মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৮০০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٨٠١) حضرت شریح (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۸۰۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، عَنْ شُرَیْحٍ، قَالَ: یَلْزَمُ الْمُطَلَّقَۃَ الطَّلاَقُ فِی الْعِدَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٨٠٢) حضرت ابراہیم (رض) اور حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر خلع کے بعد اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے تو عدت میں طلاق واقع ہوجائے گی۔ حضرت سفیان (رض) فرماتے ہیں کہ ہماری رائے بھی یہی ہے کہ طلاق واقع ہوجائے گی۔
(۱۸۸۰۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَمُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ بَیَانٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ فِی الْمَرْأَۃِ تُبَارِئُ زَوْجَہَا فَیُطَلِّقُہَا ، قَالاَ : یَقَعُ عَلَیْہَا مَا کَانَتْ فِی عِدَّتِہَا ۔ قَالَ سُفْیَانُ : نَرَی أَنَّہُ یَقَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ اگر ایک آدمی خلع کرنے کے بعد عورت کو طلاق دے تو جن حضرات کے نزدیک طلاق نافذ ہوجائے گی
(١٨٨٠٣) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق ہوجاتی ہے۔
(۱۸۸۰۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ ، قَالَ : یَلْحَقُہَا الطَّلاَقُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨٠٤) حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
(۱۸۸۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَطَائٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ الزُّبَیْرِ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : لَیْسَ بِشَیْئٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨٠٥) حضرت جابر بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
(۱۸۸۰۵) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ یَلْحَقُہَا طَلاَقُہُ إیَّاہَا ، مَا کَانَتْ فِی عِدَّۃٍ مِنْہُ بَائِنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨٠٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، خواہ عورت عدت میں ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۸۸۰۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، وَمَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَحَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ : لاَ یَقَعُ عَلَیْہَا طَلاَقُ زَوْجِہَا مَا کَانَتْ فِی عِدَّۃٍ مِنْہُ بَائِنَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨٠٧) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، خواہ عورت عدت میں ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۸۸۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : لاَ یَقَعُ عَلَیْہَا الطَّلاَقُ مَا کَانَتْ فِی الْعِدَّۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨٠٨) حضرت شعبی (رض) اور حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
(۱۸۸۰۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَطَاوُوسٍ قَالاَ : إذَا خَلَعَ ثُمَّ طَلَّقَ ، لَمْ یَقَعْ طَلاَقُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨٠٩) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی، خواہ عورت عدت میں ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۸۸۰۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّ الْمُخْتَلِعَۃَ لاَ یَلْحَقُہَا الطَّلاَقُ فِی عِدَّتِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک خلع کے بعد عدت میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
(١٨٨١٠) حضرت ابو سلمہ (رض) اور حضرت ابن ثوبان (رض) فرماتے ہیں کہ اگر خلع کی مجلس میں طلاق دی تو واقع ہوگی ورنہ نہیں۔
(۱۸۸۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، وَابْنِ ثَوْبَانَ ، قَالاَ : إِنْ طَلَّقَہَا فِی مَجْلِسِہِ لَزِمَہُ ، وَإِلاَّ فَلاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں ؟
(١٨٨١١) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا۔
(۱۸۸۱۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لِلْمُخْتَلِعَۃِ السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں ؟
(١٨٨١٢) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو رہائش اور نفقہ ملے گا کیونکہ اگر وہ چاہے تو عدت میں اپنے شوہر سے شادی کرسکتی ہے۔
(۱۸۸۱۲) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَن ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لِلْمُخْتَلِعَۃِ السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ ، لأَنَّہَا لَوْ شَائَتْ تَزَوَّجَتْ زَوْجَہَا فِی عِدَّتِہِا تَزَوَّجَتْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں ؟
(١٨٨١٣) حضرت حماد (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا۔
(۱۸۸۱۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : الْمُخْتَلِعَۃِ لَہَا النَّفَقَۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں ؟
(١٨٨١٤) حضرت شعبی (رض) سے سوال کیا گیا کہ کیا خلع لینے والی عورت کو نفقہ ملے گا انھوں نے فرمایا کہ وہ اس پر کیسے خرچ کرسکتا ہے حالانکہ مرد نے عورت سے پیسے وصول کئے ہیں۔
(۱۸۸۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، وَعَبْدَۃُ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ الْبَصْرِیَّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ سُئِلَ عَنِ الْمُخْتَلِعَۃِ : لَہَا نَفَقَۃٌ ؟ فَقَالَ : کَیْفَ یُنْفِقُ عَلَیْہَا وَہُوَ یَأْخُذُ مِنْہَا ؟۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں ؟
(١٨٨١٥) حضرت حسن (رض) فرمایا کرتے تھے کہ خلع لینے والی عورت کے لیے اور اس عورت کے لیے جسے تین طلاقیں دی جاچکی ہوں رہائش اور نفقہ نہیں ہے۔
(۱۸۸۱۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لَیْسَ لِلْمُخْتَلِعَۃِ وَلاَ لِلْمُطَلَّقَۃِ ثَلاَثًا سُکْنَی وَلاَ نَفَقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کا نفقہ عدت کے دوران مرد پر لازم ہوگا یا نہیں ؟
(١٨٨١٦) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی اور نکاح سے فارغ ہوجانے والی عورت کے لیے نفقہ نہیں ہے۔
(۱۸۸۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِید ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : لَیْسَ لِلْمُخْتَلِعَۃِ وَالْمُبَارِئَۃِ نَفَقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
(١٨٨١٧) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ جس عورت کو اس کے معاملے کا مالک بنادیا گیا ہو، یا اسے اختیار دے دیا گیا ہو یا اس نے خلع لی ہو، ایسی عورت کو متعہ ملے گا۔
(۱۸۸۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لِلْمُمَلَّکَۃِ ، وَالْمُخَیِّرۃ ،وَالْمُخْتَلِعَۃِ ، مُتْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
(١٨٨١٨) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو متعہ ملے گا۔
(۱۸۸۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لِلْمُخْتَلِعَۃِ مُتْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
(١٨٨١٩) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کو متعہ بھی نہیں ملے گا، وہ اسے کیسے متعہ دے حالانکہ وہ اس سے مال لے رہا ہے۔
(۱۸۸۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: لَیْسَ لِلْمُخْتَلِعَۃِ مُتْعَۃٌ، کَیْفَ یُمَتِّعُہَا وَہُوَ یَأْخُذُ مِنْہَا؟
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
(١٨٨٢٠) حضرت قتادہ (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کے علاوہ ہر طلاق یافتہ کے لیے متعہ ہے۔
(۱۸۸۲۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : لِکُلِّ مُطَلَّقَۃٍ مَتَاعٌ ، إلاَّ الْمُخْتَلِعَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক: