মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৭৬০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے ؟
(١٨٧٦١) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ ہر وہ عورت جس کے نفس کا فدیہ دیا گیا ہو وہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے، وہ اپنی مرضی سے ہی پہلے خاوند کی طرف لوٹ سکتی ہے۔
(۱۸۷۶۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَکْحُولٍ، قَالَ: کُلُّ مُفْتَدِیَۃٍ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا، لاَ تَرْجِعُ إلَی زَوْجِہَا إلاَّ أَنْ تَشَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے ؟
(١٨٧٦٢) حضرت مکحول (رض) فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
(۱۸۷۶۲) حَدَّثَنَا مَخلَد بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : الْخُلْعُ تَطْلِیقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے ؟
(١٨٧٦٣) حضرت عثمان (رض) فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
(۱۸۷۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ جَعَلَ الْخُلْعَ تَطْلِیقَۃً بَائِنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے ؟
(١٨٧٦٤) حضرت ابو سلمہ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے۔
(۱۸۷۶۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : الْخُلْعُ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع کتنی طلاقوں کے قائم مقام ہے ؟
(١٨٧٦٥) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے، اور اگر عورت نے کسی طلاق کی شرط لگائی تو وہ بھی ہوجائے گی۔
(۱۸۷۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْخُلْعُ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنَۃٌ ، وَمَا اشْتَرَطَتْ عَلَیْہِ مِنَ الطَّلاَقِ فَہُوَ لَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات خلع کو طلاق نہیں سمجھتے
(١٨٧٦٦) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع صرف جدائی اور فسخِ نکاح ہے یہ طلاق نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے طلاق کا آیت کے شروع اور آخر میں تذکرہ فرمایا ہے درمیان میں خلع کا ذکر ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ } [البقرۃ ٢٢٩]
(۱۸۷۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إنَّمَا ہُوَ فُرْقَۃٌ وَفَسْخٌ ، لَیْسَ بِطَلاَقٍ ، ذَکَرَ اللَّہُ الطَّلاَقَ فِی أَوَّلِ الآیَۃِ ، وَفِی آخِرِہَا ، وَالْخُلْعَ بَیْنَ ذَلِکَ ، فَلَیْسَ بِطَلاَقٍ قَالَ اللہ : {الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاکٌ بِمَعْرُوفٍ ، أَوْ تَسْرِیحٌ بِإِحْسَانٍ} ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٦٧) حضرت سعید بن مسیب (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت مطلقہ کی طرح ہے۔
(۱۸۷۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ (ح) وَعَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالاَ : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٦٨) حضرت عروہ (رض) فرماتے ہیں کہ وہ تین حیض تک عدت گزارے گی اور خلع کرنے والا خاوند عدت میں پیام نکاح کا زیادہ حق دار ہے۔
(۱۸۷۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَقُولُ : تَعْتَدُّ ثَلاَثَ حِیَضٍ ، وَہُوَ أَوْلَی بِخِطْبَتِہَا فِی الْعِدَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٦٩) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ مرد وعورت کے درمیان ہونے والی ہر جدائی میں عدت طلاق یافتہ عورت کی عدت جیسی ہوگی۔
(۱۸۷۶۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، وَہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کُلُّ فُرْقَۃٍ کَانَتْ بَیْنَ الرَّجُلِ وَالْمَرْأَۃِ ، فَعِدَّتُہَا عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٧٠) حضرت حسن (رض) بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۸۷۷۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٧١) حضرت سالم (رض) فرماتے ہیں کہ وہ تین حیض عدت گزارے گی۔
(۱۸۷۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : عِدَّتُہَا ثَلاَثَ حِیَضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٧٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اس کی عدت تین حیض ہے۔
(۱۸۷۷۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَہُشَیْمٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : عِدَّتُہَا ثَلاَثَ قُرُوئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٧٣) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ کی عدت طلاق یافتہ کی عدت کے برابر ہے۔
(۱۸۷۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ ، عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٧٤) حضرت سعید، ابو عیاض اور خلاس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ اور لعان کردہ عورت کی عدت مطلقہ کی عدت کی طرح ہے۔
(۱۸۷۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، وَأَبِی عِیَاضٍ ، وَخِلاَسٍ ، قَالُوا : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ ، وَعِدَّۃُ الْمُلاَعَنَۃ عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کی عدت
(١٨٧٧٥) بہت سے حضرات فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ کی عدت طلاق یافتہ کی طرح تین حیض ہے۔
(۱۸۷۷۵) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ ، وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، وَغَیْرِہِم ، أَنَّہُمْ کَانُوا یَقُولُونَ : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ : ثَلاَثَۃُ قُرُوئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے
(١٨٧٧٦) حضرت عثمان (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۸۷۷۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُثْمَانَ ؛ أَنَّہُ قَالَ : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ حَیْضَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے
(١٨٧٧٧) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۸۷۷۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ حَیْضَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے
(١٨٧٧٨) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت رُبَیّع (رض) نے اپنے خاوند سے خلع لے لی، ان کے چچا حضرت عثمان (رض) کے پاس آئے تو حضرت عثمان (رض) نے فرمایا کہ وہ ایک حیض عدت گزارے گی، حضرت ابن عمر (رض) اس سے پہلے خلع یافتہ کی عدت تین حیض ہونے کے قائل تھے لیکن حضرت عثمان (رض) کے اس حکم کے بعد ایک حیض کے عدت ہونے کے قائل ہوگئے اور فرمایا کرتے تھے کہ وہ ہم سے بہتر اور ہم سے زیادہ جاننے والے تھے۔
(۱۸۷۷۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ الرُّبَیِّعَ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا ، فَأَتَی عَمُّہَا عُثْمَانَ فَقَالَ : تَعْتَدُّ بِحَیْضَۃٍ ؟ قَالَ : تَعْتَدُّ بِحَیْضَۃٍ ، وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَقُولُ : تَعْتَدُّ ثَلاَثَ حِیَضٍ ، حَتَّی قَالَ ہَذَا عُثْمَانُ ، فَکَانَ یُفْتِی بِہِ وَیَقُولُ : خَیْرُنَا وَأَعْلَمُنَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے
(١٨٧٧٩) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے، اس کا فیصلہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمیلہ بنت سلول (رض) کے بارے میں فرمایا تھا۔
(۱۸۷۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ سَعِیدِ بْنِ حَمَلٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : عِدَّۃُ الْمُخْتَلِعَۃِ حَیْضَۃٌ ، قَضَاہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی جَمِیلَۃَ ابِنْۃِ سَلُولٍ۔

(ابوداؤد ۲۲۰۶۔ عبدالرزاق ۱۱۸۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے
(١٨٧٨٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے۔
(۱۸۷۸۰) حَدَّثَنَا عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیِّ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ طَاوُوسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: عِدَّتُہَا حَیْضَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক: