মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬২৮ টি

হাদীস নং: ১৮৮২০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع لینے والی عورت کے متعہ کے بارے میں علماء کی آراء
(١٨٨٢١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ خلع لینے والی عورت کے لیے متعہ نہیں ہے۔
(۱۸۸۲۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَنْ شَرِیکٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ طَاوُوسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: لَیْسَ لِلْمُخْتَلِعَۃِ مُتْعَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٢) حضرت حبیب بن مہران (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے سوال کیا کہ اگر کسی عورت نے اپنے خاوند سے باقی ماندہ مہر کے عوض خلع کی تو کیا وہ رجوع کرسکتے ہیں، انھوں نے فرمایا کہ ہاں اگر طلاق کا ذکر نہ کیا ہو نئے مہر کے ساتھ رجوع کرسکتے ہیں۔ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ماہان (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ ہاں خواہ پانی کی ایک صراحی کے بدلے ہی کیوں نہ ہو۔
(۱۸۸۲۲) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَبیب بْنِ مِہْرَانَ التَّیمِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی عَنِ امْرَأَۃٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِہَا بِبَقِیَّۃِ مَہْرٍ کَانَ لَہَا عَلَیْہِ ، فَہَلْ لَہُمَا أَنْ یَتَرَاجَعَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، إِنْ لَمْ یَکُنْ ذَکَرَ فِیہَا طَلاَقًا بِمَہْرٍ جَدِیدٍ ، قَالَ : وَسَأَلْتُ مَاہَانَ ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، وَلَوْ بِکُوزٍ مِنَ الْمَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٣) حضرت عامر (رض) اور حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو کسی عوض کے بدلے ایک طلاق دے دی تو وہ رجوع کا حق نہیں رکھتا، بلکہ پیام نکاح بھجوائے گا۔
(۱۸۸۲۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَعَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَاحِدَۃً عَلَی جُعْلٍ ، فَلاَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ وَہُوَ خَاطِبٌ مِنَ الْخُطَّابِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٤) حضرت ہشام (رض) فرماتے ہیں کہ میرے والد کہا کرتے تھے کہ خلع یافتہ عورت کا خاوند عدت کے دوران پیام نکاح بھجوانے کا زیادہ حق دار ہے۔
(۱۸۸۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَقُولُ : صَاحِبُہَا أَوْلیَ بِخِطْبَتِہَا فِی الْعِدَّۃِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٥) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب مرد نے عورت کو خلع کے ذریعے طلاق دی، پھر دونوں کو ندامت ہوئی، جبکہ عورت اپنی عدت میں ہو تو وہ پیام نکاح کے بغیر رجوع نہیں کرسکتا۔
(۱۸۸۲۵) حَدَّثَنَا عَبدَۃ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا خَلَعَہَا ثُمَّ نَدِمَا وَہِیَ فِی عِدَّتِہَا ، لَمْ تَرْجِعْ إلَیْہِ ، إلاَّ بِخِطْبَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٦) حضرت زہری (رض) فرماتے ہیں کہ جو کچھ آدمی نے بیوی سے لیا ہے اس سے کم پر نکاح نہیں کرسکتا۔
(۱۸۸۲۶) حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لاَ یَتَزَوَّجُہَا بِأَقَلَّ مِمَّا أَخَذَ مِنْہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٧) حضرت میمون بن مہران (رض) مختلعہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر خاوند نے اس سے فدیہ قبول کرلیا پھر اس کے بعد پیام نکاح بھجوایا تو وہ شادی کرسکتا ہے لیکن نیا مہر مقرر کرے گا۔
(۱۸۸۲۷) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَیْمُونَ بْنَ مِہْرَانَ یَقُولُ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ : إذَا قَبِلَ مِنْہَا زَوْجُہَا الْفِدْیَۃَ ، ثُمَّ خَطَبَہَا بَعْدَ ذَلِکَ قَالَ : یَتَزَوَّجُہَا وَیُسَمِّی لَہَا مَہْرًا جَدِیدًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ خلع یافتہ عورت کا خاوند اس سے رجوع کرسکتا ہے یا نہیں ؟
(١٨٨٢٨) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ خلع یافتہ عورت کا خاوند اگر اس سے رجوع کرنا چاہے تو نئے مہر کے ساتھ پیام نکاح بھجوائے گا۔
(۱۸۸۲۸) حَدَّثَنَا إبْرَاہِیمُ بْنُ صَدَقَۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی الْمُخْتَلِعَۃِ إذَا أَرَادَ زَوْجُہَا مُرَاجَعَتَہَا ، قَالَ : یَخْطُبُہَا بِمَہْرٍ جَدِیدٍ۔ (دارقطنی ۲۷۶۔ بیہقی ۳۱۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٢٩) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اپنے خاوند کی شکایت لے کر آئی، آپ نے فرمایا کہ جو تم نے اس سے لیا تھا اسے واپس دے دیا ؟ اس نے کہا ہاں میں نے زیادہ دے دیا، آپ نے فرمایا کہ زیادتی نہیں کرسکتی۔
(۱۸۸۲۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَشْکُو زَوْجَہَا ، قَالَ : تَرُدِّینَ عَلَیْہِ مَا أَخَذْتِ مِنْہُ ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، وَأَزِیدُہُ ، قَالَ : أَمَّا زِیَادَۃً فَلاَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٠) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ یَأْخُذُ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩০
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۱۸۸۳۱) حَدَّثَنَا ابن إدْرِیسُ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩১
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٢) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: لاَ یَحِلُّ لَہُ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩২
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٣) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں، اگر لیا تو واپس دینا ہوگا۔
(۱۸۸۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ بِشْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : لاَ یَأْخُذُ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا ، فَإِنَّ أَخْذ رَدَّ عَلَیْہا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৩
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٤) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৪
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٥) حضرت زہری (رض) اور حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَزِیدَ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَالْحَسَنِ قَالاَ : لاَ یَأْخُذُ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৫
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٦) حضرت زہری، حضرت عطاء اور حضرت عمرو بن شعیب (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۶) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَعَطَائٍ ، وَعَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ قَالُوا : لاَ یَأْخُذُ مِنْہَا زَوْجُہَا إلاَّ مَا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৬
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٧) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৭
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٨) حضرت سعید بن مسیب (رض) فرماتے ہیں کہ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَبْدِالْکَرِیمِ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْخُذَ أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৮
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٣٩) حضرت شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم (رض) اور حضرت حماد (رض) سے اس بارے میں سوال کیا تو ان دونوں نے فرمایا کہ مہر سے زیادہ معاوضہ خلع کے لیے لینا درست نہیں۔
(۱۸۸۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا ؟ فَکَرِہَا أَنْ یَأْخُذَ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩৯
طلاق کا بیان۔
পরিচ্ছেদঃ عورت سے خلع کرتے ہوئے مہر سے زیادہ معاوضہ لینا درست نہیں
(١٨٨٤٠) حضرت میمون (رض) فرماتے ہیں کہ جس نے اپنی بیوی سے مہر سے زیادہ معاوضہ لیا اس نے احسان کے ساتھ رخصت نہیں کیا۔
(۱۸۸۴۰) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : مَنْ خَلَعَ امْرَأَتَہُ فَأَخَذَ مِنْہَا أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَاہَا ، فَلَمْ یُسَرِّحْ بِإِحْسَانٍ۔
tahqiq

তাহকীক: