجَدَ رَجُلٌ عَلَی بَطْنِہَا ، لأَنَّ اللَّہَ یَقُولُ : {إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ}۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٢٨) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے صرف اتنی بات پر بیوی سے خلع کا فدیہ لینا درست نہیں کہ وہ اس کی اطاعت نہ کرے اور اس کی قسم کو پورا نہ کرے، البتہ اگر وہ ایسا کرلے تو اس کے لیے فدیہ حلال ہے، اگر خاوند فدیہ قبول کرنے سے انکار کرے اور عورت اطاعت سے انکار کرے تو دونوں فیصلے کے لیے دو آدمی مقرر کریں ایک عورت کے گھر والوں سے ایک مرد کے گھر والوں سے۔
(۱۸۷۲۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ یَحِلُّ لِلِرَّجُلِ أَنْ یَأْخُذَ فِدْیَۃً مِنَ امْرَأَتِہِ أَنْ لاَ تُطِیعَہُ ، وَلاَ تَبَرَّ لَہُ قَسَمًا ، فَإِنْ فَعَلَتْ ذَلِکَ ، فَکَانَ مِنْ قِبَلِہَا شَیْئٌ ، حَلَّتْ لَہُ الْفِدْیَۃُ ، فَإِنْ أَبَی أَنْ یَقْبَلَ مِنْہَا الْفِدْیَۃَ ، وَأَبَتْ أَنْ تُطِیعَہُ ، بَعَثَا حَکَمَیْنِ : حَکَمًا مِنْ أَہْلِہِ ، وَحَکَمًا مِنْ أَہْلِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٢٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر عورت اپنے خاوند کو ناپسند کرے تو آدمی اس سے فدیہ لے کر اسے چھوڑ دے۔
(۱۸۷۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا کَرِہَتِ الْمَرْأَۃُ زَوْجَہَا ، فَلْیَأْخُذْ مِنْہَا وَلْیَدَعْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٠) حضرت حمید بن عبد الرحمن حمیری (رض) فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے عورت سے خلع کرنا اس وقت اچھا ہے جب وہ کہے کہ میں نہ تو تمہارے لیے غسلِ جنابت کروں گی نہ تو تمہاری قسم پوری کروں گی اور نہ تمہارے حکم کی اطاعت کروں گی۔
(۱۸۷۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ مَرْوَانَ الأَصْفَرِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیِّ ، قَالَ: یَطِیبُ لَکَ الْخُلْعُ إذَا قَالَتْ : لاَ أَغْتَسِلُ لَکَ مِنَ جَنَابَۃٍ ، وَلاَ أَبَرُّ لَکَ قَسَمًا ، وَلاَ أُطِیعُ لَکَ أَمْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣١) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ مرد کے لیے عورت سے اس وقت علیحدگی کرنا درست ہے جب عورت کہے کہ میں نہ تو تمہارے لیے غسلِ جنابت کروں گی، نہ تمہاری بات مانوں گی، نہ تمہاری قسم پوری کروں گی اور نہ کسی کا اکرام کروں گی۔
(۱۸۷۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُجَیّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : یَطِیبُ لِلرَّجُلِ الْخُلْعُ إذَا قَالَتْ : لاَ أَغْتَسِلُ لَکَ مِنَ جَنَابَۃٍ ، وَلاَ أُطِیعُ لَکَ أَمْرًا ، وَلاَ أَبَرُّ لَکَ قَسَمًا ، وَلاَ أَکْرُمُ نَفْسًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٢) حضرت مقسم (رض) فرماتے ہیں کہ جب وہ تمہیں تکلیف دے یا تمہاری نافرمانی کرے تو تم اس سے قطع تعلقی کرلو۔
(۱۸۷۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ بَذِیمَۃَ ، عَنْ مِقْسَمٍ قَالَ : إذَا عَصَتْکَ ، وَآذَتْکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٣) حضرت حسن (رض) آیتِ خلع کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ اس وقت مناسب ہے جب عورت کہے کہ میں تمہارے لیے غسلِ جنابت نہیں کروں گی۔
(۱۸۷۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ یَزِید ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی قَوْلِہِ : (لاَ جُنَاحَ) قَالَ : ذَلِکَ فِی الْخُلْعِ ، إذَا قَالَتْ : لاَ أَغْتَسِلُ لَکَ مِنَ جَنَابَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٤) حضرت ضحاک (رض) قرآن مجید کی آیت { لِتَذْہَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَیْتُمُوہُنَّ إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر عورت ایسا کرے تو مرد کے لیے فدیہ لینا درست ہے۔
(۱۸۷۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ خَالِدٍ السِّجِسْتَانِیِّ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ فِی قولہ تعالی : {لِتَذْہَبُوا بِبَعْضِ مَا آتَیْتُمُوہُنَّ إلاَّ أَنْ یَأْتِینَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ} قَالَ : إذَا فَعَلَتْ ذَلِکَ ، حَلَّ لَہُ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٥) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر برے تعلقات کا سبب عورت ہو تو مرد کے لیے خلع کرنا درست ہے۔
(۱۸۷۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَخْلَعُ الْمَرْأَۃَ ، قَالَ : إذَا أَتَی ذَلِکَ مِنْ قِبَلِہَا فَلاَ بَأْسَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٦) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ اگر برے تعلقات کا سبب عورت ہو تو مرد کے لیے فدیہ لینا درست ہے۔
(۱۸۷۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، قَالَ : قَالَ جَابِرُ بْنُ زَیْدٍ : إذَا کَانَ النُّشُوزُ مِنْ قِبَلِہَا حَلَّ لَہُ فِدَاؤُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٧) حضرت عروہ (رض) فرمایا کرتے تھے کہ فدیہ اس وقت تک درست نہیں جب تک فساد عورت کی طرف سے نہ ہو، وہ یہ نہیں فرمایا کرتے تھے کہ فدیہ اس وقت تک درست نہیں جب تک عورت یہ نہ کہے کہ میں تیری قسم کو پورا نہیں کروں گی اور تیرے لیے غسل جنابت نہ کروں گی۔
(۱۸۷۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ؛ أَنَّ عُرْوَۃَ کَانَ یَقُولُ : لاَ یَحِلُّ لَہُ الْفِدَائُ حَتَّی یَکُونَ الْفَسَادُ مِنْ قِبَلِہَا ، وَلَمْ یَکُنْ یَقُولُ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَقُولَ : لاَ أَبَرُّ لَکَ قَسَمًا ، وَلاَ أَغْتَسِلُ لَکَ مِنْ جَنَابَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٨) حضرت ابن جریج (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس (رض) فرمایا کرتے تھے کہ خلع میں فدیہ اس وقت تک درست ہے جب تک دونوں کو خوف ہو کہ اللہ کی حدود کو قائم نہ رکھ سکیں گے، صرف اتنی بات پر فدیہ درست نہیں ہوتا کہ عورت کہے کہ میں تیرے لیے غسل جنابت نہ کروں گی، بلکہ اصل بنیاد اللہ کی حدود کو قائم نہ رکھنا ہے، اللہ کی حدود دونوں پر مقرر کی گئی ہیں جیسے اچھا سلوک اور صحبت۔
(۱۸۷۳۸) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ: کَانَ طَاوُوسٌ یَقُولُ: یَحِلُّ لَہُ الْفِدَائُ مَا قَالَ اللَّہُ: { إلاَّ أَنْ یَخَافَا أَلاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ } وَلَمْ یَکُنْ یَقُولُ قَوْلَ السُّفَہَائِ : حَتَّی تَقُولَ : لاَ أَغْتَسِلُ لَکَ مِنْ جَنَابَۃٍ ، وَلَکِنَّہُ کَانَ یَقُولُ: { إلاَّ أَنْ یَخَافَا أَلاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ } فِیمَا افْتَرَضَ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا عَلَی صَاحِبِہِ ، فِی الْعِشْرَۃِ وَالصُّحْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٣٩) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) سے عورت کے اس جملے کے بارے میں سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر سے یہ کہے کہ میں تیرے لیے غسلِ جنابت نہیں کروں گی اور تیری قسم کو بھی پورا نہیں کروں گی اور تیری بات بھی نہیں مانوں گی، انھوں نے فرمایا کہ یہ کوئی اہم بات نہیں اسے اپنے پاس ہی رکھے۔
(۱۸۷۳۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ عَنْ قَوْلِ الْمَرْأَۃِ لِزَوْجِہَا ، لاَ أَغْتَسِلُ لَکَ مِنْ جَنَابَۃٍ ، وَلاَ أَبَرُّ لَکَ قَسَمًا ، وَلاَ أُطِیعُ لَکَ أَمْرًا ؟ قَالَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ ، یُمْسِکُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ آدمی کے لیے اپنی بیوی کو خلع کا کہنا کب درست ہے ؟
(١٨٧٤٠) حضرت قاسم بن محمد (رض) سے قرآن مجید آیت {إلاَّ أَنْ یَخَافَا أَلاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ } کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس سے مراد حسن سلوک اور صحبت ہیں۔
(۱۸۷۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : سُئِلَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ : {إلاَّ أَنْ یَخَافَا أَلاَّ یُقِیمَا حُدُودَ اللہِ} قَالَ : مَا اُفْتُرِضَ عَلَیْہِمَا فِی الْعِشْرَۃِ وَالصُّحْبَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক: