মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬২৮ টি
হাদীস নং: ১৮৭৮০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع یافتہ عورت کی عدت ایک حیض ہے
(١٨٧٨١) حضرت سلیمان بن یسار (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت رُبَیّع (رض) نے اپنے خاوند سے خلع لی اور پھر ایک حیض عدت گزارنے کا انھیں حکم دیا گیا۔
(۱۸۷۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَوْلَی آلِ طَلْحَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ؛ أَنَّ الرُّبَیِّعَ اخْتَلَعَتْ فَأُمِرَتْ بِحَیْضَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت عدت کہاں گزارے گی ؟
(١٨٧٨٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت اپنے خاوند کے گھر میں عدت گزارے گی تاکہ اگر وہ چاہے تو رجوع کرلے۔
(۱۸۷۸۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : الْمُخْتَلِعَۃِ تَعْتَدُّ فِی بَیْتِ زَوْجِہَا ، لأَنَّہُ إِنْ شَائَ رَاجَعَہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت عدت کہاں گزارے گی ؟
(١٨٧٨٣) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع (رض) نے اپنے خاوند سے خلع لی تو (ربیع کے والد) حضرت معوذ (رض) حضرت عثمان (رض) کے پاس آئے اور ان سے سوال کیا کہ کیا وہ وہاں سے منتقل ہوسکتی ہیں ؟ حضرت عثمان (رض) نے فرمایا کہ ہاں وہ اس گھر سے منتقل ہوسکتی ہیں۔
(۱۸۷۸۳) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ الرُّبَیِّعَ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا ، فَأَتَی مُعَوِّذٌ عُثْمَانَ فَسَأَلَہُ فَقَالَ : أَتَنْتَقِلُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، تَنْتَقِلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے ؟
(١٨٧٨٤) حضرت خیثمہ (رض) فرماتے ہیں کہ بشر بن مروان کے پاس میاں بیوی کے درمیان خلع کا ایک مسئلہ لایا گیا، بشر نے اس کی اجازت نہ دی، تو حضرت عبداللہ بن شہاب خولانی (رض) نے بشر سے کہا کہ میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس حاضر تھا، ان کے پاس خلع کا ایک مسئلہ لایا گیا تو انھوں نے اس کی اجازت دے د ی تھی۔
(۱۸۷۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : أُتِیَ بِشر بْنُ مَرْوَانَ فِی خُلْعٍ کَانَ بَیْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَۃٍ ، فَلَمْ یُجِزْہُ ، فَقَالَ لَہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ شِہَابٍ الْخَوْلاَنِیُّ : شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أُتِیَ فِی خُلْعٍ کَانَ بَیْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِہِ ، فَأَجَازَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے ؟
(١٨٧٨٥) حضرت شریح (رض) نے سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع کی اجازت دی ہے۔
(۱۸۷۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّ شُرَیْحًا أَجَازَ خُلْعًا دُونَ السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے ؟
(١٨٧٨٦) حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بنت معوذ (رض) کے چچا نے انھیں ان کے خاوند سے خلع لے کردی، ان کا خاوند شراب پیا کرتا تھا، یہ خلع انھوں نے امیر المومنین حضرت عثمان (رض) کی مداخلت کے بغیر لی، لیکن حضرت عثمان (رض) نے اسے جائز قرار دیا۔
(۱۸۷۸۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ الرُّبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَائَ ؛ أَنَّ عَمَّہَا خَلَعَہَا مِنْ زَوْجِہَا ، وَکَانَ یَشْرَبُ الْخَمْرَ ، دُونَ عُثْمَانَ ، فَأَجَازَ ذَلِکَ عُثْمَانُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے ؟
(١٨٧٨٧) حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ خلع سلطان کے بغیر بھی جائز ہے۔
(۱۸۷۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : الْخُلْعُ جَائِزٌ دُونُ السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے ؟
(١٨٧٨٨) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ خلع سلطان کے بغیر بھی جائز ہے۔
(۱۸۷۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ قَالَ : الْخُلْعُ جَائِزٌ دُونَ السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ کیا سلطان کی مداخلت کے بغیر خلع ہوسکتی ہے ؟
(١٨٧٨٩) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) فرماتے ہیں کہ لوگ ہمارے پاس بغیر سلطان کے خلع کیا کرتے تھے، جب معاملہ سلطان کے پاس پیش ہوتا تو وہ بھی اس کی اجازت دے دیتے۔
(۱۸۷۸۹) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، سَمِعَہُ یَقُولُ : کَانُوا یَخْتَلِعُونَ عِنْدَنَا دُونَ السُّلْطَانِ ، فَإِذَا رُفِعَ إلَی السُّلْطَانِ أَجَازَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৮৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے لیے سلطان کے پاس جانا ضروری ہے
(١٨٧٩٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ خلع سلطان کے پاس ہی ہوگی۔
(۱۸۷۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : ہُوَ عِنْدَ السُّلْطَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے لیے سلطان کے پاس جانا ضروری ہے
(١٨٧٩١) حضرت سعید بن جبیر (رض) خلع لینے والی عورت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر عورت نافرمان ہو تو سلطان مرد کو خلع کا حکم دے گا۔
(۱۸۷۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ قَالَ : إِنْ کَانَتْ نَاشِزًا ، أَمَرَہُ السُّلْطَانُ أَنْ یَخْلَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٢) حضرت عمران بن حصین (رض) اور حضرت ابن مسعود (رض) فرمایا کرتے تھے کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، قَالَ : کَانَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ ، وَابْنُ مَسْعُودٍ یَقُولاَنِ فِی الَّتِی تَفْتَدِی مِنْ زَوْجِہَا : لَہَا طَلاَقٌ مَا کَانَتْ فِی عِدَّتِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٣) حضرت ابو الدردائ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی فَضَالَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلَحْۃَ ، عَنْ أَبِی عَوْنٍ الأَعْوَرِ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : لِلْمُخْتَلِعَۃِ طَلاَقٌ مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٤) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد طلاق کے بارے میں حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا اختلاف ہے، ایک فرماتے ہیں کہ اس طلاق کی کوئی حیثیت نہیں جبکہ دوسرے فرماتے ہیں کہ عدت میں طلاق موثر ہوگی۔
(۱۸۷۹۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ یَحْیَی ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، قَالَ : اخْتَلَفَ ابْنُ مَسْعُودٍ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ فِی الرَّجُلِ یَخْلَعُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یُطَلِّقُہَا ، قَالَ أَحَدُہُمَا : لَیْسَ طَلاَقُہُ بِشَیْئٍ ، وَقَالَ الآخَرُ : مَا دَامَتْ فِی الْعِدَّۃِ فَإِنَّ الطَّلاَقَ یَلْحَقُہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٥) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۹۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَلْحَقُہَا الطَّلاَقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٦) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۹۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : یَجْرِی عَلَیْہَا الطَّلاَقُ مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٧) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کرنے کے بعد اگر عورت کو طلاق دی تو آدمی کا مال لینا ایک طلاق ہے اور طلاق کا کہنا دوسری طلاق ہے۔
(۱۸۷۹۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَخْلَعُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یُطَلِّقُہَا ، قَالَ : أَخْذُہُ الْمَالَ تَطْلِیقَۃٌ ، وَکَلاَمُہُ بِالطَّلاَقِ تَطْلِیقَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٨) حضرت سعید بن مسیب (رض) اور حضرت خلاس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۹۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَخِلاَسٍ قَالاَ : یَلْحَقُہَا الطَّلاَقُ مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٧٩٩) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ خلع ایک طلاق بائنہ ہے، خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
(۱۸۷۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : الْخُلْعُ تَطْلِیقَۃٌ بَائِنٌ ، وَمَا أَتْبَعَ مِنَ الطَّلاَقِ ، فَإِنَّہُ یَلْحَقُہَا مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৭৯৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٨٠٠) حضرت مسروق (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی خلع کے بعد اپنے بیوی کو طلاق دے دے تو یہ اسے بیوی سے اور زیادہ دور کرنے والی چیز ہے۔
(۱۸۸۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَخْلَعُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یُطَلِّقُہَا ، قَالَ : ذَلِکَ أَبْعَدُ لَہُ مِنْہَا۔
তাহকীক: